ناصر کاظمی اپنی دُھن میں رہتا ہوں ۔۔۔

عمر سیف

محفلین
اپنی دُھن میں رہتا ہوں
میں بھی تیرے جیسا ہوں

او پچھلی رت کے ساتھی
اب کے برس میں تنہا ہوں

اپنی لہر ہے اپنا روگ
دریا ہوں اور پیاسا ہوں

تیری گلی میں سارا دن
دکھ کے کنکر چنتا ہوں

مجھ سے آنکھ ملائے کون
میں تیرا آئینہ ہوں

تو جیون کی بھری گلی
میں جنگل کا رستہ ہوں

آتی رت مجھ روئے گی
جاتی رت کا جھونکا ہوں

ناصر کاظمی​
 

تیشہ

محفلین
کیا یہاں کسی کلام سے ناپسندیدگی کا بھی اظہار کیا جاسکتا ہے؟ حیران ہوں!! :confused:




ہاں کیوں نہیں ۔ ۔ ۔ ۔ آپکا اگر دل چاہ رہا ہے کوئی ناپسندیدگی کا اظہار کرے تو کیا مسلہ ہے ۔؟ :confused: آپ لکھیں کچھ ۔ ۔۔ میں آکر ناپسندیدگی کا اظہار لکھ جاتی ہوں نیچے ۔ نو پرابلم ۔ ۔ ۔۔ :grin:
 
Top