ہتھیار - weapons

قیصر رفیق

محفلین
Pof کی بنی ہ
شمشاد بھائی کچھ کنفیوزڈ ہے یہاں۔ جی تھری میں 62۔7 51x مل ناٹو معیار کی گولی ہی اسستعمال ہوتی ہے۔ پاکستانی پولیس اور رینجرز کے پاس جی تھری کے علاوہ بہت بڑی تعداد میں چین کی بنی اے کے 47 یعنی کلاشنکوف ہوتی ہے جس میں 62۔7 39x مل کی گولی استعمال ہوتی ہے۔ جی تھری اب بھی پولیس کو دی جاتی ہے کہ پاکستان میں بنی اسٹینڈرڈ فائفل یہی ایک ہے۔مزید برآں پاکستان پولیس کے پاس سیمی آٹو رائفل جدید تو کوئی بھی نہیں، ہاں جنگِ عظیم دوم کے زمانے کی سیمی آٹو کچھ موجود ہیں۔ ہلکی پسٹل کیلیبر رائفلز میں پولیس کے پاس قلیل تعداد میں ایم پی 5 ہیں جو 9 مل کی گولی استعمال کرتی ہیں۔ اور یہ ساری رائفلز فل آٹومیٹک اور سیلیکٹ فائر ہیں۔ یعنی فل آٹو کے ساتھ ساتھ سیمی آٹو بھی چل سکتی ہیں۔ کسی بھی ہتھیار کو سیمی آٹو کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اس میں فل آٹومیٹک فنکشن نہیں ہے۔ جب کہ سیلیکٹ فائر دونوں صورتوں میں استعمال ہوسکتا ہے۔

اس کے علاوہ آرمی کے جوان تو زیادہ تر جی تھری ہی استعمال کرتے ہیں اور یقینا اس کو تبدیل کرنے کا ارادہ ہے کیوں کہ واہ میں اب کلاشنکوف کا ایک ویریئنٹ بنایا جا رہا ہے جو کہ فی الوقت اسپیشل فورسز کے استعمال میں ہے۔

اور جو آپ نے لکھا کہ چھوٹے ہتھیاروں میں 62۔7 ہی استعمال ہوتی ہے تو یہ میری رائے میں غلط ہے۔ 62۔7 ناٹو معیار کی گولی اب سروس رائفلز کے لیے قصہ پارینہ ہے اور اسے 56۔5 ناٹو سے بدلا جا رہا ہے۔ یہ گولی مشین گنز میں ضرور استعمال ہوتی ہے اور اسنائپر رائفل میں بھی۔ اور اسے سروس رائفل میں اس لیے استعمال نہیں کیا جاتا کہ ایک تو یہ بہت بڑی گولی ہوتی ہے تو اس کا ری کوائل (دھچکا) اور امپیکٹ خاصا خطرناک ثابت ہوتا ہے۔ ری کوائل کی وجہ سے نشانے کی صحت متاثر ہوتی ہے۔ انفنٹری رائفلز کے لیے 56۔5 ناٹو اب ہر ملک میں رواج پا رہی ہے۔ گو کہ 62۔7 ناٹو ابھی کلی طور ختم نہیں ہوئی ہے۔ جنگی رائفلز میں یقینا استعمال ہوتی ہے مگر اسالٹ رائفل جس کا درجہ جنگی رائفل سے کم ہونا چاہیے اس میں نہیں ہوتی۔ اور ساتھ ہی ساتھ شہری علاقوں میں قریبی جنگ یعنی کلوزڈ کوارٹر بیٹل میں 62۔7 ناٹو استعمال کرنے والی رائفلز کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔ وجہ ان رائفلز کا بھاری ہونا، ایکیوریسی کا کم ہونا ہے۔

Pof کی بنی ہوئی G3 رائفل بہت بہترین۔۔ ہائی مزل ویلوسٹی والی اور بہترین ایکوریسی کے لیے جانی جاتی ہے۔۔۔ پاکستان کے پاس لاکھوں کی تعداد میں استعمال اور محفوظ ہے۔۔۔ اس کی بہت سی خوبیوں میں ایک اسکی کارگر رینج اور بہتریں ایکوریسی ہے۔۔۔ کیونکہ یہ بہت جلد ٹھنڈی ہوتی ہے اور ( بہت زیادہ استعمال پر) بیرل گرم ہونے کی صورت میں بھی اپنی ایکوریسی برقرار رکھتی ہے۔۔۔۔ اس کے مقابلے میں ٹائپ 56
(Type56 cheines SMG 7.62×30
mm) روسی ساختہ Ak47 کا چائنیز ورژن ہے اد کی سب سے بڑی خامی ہی یہی ہے کہ بہت گرم ہرنے پہ ایکوریسی تو دور اپنی گولی ٹارگٹ تک بھی نہیں پہنچا پاتی۔۔۔ اس کا بیرل حد سے زیادہ گرم ہونے پہ پھیلتا ہے جس کی وجہ سے اس کہ گروز میں خلا آ جاتا ہے۔۔(تفصیل میں نہیں جانا چاہتا) اس کی بیرل میں 4 گروز ہوتے ہیں
 
Top