غزل: جو ہونا ہم فقیروں سے مخاطب ٭ تابش

ایک کاوش استادِ محترم اعجاز عبید اور دیگر احباب سے رہنمائی لینے کے بعد احبابِ محفل کے ذوق کی نذر:

جو ہونا ہم فقیروں سے مخاطب
تو رہنا با ادب، حسبِ مراتب

انہیں کا ہے مقدر کامیابی
اٹھائیں راہِ حق میں جو مصائب

قدم رکھا ہے جب خود ہی قفس میں
تو پھر آہ و فغاں ہے نامناسب

امیرِ وقت سے اُمّید کم ہے
بنے ہیں راہزن اس کے مصاحب

کبھی ملتا تھا علم و فن جہاں سے
ہیں مرکز جہل کا اب وہ مکاتب

ترا لہجہ ہے تھوڑا تلخ تابشؔ
نہ ہو جائیں خفا یہ ذی مناصب

٭٭٭
محمد تابش صدیقی
 
فہد اشرف

محفلین
بہت اچھی غزل تابش بھائی
اور یہ شعر کیا خوب ہے
کبھی ملتا تھا علم و فن جہاں سے
ہیں مرکز جہل کا اب وہ مکاتب
 
شکریہ عرفان بھائی
بہت اچھی غزل تابش بھائی
اور یہ شعر کیا خوب ہے
کبھی ملتا تھا علم و فن جہاں سے
ہیں مرکز جہل کا اب وہ مکاتب
بہت شکریہ فہد بھائی
عمدہ۔۔۔۔ بہت خوبصورت
آداب امان بھائی
شکر گزار ہوں نعیم بھائی
قدم رکھا ہے جب خود ہی قفس میں
تو پھر آہ و فغاں ہے نامناسب

واہ! بہت عمدہ!
بہت شکریہ لاریب بہن
 
ماشاء اللہ ،
واہ بھیا جی !بہت خوب شاندار غزل ہے،
موجود حالات کی بہترین عکاسی ہے آپ کی غزل میں،
اب آپ بےقاعدہ سے باقاعدہ شاعری کرنے کا اعلان کرہی ڈالیں۔:)
 
ماشاء اللہ ،
واہ بھیا جی !بہت خوب شاندار غزل ہے،
موجود حالات کی بہترین عکاسی ہے آپ کی غزل میں،
اب آپ بےقاعدہ سے باقاعدہ شاعری کرنے کا اعلان کرہی ڈالیں۔:)
اب کیا ڈھول تاشے کے ساتھ اعلان کریں؟ باقاعدہ شاعر تو ماشاء اللہ ہیں ہی محمد تابش صدیقی بھائی!
 
آخری تدوین:
شکریہ ہادیہ بہن
ماشاء اللہ ،
واہ بھیا جی !بہت خوب شاندار غزل ہے،
موجود حالات کی بہترین عکاسی ہے آپ کی غزل میں،
اب آپ بےقاعدہ سے باقاعدہ شاعری کرنے کا اعلان کرہی ڈالیں۔:)
بہت شکریہ عدنان بھائی۔
یہ باقاعدہ شاعر کی سند کہاں سے ملے گی؟
خوبصورت، خوب صورت۔ بہت سی داد
آداب خلیل بھائی۔
اب کیا ڈھول تاشے کے ساتھ اعلان کریں؟ باقاعدہ شاعر تو ماشاء اللہ ہیں ہی محمد تابش صدیقی بھائی!
ویسے باقاعدہ شاعر سے مراد کیا ہے، یہ بھی واضح نہیں۔ :)
جو باقاعدگی سے شاعری کرتا ہو؟ تو ایسا تو ابھی نہیں ہو سکا، نہ کرنے کا امکان ہے۔
جو قواعد و ضوابط کے مطابق شاعری کرتا ہو، تو اس کی کوشش رہتی ہے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
واہ واہ! بہت خوب ! کیا بات ہے مطلع کی!! سبحان اللہ!

تابش بھائی کیا آپ نے بھی پرانے کاغذوں ٹٹولنے شروع کردیئے ہیں یا یہ سب نئی غزلیں ہیں ! :):):) ماشاءاللہ فکر و فن میں پختگی نظر آرہی ہے !
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!
 
آمین۔ محبت ہے آپ کی ظہیر بھائی۔ آپ ایسے سخن وروں کی صحبت کا کچھ تو اثر ہونا تھا۔
پرانے کاغذات تو ہمارے ہو نہیں سکتے، کچھ نئی کارستانیاں ہی ہیں۔ :)
 
Top