غائب اراکین یا تائب اراکین

فرحت کیانی

لائبریرین
عمراعظم , سید زبیر انکل, شیزان , حسیب نذیر گِل , نایاب بھائی۔ میں جب جب محفل پر آتی ہوں, ان لوگوں کا خیال آتا ہے۔
اگر کسی کا زبیر انکل سے رابطہ ہو تو انہیں میری طرف سے سلام ضرور کہیں۔
حسیب نذیر تو مجھے کوک سٹوڈیو کے سیزن میں لازمی یاد آتے ہیں۔ محفل پر کوک سٹوڈیو کے بارے میں تبصرے پوسٹ کرنا شاید انہوں نے ہی شروع کیا تھا۔
شیزان نے مجھے ایک بار لائبریری کے کام میں مدد کی پیشکش کی تھی۔ سوچتی ہوں کہیں نظر آ جائیں تو کچھ صفحات ہی دے دوں پروف ریڈنگ کے لیے۔
 
شیزان

یاد فرمانے کا شکریہ فرحت سس
جی ضرور ۔۔ آپ لائبریری کا کوئی بھی کام مجھے دے سکتی ہیں۔۔ میں اسے ضرور سرانجام دوں گا۔ ہمیشہ خوش رہیئے
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اگر کسی کا زبیر انکل سے رابطہ ہو تو انہیں میری طرف سے سلام ضرور کہیں۔
سید زبیر صاحب حج کی سعادت پر تشریف لے گئے ہیں۔

حسیب نذیر تو مجھے کوک سٹوڈیو کے سیزن میں لازمی یاد آتے ہیں۔ محفل پر کوک سٹوڈیو کے بارے میں تبصرے پوسٹ کرنا شاید انہوں نے ہی شروع کیا تھا۔
حسیب نذیر سے گزشتہ مہینے ملاقات ہوئی تھی۔ وہ خیریت سے ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
یاد فرمانے کا شکریہ فرحت سس
جی ضرور ۔۔ آپ لائبریری کا کوئی بھی کام مجھے دے سکتی ہیں۔۔ میں اسے ضرور سرانجام دوں گا۔ ہمیشہ خوش رہیئے
کیسے ہیں آپ شیزان؟ محفل پر کم کم کیوں آتے ہیں؟
جزاک اللہ خیر۔ جلدی آپ کو مواد بھیجتی ہوں ان شاءاللہ۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
سید زبیر صاحب حج کی سعادت پر تشریف لے گئے ہیں۔

حسیب نذیر سے گزشتہ مہینے ملاقات ہوئی تھی۔ وہ خیریت سے ہے۔
ماشاءاللہ۔ آپ کی جب بھی بات ہو ان سے تو میری طرف سے مبارکباد اور سلام ضرور پہنچائیں۔
اچھا زبردست۔ ویسے اب تو حسیب کی پڑھائی کا دور ختم ہونے کو ہو گا۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ماشاءاللہ۔ آپ کی جب بھی بات ہو ان سے تو میری طرف سے مبارکباد اور سلام ضرور پہنچائیں۔
اچھا زبردست۔ ویسے اب تو حسیب کی پڑھائی کا دور ختم ہونے کو ہو گا۔
واپس آئیں گے تو رابطہ کروں گا۔ اسلام آباد ملاقات بھی رہے گی ان شاء اللہ۔
حسیب کو دورہ پڑا ہے۔۔۔ پتا نہیں کیا کر رہا ہے۔
 
Top