جون ایلیا مجھ کو آپ اپنا پتا دیجیے گا

منصور مکرم

محفلین

اگر سوال سے مراد سکونت ہے تو فی الحال تو زمین پر ہی ہوتا ہوں ،جب مریخ پر پلاٹ بناؤنگا ،تو شائد وہاں شفٹ :airplane:ہوجاؤں۔;)
ہاں کبھی کبھی نیرنگ کے آس پاس بھی چلا جاتا ہوں ،لیکن میل ملاقات نہیں ہوئی۔:cool:
اب یہ نہ کہئے گا کہ کہ میل تو نہانے سے جاتا ہے، :p

اور اگر سوال سے مراد یہ کہ محفل پر زیادہ نظر نہیں آتے تو کچھ دوگنی مصروفیات بن گئی ہیں آج کل۔:onthephone::computer::mobilephone:

ویسے میں عموما صوبہ خیبر میں پایا جاتا ہوں ،:)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ مجھ کو بہت پسند آئیں
آپ میری قمیص سیجیے گا
سبحان اللہ
بہت اچھے نین
شکریہ چیمہ صاحب :)

بہت خوب
ہے میرے جسم و جان کا ماضی کیا
مجھ سے بس یہ کبھی نہ پوچھیے گا
بہت شکریہ سر۔۔۔ :)

واہ ۔ زبردست کلام ہے۔ آئیندہ بھی ایسے کلام شاملِ محفل کیجیے گا تاکہ ہم مزا لیجیے گا
جی ضرور۔۔۔ :)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
دیکھ رہا ہوں تمہارا چال چلن۔۔۔ کافی سدھار کی ضرورت ہے تمہیں۔۔۔ ۔ :)
:cautious::cautious:
میں بھی یہی سوچ رہا ہوں کہ کاش کوئی سدھار ہی دے مجھے;) لیکن کیا کریں، کسی کی طرف سے آمادگی ظاہر ہی نہیں ہوتی:):) اور کچھ کی طرف میں ظاہر نہیں کرتا:):)
 
آخری تدوین:
اگر سوال سے مراد سکونت ہے تو فی الحال تو زمین پر ہی ہوتا ہوں ،جب مریخ پر پلاٹ بناؤنگا ،تو شائد وہاں شفٹ :airplane:ہوجاؤں۔;)
ہاں کبھی کبھی نیرنگ کے آس پاس بھی چلا جاتا ہوں ،لیکن میل ملاقات نہیں ہوئی۔:cool:
اب یہ نہ کہئے گا کہ کہ میل تو نہانے سے جاتا ہے، :p

اور اگر سوال سے مراد یہ کہ محفل پر زیادہ نظر نہیں آتے تو کچھ دوگنی مصروفیات بن گئی ہیں آج کل۔:onthephone::computer::mobilephone:

ویسے میں عموما صوبہ خیبر میں پایا جاتا ہوں ،:)
آپ کہاں سکونت پذیر ہیں آج کل،

کیا ہمارے آس پاس پائے جا سکتے ہیں شرفِ ملاقات بخشنے کو۔
صوبہ خیبر میں کہاں؟؟
 
سید زبیر

محفلین
:cautious::cautious:
میں بھی یہی سوچ رہا ہوں کہ کاش کوئی سدھار ہی دے مجھے;) لیکن کیا کریں، کسی کی طرف سے آمادگی ظاہر ہی نہیں ہوتی:):) اور کچھ کی طرف میں ظاہر نہیں کرتا:):)

ﺍﻗﺒﺎﻝ ﺗﯿﺮﮮ ﻋﺸﻖ ﻧﮯ ﺳﺐ ﺑﻞ ﺩﺋﮯ نکا ل
ﻣﺪ ﺕ ﺳﮯ ﺁﺭﺯﻭ ﺗﮭﯽ، ﺳﯿﺪﮬﺎ ﮐﺮﮮ ﮐﻮﺋﯽ
 
منصور مکرم

محفلین
آپ کہاں سکونت پذیر ہیں آج کل،

کیا ہمارے آس پاس پائے جا سکتے ہیں شرفِ ملاقات بخشنے کو۔
صوبہ خیبر میں کہاں؟؟
حضرت گرامی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ملتا ہوں ایک ذاتی مراسلے میں۔کیونکہ
بقول ایک پشتو شاعر

ہر سھر میں پہ چمن کے تپوس مہ کڑہ
سپین بلبل یم کلہ چرتہ کلہ چرتہ

مطلب جیہ سے پوچھ لیں۔
 
جیہ

لائبریرین
مجھ کو آپ اپنا پتا دیجیے گا
اور کچھ بھی نہ مجھ سے لیجیے گا

آپ بے مثل بے مثال ہوں میں
مجھ سِوا آپ کس پر ریجھیے گا

آپ جو ہیں ازل سے ہی بے نام
نام میرا کبھی تو لیجیے گا

آپ بس مجھ میں ہی تو ہیں، سو آپ
میرا بے حد خیال کیجیے گا

ہے اگر واقعی ہی شراب حرام
آپ ہونٹوں سے میرے پیجیے گا

انتظاری ہوں اپنا میں دن رات
اب مجھے آپ بھیج دیجیے گا

آپ مجھ کو بہت پسند آئیں
آپ میری قمیص سیجیے گا

دل کے رشتے ہیں جون جھوٹ کے رشتے
یہ معمّا کبھی نہ بوجھیے گا

ہے میرے جسم و جان کا ماضی کیا
مجھ سے بس یہ کبھی نہ پوچھیے گا

مجھ سے میری کمائی کا سرِ شام
پائی پائی حساب لیجیے گا

زندگی کیا ہے اک ہُنر کرنا
سو قرینے سے زہر پیجیے گا

میں جو ہوں جون ایلیا ہوں جناب
اس کا بے حد لحاظ کیجیے گا

ایک نقطہ نہ بھولئے گا کبھی
مرتے رہیے گا اور جی جیے گا

ہوس جاوداں ہیں آپ میری
اب تو جم جم جناب جی جیے گا
محمد بلال اعظم غزل یہاں شائع کر دی ہے۔۔۔ دیکھ لیجیے گا۔ :)
گر بقیہ احباب کی بصارتوں پر بار نہ ہو تو وہ بھی لطف اندوز ہوجائیں بھلے۔۔۔ :)
یہ شاعری ہے یا مذاق؟؟
 
Top