سانحۂ راولپنڈی سنی شیعہ نہیں، شیعہ دیوبندی جھگڑا ہے

عبدالرزاق قادری نے 'آج کی خبر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 29, 2013

لڑی کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
  1. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری معطل

    مراسلے:
    1,813
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    راولپنڈی (اے پی اے) سنی تحریک علماء بورڈکے زیراہتمام آل پارٹیز امن کانفرنس میں شریک اہلسنت کی 30 جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر حکومتی سطح پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کی جائے۔ اہلسنت وجماعت کے نام پر کالعدم جماعتیں فرقہ واریت اوردہشت گردی پھیلارہی ہیں، نام بدل کر کام کرنیوالی کالعدم جماعتوں پر پابندی لگائی جائے۔ فساد کی اصل جڑ غیرملکی مذہبی مداخلت ہے۔ غیرملکی سرمایہ کاری کے ذریعے ملک میںفرقہ واریت کو پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ حکومت قتل و غارت میں ملوث تنظیموں کی بیرونی فنڈنگ روکے۔ فرقہ وارانہ قتل و غارت ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ سُنی تحریک علماء بورڈکے رہنمامفتی غفران محمودسیالوی کی زیرصدارت منعقدہ آل پارٹیزامن کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ سانحۂ راولپنڈی سنی شیعہ نہیں، شیعہ دیوبندی جھگڑا ہے۔ ملک میں شیعہ سُنی فسادکا کوئی وجود نہیں۔ اہلسنت وجماعت کو شیعہ، دیوبندی فرقہ ورانہ فساد میں نہ گھسیٹاجائے۔ مذہبی منافرت پھیلانیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ سانحہ راولپنڈی اوردہشتگردی کو جواز بنا کر عید میلادالنبیﷺ کے جلسے جلسوں کو روکنے کی سازش کی جارہی ہے۔ میلادکے جلسے جلوسوں کو سکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ کسی سیاسی اور مذہبی جماعت کو مجرموں کی حمایت نہیں کرنی چاہئے۔ تکفیر اور تبرا پر پابندی لگائی جائے۔ گستاخانہ اور نفرت آمیز مذہبی لٹریچر کو ضبط کر کے تلف کیا جائے۔ مساجد اور مدارس کو اسلحہ سے پاک کیا جائے۔ تمام مکاتب فکر کو ’’اپنا مسلک چھوڑو نہیں اور دوسرے کا مسلک چھیڑو نہیں‘‘ کی روش اختیار کرنا ہو گی۔ ڈرون حملوں کا نہ رکناحکومت کی بدترین ناکامی ہے۔ سُنی تحریک علماء بورڈکے زیراہتمام آل پارٹیزامن کانفرنس میں اہلسنت کی 30سے زائد تنظیمات کے قائدین نے شرکت کی۔
    http://www.nawaiwaqt.com.pk/islamabad/28-Nov-2013/260996
     
    • معلوماتی × 5
    • پر مزاح × 4
    • متفق × 4
    • غیر متفق × 4
    • زبردست × 1
  2. دوست

    دوست محفلین

    مراسلے:
    12,973
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Fine
    ۔
     
    • متفق متفق × 2
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • غیر متفق غیر متفق × 1
  3. عظیم اللہ قریشی

    عظیم اللہ قریشی محفلین

    مراسلے:
    2,578
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Tolerant
    دوست ۔۔۔۔۔۔۔پائی اس ڈیش دا کی مطبل ہویا؟؟؟؟

    شکریہ عبدالرزاق قادری صاحب ۔۔۔۔۔۔ویسے دیوبندی بھی امام حسین علیہ السلام کے ماننے والے ہیں دیوبند کے اسلاف کا یہی عقیدہ ہے لیکن اب جو نام نہاد دیوبندی ہیں جو کہ یزید ی ہیں دراصل یہ طاغوتی قوتوں کے ایجنٹ ہیں اور ان کا ایجنڈا پھیلا رہے ہیں ۔
     
    • متفق × 3
    • نا پسندیدہ × 3
    • پسندیدہ × 2
    • معلوماتی × 2
    • زبردست × 1
    • غیر متفق × 1
  4. S. H. Naqvi

    S. H. Naqvi محفلین

    مراسلے:
    942
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Torn
    بریلوی حضرات۔۔۔۔۔۔۔۔، بے چارے، ایک طرف اہل تشیع ہیں تو دوسری طرف اہل دیو بند، جائیں تو جائیں کہاں بلما۔۔۔۔۔:grin:
    ویسے اکثر بریلوی، "بڑے" ہو کر یا تو اہل تشیع ہو جاتے ہیں یا دیوبندی بند جاتے ہیں، ویسے یہ میرا ذاتی مشاہدہ ہے کسی کا متفق ہونا ضروری نہیں اور نہ ہی کوئی فتوی درکار ہے:biggrin:
     
    • پسندیدہ × 5
    • غیر متفق × 4
    • پر مزاح × 2
    • متفق × 2
    • معلوماتی × 1
    • نا پسندیدہ × 1
  5. آصف اثر

    آصف اثر معطل

    مراسلے:
    2,922
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    باباجی خیال رکھیے۔۔۔ بہت گرمی ہورہی ہے۔۔۔ایسا نہ ہو کہ ٹھنڈ ہی لگ جائے۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • غیر متفق غیر متفق × 1
    • مضحکہ خیز مضحکہ خیز × 1
  6. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,179
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    اگر ہم یہاں سنی شیعہ دیوبندی وہابی جھگڑوں کو ڈسکس نا کریں تو بہتر ہے کیونکہ ان سب کو ایک دوسرے سے اتنا خطرہ نہیں جتنا خطرہ سیکولر لوگوں سے ہے۔ مجھے تو اس وقت دین پسندی زیادہ خطرے میں نظر آرہی ہے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • متفق متفق × 3
  7. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,783
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    محفل کی پالیسی کے مطابق "خبر" شئر کرنے والے خبر کو اصل عنوان کے تحت شئر کریں۔ بعد میں چاہیں اپنی رائے دے دیں۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • متفق متفق × 1
  8. دوست

    دوست محفلین

    مراسلے:
    12,973
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Fine
    نوٹ: سُنی کو بریلوی پڑھا جائے۔
     
    • متفق متفق × 4
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  9. عثمان

    عثمان محفلین

    مراسلے:
    9,693
    موڈ:
    Cheerful
    عجیب عنوان ہے۔بریلوی اور دیوبندی سنی ہی ہیں اور کیا ہیں۔
     
    آخری تدوین: ‏نومبر 29, 2013
    • متفق متفق × 5
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  10. عثمان

    عثمان محفلین

    مراسلے:
    9,693
    موڈ:
    Cheerful
    مذہبی جنونیت کو معتدل اور سیکولر فکر سے تو خطرہ ہوگا ہی۔
     
    • متفق متفق × 4
    • معلوماتی معلوماتی × 2
    • زبردست زبردست × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  11. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,179
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    دین پسندی کو مذہبی جنونیت قرار دینا سیکولر انتہا پسندوں کا فیشن ہے ۔ جو اصل میں معتدل نہیں انتہاپسند ہیں جن کو پردہ داری اور داڑھی میں خطرہ اوردہشت نظر آتی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • پر مزاح پر مزاح × 1
    • متفق متفق × 1
  12. عثمان

    عثمان محفلین

    مراسلے:
    9,693
    موڈ:
    Cheerful
    اپنی جنونیت کو دین پسندی کا نام دینا مذہبی جنونیوں کی رِیت ہے۔ یہ مذہبی قاتلوں کو معصوم اور مقتولوں کو ظالم بنا کر دکھائیں۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 2
    • متفق متفق × 1
    • غیر متفق غیر متفق × 1
  13. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,179
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    دہشت گردوں اور امن پسند دین پسندوں کو ایک ہیں گروہ میں شامل کرنا سیکولر انتہاپسندوں کا طریقہ ہے تاکہ دینداری کو برا بنا کر پیش کیا جاسکے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • غیر متفق غیر متفق × 1
  14. آبی ٹوکول

    آبی ٹوکول محفلین

    مراسلے:
    3,501
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Drunk
    میرے خیال میں کسی بھی کالعدم جماعت کو خالص اعتقادی اصطلاح یعنی اہل سنت والجماعت کا ٹائٹل ہرگز بھی استعمال نہیں کرنا چاہیے
     
    • متفق متفق × 10
  15. عثمان

    عثمان محفلین

    مراسلے:
    9,693
    موڈ:
    Cheerful
    اور یہ "امن پسند دین پسند" کون ہیں ؟ جن کا تذکرہ اس خبر میں پیش کیا گیا ہے ؟
    نیز پاکستان کے دہشت گرد مذہبی دہشت گرد ہیں۔ "سیکولر سیکولر " کا شور مچا کر آپ ان سے جان نہیں چھڑا سکتے !
     
    • معلوماتی معلوماتی × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  16. منصور مکرم

    منصور مکرم محفلین

    مراسلے:
    1,961
    جھنڈا:
    Pakistan
    جب سے مذہبی جلوسوں کو بازاروں میں گھسیڑنے پر پابندی والی بات کی گئی ہے، اہل بریلویت کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگے ہیں۔
    چاہےکوئی لاکھ سنیت کا ٹھیکہ دار بننے کی کوشش کرے ،اور کوئی لاکھ سُنیت کو اپنے لئے مخصوص کرنا چاہے،
    ۔
    ۔
    لیکن مذہبی جلوسوں پر پابندی ہونی چاہئے۔کسی نبی (ص) نے اپنی محبت کی نشانی جلوس کو نہیں قرار دیا۔
    انبیاء تو لوگوں کے معیشت کے بڑھوتری کا خیال رکھیں ، اپنے بچوں کیلئے حلال رزق کمانے والوں کے کاندھوں پر الکاسب حبیب اللہ کا تمغہ سجائے،لیکن نام نہاد محبین انبیاء غریبوں کے منہ سے ایک وقت کا نوالہ بھی چھین لے۔

    میں کہتا ہوں ہمیں اسی محفل سے ہی آواز اٹھانی چاہئے کہ مذہب کے نام پر اسلام کی بدنامی کا سبب بننے والے بدعتی جلوس بند کئے جائیں۔
     
    • غیر متفق غیر متفق × 6
    • نا پسندیدہ نا پسندیدہ × 3
    • معلوماتی معلوماتی × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  17. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    اہلِ یزید کے ہمدردان کے لیئے کچھ اشعار۔۔۔اہلِ بیت کے ایک ادنیٰ سے غلام کی طرف سے ۔۔
    شاعرِ مشرق، شمس العارفین، مخدومِ ملت، علامہ ڈاکٹر محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
    زندہ حق از قوتِ شبیری است
    باطل آخر داغ حسرت میری است
    قوتِ شبیری کی برکت سے ہی آج تک حق قائم ہے اور باطل کے مقدر میں آخر حسرت و ناکامی ہی ہے۔
    چوں خلافت رشتہ از قرآن گسیخت
    حریت را زہر اندر کام ریخت
    خلافت نے جب قرآن سے اپنا رشتہ توڑ لیا اور حریت و آزادی کے جام میں زہر گھول دیا۔
    خاست آن سر جلوہء خیرالامم
    چون سحاب قبلہ باران در قدم
    خیر الامم کا سرتاج بارانِ رحمت کے بادل کی مانند اُٹھا۔
    بر زمین کربلا بارید و رفت
    لالہ در ویرانہ ہا کارید و رفت
    کربلا کی زمین میں برسا اور ویرانے میں گل لالہ اُگا کر چلا گیا۔
    تا قیامت قطع استبداد کرد
    موج خون او چمن ایجاد کرد
    آپ نے اپنا سر دے کر قیامت تک کے لئے جبرواستبداد کا خاتمہ کردیا اور آپ کے پاکیزہ خون نے ایک گلستان آباد کردیا۔
    ماسوی اللہ را مسلمان بندہ نیست
    پیش فرعونے سرش افکندہ نیست
    مسلمان اللہ تعالی کے بغیر کسی کا غلام بےدام نہیں بن سکتا اور کسی فرعون کے سامنے اس کا سر نہیں جھک سکتا۔
    موسی و فرعون و شبیر و یزید
    این دو قوت از حیات آید پدید
    حقیقت یہ ہے کہ جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے مقابلہ میں فرعون اور جناب حسین کے مقابلہ میں یزید آیا ہے اسی طرح ہمیشہ سے اس کشمکش حیات میں یہ دونوں (حق و باطل) قوتیں آپس میں برسرِپیکار رہی ہیں۔
     
    • زبردست زبردست × 6
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  18. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    بدعت سے متعلق کچھ اشعار۔۔
    نسبتوں سے جو زمانے میں بنے تھے حاکم
    وہ بھی اب پوچھتے ہیں ہم سے کہ نسبت کیا ہے

    جن کو سرکار نکالیں انہیں ہم سر پہ بٹھائیں
    یہ بھی سنت ہے تو فرمائیے بدعت کیا ہے

    دشمنی آل سے کی ہے تو ملا ہے یہ طوق
    شیخ جی خوب سمجھتے ہیں کہ لعنت کیا ہے
     
    • زبردست زبردست × 3
    • متفق متفق × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  19. منصور مکرم

    منصور مکرم محفلین

    مراسلے:
    1,961
    جھنڈا:
    Pakistan
    جناب والا بات چلے گی تو دور تلک نکلے گی،پھر حضرت حسن (رض) کے شیعان علی کو سجاے گئے تمغے اور حضرت زینب (رض) کا نام نہاد شیعان کے نام لعنت ملامت بھی سامنے آئے گا۔

    اسی لئے اُس بات کو ایک طرف رکھتا ہوں ۔صرف یہی کہونگاکہ جب حضرت حسین نے مسلمانوں کی معیشت کو نہیں ڈھایا ،بلکہ اسکی بڑھوتری کی کوشش کی ،تو آج کوئی اسکے نام نہاد نام لیوا حضرت حسین(رض) کو جلوسوں کے سبب بدنام کرتے ہیں۔

    میں یہی کہونگا کہ ایک بھرپور تحریک چلنی چاہئے کہ مذہب کے نام پر اسلام کو ڈھانے والے جلوسوں پر سخت پابندی لگنی چاہئے۔

    باقی مجھے بحث کا شوق نہیں اسلئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(مخصوص حضرات ) کو دور سے دونوں ہاتھوں سے سلام۔۔۔۔۔کہ یہی امر ربی ہے۔
     
    • غیر متفق × 4
    • پسندیدہ × 3
    • معلوماتی × 1
    • متفق × 1
    • مضحکہ خیز × 1
    • نا پسندیدہ × 1
  20. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    شاعرِ مشرق، شمس العارفین، مخدومِ ملت، علامہ ڈاکٹر محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ نے شبیر علیہ السلام کو حق سے اور یزید کو باطل سے تشبیہ دی ہے۔۔
    لہذا اس یزید کے متعلق یزید سے ہمدردی رکھنے والوں کو چاہیئے کہ وہ حکیم قاآنی شیرازی رحمتہ اللہ علیہ کے اشعار اِدھر پڑھ کر ذہنی جلا حاصل کریں۔۔
    بحث وغیرہ میں کچھ نہیں رکھا۔۔۔۔۔۔ اس لیئے سب۔۔۔۔۔۔(مخصوص حضرات) اشعار پڑھ کر ناخوش نہ ہوں۔۔
     
    آخری تدوین: ‏نومبر 29, 2013
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
لڑی کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

اس صفحے کی تشہیر