آپ آج کل کون سی ٹی وی سیریز دیکھ رہے ہیں؟؟

محمد وارث

لائبریرین
ہاہاہاہا۔۔۔ سچی بات یہ ہے کہ میں نے بھی صرف اسی چکر میں دیکھنا شروع کیا۔ جب سے میں نے 24 دیکھا تھا، مجھے کیفر سدھرلینڈ کی نئی ٹی وی سیریز کا انتظار تھا۔ درحقیقت ’24‘ سیریز ہی سے مجھے صحیح معنوں میں انگریزی ٹی وی سیریز دیکھنے کا چسکا پڑا ہے۔
مجھے کوئی چار سال پہلے میرے باس صاحب نے یہ چسکا لگایا تھا۔ عید کی چھٹیاں ہم آٹھ دس کرتے ہیں، چھٹیوں سے پہلے انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ چھٹیوں میں کیا کر رہے ہو، میں نے کہا آپ کو علم ہی ہے، میں نے تو آٹھ دس کمرے سے بھی باہر نہیں نکلنا، سورج کی روشنی تک نہیں دیکھنی، کہنے لگے ہاں فلمیں دیکھو گے یا کتابیں پڑھو گے، لو اس بار میری فرمائش پر یہ دیکھو اور 24 کے سارے سیزن کی ڈی وی ڈیز دراز سے نکال کر مجھے دے دیں۔ :)
 
سین خے

محفلین
مارول اور ٹوئینٹیتھ سینچری فاکس ٹیلیوژن کے اشتراک سے نئے میوٹنٹس پر بنائی جانے والی سیریز "دا گفٹڈ" دیکھنا شروع کی ہے۔ اب تک تو بہت اچھی سیریز ثابت ہوئی ہے۔ ویژول ایفیکٹس بھی ذبردست ہیں۔

DF2-cJhUAAAxh9u%2B%255Bwww.imagesplitter.net%255D.jpeg
 
آخری تدوین:
آج کل سٹرینجر تھنگز کا دوسرا سیزن آیا ہوا ہے۔ وہی دیکھ رہا ہوں۔ کافی دلچسپ ہے۔ اگرچہ مرکزی کردار چند ٹین ایج بچوں پہ مشتمل ہیں لیکن کہانی، عکس بندی اور تھرل کے لحاظ سے کافی عمدہ سیریز ہے۔

MV5BMjEzMDAxOTUyMV5BMl5BanBnXkFtZTgwNzAxMzYzOTE@._V1_.jpg
 
کچھ برس پہلے پی ٹی وی پر نعمان اعجاز اور لیلی زبیری کی سیریز چلی تھے "چھت" وہ کافی بہتر تھی۔
آج کل بلبلے ہی جان نہیں چھوڑتا۔
 
وجی

لائبریرین
گیم آف تھرون سے بہتر کوئی سیریز یا سیریل بتائیں۔
ایسی سیریز بھی تو ہو جس میں اتنے کردار اور اتنی ہی کہانیاں ہوں۔
صبر کریں ، سنا ہے کہ لارڈ آف ڈی رنگز کی ٹی وی سیریز بن رہی ہے اب دیکھتے ہیں کیسی بنتی ہے ۔
 
شہزاد وحید

محفلین
ویسے آج کل میں نے ناچاہتے ہوئے بھی شیم لیس کے سات کے سات سیزن دیکھ ڈالیں ہے۔ آج کل آٹھویں سیزن کی بھی گیاوریں قسط جاری ہے۔ کوئی نا کوئی اس میں ایسا فیکٹر ضرور ہے کہ جس کی وجہ سے میں نے پورا دیکھ ڈالا۔ ورنہ کئی سیزن شروع کرتے ہی ڈیلیٹ کرنے پڑتے ہیں کیونکہ یا تو بورنگ ہوتے ہیں یا اپنی پسند کی طرز کے نہیں نکلتے۔ ایک مشہور سیزن ویسٹ ورلڈ بھی میں دوسری قسط سے زیادہ نہیں دیکھ پایا تھا۔ شیم لیس کہانی ہے ایک ایسے خاندان کی جس کا کوئی حال نہیں۔ اس خاندان کا ہر فرد ایک سے بڑھ کر ایک نمونہ ہے اور سب سے بڑا نمونہ ہے ان کا آدھا پاگل شرابی باپ۔

latest
 
زیک

مسافر

Shameless.jpg
Does one have to be shameless to watch this series?
 
Top