تیرہویں سالگرہ زبردست اور پرمزاح

سعادت

تکنیکی معاون
ratingsss.jpg

فرقان احمد کے سکرین‌شاٹ میں محمد تابش صدیقی کے نام کے ساتھ ایک سرخ کراس ہے، جبکہ نبیل بھائی کے سکرین‌شاٹ میں نہیں۔

یہ کیا معاملہ ہے؟ :thinking:
 
یاز

محفلین

فرقان احمد

محفلین

نیرنگ خیال

لائبریرین
زبر، زیر ، پیش دست وغیرہ

اُڑتے آنچل کی طرح دلکش گلابی، اندھیری رات کی طرح کالا سیاہ،بغیر بادلوں کے آسمان کی طرح تنہا گہرا نیلا، برف کی طرح یخ سفید، بے جان جسم کی طرح پیلا زرد، خون کی طرح لال سرخ، مزاروں کے گنبد کی طرح پر سکون سبز۔

معذرت خواہ قبلہ آپ کی رنگینی میں میرے رنگ ختم ہوگئے اور بے رنگ ہو گیا! :)
 
جاسمن

لائبریرین
خاقان مساحت داں (المعروف کتب برار)

نیرنگ خیال
(مرد شاپر پرست)
ایک دن کا ذکر ہے۔۔ اب تک مجھے یہ بات نہیں سمجھ آئی کہ یہ ہمیشہ ایک دن ہی کا کیوں ذکر ہوتا ہے۔ کبھی دوسرے تیسرے دن کا ذکر کیوں نہیں ہوتا۔ یا پھر ایک رات کا ذکر چھیڑنے میں کیا مضائقہ ہے۔ سو کہانی ہماری ہے۔ اس لیے ہم روایت شکن کہلائیں گے۔ اور کہانی کا آغاز دوسرے دن سے کریں گے۔

تو دوستو!!!
دوسرے دن کا ذکر ہے۔ جی جی بالکل! یہ دوسرا دن وہی جو پہلے دن اور پہلی رات کے بعد آتا ہے۔ اب کوئی اسے ولیمے کا دن نہ سمجھ بیٹھے۔ ولیمے کا نام سنتے ہی معنی خیز مسکراہٹیں شروع۔ میاں کہیں تو شرافت اور تہذیب کا دامن تھامے رکھا کرو۔ ہم کیا بات کرنے جا رہے تھے۔ اور تم کیا سوچ رہے ہو۔ بھئی دوسرےدن کا تذکرہ ہے۔۔ نہ کہ لیلیٰ کی ان راتوں کا جو اس نے مجنوں کے سنگ بتائی تھیں۔ اور نہ ہی ان اسباق کا ذکر ہے جو سوہنی روز دریا پار کر کے مہینوال سے لینے جایا کرتی تھی۔ اک عام سے دن کو بھی کیا سے کیا بنا دیتے ہو تم لوگ۔ ہاں تو ہم بات کررہے تھے ایک دن کی۔ ارے نہیں میاں۔ بھلا دیا۔ ہم بات کر رہے تھے دوسرے دن کی۔ جی بالکلٖ!! یہ دوسرے دن کا تذکرہ ہے۔ جب ہماری ملاقات ان موصوف سے ہوئی۔۔ ملاقات کیا ہوئی۔ ایک عدد مراسلہ بنام اپنے پڑا دیکھا۔ کم مرتبہ آدمی تھے۔ کہیں کوئی بھولی بھٹکی ڈاک ہمارے نصیب میں آیا کرتی تھی۔ تو پہروں ڈاک کو کھولا نہ کرتے تھے۔اور اطلاع کی خبر دیکھ دیکھ کر خوش ہوتے۔ کہ دیکھو۔ ایک عدد خط بنام خاکسار کسی نے لکھا ہے۔ اب جو ہمت کر کے کھولا۔ تو کیا دیکھتے ہیں کہ ہمارے ہی ایک عدد خط کا جواب ہے۔ دل ڈر سا گیا۔ کہیں جواب ہی نہ ہو۔ ویسے تو ہم نے کبھی کسی کو ایسا خط نہیں لکھا کہ وہ جواب دے تو ہم دل تھام لیں۔۔ ۔لیکن رسم دنیا تھی۔ سو نبھاہنی تو تھی۔ اب جو دیکھتے ہیں۔ تو ہم کو اکسایا جا رہا ہے۔ کہ میاں لکھا کرو۔ ہماری تفریح طبع کا سامان ہوتا رہتا ہے۔ ہم حیران رہ گئے۔ یہ کون ہے۔ ہم سے گستاخی۔۔ یعنی بین السطور ہمیں ضحک انگیز کہا جا رہا ہے۔ میاں خاندانی راجپوت ہیں۔ بڑی دیر تک اس دن آئینہ دیکھتے رہے۔ کہ کہیں سے کوئی مسخرے کا یا اور ایسی کسی مخلوق کا گماں گزرتا ہو۔ مگر نہ۔ اچھا بھلا خود کو پروقار شخصیت کا مالک پایا۔ ایک دو انجان لوگوں سے اس بابت رائے بھی لی۔ اپنوں سے اس لیے نہ لی کہ اللہ بخشے کشور کمار کو۔ گاتےہیں۔ اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں۔ گرچہ امید واثق تھی کہ کوئی بھی بجلی نہ گرائے گا۔۔ کہ یہاں تو بلب جلانے کو میسر نہیں۔ کجا یہ کہ کوئی گرا دے۔ مگر بعد میں شکوہ کرنے سے بہتر احتیاط کو سمجھا۔ بے شک پرہیز علاج سے بہتر ہے۔

موصوف کا خط پڑھا۔ بار بار پڑھا۔ لیکن ہر بار سوئی تفریح طبع والی بات پر آ کر اٹک گئی۔ اب یہ اٹک شہر کا نام نہیں لیا جا رہا۔ کہ لوگوں کےکان کھڑے ہوجائیں۔ اٹک جانا۔ یعنی کہ خیال سے چھٹکارا نہ ملنا۔ سو نہ ملا۔ آخر بڑی دیر کی سوچ بچار کے یہ حل سمجھ میں آیا۔ کیوں نہ اس کی جاسوسی کی جائے۔ بس جی یہ خیال آنا تھا کہ ہماری ساری جاسوسی حسیات جاگ اٹھیں۔ بچپن میں انسپکٹر جمشید، کامران مرزا، شوکی برادرز اور ان کے بعد عمران سیریز کے تمام کارنامے ذہن میں جاگ اٹھے۔ کولمبو ٹو کا لقب ہمیں پہلے ہی مل چکا تھا۔ فورا خیال آیا۔ اب بتائیں گے اسے۔۔ ایک ایک حرکت پر نظر رکھیں گے۔ بڑا آیا۔ ہمیں یہ کہنے والا کہ ہنساؤ۔

اب جو انداز گفتگو دیکھا تو پایا کہ پروقار اور لطیف الفاظ پر مشتمل مراسلے لکھا کرتے۔ پہلے پہل سوچا۔ شاید لغت میں سے لطیف الفاظ ڈھونڈ کر مراسلے لکھتے ہیں۔ لیکن پھر خود ہی اپنے بیوقوفانہ خیالات پر ہنسی آگئی۔ کہ بقول یوسفی۔ دنیا میں سب سے زیادہ فحش الفاظ جس کتاب میں ہیں۔ وہ لغت ہے۔ اور اگر یہ موصوف لغت سے دیکھ کر لکھتے تو کچھ یوں لکھا کرتے۔ کہ تیلی کا تیل جلے۔ بقیہ محاورہ خود ہی لغت سے دیکھ لیجیے۔ اب ہم کیا کشٹ اٹھائیں۔ یوں بھی ہمارے قلم کو لغویات سے وحشت سی ہوتی ہے۔ ایک مزاج آشنا کا کہنا ہے کہ راقم لغو بات لکھنے کی بجائے کرنے پر زیادہ یقین رکھتا ہے۔ اگر آپ کو کبھی ایسے آستین کے پالتو ملیں۔ تو سر کچل دینے کی مثال پر عمل کرنے سے درگزر نہ کریں۔ اور راقم کی جہنم ہاؤسنگ سوسائٹی سے عذاب الیم شاہراہ پر ایک کمرشل پلازہ کے حقدار ٹھہریں۔

جناب کو ایک بہترین غم گسار پایا۔ غم گساری کے لیے جنس بھی تبدیل کر لیتے تھے۔ تاکہ صنف مخالف کو اندیشۂ "مرداں" نہ رہے۔ مرداں کو زبر کے ساتھ پڑھیے۔ اس سے دو فوائد حاصل ہوتے۔ اِدھر ان کی غم گسار فطرت کو تسکین مل جاتی۔ اُدھر بعض صنف مخالف کو اپنی قبیل سے ایک اچھا سامع مل جاتا۔ جس کا اصل حالت میں ان کی قبیل میں پایا جانا بعد از قیاس تھا۔ ایسا نہیں تھا کہ صرف صنف مخالف کے لیے ہی درد دل تھا۔ اپنی قبیل یعنی کے صنف بہت زیادہ کرخت (کیوں کہ موصوف خود صنف کرخت سے ایک درجہ اوپر کی چیز لگتے تھے ) کی بھی دلجوئی فرمایا کرتے تھے۔ مگر کچھ اس انداز سے کہ اس غریب کو کبھی شائبہ تک نہ گزرتا کہ اس کی غم گساری کی جارہی ہے۔ کچھ لوگ جو استحقار بھانپ جاتے شکوہ کناں رہتے۔ ایک دن راقم سے کہنے لگے۔ میاں دل بھر آیا۔ آج ایک آدمی "دلبر" "د اشتہ " کو دو الگ الفاظ سمجھ رہا تھا۔ بس میاں! ادب کا زمانہ لد گیا۔ پرسوں ہی ایک ٹرک پر لدا جاتا دیکھا ہے۔ بعض احباب ان کے اس انداز برہمی کو بھی لطافت پر ہی محمول کیا کرتے۔

ہاں ادب سے یاد آیا۔ موصوف خود بہت نستعلیق واقع ہوئے تھے۔ عرصہ دراز تک لوگ ان سے یہ پوچھتے رہے کہ آپ کی نسخ سے کیا دشمنی ہے۔ تو رسان سے سمجھتے کہ بھئی یہ دو الگ الگ قبیلے ہیں۔ اور قبائل میں باہمی تنازعات تو ہو ہی جاتے ہیں۔ ایک نے تو گستاخی کی حد کر دی۔ کہنے لگا۔ کہ آپ فطرتاً نستعلیق تھے۔ یا یہ انداز بعد میں اختیار کیا ۔ تو ہنس کر کہنے لگے نہیں میاں میں اصلاً دیوانی ہوں۔

سردیوں کا موسم ان کو بہت پسند تھا۔ فرماتے برفباری میری کمزور ی ہے۔ ہم نے جن جن کمزوریوں کے طریقہ علاج پڑھ رکھے تھے۔ ان میں کہیں بھی اس بیماری کا تذکرہ نہ تھا۔ عکس کشی پر بہت مہارت تھی۔ اور اکثر تصاویر دیکھ کر لگتا تھا کہ عکس کش کر دیا گیا ہے۔ کیمروں پر بےانتہا معلومات تھیں۔ آپ دنیا کے جس مرضی کیمرہ کا پوچھ لیں۔ فورا سے پہلے تلاش کر کے بتا دیتے تھے۔ حافظے میں اتنا کچھ محفوظ تھا کہ اگر کوئی سوال پوچھ لیا جاتا۔ تو کافی کافی دیر جواب نہ دیتے۔ بعد میں بتاتے کہ میں دماغ میں تمام باتیں صعودی یا نزولی ترتیب سے نہیں رکھی ہوئیں۔ جس کی وجہ سے متعلقہ جواب تک پہنچتے پہنچتے وقت لگ جاتا ہے۔ متعدد بار کچھ بےتکلف دوستوں نے مشورہ دیا کہ بے جا چیزوں کو ختم کر دیں۔ لیکن ہمیشہ ایک مسکان سے یہی جواب دیتے کہ میاں! اس سے کارگردگی بہتر ہونے کا اندیشہ نہ ہوتا تو ایسا کرگزرتے۔

شکاریات سے بہت دلچسپی تھی۔ انکسارانہ دعوا یہ کیا کرتے تھے کہ بس شکار ہم کر لیتے ہیں۔ ایک دن راقم نے پوچھا کہ کس چیز کا شکار کرتے ہیں۔ تو فرمانے لگے میاں ہر شکار کی تفصیلات بتائی نہیں جا سکتی۔ ہر داستاں میں شکار کا ذکر ہو نہ ہو شکار جستہ کا ضرور ہوتا تھا۔ کئی کتابوں کے تراجم کیے۔ اور ان تمام کتابوں میں جو ایک بات مشترک تھی وہ یہ کہ تمام کسی نہ کسی شکار سے متعلق تھیں۔ سیاحت کی غرض سے سفر بھی بےتحاشہ کرتے۔ لیکن جب کسی بھی سفر کی روداد سننے کو ملتی۔ تو سیاح کی بجائے مساحت داں معلوم ہوتے۔

الغرض عجب شخصیت ہے ان صاحب کی۔ الفاظ ان کی شخصیت سے میل نہیں کھاتے۔ اور یہ الفاظ کی۔مذاق کر رہے ہوں تو لگتا ہے سنجیدہ ہیں۔ اور سنجیدہ ہوں تو بھی سنجیدہ ہی لگتے ہیں۔ کسی زمانے میں موصوف کو کی بورڈ پر ہاتھ سیدھا کرنے کا شوق تھا۔ سو بیٹھے کتابیں ٹائپ کیا کرتے تھے۔ زمانے کی ہوشیاری دیکھیں۔ انہیں کتابیں ٹائپ کرنے کا منتظم بنا دیا۔ اب بھی یہی کام کرتے تھے۔ پتا نہیں ٹائپنگ کب سیکھ پائیں گے۔ جانوروں سے ازحد لگاؤ۔ اس قدر کے خود کو بےبی ہاتھی کا خطاب دے ڈالا۔ لوڈ شیڈنگ میں یہ خطاب بڑا کام آتا۔ خود کو ہوا دے لیا کرتے۔۔ اور مکھیاں بھی اڑایا کرتے۔ اس سے دو باتیں ظاہر ہوتی ہیں۔ ایک تو انہیں گرمی بھی لگتی تھی۔۔ جو ہوا دینے کی ضرورت پیش آتی۔ دوسرا یہ فارغ نہیں مصروف آدمی تھے۔۔ اگر فارغ ہوتے تو مکھیاں اڑانے کی بجائے مارا کرتے۔

زندگی نے مہلت دی تو اگلی قسط میں ان کے سفر ناموں، عکس کشی اور تراجم کا احاطہ کیا جائے گا۔
 
اس تحریر کے نیچے صرف زبردست کی ریٹنگ ہے اور میرا خیال ہے کہ تیس کے قریب ہوگی۔
 
جاسمن

لائبریرین
میں اصل مراسلے میں دیکھنے گیا تھا کہ یہ مرد شاپر پرست کا اضافہ مین نے کب کیا۔ :laugh:
مجھ سے آپ کی تحریر کا اقتباس نہیں لیا جارہا تھا۔ سو کاپی کیا۔ آپ کے نام کے ساتھ لائبریرین لکھا تھا۔ جبکہ اگر ایک کارگذاری لکھنا ہو تو پھر "مرد شاپر پرست"ہی اچھی لگتی ہے۔:D
 
ہوہوہوہوہوو۔۔۔۔۔ کیا کارگذاری ہے۔ :p
اقتباس اس طرح؟

Top