میں نے اس اردو متبادل کا انتخاب کیا

فہد اشرف

محفلین
بہت شکریہ فہد ! مولوی فتح محمد جالندھری کا ترجمۂ قرآن تو ازحد مشہور ہے ۔ لیکن مجھے علم نہیں تھا کہ انہوں نے قواعد پر بھی کوئی کتاب لکھی ہے ۔ شریکِ محفل کرنے کا شکریہ ۔ کیا یہ کتاب آنلائن دستیاب ہے؟
یہ کتاب میں نے ڈیجٹل لائبریری آف انڈیا سے ڈاؤنلوڈ کی تھی جو کہ کاپی رائٹ کے مسائل کی وجہ سے آج کل بند چل رہی ہے
 
آخری تدوین:

فہد اشرف

محفلین
Hipsterکے لئے اردو میں شروع ہی سے ہپی (بہ کسر اول و تشدید دوم ) کا لفظ استعمال ہوتا آیا ہے۔ چالیس پچاس سال پہلے امریکا میں بھی انہیں hippie کہا جاتا تھا ۔
ہپی ابن صفی کے ناولوں میں بہت ہوتے تھے۔ ایک عرصہ تک میں اسے اردو لفظ ہی سمجھتا رہا ہوں۔
 
آخری تدوین:

عثمان

محفلین
Hipsterکے لئے اردو میں شروع ہی سے ہپی (بہ کسر اول و تشدید دوم ) کا لفظ استعمال ہوتا آیا ہے۔ چالیس پچاس سال پہلے امریکا میں بھی انہیں hippie کہا جاتا تھا ۔
اگر آپ ہپی کا لفظ استعمال کریں گے تو میرے خیال میں اس سے ساٹھ کی دہائی کے ہپی کی شبیہ ابھرتی ہے جو پوری طرح جدید ہپسٹر کی نمائندگی نہیں کرتا۔ جدید ہپسٹر کا کاونٹر کلچر کافی سٹائلش اور طرحدار ہے۔ اسی لئے بانکے سے موازنہ کیا۔
انگریزی لغت بھی ہپی اور ہپسٹر کی وضاحت میں تھوڑا سا فرق ملحوظ خاطر رکھتی ہے۔ اگرچہ ماخذ کے اعتبار سے دونوں ایک ہی ہیں۔ اگر بانکا مناسب نہیں تو میری رائے میں ہپی کی بجائے ہپسٹر زیادہ مناسب ہے۔ تاہم اردو لغت میں شائد ابھی اس کی گنجائش نہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین

ہپی ہو ں بانکے اب تو سب تاریخ کے اوراق میں طے ہو چکے ہیں لیکن ان کے پیچھے جوطرح داری کی روح کارفرما تھی وہ ان الفاظ خوب میں سمٹ جاتی ہے اس کا اظہار ہر زمانی مکانی دور میں رنگ بدلتا رہے کوئی مضائقہ نہیں ۔فطری طور پر الفاظ معانی کو زیادہ قید نہیں رکھتے ۔ کیا خیال ہے؟
 
فرقان احمد

محفلین
اگر آپ ہپی کا لفظ استعمال کریں گے تو میرے خیال میں اس سے ساٹھ کی دہائی کے ہپی کی شبیہ ابھرتی ہے جو پوری طرح جدید ہپسٹر کی نمائندگی نہیں کرتا۔ جدید ہپسٹر کا کاونٹر کلچر کافی سٹائلش اور طرحدار ہے۔ اسی لئے بانکے سے موازنہ کیا۔
انگریزی لغت بھی ہپی اور ہپسٹر کی وضاحت میں تھوڑا سا فرق ملحوظ خاطر رکھتی ہے۔ اگرچہ ماخذ کے اعتبار سے دونوں ایک ہی ہیں۔ اگر بانکا مناسب نہیں تو میری رائے میں ہپی کی بجائے ہپسٹر زیادہ مناسب ہے۔ تاہم اردو لغت میں شائد ابھی اس کی گنجائش نہیں۔
عربی زبان میں ھیبستر تک معاملہ پہنچ چکا؛ یہاں بھی ہیپسٹر کا لفظ رائج ہونے کا قومی امکان ہے۔
 
یاز

محفلین
اپنی جوانی کا کوئی فوٹو ڈھونڈ کر لگاتا ہوں ابو ہاشم بھائی ! :D:D:D

اپنی تازہ تصویر لگادیجیے۔ وہ بھی چلے گی۔
ظہیر بھائی کی تازہ اور جوانی کو الگ الگ زمانہ کیوں سمجھ لیا خلیل بھائی؟
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اگر آپ ہپی کا لفظ استعمال کریں گے تو میرے خیال میں اس سے ساٹھ کی دہائی کے ہپی کی شبیہ ابھرتی ہے جو پوری طرح جدید ہپسٹر کی نمائندگی نہیں کرتا۔ جدید ہپسٹر کا کاونٹر کلچر کافی سٹائلش اور طرحدار ہے۔ اسی لئے بانکے سے موازنہ کیا۔
انگریزی لغت بھی ہپی اور ہپسٹر کی وضاحت میں تھوڑا سا فرق ملحوظ خاطر رکھتی ہے۔ اگرچہ ماخذ کے اعتبار سے دونوں ایک ہی ہیں۔ اگر بانکا مناسب نہیں تو میری رائے میں ہپی کی بجائے ہپسٹر زیادہ مناسب ہے۔ تاہم اردو لغت میں شائد ابھی اس کی گنجائش نہیں۔

متفق۔
بیشک بعض الفاظ کے معنی وقت کے ساتھ ساتھ بدل جاتے ہیں ۔ بہ الفاظ ِدیگر ترجمہ کرتے وقت لفظ کے لغوی معنی کے بجائے لفظ کے مفہوم (connotation)کو دیکھنا چاہئے ۔ یعنی وہ احساس یا ذہنی تصویر جو اس لفظ سےپیدا ہوتی ہے ۔ یہ احساس یا تصویر یا تو مثبت ، یامنفی یا معتدل ہوسکتی ہے ۔
آپ کی اس بات سے متفق ہوں کہ اگر اردو میں کسی بیرونی لفظ کا مناسب متبادل موجود نہیں تو اسے ویسے ہی استعمال کرنے میں کوئی ہرج نہیں ۔ ایسا ہوتا آ یا ہے اور ہوتا رہے گا ۔ اب اس لفظ کا مقبول ہونا یا نہ ہوناایک الگ مسئلہ ہے ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اب لگا بھی دیں۔ ستر کی دہائی کی لگائیں کہ اس زمانے کی تصویریں دیکھنے کا مزا ہی کچھ اور ہے۔
دسویں جماعت کی ایک بلیک اینڈ وائٹ پاسپورٹ سائز تصویر کسی طرح محفوظ رہ گئی ہے ۔ ۱۹۷۸ میں اسکول کے شناختی کارڈ کے لئے کھنچوائی تھی ۔ کبھی پرانے البم دیکھنے بیٹھیں اور وہ تصویر نکل آئے تو میرے دونوں بچے خوب ہنستے ہیں اور جملے بازی کرتے ہیں ۔ یوں لگتا ہے کہ اس تصویر میں مابدولت شانوں سے بس ذرا اوپر تک لمبے لمبے بال ، بڑے بڑے کالروں والی قمیض اور نکٹائی ( جسے فوٹو گرافر نے تصویر لینے سے پہلے اسٹوڈیو میں لٹکی ہوئی چند ٹائیوں میں سے ایک اتار کر کلِپ کے ساتھ قمیض کے گلے میں ٹکادی تھی ) پہنے اپنے مستقبل پر زبردستی مسکرارہے ہیں ۔
 
کچھ لوگ ایک جملہ بھی مکمل نہیں کر سکتے انگریزی زبان کے استعمال کے بغیراور بعض دفعہ تو اس طرح کے الفاظ بھی استعمال کر جاتے ہیں جنہیں سن کر میرا تو ہاضمہ خراب ہوجاتا ہے ۔
 
محمداحمد

ان میں سے کچھ تو ایک جملہ مکمل انگریزی میں بولنے سے بھی قاصر ہوتے ہیں۔ :)
 
Top