غ۔ن۔غ

محفلین
وہ کبھی آنکھ بھی جھپکے تو لرز جاتا ہوں
مجھ کو اس سے بھی زیادہ ہے ضرورت اس کی

وہ کہیں جان نہ لے ریت کا ٹیلہ ہوں میں
میرے کاندھوں پہ ہے تعمیر عمارت اس کی

شہزاد احمد
 

طارق شاہ

محفلین
بغیر نام کے شامل نہ شعر کوئی کرو !
ہے التماس یہ تم سے تمہارے بھائی کا


راقم

تشکّر :)

ہاہاہاہاہاہاہا ۔ ۔ ۔ ۔:heehee:
یہ کہتے کہتے مغزل بھی تھک گیا بھائی
نہ ہم سے یاد ہوا ہے،نہ ہم کو یاد آیا

سجایا خُون سے شاعر نے باغِ شعروسُخن
یتیم شعروں کا اِس میں کوئی جواز نہیں

راقم
:):)
 

غ۔ن۔غ

محفلین
اےجانِ عہد و پیماں ہم گھر بسائیں گے ہاں
تُواپنے گھر میں ہو گا، ہم اپنے گھر میں ہوں گے

میں لے کے دل کے رشتے گھر سے نکل چکا ہوں
دیوارو دَر کے رشتے دیوار و دَر میں ہوں گے

جون ایلیا
 

غ۔ن۔غ

محفلین
طارق شاہ بھائی
چلیں کوشش کرینگے ہم مگر یہ عرض ہی اپنی
نہیں اس صحنِ گلشن میں بظاہر ایسی پابندی
حوالے سے بھی شاعر کے کئی اشعار آئیں گے
یتیمی میں بھی اس محفل کے دعویدار آئیں گے
(غ۔ن۔غ)
 

طارق شاہ

محفلین

کہایہ سچ ، کہ پابندی نہیں ہےصحنِ گلشن میں
مگر کِس نے کہا یہ صحن ہے گلشن نہیں پورا


راقم

:):)
(میرے خیال میں بہنا ہم چُنیدہ اشعار کا لطف خراب کر رہے ہیں )
 

غ۔ن۔غ

محفلین
کہایہ سچ ، کہ پابندی نہیں ہےصحنِ گلشن میں
مگر کِس نے کہا یہ صحن ہے گلشن نہیں پورا

راقم
:):)
(میرے خیال میں بہنا ہم چُنیدہ اشعار کا لطف خراب کر رہے ہیں )

او کے بھائی میں اپنا جواب محفوظ رکھتی ہوں ویسے یہ سلسلہ آپ نے شروع کیا میں ختم کر دیتی ہوں:)
 

طارق شاہ

محفلین

فردوس کی طہُور بھی ، آخر شراب ہے
مجھ کو نہ لے چلو مِری نیّت خراب ہے

حفیظ جالندھری
 
آخری تدوین:

طارق شاہ

محفلین

زبان و گوش کی ناکامیوں کا کچُھ ٹِھکانا ہے !
کہ باتیں ہو کے بھی تجھ سے کبھی باتیں نہیں ہوتیں

فراق گورکھپوری
 
آخری تدوین:
Top