تیرہویں سالگرہ محفلین کی نظر میں اردو محفل فورم کے کامیاب اور دلچسپ دھاگے

نبیل

تکنیکی معاون
محفل کے گراف کی جانب سے التماس ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں کے لئے ہی سہی اس نادر لڑی کو منظرِ عام پر لایا جائے-

محفل کے گراف کی بجائے آپ محفل کے جاسوس سے رابطہ کریں۔ ان کا دعوی ہے کہ وہ محفل فورم کے تمام رازوں سے واقف ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
لیکن کیا وہ اسکو منظرِ عام پر لانے کی ہمت + اختیار بھی رکھتے ہیں؟

اختیار کا معلوم نہیں، البتہ ان کی ہمت کا جواب نہیں ہے۔ ان کے پاس کچھ سیکرٹ فائلیں بھی ہیں۔ ان سے کہیں کہ ان فائلوں کو منظر عام پر لائیں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ایک صاحب کے عارضی معطل ہونے کے بعد کسی خاتون نے ان سے محبت کے اظہار کے لیے ایک دھاگہ شروع کیا تھا۔ اس پر محفلین کے تبصرے قہقہہ آور تھے۔ لیکن اس تھریڈ کو بھی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا اور ان خاتون کی (فیک) آئی ڈی کا قصہ بھی تمام ہوا۔ :)
جدید قواعد میں شامل تھا نکتہ۔
 
آخری تدوین:

نکتہ ور

محفلین
اس پر ایک محفلین کا شبہ ہوا۔
ایک صاحب کے عارضی معطل ہونے کے بعد کسی خاتون نے ان سے محبت کے اظہار کے لیے ایک دھاگہ شروع کیا تھا۔ اس پر محفلین کے تبصرے قہقہہ آور تھے۔ لیکن اس تھریڈ کو بھی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا اور ان خاتون کی (فیک) آئی ڈی کا قصہ بھی تمام ہوا۔ :)
اور اس پر یقین ہو گیا۔
ایک ہنٹ: محمود غزنوی! :)
 
نکتہ ور

محفلین
ایک صاحب کے عارضی معطل ہونے کے بعد کسی خاتون نے ان سے محبت کے اظہار کے لیے ایک دھاگہ شروع کیا تھا۔ اس پر محفلین کے تبصرے قہقہہ آور تھے۔ لیکن اس تھریڈ کو بھی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا اور ان خاتون کی (فیک) آئی ڈی کا قصہ بھی تمام ہوا۔ :)
لیکن وہ حقیقت میں خاتون نہیں تھی۔
اب میں متذبذب ہوں کہ اس کو "تھی" لکھوں یا "تھا"
 
اصل وقوعے کی ایام میں ہم غیرحاضر تھے، اس لئے اس داستان کو مِس کر گئے۔ بعد میں اشاروں کنایوں میں کی گئی باتوں سے کچھ اندازہ ہوا تھا۔

لیں پھر ایک بڑی ہنٹ حاضر ہے- اسکے بعد بھی نہ پہنچے تو فئیر اللہ ہی حافظ

Top