یار زندہ صحبت باقی

محمد بلال اعظم

لائبریرین
کامران بھائی آپکا خط پہنچ گیا تھا
DSC02559.JPG
جناب خط سیدھا پوسٹ کریں
پڑھتے وقت ترچھا ہونا پڑ رہا ہے:D
 

عاطف بٹ

محفلین
پہلے سے کم آتے ہیں بھیاا
یاد رکھیں بھیا
لاہور میں بہت سے بھیاززز ہیں
غائب ہوئے تو ..........
جی مجھے بالکل اندازہ ہے کہ تمہارا بھیاز کا گینگ بہت بڑا ہے اور میری کسی بھی شامت آسکتی ہے اگر میں غائب ہوا تو۔ :)
اب کوشش کروں گا کہ پہلے کی طرح ہی آیا کروں۔ :)
 
گزشتہ سے پیوستہ
"میں ساجد بات کر رہا ہوں"۔ ۔اس اثناء میں میری نظر ان پر پڑ گئی۔ میں نے کہا "بس قریب ہی ہوں اور میں نے آپکو دیکھ لیا ہے"۔میں اور قادری صاحب انکی طرف بڑھے اور راستے میں میرے دل میں یہی خیال آرہا تھا کہ شاید ساجد صاحب کسی موبائل کمپنی میں ہیں یا کوئی سیکرٹ محکمہ ہے جسکی وجہ سے انکا نمبر میرے موبائل پر ظاہر نہیں ہوا:oops: یہ معمہ تو بعد میں حل ہوا کہ ساجد بھائی نے اپنا نیٹ ورک تبدیل کروانے کیلیے درخواست دی ہوئی ہے اور نیٹ ورک کی خرابی کی وجہ سے یہ سب ہوا۔ہم چند سیکنڈ میں انکے پاس پہنچ گئے دونوں بڑی گرمجوشی سے ملے اور پھر ہم سب قریب ہی بیٹھ گئے۔بیٹھتے ہی باتوں کا دور شروع ہوگیا۔ساجد بھائی نے ایک کتاب پکڑی ہوئی تھی "امریکہ کی تاریخ ":cautious: ۔باتوں کے دوران ہی ساجد بھائی نے مجھے حسیب کہہ کر پکارا تو پردیسی صاحب چونکے اور کہنے لگے اچھا یہ حسیب ہے؟ محفل میں تو یہ بڑے ظالم نظر آتے ہیں:mad: ۔میں یہ سن کر خوب ہنسا اور دل میں کہنے لگا"او تہاڈی خیر ہووے":p
اسی دوران ساجد بھائی نے عاطف بھائی کو فون ملایا اور میں نے باباجی کو:onthephone: ۔دونوں نے کہا پہنچنے والے ہیں۔کچھ ہی دیر میں عاطف بٹ صاحب جلوہ افروز ہوئے ہم سب ان سے گلے ملے۔اسی اثناء میں باباجی بھی آن ٹپکے سب گلے ملے۔اور عاطف بھائی نے تصاویر کھینچنی شروع کر دیں اور اُدھر قادری صاحب نے کامران اختر کا خظ پیش کیا۔کچھ دیر ہنسی مذاق چلتا رہا تو نجیب عالم صاحب سے صبر نہ ہوا اور کہنے لگے کہ بھئی مجھے تو بہت بھوک لگی ہے چلو کچھ کھانے چلیں۔ہم وہاں سے اٹھے اور انارکلی میں چل دیے۔باقی سب پیدل تھے اور میں موٹر سائیکل پر:applause: ۔آخر کار سب یاسر بروسٹ پر متفق ہو گئے اور کھانے کیلیے اندر چل دیے۔دوسری منزل کی کھڑکی والے ٹیبل پر بیٹھ گئے اور باتیں شروع ہوگئیں۔نجیب بھائی اور عاطف بھائی نے مینیو سے ڈشز پسند کیں۔کچھ دیر بعد کھانا ٹیبل پر آپہنچا۔سب نے کھانا کھایا ۔ادھر عاطف بھائی تو ادھر ساجد بھائی کبھی سیاست کبھی مذہب کبھی محفل۔الغرض ہر موضوع پر باتیں ہوئیں اور میں بیچارہ سب کا منہ تک رہا تھا :( البتہ نجیب بھائی درمیان میں ایک آدھ لافٹر دے دیتے تھے:rollingonthefloor:
چائے بھی آگئی۔سب نے چائے پی اور سارا بل نجیب بھائی نے بھرا(y) ۔کافی دیر تک بیٹھے رہنے کے بعد ہم لوگ وہاں سے اٹھے اور باہر فوٹو کھینچوائیں۔راستے میں نجیب بھائی کے جاننے والوں کی کھسوں کی دکان میں داخل ہو گئے۔وہاں تصویریں کھینچوائیں اور سب ظالموں نے مجھے پیچھے دھکیل دیا:cry: ۔انارکلی کے باہر آکر سب ایک دوسرے سے ملے ۔میں اور قادری سب روانہ ہوئے جبکہ ساجد ،باباجی،عاطف بھائی حافظ جوس کارنر میں براجمان ہوگئے۔:thumbsup:
 
Conclusion
نجیب عالم(@پردیسی)بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت زبردست آدمی لگے۔انکی حسِ مزاح کافی تیز تھی۔ہنسی مذاق کرنے والا اور دوسروں کو ہنسانے والا ایک عمدہ آدمی
باباجی ۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک ملنگ آدمی نکلے۔ ظاہری طور پر کلین شیو آدمی ہیں لیکن اندر ایک بابا چھپا رکھاہے۔ انہوں نے فقیرانہ اور درویشانہ باتیں ہی کیں
عبدالرزاق قادری۔۔۔۔۔ ان سے تو میرا پہلے بھی رابطہ تھا تاہم دیکھ کر اور بھی خوشی ہوئی۔ایک سچا اور کھرا آدمی
ساجد بھائی------- ان کی ترچھی نظریں انکی ذہانت کو ظاہر کرتی ہیں۔سیاست پر گہری نظر رکھتے ہیں۔جب میں نے سنا کہ یہ 20 سال مختلف ممالک میں رہ چکے ہیں:eek: تو میرے منہ سے یہ لفظ نکلے"میری تے 20 سال عمر وی نئیں ہوئی"
عاطف بٹ بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک خوش شکل اور علم دوست نوجوان۔بڑی علمیانہ قسم کی گفتگو کرتے ہیں
 

باباجی

محفلین
السلام و علیکم

اب میری باری ہے عید ملن پارٹی کا احوال سنانے کی

تو جناب جب پہلی عید ملن پارٹی کا اعلان ہوا تو میں نے کافی جوش و خروش دکھایا (بٹ جی کو) کیونکہ مجھے عاطف بھائی نے کال کی تھی
لیکن اس دن مجھے آفس والوں نے بلوالیا اور (کچھ میں بھول بھی گیا تھا) ۔
تو جب میں نے کراچی عید ملن پارٹی کا احوال پڑھا اور دیکھا تو مجھے خود پر غصہ آیا کہ مجھے جانا چاہیئے تھا لہٰذا باہمی مشاورت سے دوبارہ عید ملن پارٹی
کے انعقاد کا فیصلہ ہوا اور یہ طے پایا کہ لازمی آنا ہے۔
تو جناب اتوار کا دن آیا میں صبح جلدی اٹھ گیا تیاری شیاری کی اور 1:30 پر گھر سے نکلا ، بمشکل آدھا راستہ گیا ہوں گا کہ والدہ کا فون آگیا
(فراز واپس آکر یو-پی-ایس ٹھیک کرو پھر جانا تو جناب واپس آیا اللہ اللہ کرکے ٹھیک کرکے پھر نکلا اور اپنی بسنتی موٹرسائیکل کو بھگاتا ہوا پہنچا
انارکلی حافظ جوس کارنر رستے میں حسیب کی کال آئی کہ کہاں ہیں تو میں نے کہا کہ 10 منٹ میں آرہا ہوں۔
بائیک پارکنگ میں لگائی اور لاہور کے محفلین کی تلاش میں نگاہ دوڑائی تو دور سے ہی کچھ الگ قسم کی ٹولی نظر آئی اور میں نے کہا کہ اپنے
محفلین یہی ہیں تو جناب سیدھا پہنچا ان کے پاس اور حسب عادت میں سب سے لیٹ تھا
سب سے فرداً فرداً ہاتھ ملایا عاطف بٹ بھائی، ساجد بھائی کو تو فوراً پہچان گیا اور مجھے لگا جیسے مجھے دیکھ سب کچھ حیران ہوئے کہ اوئے یہ بابا جی ہے :ROFLMAO: پھر سب سے تعارف ہوا
اور پہلے سے ہی بے تکلف بات چیت ہورہی تھی میری شمولیت سے اس میں کچھ اضافہ ہوگیا۔ پھر تصاویر کھینچنے کا سلسلہ شروع ہوا کے
یادگار رہے ۔
تھوڑی دیر بعد پردیسی بھائی نے کہا کہ کھانے کا کیا موڈ ہے ، میرا موڈ تو تھا لیکن تکلف میں کہہ دیا کہ میں کھالوں گا
بہرحال سب چلے کھانا کھانے ، حسیب بھائی اپنی بائیک پر بیٹھ گئے ، توسب نے کہا کہ بھائی یہ کہیں نہیں بھاگتی آپ اسکو یہیں چھوڑدیں
لیکن جناب ایسی محبت آجکل ناپید ہے ، اسٹارٹ نہیں کی لیکن پیروں سے دھکا دیتے رہے (روڑتے رہے) اور پھر ایک ہوٹل چنا گیا
اور محفلین کی لاہور والی پارٹی وہاں براجمان ہوگئی ۔ اور باتوں کا لامتناہی سلسلہ شروع ہوگیا ۔
جس میں ساجد بھائی اور بٹ صاحب نے بہت خوب باتیں کیں اور ہماری معلومات میں خاطرخواہ اضافہ ہوا
میں بھی حسب توفیق اپنا حصہ ڈالتا رہا پردیسی بھائی بھی خوب باتیں کرتے رہے
لیکن عبدالرزاق قادری بھائی زیادہ تر خاموش رہے اور باتوں پر سبقت لے جاتی ہوئی خاموشی تھی ان کی
حسیب بھی خوب باتیں کرتا رہا ساتھ میں کھانا بھی کھایا
جس سے انصاف بھی کیا گیا اور بہت مزیدار کھانا تھا ، اس کے بعد چائے نے لطف دیدیا (میں بدتمیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب کی اجازت سے
سگریٹ بھی پیتا رہا ) ۔
اس کے بعد روانگی کا ارادہ ہوا اور سب باہر کو چلے ، رستے میں پردیسی بھائی نے کہا کہ اور تصاویر ہونے چاہیئں تو اسی لیئے جوتوں اور چھری چاقؤں
کی دکان میں تصاویر لی گئیں پھر پردیسی بھائی، حسیب بھائی اور قادری صاحب تو مل ملا کر چلدیئے
میں، عاطف بٹ بھائی اور ساجد بھائی وہیں کچھ دیر جوس کارنر پر بیٹھے رہے ( جوس بھی پیا تھا یہ نا سمجھیئے گا کہ ایویں ای بیٹھ گئے)
پھر کچھ اور گپ شپ کرکے ہم لوگ اٹھے اور کتابوں کے اسٹالز کی طرف گئے اور وہاں سے مایوس ہوکر ودا ع لی اور گھروں کی راہ لی
اور اس طرح یہ یادگار عید ملن پارٹی اختتام کو پہنچی ۔

رائے:

عاطف بٹ بھائی۔۔۔۔ پڑھے لکھے ، بہت ہی دوستانہ اور کُھلا مزاج رکھنے والے، ہر دم مسکرانے والے ۔
پردیسی بھائی۔۔۔۔۔۔ جلالی بابا ، زمانہ شناس اور دوستانہ مزاج اور یار باش آدمی ۔
ساجد بھائی ۔۔۔۔۔۔۔ گھاٹ گھاٹ کا پانی پیئے ہوئے، زمانہ شناس ، مردم شناس اور ذہین شخصیت۔
عبدالرزاق قادری بھائی ۔۔۔۔ طوفان کی سی خاموشی رکھنے والے ، آنکھوں میں مچلتی ذہانت، کھِلا کھِلا چہرہ اور دھان پان جسامت۔
حسیب نذیر گِل۔۔۔۔۔ خوبصورت، انتہائی سادہ، اپنی موٹرسایئکل سے محبت کرنے والا، سچا ، ذہین اور پیارا سا لڑکا اور گاؤں کو لوگوں کے برخلاف
دھان پان سی جسامت اور بھاری سی آواز۔

روداد تمام :)
 

باباجی

محفلین

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت عمدہ دوستو بہت عمدہ۔ اندازہ لگا سکتا ہوں کہ کس قدر دوستانہ اور زبردست رہی ہوگی یہ پارٹی۔ اللہ سب کو یونہی شاد باد رکھے۔ ہم تو جب تک لاہور میں رہے سب ہی گم رہے۔ ادھر آئیں ہیں تو اسلام آباد والے خاموش ہیں۔ جب یہ چھوڑیں گے تو اسلام آباد والے بھی روداد نویسیاں شروع کریں گے۔ لاجواب طرز تحریر سب کا ہی۔ حسیب بھی تحریر میں کسی سے کم نہیں۔ ساجد بھائی کا قلم تو خیر ہمیشہ ہی خوبصورتی سے رواں رہتا ہے۔ باباجی بھی چھا چھو گئے اپنی کہانی سے۔ لو جی اب عاطف بٹ اور قادری صاحب کب قلم کشائی کرتے ہیں۔ اسکا انتظار ہے۔

نوٹ: پردیسی بھائی کی کہانی لاجواب ہے۔ یہ نہ سمجھا جائے کہ انکا ذکر نہ کر کے میں کچھ بے ایمانی کر رہا ہوں
 
بہت عمدہ دوستو بہت عمدہ۔ اندازہ لگا سکتا ہوں کہ کس قدر دوستانہ اور زبردست رہی ہوگی یہ پارٹی۔ اللہ سب کو یونہی شاد باد رکھے۔ ہم تو جب تک لاہور میں رہے سب ہی گم رہے۔ ادھر آئیں ہیں تو اسلام آباد والے خاموش ہیں۔ جب یہ چھوڑیں گے تو اسلام آباد والے بھی روداد نویسیاں شروع کریں گے۔ لاجواب طرز تحریر سب کا ہی۔ حسیب بھی تحریر میں کسی سے کم نہیں۔ ساجد بھائی کا قلم تو خیر ہمیشہ ہی خوبصورتی سے رواں رہتا ہے۔ باباجی بھی چھا چھو گئے اپنی کہانی سے۔ لو جی اب عاطف بٹ اور قادری صاحب کب قلم کشائی کرتے ہیں۔ اسکا انتظار ہے۔

نوٹ: پردیسی بھائی کی کہانی لاجواب ہے۔ یہ نہ سمجھا جائے کہ انکا ذکر نہ کر کے میں کچھ بے ایمانی کر رہا ہوں
آہو جی بٹ صاحب پتہ نہیں کس بات کا انتظار کررہے ہیں
 
Top