غائب اراکین یا تائب اراکین

محمد اسلم

محفلین
معذرت جی "اب" بھی نہیں۔۔۔ الفاظ واپس لیے۔۔۔ :)
نہیں برادر،،،، میں اس "اب "میں کوئی خاص بات محسوس کر رہا تھا۔۔۔۔ اس لئے اسے سجایا تھا۔۔۔جیسے کہ ہو سکتا ہے آپ شادی شدہ ہوں اور (معاف کیجئے گا) خوش بھی ہوں۔
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
عرصۂ دراز کے بعد بندہ پھر بزم میں حاضر ہے۔ گو ہمیں کسی نے نہیں بلایا، لگتا ہے سب ہمیں بھول گئے۔
 
جاسمن

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
عرصۂ دراز کے بعد بندہ پھر بزم میں حاضر ہے۔ گو ہمیں کسی نے نہیں بلایا، لگتا ہے سب ہمیں بھول گئے۔
وعلیکم السلام فارقلیط رحمانی!
کیا حال ہے آپ کا؟
ایسا نہیں ہے۔
بس ہم سمجھتے ہیں کہ جو گیا ہے وہ مصروف ہوگا اور جلد ہی لوٹ کے آئے گا۔ یا پھر یہاں آ کر بولتا نہیں ہوگا لیکن آتا تو ہوگا۔
امید ہے سب خیریت ہوگی۔ اللہ آپ کو آسانیاں اور خوشیاں عطا فرمائے۔ آمین!
 
آخری تدوین:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
عرصۂ دراز کے بعد بندہ پھر بزم میں حاضر ہے۔ گو ہمیں کسی نے نہیں بلایا، لگتا ہے سب ہمیں بھول گئے۔
السلام علیکم
کیسے ہیں محترم :) آپ کو دوبارہ فعال دیکھ کر خوشی ہوئی
جہاں تک آپ کے شکوہ کا تعلق ہے تو اس بارے میں محمد علم اللہ سے پوچھ سکتے ہیں کہ آپ کے بارے میں دریافت کیا تھا کہ آجکل نظر نہیں آ رہے امید ہے کہ آپ کا شکوہ دور ہو گیا ہو گا
سلامت رہیں
 
سید عمران

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
عرصۂ دراز کے بعد بندہ پھر بزم میں حاضر ہے۔ گو ہمیں کسی نے نہیں بلایا، لگتا ہے سب ہمیں بھول گئے۔
ایسی بات نہیں ہے۔۔۔
اگر کوئی اپنے آنے کی ہوا ہی نہ دے تو کس سے گلہ کریں۔۔۔
محفلین کا آپ کی آمد پر اظہارِ خوشی کرنا دلیل ہے آپ سے انسیت کی۔۔۔
امید ہے اب طویل عرصے کے لیے کبھی غائب نہیں ہوں گے!!!
(y)(y)(y)
 
محمداحمد

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
عرصۂ دراز کے بعد بندہ پھر بزم میں حاضر ہے۔ گو ہمیں کسی نے نہیں بلایا، لگتا ہے سب ہمیں بھول گئے۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

ہم تو آپ کو یاد کرتے رہتے ہیں لیکن دل میں۔۔۔! بہت اچھا ہوا کہ آپ آگئے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
السلام علیکم
کیسے ہیں محترم :) آپ کو دوبارہ فعال دیکھ کر خوشی ہوئی
جہاں تک آپ کے شکوہ کا تعلق ہے تو اس بارے میں محمد علم اللہ سے پوچھ سکتے ہیں کہ آپ کے بارے میں دریافت کیا تھا کہ آجکل نظر نہیں آ رہے امید ہے کہ آپ کا شکوہ دور ہو گیا ہو گا
سلامت رہیں

علم اللہ تو خود کافی عرصے سے غائب ہیں۔ شاید پڑھائی وغیرہ میں مصروف ہوگئے ہیں۔
 
Top