غ۔ن۔غ

محفلین
تیرا ہجر میرا نصیب ہے،تیرا غم ہی میری حیات ہے
مجھے تیری دوری کا غم ہو کیوں،تو کہیں بھی ہو میرے ساتھ ہے

نریش کمار شادؔ
 

غ۔ن۔غ

محفلین
دُور ہوں لیکن بتا سکتا ہوں ان کی بزم میں
کیا ہوا ،کیا ہو رہا ہے اور کیا ہونے کو ہے

شکیلؔ بدایونی
 

غ۔ن۔غ

محفلین
تجدیدِ وفا کے سائے میں نیند آ ہی گئی دیوانوں کو
محسوس کچھ ایسا ہوتا ہے ، پھر خوابِ پریشاں دیکھیں گے

شکیلؔ بدایونی
 

طارق شاہ

محفلین

جب دردِ دِل کا کہنا ، میں دِل میں ٹھانتا ہُوں
کہتا ہے بِن سُنے ہی ، میں خُوب جانتا ہوں

میر تقی میر
 

غ۔ن۔غ

محفلین
حقیقتِ غمِ الفت چھپا رہا ہوں میں
شکستہِ دل ہوں ، مگر مُسکرا رہا ہوں میں

شکیلؔ بدایونی
 
آخری تدوین:

غ۔ن۔غ

محفلین
مجھے چھوڑ دے مرے حال پر، ترا کیا بھروسہ اے چارہ گر
یہ تری نوازشِ مختصر ، مرا درد اور بڑھا نہ دے


شکیلؔ بدایونی
 

غ۔ن۔غ

محفلین
خدارا دیکھ لے دُنیا کہ پھر یہ بھی نہ دیکھے گی
چمن سے جاتے جاتے رہ گئی ہے جو بہار اب تک

بسمل عظیم آبادی
 

غ۔ن۔غ

محفلین
اب نہ اگلے ولولے ہیں اور نہ وہ ارماں کی بھیڑ
صرف مٹ جانے کی اک حسرت دل بسملؔ میں ہے

بسمل عظیم آبادی
 
Top