سانحۂ راولپنڈی سنی شیعہ نہیں، شیعہ دیوبندی جھگڑا ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ساجد

محفلین
ساجد میں تم سے متفق ہوں کسی کا نام بگاڑنا درست فعل نہیں اور انشاللہ اب اس سے اجتناب کروں گا۔ میں اپنی صفائی نہیں پیش کروں گا لیکن جنکو میں نے سپاہ یزید کہا انکا پہلا نام کچھ تھا اور اب کچھ اور ہے وہ لوگ بار بار نام اپنا خود تبدیل کرتے رہتے ہیں ۔ دوسری ایک مثال تم کو دیتا ہوں کہ شاید میری بات واضع ہوجائے کہ ایک شخص اگر اپنا نام خادم پنجاب رکھ لے یا یہ چھوڑو کیونکہ یہ کسی کا نام ہے اور اس پر سیاسی بحث چھڑ سکتی ہے چلو خادم سندھ رکھ لے لیکن وہ سندھ کی خدمت کرنے کے بجائے لڑاؤ اور حکومت کرو کی پالیسی اختیار کر کے پورے سندھ میں آگ لگوادے بھائی بھائی کو قتل کر رہا ہو تو کیا تم اسوجہ سے کہ اس نے اپنا نام خادم سندھ رکھا تھا اسکو خادم سندھ ہی کہنے پر مضر رہو گے؟ یہ تو پھر سندھ سے نا انصافی ہوجائے گی کہ اسنے تو سندھ کا جنازہ (خدا نا خواستہ میرے منہ میں خاک) نکال دیا اور ہم اسکو سندھ کی خدمت کرنے والا کہتے رہیں ۔ میرا مطلب تم سمجھ گئے ہوگے نام بگاڑنے کا وعدہ یہاں میری مجبوری بن گیا ہے کہ میں صرف اشارہ ہی کرسکتا ہوں کہ کس نے اپنے نام کا بھرم نہ رکھا ۔
عزت افزائی کا بہت شکریہ جناب ۔
مجھے آپ کے ارادے سے حوصلہ ملا اور یہ سبق بھی کہ اگر ہم صاف نیت کے ساتھ معاملات کی اصلاح کی کوشش کریں تو دوسرے لوگ ہمارے ساتھ ضرور شامل ہوتے ہیں ۔ اللہ آپ کے ارادے میں برکت عطا فرمائے ۔
ویسے آپ خادم اعلی پنجاب پر بھی مثال پیش کرتے تو میں ہرگز خفا نہ ہوتا ۔ بلکہ میں تو ان پر خود بڑی لطیف چوٹ کر دیا کرتا ہوں ۔ بس یہ گزارش کروں کہ کسی مجبوری کے تحت بھی کسی کا نام نہ بدلیں ۔ کیونکہ اس سے مکالمے اور اصلاح کا دروازہ بند ہو جاتا ہے ۔
 
میرے محترم بھائی میں نے کسی صحابی پر تنقید نہیں کی صرف آپ سے استفسار کیا تھا۔ حبِ علی کا حکم خود آنحضرت (ص) نے سارے مومنوں کو دیا تھا اور یہ آپ کو صحیح احادیث میں مل جائے گا ۔ وسیم بادامی کی طرح صرف ایک معصوم سا سوال کرنا چاہتا ہوں کہ جب آنحضرت (ص) کی واضع احادیث مولا علی کے بارے میں موجود تھیں اور اسوقت تو آجکل کے مقابلے میں کہیں تازہ تھیں آپ(ص) کا حضرت علی(ع) اور انکے بیٹوں سے سلوک سب کے سامنے تازہ تازہ تھا علی سے دشمنی نہیں رکھ سکتا مگر مومن علی (ع)دوست نہیں رکھ سکتا مگر منافق۔ علی(ع)حق کے ساتھ ہے اور حق علی(ع)کے ساتھ ہے حق وہیں مڑ جاتا ہے جہاں علی مڑ جائے۔ اسکے باوجود اگر کوئی بھی مولا علی(ع) سے جنگ کرے صرف ایک اجتہادی غلطی کا نام دے کر معاملہ رفع دفع کردیا جائے تو پھر ہم گناہ گاروں کا کیا قصور۔ میں کسی صحابی پر الزام تراشی نہیں کر رہا نا ہی ایسا سوچ بھی سکتا ہوں میرے ماں باپ قربان آنحضرت کے جانثار صحابہ پر لیکن اگر کوئی دو صحابی آپس میں لڑ کر ایک دوسرے کو قتل تک کرنے پر آجائیں تو لازمی ان میں سے ایک صحابی ہے اور دوسرا صحابی نہیں ہے۔ کیونکہ میرا عقیدہ ہے کہ ایک صحابی کسی دوسرے صحابی کا قتل نہیں کرسکتا ورنہ پھر ہم اپنے اس دور پر الزام کیوں لگاتے ہیں کہ اتنا برا وقت آگیا ہے کہ مسلمان مسلمان کو قتل کر رہا ہے پھر تو اسکی شروعات صحابہ کے زمانے سے ہی شروع ہوگئیں تھیں بھائی یہ صحابی ہیں ہمارے جیسے عام مسلمان نہیں کہ اجتہادی غلطیاں کریں اور وہ بھی اتنی بڑی کے اس میں حضرت عمار یاسر جیسے جید صحابی شہید ہوجائیں۔ کون حضرت عمار یاسر وہ جلیل قدر صحابی جن پر اور جنکے والدین پر کافروں نے ظلم کی انتہا کردی پھر بھی آپ نے حق گوئی نہ چھوڑی کون حضرت عمار یاسر جن کے ساتھی غزوہ احزاب میں خندق کھودنے میں خود آنحضرت(ص) تھے اور اس دن آپ کی لگن کو دیکھ کر ہی آپ نے انکو جنت کی بشارت دی تھی پر یہ بھی کہا تھا کہ عمار تم کو ایک باغی گروہ قتل کرے گا۔ایسے جلیل القدر صحابہ کو شہید کرکے بھی اگر لوگ صحابہ تو الگ بات مسلمان بھی رہیں تو صحابہ پر انگلی اٹھانا ان سے اختلاف کرنا تو بہت چھوٹی بات لگتی ہے۔اس سے زیادہ مضبوط عقیدہ یہ نہیں ہے کہ قران کی اس آیت کے مصداق کہ اے ایمان والو اطاعت کرو اللہ کی اسکے رسول کی اور اولی لامر کی۔ اولی لامر تو سنی شیعہ دونوں کے عقیدے کی رو سے اسوقت حضرت علی ہی تھے تو میرا پکا عقیدہ یہی ہے کہ اصل صحابی اللہ کے حکم کا انکار نہیں کرسکتے اور انہوں نے مولا علی سے جنگ کرنے کا تصور بھی نہیں کیا ہوگا ارے اسوقت کا چھوڑیں آج اگر کوئی مولا علی سے جنگ کا تصور کرے تو مجھ سے پہلے آپ ہی اسکو کافر کہ دیں گے کیوں کہ صحابی کی شان میں گستاخی کرنے والا آپ کے نزدیک کافر ہے ۔ باقی جنہوں نے اللہ کے اس حکم کو پس پشت ڈال کر حضرت علی سے جنگ کی اور قتال کیا انکے بارے میں میرا عقیدہ ہے کہ وہ صحابی نہیں ہوسکتے۔ یا چلیں ہم اتنے سخت الفاظ نہیں بولتے تو یہ تو کرسکتے ہیں کہ صحابہ کے دو گروہ بنالیں ایک نے اللہ کا حکم مانا اور دوسرے گروہ نے نہیں مانا اب جس گروہ نے اللہ کا حکم مان کر دوسری طرف کے صحابیوں کو قتل کیا وہ اللہ کا حکم ماننے والے صحابہ کہلائیں گے کیوں کہ اسوقت کے خلیفۃالمسلمین یعنی اولی الامر کا یہی حکم تھا کے دوسری طرف کے لوگوں سے جنگ کرو اور جنہوں نے اللہ کا حکم نہیں مانا اور ایک خلیفہ راشد کی طرف سے بھیجے گئے لشکر سے جنگ کی تو وہ اللہ کا حکم نہ ماننے والے یا(اور اچھا گمان رکھتے ہوئے)غلطی پر ہونے والے صحابہ کہلائیں گے۔
آپ نے بزعم خود صحابیت کی ڈگریاں جاری کرنا شروع کر دیں میرا سوال آپ سے یہ ہے آپ کو یہ اختیار کب کہاں اور کس نے دیا۔ آپ کے معیار کے مطابق اگر صرف 7 لوگ صحابیت کے معیار پر پورا اترتے ہیں تو وہ آپ کو مبارک ہو۔
اور اگر حضرت علی ر۔ض سے جنگ کرنے والے لوگ صحابہ نہیں رہے تھے بلکہ آپ نے ان کی مسلمانی میں شک کرنے کی جسارت بھی کی ہے۔ تو حضرت حسن اور حضرت حسین ر۔ض نے جب حضرت امیر معاویہ ر۔ض کی بیعت کی، کیا سمجھ کر کی؟ ذرا وضاحت فرما دیں، شکر گزار ہوں گا۔
 

ساجد

محفلین
آپ نے بزعم خود صحابیت کی ڈگریاں جاری کرنا شروع کر دیں میرا سوال آپ سے یہ ہے آپ کو یہ اختیار کب کہاں اور کس نے دیا۔ آپ کے معیار کے مطابق اگر صرف 7 لوگ صحابیت کے معیار پر پورا اترتے ہیں تو وہ آپ کو مبارک ہو۔
اور اگر حضرت علی ر۔ض سے جنگ کرنے والے لوگ صحابہ نہیں رہے تھے بلکہ آپ نے ان کی مسلمانی میں شک کرنے کی جسارت بھی کی ہے۔ تو حضرت حسن اور حضرت حسین ر۔ض نے جب حضرت امیر معاویہ ر۔ض کی بیعت کی، کیا سمجھ کر کی؟ ذرا وضاحت فرما دیں، شکر گزار ہوں گا۔
بھائی جان ، گو کہ اس سے قبل بھی یہاں غیر ضروری بات بہت ہو چکی لیکن اس کا اختتام کہیں تو کرنا ہی ہے لہذا اب بس کریں کہ ہم ایک دوسرے کی شلواریں کھینچتے پھریں گے ؟۔ ہر فرقہ ڈگریاں جاری کرتا ہے کوئی صحابہ پر تو کوئی دوسروں کی مسلمانی پر ، کوئی حدیث پر تو کوئی فلسفے پر ، کوئی تصوف پر تو کوئی روحانیت پر ۔
لڑی کا عنوان دیکھئے کہ کیا ہے یہاں ایسے مراسلات کی گنجائش نہیں بنتی ۔ میں دیگر اراکین سے بھی ملتمس ہوں کہ اب بات کو ان خطوط پر آگے نہ بڑھائیں ۔
 
بھائی جان ، گو کہ اس سے قبل بھی یہاں غیر ضروری بات بہت ہو چکی لیکن اس کا اختتام کہیں تو کرنا ہی ہے لہذا اب بس کریں کہ ہم ایک دوسرے کی شلواریں کھینچتے پھریں گے ؟۔ ہر فرقہ ڈگریاں جاری کرتا ہے کوئی صحابہ پر تو کوئی دوسروں کی مسلمانی پر ، کوئی حدیث پر تو کوئی فلسفے پر ، کوئی تصوف پر تو کوئی روحانیت پر ۔
لڑی کا عنوان دیکھئے کہ کیا ہے یہاں ایسے مراسلات کی گنجائش نہیں بنتی ۔ میں دیگر اراکین سے بھی ملتمس ہوں کہ اب بات کو ان خطوط پر آگے نہ بڑھائیں ۔
میرے محترم دوست! ایک دوسرے کو کچھ کہنا اور بات ہیں اور بزرگانِ دین پہ تبرا کرنا اور بات۔ اگر آپ مجھ پہ تنقید کریں یا میں آپ پہ ہم برداشت کر لیں گے لیکن اگر دین کی محترم و مکرم شخصیات پر الزامات لگائے جائیں تو کیا ہم سنتے رہیں؟
 
میرے محترم دوست! ایک دوسرے کو کچھ کہنا اور بات ہیں اور بزرگانِ دین پہ تبرا کرنا اور بات۔ اگر آپ مجھ پہ تنقید کریں یا میں آپ پہ ہم برداشت کر لیں گے لیکن اگر دین کی محترم و مکرم شخصیات پر الزامات لگائے جائیں تو کیا ہم سنتے رہیں؟
اللہ کی قسم بالکل سچ کہہ رہا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔جب راولپنڈی والا واقعہ ہوا تو صبح ہم یونیورسٹی جارہے تھے کہ اچانک ایک لیکچر ر جو کہ میرا قریبی رشتہ دار ہے مجھے مل گیا یعنی گاڑی روک دی میں بیٹھ گیا میرے دوسرے ساتھی نے کچھ دیر بعد یعنی ایک بات کے ختم ہونے پر اس واقعہ کے بارے میں بات کی تو میرا رشتہ دار کہنے لگا کہ یار ایک واقعہ تیرہ چودہ سو سال پہلے ہوا ہے تو یہ کتنے کم عقل لوگ ہیں جو اس پرابھی تک لڑرہے ہیں کہ کون غلط تھااورکون صحیح تھا ۔۔۔۔بادی نظر میں بات درست لگتی ہے آپ کا کیا خیال ہے
 
اللہ کی قسم بالکل سچ کہہ رہا ہوں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔جب راولپنڈی والا واقعہ ہوا تو صبح ہم یونیورسٹی جارہے تھے کہ اچانک ایک لیکچر ر جو کہ میرا قریبی رشتہ دار ہے مجھے مل گیا یعنی گاڑی روک دی میں بیٹھ گیا میرے دوسرے ساتھی نے کچھ دیر بعد یعنی ایک بات کے ختم ہونے پر اس واقعہ کے بارے میں بات کی تو میرا رشتہ دار کہنے لگا کہ یار ایک واقعہ تیرہ چودہ سو سال پہلے ہوا ہے تو یہ کتنے کم عقل لوگ ہیں جو اس پرابھی تک لڑرہے ہیں کہ کون غلط تھااورکون صحیح تھا ۔۔۔ ۔بادی نظر میں بات درست لگتی ہے آپ کا کیا خیال ہے
جی بالکل! اس پر مجھے بھی ایک واقعہ یاد آ گیا۔ ایک بار ہمارے محترم دوستوں نے غالبا لندن میں دس محرم کی تقریبات منعقد کیں۔ انگریزوں کو اس سے قبل ایسی تقریب دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا تھا، سو وہ حیرت میں پڑ گئے۔ جب انھیں بتایا گیا کہ حضرت حسین شہید کر دیئے گئے ہیں ان کا غم منایا جا رہا ہے تو ان کا بے ساختہ تبصرہ یہ تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ان لوگوں کو آج پتا چلا ہے اس بات کا؟
 

x boy

محفلین
جو صدا کے اختلافات ہیں وہ رہیں گے، شہروں میں دال پکتی ہے گلتی نہیں ، کیونکہ جلدی ہوتی ہے۔
جی بالکل! اس پر مجھے بھی ایک واقعہ یاد آ گیا۔ ایک بار ہمارے محترم دوستوں نے غالبا لندن میں دس محرم کی تقریبات منعقد کیں۔ انگریزوں کو اس سے قبل ایسی تقریب دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا تھا، سو وہ حیرت میں پڑ گئے۔ جب انھیں بتایا گیا کہ حضرت حسین شہید کر دیئے گئے ہیں ان کا غم منایا جا رہا ہے تو ان کا بے ساختہ تبصرہ یہ تھا۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ان لوگوں کو آج پتا چلا ہے اس بات کا؟
جی معاویہ بھائی ،
مجھے آپکے اس مراسلے نے حیرت میں ڈال دیا۔
اس کے بارہ میں یہاں دیکھیں
 

S. H. Naqvi

محفلین
حیرت ہے یہ دھاگہ بند نہیں کیا گیا، آج ادھر گزر ہوا تو مزید ضو افشانیاں ہو چکی تھیں، خاصی حد تک بہودہ گوئی کی جارہی ہے دونوں طرف سے، ویسے اگر یہ اردو محفل ہے اور ایک مذہبی فورم نہیں ہے تو اس دھاگے کو اب بند کر ہی دینا چاہیے ورنہ پانی میں مدھانی چلانے سے مکھن نکلنے سے رہا۔۔۔۔۔! ایک گروہ دوسرے گروہ کو کافر کہہ کر خوش ہوتا ہے تو دوسرا فورا صحابہ کرام پر طعن تشنیع کرکے اور اپنے ٹربیونل میں انھیں سزوار بنا کر آنجواب غزل سناتا ہے۔ اور ادھر قادری صاحب، بڑے قادری صاحب کیطرح ملین مارچ کر کے اب خاموش ہیں۔ ایک مراسلے میں محترم محمود غزنوی صاحب نے احسن طریقے سے مراسلے کے عنوان کا تجزیہ کیا ہے جس کے بعد میرا نہیں خیال کے مزید کسی بحث کی ضرورت ہو۔
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
حیرت ہے یہ دھاگہ بند نہیں کیا گیا، آج ادھر گزر ہوا تو مزید ضو افشانیاں ہو چکی تھیں، خاصی حد تک بہودہ گوئی کی جارہی ہے دونوں طرف سے، ویسے اگر یہ اردو محفل ہے اور ایک مذہبی فورم نہیں ہے تو اس دھاگے کو اب بند کر ہی دینا چاہیے ورنہ پانی میں مدھانی چلانے سے مکھن نکلنے سے رہا۔۔۔ ۔۔! ایک گروہ دوسرے گروہ کو کافر کہہ کر خوش ہوتا ہے تو دوسرا فورا صحابہ کرام پر طعن تشنیع کرکے اور اپنے ٹربیونل میں انھیں سزوار بنا کر آنجواب غزل سناتا ہے۔ اور ادھر قادری صاحب، بڑے قادری صاحب کیطرح ملین مارچ کر کے اب خاموش ہیں۔ ایک مراسلے میں محترم محمود غزنوی صاحب نے احسن طریقے سے مراسلے کے عنوان کا تجزیہ کیا ہے جس کے بعد میرا نہیں خیال کے مزید کسی بحث کی ضرورت ہو۔
جی ہاں میرا بھی یہی خیال ہے۔۔ بہت گل افشانیاں ہو چکیں ہر دو بلکہ ہر سہ چار طرف سے۔۔ میری بھی محفل کی انتظامیہ سے درخواست ہے کہ اب اس دھاگہ کو بند کر دیا جائے، یہ دھاگہ اب کسی بھی طرح سے تعمیری نہیں رہا اور صرف تخریب کی طرف دعوت دے رہا ہے لہذا شمشاد چاچو مہربانی فرما کر نوٹس لیجئے اور اس دھاگہ کو بند کر دیجئے۔ جتنا زہریلا مواد اس میں موجود ہے اس کے بعد میرا نہیں خیال کہ آپ کو مزید کسی وجہ کی ضرورت ہو۔
والسلام۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top