میراج 3 یا Dassault Mirage III
میراج 5 یا Dassault Mirage 5
فرانس کی کمپنی ڈیسالٹ کے بنے یہ جنگی جہاز پاکستان کہنے کو تو دو قسم کے ہیں پر ان کو ایک ہی کیٹگری میں اس لیے ڈالا گیا ہے کہ ان میں فرق بہت ہی کم ہے اور ان میں کوئی جنریشن گیپ بھی نہیں ہے ۔ یہ دونوں جہاز ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں ۔ میراج-3 کو 1961 میں اور میراج-5 1976 میں مارکیٹ میں لایا گیا ۔اسی طرح میراج3 کے 1400 سے زائد جہاز بنے اور میراج5 تقریبا 850 کے قریب بنا کر استمال کیے گئے ۔ مختلف ممالک نے ان کی کاپی بھی بنائی جیسے اسرائیلی کفیر وغیرہ اور کئیوں نے اسے فرنٹ لائن فائٹر کے طور پر کئی دھائیاں استمال کیا ۔ وقت کے ساتھ میراج کے ماڈل اور سسٹم بڈلتے گئے اور یہ اپگریڈ ہوتا گیا ۔ایک جلد ہی تبدیل ہو جانے والا یہ جہاز تقریبا ہر طرح سے استمال کیا گیا ۔ ایک اہم بات اس کی سپیڈ تھی جو سیکما کے بنے اس کے انجنوں نے ہلکے جہاز کو 2350 کلو میٹر تک کی سپیڈ دے دی ۔یہ سپر سانک جہاز کئی جنگوں میں شامل ہوا اور درجنوں ٹائپ کے ہتھیار استمال کر سکتا ہے ۔ امریکن کمپوٹرائزڈ ہتھیاروں کے علاوہ ہر دنیا کی بلا کو اس پر لوڈ کیا گیا جن کے نا مہی اتنے زیادہ ہیں جیسے کہ میراج کے ماڈل ۔ پاکستان اس کے کم و بیش 10 سے 12 طرح کے میراج استمال کرتا ہے جن کو قریب سے ہی پہچانا جا سکتا ہے ۔ اس کو ایک او ڈی ماڈلز کو دو پائلٹ اڑاتے ہیں ۔یہ 50 فٹ لمبے ہیں اور سات ٹن وزنی ہیں مزید 3 ٹن ہتھیار اٹھا لیتے ہیں 4000 کلو میتر تک بغیر ریفیلولنگ کے اڑ سکتے ہیں ۔ان کو ملٹی رول میں اتمال کیا گیا ہے اور یہ ہر رول میں بخوبی کام کرتے ہیں
میراج-3
پاکستان نے 1968 میں پہلی بار میراج-3 خریدے تھے ۔پہلے 24 میراج-3 پاکستان کو 1971 تک مل چکے تھے اور انہیں فلیٹ میں شامل کیا جا چکا تھا ۔اسی دوران پاکستان نے 1975 میں 10 اور میراج3 خریدے ۔1982 میں پاکستان نے اپنے میراجوں میں نیول سسٹم نصب کرایا جس سے یہ میراج لمبی رینج کے ایکزوسیٹ میزائیل فائر کرنے کے قابل ہوئے ۔1990 میں پاکستان نے 50 میراج آسٹریلیا سے خریدے اور اسی سال 24 مزید میراج سپین سے خریدے گئے ۔ اسی کی دھائی میں جنگ سے بچا کر جو 9 لبنانی ائیر فورس کے میراج پاکستان میں سٹور کیے گئے تھے انہیں بھی 1991 میں لبنان نے پاکستان کو بیچ دیا کیونکہ لبنان انہیں استمال نہیں کر سکتا تھا ۔40 مزید میراج-3 فرانس سے 1995-1996 میں خریدے گئے
اس طرح پاکستان کے پاس 157 میراج-3 جہاز تھے ۔
میراج-5
پاکستان نے میراج-5 کا پہلا سودا 1973 میں کیا اور پہلے 4 میراج-5 اس سال ملے ۔اگلے دس سالوں میں 60 مزید میراج-5 خریدے گئے ۔48 مزید میراج-5 فرانس اور لیبیا سے خریدے گئے ۔ لیبیا کے 40 میراج-5 بالکل نئے تھے انہیں صرف چند گھنٹوں ہی استمال کیا گیا تھا اس کے ساتھ 50 نئے انجن بھی جنہیں لیبیا نے کبھی استمال نا کیا تھا پابندیوں کی وجہ سے سٹور تھے پاکستان نے فرانس سے مشاورت کر کے انہیں خرید کر روز اپگریڈ کر لیا ۔
اس طرح پاکستان کے پاس 112 میراج-5 تھے ۔
کئی سال سے پاکستان دنیا کا سب سے زیادہ میراج استمال کرنے والا ملک ہے ۔ پاکستان نے استمال شدہ میراج جہاز ایک سوچ کے ساتھ خریدے تھے جسے روز یا Project ROSE - Retrofit Of Strike Element کہا جاتا ہے یہ 1992 میں پاکستان نے فرانس کی مدد سے یہ اپگیڈیشن پروگرام شروع کیا جس کی رو سے کامرہ میں میراج جہازوں کی میجر اپگیڈیشن کا ایک شہر بسایا گیا۔ جس میں ہر طرح کی فیکٹریاں اور پلانٹ لگائے گئے ۔ اس پروگرام سے پاکستانی میراج ایک سادے جہاز سے ایک بے حد لیتھل ہتھیار کی شکل اپنا لی ۔ جو ایف-16 کے شانہ بشانہ ہر جگہ طیار تھا۔ روز-1 میں میراج3 اور روز2-3 میں میراج-5 جہازوں کو اپگیریڈ کیا گیا۔اس پروگرام میں جہاز کو ایک ماڈرن فائٹر بنا دیا گیا ۔ اٹلی کے بنے گریفو راڈار - فلئیرز- چاپس-افرائڈ سسٹم - کاک پٹ الیکٹریکل ڈیجیٹل-ہیڈ اپ ڈسپلے- الیکٹرونک جنگ - رات کی جنگ - ہوا میں ایندھن بھرنے کی صلاحیت سمیت کئی سسٹم نصب کر کے اسے ماڈرن جہازوں کے ہم پلا بنا دیا گیا ۔اس پروگرام میں جہاز کی اوور ہائلنگ پائپوں اور وائرنگ کی تبدیلی کے ساتھ اس کے لئے نئے بڑے فیول ٹینک بھی نصب کیے گئے ۔میراج روز نے بعد میں ایٹمی صلاحیت کے میزائیل دعد اور سٹینڈ آف ہتھیار بھی کیری کیے ۔ دوست ملکوں کے میراج بھی روز اپگریڈ کیے گئے اور زرمبادلہ کمایا گیا۔ کچھ سال پہلے تک 200 میراج پاکستان ائیر فورس میں شامل تھے جنہیں کم کرتے کرتے اب صرف 75 میراج-3 اور 85 میراج-5 سروس میں ہیں پرانے میراج جو 60 اور 70 کی دھائی کے تھے ان کو گراؤنڈ کر دیا گیا روز اور نئے میراجوں کو رکھا گیا ہے۔
یہ پاکستان کا 40 سال سے پرانا ساتھی جس نے ہر دن پاکستان کی فٖضاؤں میں گشت کیا آج بھی اپنے کام میں لگا ہے اب اسے جے ایف-17 تھنڈر جہاز سے تبدیل کیا جا رہا ہے
میراج کے سکواڈرن
نمبر-5 سکوڈرن فالکونز میراج-3
نمبر -7 سکوڈرن بینڈتز-میراج-3
نمبر-8 سکوڈرن حیدرز میراج-5
نمبر-9 سکوڈرن گریفنز -میراج-5
نمبر-15 سکواڈرن کوبراز میراج-3
نمبر-18 سکوڈرن وار ھاکس -میراج-5
نمبر-20 سکواڈرن ایگلز میراج-3
نمبر-22 سکواڈرن غازی میراج میراج3-میراج-5
نمبر-25 سکواڈرن نائٹ سٹرایک ایگلز -میراج-3 میراج-5
کومبٹ کمانڈرز سکول کے پاس بھی میراج-3 اور میراج-5 ہیں
باقی میراج کریش بھی ہوئے اور ریٹائرڈ کر کے دوست ملکوں کو گفٹ دیا گیا تو اپنے شہروں میں بھی ڈسپلے لگایا گیا اور پارٹس کے طور پر استمال کیا گیا اور کچھ کو حفاظتی رکھا گیا کسی مشکل وقت میں نکال کر استمال کرنے کے لیے۔
روز اپگیریڈ ہوتے ہوئے
پاکستانی ائیر مین جنگی مشقوں کے دوران پری فلائٹ فائنل انسپکشن کر رہا ہے
ہوا میں ایندھن بھرنے کی مشق
پاکستان نیوی کے میراج