نیرنگ خیال

لائبریرین
ملاقات کا کوئی بہانہ نہیں ہوتا۔ وجہ تراشنے بیٹھو تو وجہ نہیں ملتی۔ سوچتے ہیں کہ ملاقات کیوں کی جائے۔ آخر ایسا کیا موضوع ہاتھ لگے کہ سب دوبارہ مل بیٹھیں۔ کچھ فرصت کے لمحے دنیا سے چرا کر کچھ بے غرض باتیں بھی کی جائیں۔ لیکن ایسی ملاقاتوں کے لیے وقت نکالنا بھی بڑا مشکل مرحلہ ہے۔ اور ہماری سست طبع تو کہیں جانے کا، ہلنے کا ، چلنے کا سوچ کر ہی فنا ہوجاتی ہے۔ تصاویر والے دھاگے سے پتا چلا کہ محمد تابش صدیقی اور ایم اے راجا دونوں اسلام آباد سے تعلق رکھتے ہیں۔ چلو ایک وجہ تو ہاتھ آئی کہ دوبارہ سب سے ملا جائے۔ اسی بہانے روزمرہ کی گھٹن سے باہر آجائیں گے۔ تھوڑا ہنس کھیل لیں گے۔ اسلام آبادیوں کو ایک مکالمے میں اکھٹا کیا۔ سوائے فرخ بھائی کے۔ جب ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا ۔ اس دن پتا نہیں کیا مصروفیات ہوں۔ تب کی تب دیکھوں گا۔اور ملاقات سے اگلے دن یعنی کہ آج مجھے فرمانے لگے کہ آپ کا فرض تھا مجھے فون کر کے بتاتے۔ سب ملکر کہو سبحان اللہ۔۔۔۔ 21 فروری 16 بروز اتوار بمقام ایف –نائن پارک سہ پہر تین بجے ملاقات کے لیے شبھ گھڑی قرار دی گئی۔ hackerspk نے صرف شاپر ڈبل کیے۔ ملاقات پر نہیں آئے۔ الف نظامی کو فون کیا تو انہوں نے اٹھایا نہیں۔ میسج پر جب اپنا نام بتلایا تو بھی انہوں نے خاموشی اختیار کی۔ عام طور پر خاموشی نیم رضامندی ہوتی ہے۔ لیکن ہم نے اس خاموشی کو انکار ہی سمجھا۔
تابش نے مکالمے پر بتایا کہ وہ تاخیر سے پہنچیں گے۔ گو کہ عام طور پر تمام پاکستانی تاخیر سے پہنچتے ہیں۔ لیکن تابش نے دور اندیشی سے کام لیتے ہوئے اپنی تاخیر رجسٹر کروا کر اس کو وقت پر پہنچنا بنا لیا۔ بندہ ذہین نکلا۔ بھلکڑ کا فون آیا کہ بئی کدھر ہو۔ میں نے کہا ابھی تو گھر ہی ہوں۔ اس کو مقام اوروقت بتلایا۔ خود تیاری کر کے (منہ ہاتھ دھو کر) سید زبیر سر کے گھر جا پہنچے۔ وہاں سے ان کو ساتھ لے کر ہم دونوں ایف-نائن پارک پہنچ گئے۔ اب وہاں بہت سارے لوگ موجود تھے۔ سارے انجان۔ کوئی نہ نکلا نادان۔ جس سے ہو جان پہچان۔ ہم دونوں ٹہلتے ٹہلتے کچھ دور ہی گئے تھے کہ داخلی دروازے کے بالائی حصے سے کسی چیز کے ٹکرانے کی آواز آئی۔ پلٹ کر دیکھا تو بھلکڑ اپنا سر پکڑ کر بیٹھا ہوا تھا۔قد لمبا ہونے کی وجہ سے بیچارہ گیٹ کے بالائی حصے سے ٹکرا گیا تھا۔ اس کے بعد وہاں ہم تینوں نے بیٹھ کر خوب گپیں لگائیں۔
ساڑھے چار کے قریب تابش صاحب تشریف لے آئے۔ ان کی صحت دیکھ کر ہمیں لگا کہ شاعر ہیں۔ لیکن انہوں نے بڑی متانت سے جواب دیا۔ "نہیں جاوا ڈویلپر ہوں"۔ ایک ہی بات ہے میرے نزدیک۔ ہم نے دل میں اپنے آپ کو ہی جواب دیا۔ اب ہم ٹہلتے ٹہلتے آگے کی طرف چلے۔ ایم اے راجا صاحب کو فون کیا تومعلوم ہوا کہ ان کے ایک رشتے دار کا انتقال ہوگیا ہے۔ انا للہ و نا الیہ راجعون۔ امجد علی راجا بھائی نے مکالمے میں بہت وعدے قسمیں کھائیں۔ لیکن نکلے اس فلمی ہیرو کی طرح جس کے بارے میں مشہور گانا ہے کہ "ساہنوں نہر والے پل تے بلا کے۔۔ تے خورے ماہی کتھے رہ گیا"۔ اس پر ستم یہ کہ فون پر فرمانے لگے کہ بھئی تمہارا قصور ہے۔ مجھے فون پر نہ بتایا کہ کس جگہ ملنا ہے۔ نکلنے سے پہلے نہ بتایا۔ پہنچنے سے پہلے بھی نہیں بتایا۔ اور اب جب ہم آ نہیں سکتے تو ہم کو کہہ رہے ہو آجاؤ۔ ہم شرمندہ ہوگئے۔ ظاہر ہے کہ سارا قصور ہمارا تھا۔ امجد بھائی تو "گنگا" کی طرح پوتر نکلے۔ خبر ملی کہ سعد صاحب بھی وارد ہوچکے ہیں۔ اور کسی بھی لمحے ہم تک پہنچے جاتے ہیں۔ کافی لمحے بیت گئے لیکن وہ لمحہ نہ آیا۔ آخر کار گوگل میپس سے موصوف کو اپنے کوآرڈی نیٹس بھیجے تو جناب ہم تک پہنچ سکے۔ اتنا بھی سائنسی نہیں ہونا چاہیے آدمی کو۔۔۔ یہ بات بھی ہم نے ان سے نہیں کہی۔ یہاں لکھ رہے ہیں۔ وہاں کافی دیر اِدھر اُدھر کے موضوعات پر باتیں ہوتی رہیں۔ تابش کے علاوہ سب سے پہلے سے ہی ملاقاتیں تھیں۔ باتوں کے دوران ہی ہم اٹھ کر ایف-10 مرکز آگئے۔ وہاں پر ہم نے پراٹھا رول کھایا۔ اور اس کے بعد سب اپنے اپنے گھر کو سدھارے۔ باتیں بہت زیادہ ہیں۔ طوالت کے ڈر سے اور پھر باقیوں کو بھی بولنے یا لکھنے کا موقع دینے کی نیت سے تحریر نہیں کر رہا۔

اور اب کچھ تصویریں۔۔۔۔۔
سید زبیر سر۔۔۔۔ سعد کی آدھی سمائلی۔۔۔۔
IMG_20160221_172853_zpsozifts3l.jpg


تابش صدیقی۔۔۔
IMG_20160221_172848_zpsphax7mhd.jpg


بھلکڑ۔۔۔۔۔۔
IMG_20160221_172858_zpsbntaf7u4.jpg


سعد بھائی کی شرارتی مسکراہٹ۔۔۔ اور سید زبیر سر۔۔۔
IMG_20160221_172851_zpsk6ora4j4.jpg


قسم سے میں منہ دھو کر گیا تھا۔۔۔ سچی
IMG_20160221_172915_zpsuiljolhv.jpg


سعد بھائی پراٹھا رول محفلین کو دکھاتے ہوئے۔۔۔ حصہ بقدر جثہ کی غیر عملی مثال۔۔۔
IMG_20160221_173032_zpsytjyu50h.jpg


شاید بانسری بجانے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔۔۔
IMG_20160221_173041_zpsz2nie7fr.jpg


حصہ بقدر جثہ کی غیر عملی مثال
IMG_20160221_172843_zpsifawdmt6.jpg
 

ایم اے راجا

محفلین
بہت عمدہ لکھا ہے ذوالقرنین بھائی بہت افسوس کہ حاضر نہ ہو سکا، اگلی بار انشااللہ بھرپور کوشش کروں گا، اگر تب تک اسلام آباد نے رہنے کا موقع دیا کیوں کہ دشمن ہمیں پھر صحرا ئے تھر دھکیلنے کی سازشوں میں تن و من سے لگے ہوئے ہیں۔
 
لو جی پہلے تو صرف موصوف کا ہی پتا تھا کہ کافی بگڑے ہیں اب محمد تابش صدیقی بھائی کو بھی بگاڑنے کے لیے اپنی پارٹی میں شامل کر لیا ہے جتنا ٹائم آپ نے پارک میں ضائع کیا ہے وہی ٹائم گھر کے لیے نکالا ہوتا تو آپ سب کی بیگمات کے خوشیاں ناقابل بیان ہونی تھی
لیکن نہیں جی اللہ بھی ہدایت ان کو دیتا ہے جن کے اوپر خانے میں کوئی بات روک سکے جلن کا احساس اس قدر شدید ہے کہ دل کرتا ہے پوری ایک تنقیدی تحریر لکھ دوں آپ چاروں کے خلاف لیکن یہ سوچ کر خاموش ہو جاتی ہوئی کہیں یہ بات آپ جیسے بگڑے ہوئے بھائی کی طبیعت میں اور بگاڑ پیدا نا کر دے
 

نور وجدان

لائبریرین
لو جی پہلے تو صرف موصوف کا ہی پتا تھا کہ کافی بگڑے ہیں اب محمد تابش صدیقی بھائی کو بھی بگاڑنے کے لیے اپنی پارٹی میں شامل کر لیا ہے جتنا ٹائم آپ نے پارک میں ضائع کیا ہے وہی ٹائم گھر کے لیے نکالا ہوتا تو آپ سب کی بیگمات کے خوشیاں ناقابل بیان ہونی تھی
لیکن نہیں جی اللہ بھی ہدایت ان کو دیتا ہے جن کے اوپر خانے میں کوئی بات روک سکے جلن کا احساس اس قدر شدید ہے کہ دل کرتا ہے پوری ایک تنقیدی تحریر لکھ دوں آپ چاروں کے خلاف لیکن یہ سوچ کر خاموش ہو جاتی ہوئی کہیں یہ بات آپ جیسے بگڑے ہوئے بھائی کی طبیعت میں اور بگاڑ پیدا نا کر دے
میرے خیال پہہنچانے کا شکریہ ۔آج کے بعد سے تم کو اسی منصب پر فائز کیا جاتا ہے
 
آخری تدوین:
بہت خوب۔
اس ملاقات کے اول تا آخر ہر لمحہ کے عینی شاہد ہونے کی حیثیت سے آپ ہی مکمل اور جامع روداد لکھ سکتے تھے، اور آپ نے بخوبی اس کام کو سر انجام دیا ہے۔ :applause:

تابش نے مکالمے پر بتایا کہ وہ تاخیر سے پہنچیں گے۔ گو کہ عام طور پر تمام پاکستانی تاخیر سے پہنچتے ہیں۔ لیکن تابش نے دور اندیشی سے کام لیتے ہوئے اپنی تاخیر رجسٹر کروا کر اس کو وقت پر پہنچنا بنا لیا۔
شکر کریں کہ شادی شدہ ہونے کے باوجود اپنے بتائے ہوئے وقت پر پہنچ گیا۔ :battingeyelashes:
اسے میں آپ کا حسنِ نظر کہہ لیتا ہوں۔ سوچ رہا ہوں، اس بات کا سکرین شاٹ لے کر ڈیسکٹاپ وال پیپر بنا دوں، شاید بیگم کی نظر پڑ جائے۔:thinking:
ساڑھے چار کے قریب تابش صاحب تشریف لے آئے۔ ان کی صحت دیکھ کر ہمیں لگا کہ شاعر ہیں۔ لیکن انہوں نے بڑی متانت سے جواب دیا۔ "نہیں جاوا ڈویلپر ہوں"۔ ایک ہی بات ہے میرے نزدیک۔ ہم نے دل میں اپنے آپ کو ہی جواب دیا۔
آپ با آوازِ بلند بھی جواب دے دیتے تو مسئلہ نہیں تھا، کیونکہ اس معاملے میں میرے بھی کچھ ایسے ہی خیالات ہیں۔
سعد بھائی پراٹھا رول محفلین کو دکھاتے ہوئے۔۔۔ حصہ بقدر جثہ کی غیر عملی مثال۔۔۔
وضاحت کرتا چلوں، کہ یہ ہمت صرف سعد بھائی ہی کر سکے۔ باقیوں نے آدھے پر ہی اکتفا کیا۔

بہرحال بہت اچھا تجربہ رہا۔ لوگوں سے ملے بغیر ان کے بارے میں کم ہی رائے قائم کرتا ہوں۔ البتہ نیرنگ خیال بھائی کو جیسا پڑھا، ویسا ہی پایا۔ یعنی ویسے ہی ہنس مکھ۔ محترم سید زبیر صاحب کے حوالے سے ہمیشہ ایک شفیق بزرگ کی شبیہہ سامنے آتی تھی اور ہو بہو ویسا ہی پایا۔ بھلکڑ بھائی اور سعد بھائی کے حوالے سے پہلے کوئی تاثر موجود نہ تھا، اور دونوں کو ہی ایک اچھا دوست پایا۔

امید ہے کہ یہ سلسلہ چلتا رہے گا، اور مزید احباب سے بھی ملاقات ہو سکے گی۔
 
آخری تدوین:
لو جی پہلے تو صرف موصوف کا ہی پتا تھا کہ کافی بگڑے ہیں اب محمد تابش صدیقی بھائی کو بھی بگاڑنے کے لیے اپنی پارٹی میں شامل کر لیا ہے جتنا ٹائم آپ نے پارک میں ضائع کیا ہے وہی ٹائم گھر کے لیے نکالا ہوتا تو آپ سب کی بیگمات کے خوشیاں ناقابل بیان ہونی تھی
لیکن نہیں جی اللہ بھی ہدایت ان کو دیتا ہے جن کے اوپر خانے میں کوئی بات روک سکے جلن کا احساس اس قدر شدید ہے کہ دل کرتا ہے پوری ایک تنقیدی تحریر لکھ دوں آپ چاروں کے خلاف لیکن یہ سوچ کر خاموش ہو جاتی ہوئی کہیں یہ بات آپ جیسے بگڑے ہوئے بھائی کی طبیعت میں اور بگاڑ پیدا نا کر دے
گھر میں ایک عدد دعوت کی وجہ سے میرا پروگرام ڈانواں ڈول ہو چکا تھا۔ مگر میری بیگم نے ہی ہمت بندھائی کہ دعوت بھگتا کر چلے جائیں، کون سا بھاگ جانا ہے لوگوں نے مل کر۔ اوپر جو تاخیر کا تذکرہ آیا۔ اس کی وجہ یہی تھی۔
اس نے بھی کہا، تھوڑی دیر کو جان چھوٹے۔

آپ کی تحریر کا اب شدت سے انتظار رہے گا۔ آپ کو معلوم ہی ہے کہ دوسرے کو جلتے دیکھنا ہماری قوم کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ :devil3:
 
آخری تدوین:

الشفاء

لائبریرین
پُر لطف ۔۔۔ ہمیشہ کی طرح ۔۔۔ :)

اس پر ستم یہ کہ فون پر فرمانے لگے کہ بھئی تمہارا قصور ہے۔ مجھے فون پر نہ بتایا کہ کس جگہ ملنا ہے۔ نکلنے سے پہلے نہ بتایا۔ پہنچنے سے پہلے بھی نہیں بتایا۔ اور اب جب ہم آ نہیں سکتے تو ہم کو کہہ رہے ہو آجاؤ۔ ہم شرمندہ ہوگئے۔
واپس آنے سے پہلے بتایا تھا کہ نئیں۔۔۔
قسم سے میں منہ دھو کر گیا تھا۔۔۔ سچی
IMG_20160221_172915_zpsuiljolhv.jpg
کیمرہ بھی تو "بیوٹی موڈ" پر لگانا تھا نا ۔۔۔:p
 
اجی حضور قسم لے لیجے
اوہو، پھر تو یہ حسنِ ظن ہی رکھا جا سکتا ہے کہ نیرنگ خیال بھائی کو یہ معلوم نہ ہو۔
امید ہے کہ آئندہ کسی ایسے پروگرام کے موقع پر آپ سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔
مگر چونکہ آپ کو قلق صرف اس بات کا ہے
اور ہمیں آپ نے رول پراٹھے کی نعمت سے محروم رکھا؟
لہٰذا یہ تصور کیا جاتا ہے کہ اس ملاقات میں رول پراٹھے کے لئے تعاون آپ کی طرف سے ہو گا۔ :p

تفنن برطرف۔ امید ہے کہ آپ سے ملاقات کا شرف حاصل کرنے کا موقع بھی ملے گا۔
 

ابن رضا

لائبریرین
اوہو، پھر تو یہ حسنِ ظن ہی رکھا جا سکتا ہے کہ نیرنگ خیال بھائی کو یہ معلوم نہ ہو۔
امید ہے کہ آئندہ کسی ایسے پروگرام کے موقع پر آپ سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔
مگر چونکہ آپ کو قلق صرف اس بات کا ہے

لہٰذا یہ تصور کیا جاتا ہے کہ اس ملاقات میں رول پراٹھے کے لئے تعاون آپ کی طرف سے ہو گا۔ :p

تفنن برطرف۔ امید ہے کہ آپ سے ملاقات کا شرف حاصل کرنے کا موقع بھی ملے گا۔
ارےجناب نیرنگ بھائی کو تو پہلے سے معلوم ہے ۔لگتا ہے ان کے پاس رول پراٹھوں کی رقم کم پڑ رہی تھی اس لیے مجھے یاد نہیں کیا انہوں نے اب کے بلائیں گے تو جو رول پراٹھا سعد بھائی کے سامنے رکھا ہوا ہے وہ زیادہ مزے کا لگ رہا ہے اسی کا انتظام فرمایئے گا۔:p
 

باباجی

محفلین
زبردست روداد نینی
زبیر شاہ جی، نیرنگ خیال اور سعد سے تو ملاقات ہے
بھلکڑ اور تابش بھائی کو محفل میں تصاویر پر ہی دیکھا ہے
ارادہ ہے اسلام آباد آنے کا دفتری کام کے سلسلے میں تو انشاءاللہ ضرور زحمت دوں گا
:D
 

محمد سعد

محفلین
اور ہاں۔ سائنس کی ترقی کے لیے آپ سب کی خدمات، بشمول رول پراٹھا، واپسی کی سواری اور گاڑی و دل میں سائیکل کو جگہ دینا، یاد رکھی جائیں گی۔ :D
 
Top