ہتھیار - weapons

قیصرانی

لائبریرین
کیا جے ڈیم ہیلی کاپٹر سے یا کسی اور ذریعے سے بھی پھینکا جا سکتا ہے یا اس کے لئے ہوائی جہاز ہی ضروری ہے؟
 

عسکری

معطل
یعنی دمدار بم دم کٹے سے بہتر ہوتا ہے؟
دم اس کے ساتھ بھی ہوتی ہے جب وہ ایم کے سریز کا ہوتا ہے پر جاڈام کٹ بری ہوتی ہے اس مین الیکٹرونکس جی پی ایس بھی ہوتا ہے جو بم کو گائڈڈ بنا دیا دیتا ہے ۔

ایم کے فیملی جادام کٹ کے بغیر
mk80-family.jpg


اب ایسے
jdam.jpg




اور یہ بن گئے جاڈام
jdam-001.jpg
 

عسکری

معطل
کیا جے ڈیم ہیلی کاپٹر سے یا کسی اور ذریعے سے بھی پھینکا جا سکتا ہے یا اس کے لئے ہوائی جہاز ہی ضروری ہے؟
نہیں جاڈام کسی ہیلی کاپٹر سے استمال نہیں ہو سکتا اس کے لئے خاص ہارڈ پوائنٹس ہوتے ہیں جو جنگی جہازوں پر ہی نصب ہیں ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
نہیں جاڈام کسی ہیلی کاپٹر سے استمال نہیں ہو سکتا اس کے لئے خاص ہارڈ پوائنٹس ہوتے ہیں جو جنگی جہازوں پر ہی نصب ہیں ۔
اگر کوئی جیالا گود میں اٹھا کر نیچے پھینک دے تو؟ مذاق کر رہا ہوں۔ پلیز اپنا سلسلہ جاری رکھیں
 

عسکری

معطل
اگر کوئی جیالا گود میں اٹھا کر نیچے پھینک دے تو؟ مذاق کر رہا ہوں۔ پلیز اپنا سلسلہ جاری رکھیں
ایک تو یہ 500 کلو سے شروع ہوتا ہے دوسرا پھنکنے سے بم نہیں پھٹے گا جب تک اس کے الیکٹرونکس کو ایکٹیو نہیں کیا جاتا اور کمپیوٹر کی مدد سے لانچ نہیں کر دیا جاتا اس کے فیوز کو یہ کوئی ہینڈ گرنیڈ نہیں کہ سیفٹی پن نکال کر پینک دیں اس کا میکنائزم ہے جی ۔ میں بھی مزاق میں سمجھا رہا ہون کہ کہیں آپ پھنک ہی نا دیں :ROFLMAO:
 

طالوت

محفلین
111 تو وزیر اعظم کی چھیڑ ہے کیونکہ 111 برگیڈ پنڈی میں ہے جو ہر بار وزیروں کو گرفتار کرتی ہے اور مارشل لا لگاتی ہے ھھھ ھھھ ھھھ ھھھ ھ

یہ 111 کوڈ ہے بھائی جان 09 اور 111 مطلب 2009 میں پہلا جہاز اسی طرح 09 اور 112 دوسرا 113 تیسرا یہ سیریل نمبرز ہیں پھر 10 یعینی 2010 بعد نمبرز اسی طرح بڑھتے جاتےہین ۔ اب 12 چل رہا ہے

جیسے یہ 116-10 ہے اس کا مطلب ہوا 2010 میں بنایا گیا چھٹا جہاز

آپ کو تو ویسے ہی دور رکھنا چاہیے ھھھ ھھھ ھھھ ھ آجکل 1 سے بڑھا کر 2 کلو میٹر کر دیا گیا ہے آپریشنل فلیٹ سے سویلینز کو :notworthy:
"سی سپارک" کا جاری رہنا اس سویلین کے بغیر خطرے میں پڑ گیا تھا ااااچھا کیا جلدی چھٹی کر لی ۔ ورنہ خون کے گھونٹ ہی پینے پڑتے۔

جنگ میں قتل سپاہی ہوں گے
سرخرو ظل الہی ہوں گے ۔ ہیں جی
 

عسکری

معطل
"سی سپارک" کا جاری رہنا اس سویلین کے بغیر خطرے میں پڑ گیا تھا ااااچھا کیا جلدی چھٹی کر لی ۔ ورنہ خون کے گھونٹ ہی پینے پڑتے۔
سی سپارک 12 آجکل بھی جاری ہے آپ کی مہزبانی آپ نے سی سپارک جاری رکھوائی اب سی سپارک کو پاسباں مل گئے صنم کدے سے آپ جائیں :ROFLMAO:

یہ پرسوں کو لی گئی ہیں سی سپارک-12 سے
passex_with_pakistan_navy_4.jpg



2_41190.JPG
 

طالوت

محفلین
سی سپارک 12 آجکل بھی جاری ہے آپ کی مہزبانی آپ نے سی سپارک جاری رکھوائی اب سی سپارک کو پاسباں مل گئے صنم کدے سے آپ جائیں :ROFLMAO:

یہ پرسوں کو لی گئی ہیں سی سپارک-12 سے
passex_with_pakistan_navy_4.jpg



2_41190.JPG

ہاں جی خبر دیکھی ہے کہ سی سپارک چل رہی ہیں ۔ چلیں شاید اب کے بار جہاز مال بردار جہازوں میں چھپانے کا ارادہ نہ ہو۔

چوبیس گھنٹے کی ڈیوٹی کے بعد چھٹی کرنے پر شوکاز ملنےسے پہلےیہی محسوس ہو رہا تھا کہ سی سپارک کا جاری رہنا خطرے میں پڑ گیا تھا۔
وہ تو اچھا ہوا "ڈیکر"کی کلاس لے لی کمانڈر نے ورنہ کاز شو کرنے کے بعد کیا تماشا ہوتا ، شاید بتانا بھی مشکل ہوتا :devil:
 

عسکری

معطل
ہاں جی خبر دیکھی ہے کہ سی سپارک چل رہی ہیں ۔ چلیں شاید اب کے بار جہاز مال بردار جہازوں میں چھپانے کا ارادہ نہ ہو۔

چوبیس گھنٹے کی ڈیوٹی کے بعد چھٹی کرنے پر شوکاز ملنےسے پہلےیہی محسوس ہو رہا تھا کہ سی سپارک کا جاری رہنا خطرے میں پڑ گیا تھا۔
وہ تو اچھا ہوا "ڈیکر"کی کلاس لے لی کمانڈر نے ورنہ کاز شو کرنے کے بعد کیا تماشا ہوتا ، شاید بتانا بھی مشکل ہوتا :devil:
کبھی کبھی اس سے بھی برا ہو جاتا ہے دنیا میں کچھ بھی پرفیکٹ نہیں اور ایسی باتیں دل پر نہیں لیتے یار ۔اب بھی کونسا سب کچھ فٹ ہے ؟ مجھے ایسی سچوئیشن میں مذاق سوجھتا ہے پھر :biggrin:
 

عسکری

معطل
گلیلو فالکو - SELEX Galileo Falco

جدید جنگ میں بغیر پائلٹ کے جہازوں یا ہیلی کاپٹروں کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ۔ پاکستان نے یہ بات 90 کی دھائی میں بھانپ لی تھی اور ان جہازوں کو بنانے کی کوشش شروع کر دی تھی ۔ پاکستان ائیر ناٹیکل کمپلکس کامرہ- سٹوما اور دوسری کئی کمپنیاں اس کام میں مہارت حاصل کر چکی ہیں ۔اس وقت پاکستان کئی قسم کے یو اے وی بنا رہا ہے اور ایکسپورٹ بھی کر رہا ہے ۔ لیکن 2007 میں پاکستنا نے ایک بڑے پرندے گلیلو کو خریدنے کا فیصلہ کیا یہ 240 کلو تک میکسیمم وزن اٹھا کر جانے والا یو اے وی پاکستان ائیر فورس نے اٹلی کی کمپنی سیلکس سے خریدا تھا ۔ اس کی سپیڈ 215 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے اور یہ گھنٹوں ٹارگٹ پر نظر رکھ سکتا ہے ۔ اس کو 21 ہزار فٹ بلندی تک لے جایا جا سکتا ہے اس کے دو ہارد پوئنٹ ہین ہر ایک پر 70 کلو تک وزن ڈالا جاتا ہے ۔ اس کے نیچے ایک بہت ہی جدید انفرائیڈ اور کمیرہ نصب ہے جو کہ کنٹرول کی سرویلنس معلومات مہیا کرتا ہے ۔پاکستان نے 2007 میں ایسے 25 جہاز خریدے ہیں ۔اور یہ پاکستان میں اب تک کا سب سے بڑا یو اے وی ہے جو سروس میں ہے ۔ پاکستان کمپنی کے اس ماڈل کا پہلا کستمر تھا ۔


farngalileo.jpg



Pakistan+army+air+force+CH-3+unmanned+combat+aerial+vehicles+%2528UCAV%2529+China+FT-5+AR-1laser+guided+missile+Pakistan+Aeronautical+Complex+%2528PAC%2529+Falco+UAV+NESCom+Burraq+UAV+predator+MQ-1+MQ-9+%25289%2529.jpg


big_photo_home.php


FalcoUAV-1-large.jpg



1_5_1_FALCOsmall.jpg


گراؤنڈ کنٹرول سٹیشن
Selex-galileo-CCS_02.png
 

عسکری

معطل
لیزر گائڈڈ بم پیووے فیملی - laser-guided bomb LGB Paveway

جس طرح مارک سریز کے بموں کو جے ڈام بنایا گیا تھا اسی طرح اس میں تبدیلیاں کر کے لیزر گائڈڈ بم بنائے گئے جنہیں ایل جی بی پیووے کہا جاتا ہے ۔ اس فیملی کے 7 ممبر ہیں

GBU-10 Paveway II
907 کلو گرام
GBU-12 Paveway II
227کلو گرام
GBU-16 Paveway II
454 کلو گرام
GBU-22 Paveway II
227 کلو گرام
GBU-24 Paveway II
907 کلو گرام
GBU-27 Paveway II
907 کلو گرام
GBU-28 Paveway II
بنکر بسٹر
یہ بالترتیب وزن اور حجم کے حساب سے ہیں جو مختلف پلیت فارمز سے استمال ہوتے ہیں ۔ جنگ میں جدیدیت نے پن پوائنٹ ٹارگٹ ہٹ کرنے کے لیے جو ایجادات ہوئی ان میں لیزر گائڈڈ ایک نہیایت اہم ہتھیار ہے ۔ اس سسٹم میں جہاز ٹارگٹ پر لیزر بیم کا استمال کرتا ہے اور بم کو لانچ کر دیتا ہے بم کے آگے لگے لیزر گائڈڈ سستم سے بم سیدھا اسی جگہ پر جا لگتا ہے جہاں اس کو لیزر بیم سے لاک کیا گیا تھا ۔ اس ٹیکنالوجی سے جنگ میں نا صرف کم سے کم کولیٹرل ڈیمیج ہوتی ہے بلکہ نشانہ صحیح لگنے سے مزید بمباری کی ضرورت نہیں رہتی ۔ کوسٹ ایفیکٹیو سسٹم کہا جائے گا کہ 10 کی بجائے 2 بم استمال کر کے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔ بنکر بسٹر کیپیبلٹی کی وجہ سے اس کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے کہ یہ دشمن کے بنکرز جہازوں کی پارکنگ کے کنکریٹ شیلٹرز اور زیر زمین ایداف ہوں یا آرٹلری یونٹس سب کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ نا صرف یہ بلکہ حرکت کرتے ہوئے ٹارگٹس کو بھی نشانہ بناتا ہے ۔


پاکستان ائیر فورس نے سب سے پہلے 80 کی دھائی میں 500 جی بی یو-10 خریدے تھے اور کئی سال تک ان کو سروس میں رکھا ۔ جدید لڑائی میں پاکستان کو جی بی یو -10 کے ساتھ مزید نئے اور بڑے بم خریدنے کی ضرورت محسوس ہوئی تو پاکستان نے 2005 کے دفاعی سودے میں امریکہ سے 1600 مزید جی بی یو-12 اور جی بی یو 24 خریدے ۔ اسی طرح اس سودے میں 700 عدد بی ایل یو 109 بنکر بسٹر بم بھی شامل تھے ۔ مزید 1000 جی بی یو پاکستان نےمارچ 2010 میں خریدے اور فروری 2011 میں 300 جی بی یو خریدے اس طرح پاکستان کے پاس امریک ساختہ جی بی یوز کی تعداد 3200 ہو گئی ۔جن میں سے 700 بی ایل یو -109 بنکر بسٹر ہیں ۔ اس جدید لیزر گائڈڈ بم کو پاکستان ایف سولہ ایف-7 جہازوں پر استمال کرتا ہے ۔ اسی طرز کے ایل ٹی سریز کے لیزر گائڈڈ بم چائنا کے بنے جے ایف -17 تھنڈر پر استمال ہوتے ہیں ۔

بنکر بسٹر لیزر گائڈڈ بم پاکستان ائیر فورس کو ایک ایسی کیپیببلٹی دیتے ہیں جس سے دشمن کی تنصیبات جنگ کے دوران خود کو محفوظ نہیں رکھ پائیں گی ایک ڈیلیوری میں بنکر بسٹر ایک ڈیم یا پاور پلانٹ کو تباہ کر سکتے ہیں یا ایک ائیر پورٹ کو مکمل خاک میں ملا سکتے ہیں ۔ اس خرطاک ہتھیار کو دہشت گردی کے خلاف جنگ مین ہائی ویلییو ٹارگٹس پر بھی استمال کیا گیا ۔

getasset.aspx


جی بی یو-10 پاکستان ائیر فورس نوے کی دھائی میں ایف سولہ پر لوڈ کیا جا رہا ہے
2mmbmhc.jpg


جی بی یو سے لیس پاکستانی ایف سولہ بلوک-52
F-16_bk52_c_gbu_10.jpg


F-16_bk52_d_lgb.jpg



F-16_bk52_c_load_2.jpg




400040_317608858282433_1469458006_n.jpg


ریڈ فلیگ میں
redflag9.jpg


redflag13.jpg


پاکستانی ائیر مین جی بی یو 12 لوڈ کرتے ہوئے
F-16_bk52_gbu12_engg.jpg


صدام حسین کا زاتی عیاشی جہاز المنصور جی بی یو -10 لگنے کے بعد
Mansour%20reuters.jpg
 

عسکری

معطل
الخالد ٹینک - Al-Khalid tank


الخالد ٹینک پاکستان چائنا کا مشترکہ منصوبہ تھا جو ٹائپ-90 ٹینک کو بیس بنا کر شروع کیا گیا ۔ اسی کی دھائی کے اینڈ میں جب پابندیاں لگنا شروع ہوئی پاکستان ٹینکوں کے ٹرائل ہی لے رہا تھا ابھی ۔ابتدا 90 میں ہی چائنا نے پاکستن کو راغب کیا کہ ایک مشترکہ منصوبہ شروع کیا جائے جو میں بیٹل ٹینک کی ضروریات کو پورا کرے ۔ 91 میں نواز حکومت نے چین سے جوائنٹ وینچر سائن کیا اور پاکستان نے پرانے ٹائیپ-90 ٹینک کے ہزاروں ٹیسٹ کیے اور اس میں کئی تبدیلیاں کی ۔ چین میں اسے ایم بی ٹی-2000 اور پاکستان میں الخالد کا نام دیا گیا جو آنے والے 50 سال تک کی ضروریات پوری کرے بلکہ اس تجربے سے مستقبل میں مزید ماڈرنٹینک بنائے جائیں ۔ یہاں یہ بات یاد رہے کہ 70 کی دھائی سے ہی چین نے پاکستان کو ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا بنانے میں مدد کی جس میں ٹینکوں کی اوور ہائلنگ اپگیڈیشن کی جاتی رہی ۔پاکستان کو ان 20 سالوں کا تجربہ استمال میں لانا تھا اور لایا گیا۔ 20 ملین ڈالر خرچ کرنے اور 9 سال کی انتھک محنت کے بعد پہلا ٹینک 2001 میں رول آؤٹ ہوا ۔
اور جو چیز بن کر سامنے آئی وہ اکیسویں صدی کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس تھی ۔ الخالد میں دنیا کے سب سے موٹے آرمرز مکس جنہیں ای آر اے - آر ایچ اے کہا جاتا ہے استمال ہوئے تھرمل امیجز سسٹم سموتھ بور گن اور اوپر لگی مشین گن جو کہ روبوٹ گن ہے اور اس کے لیے دوسرے ٹینکوں کی طرح ایک گنر کھلا ٹارگٹ نہیں بنتا ۔ چائنا نے اس وقت جرمن انجن کا لائسنس لیا تھا پر پاکستان نے یوکرائین سے انجن ٹیکنالوجی خریدی کیونکہ پاکستان اسے استمال کرتا رہا ہے ٹی-82 ٹینکوں میں ۔اسی طرح اس میں جدید فائر کنٹرول سسٹم ایٹمی اور کیمیائی ہتھیاروں سے بچنے کا سسٹم اور لیزر گائڈڈ اور وائر گائڈڈ میزائیلوں سے بچنے کا جدید ترین نظام شوٹرا نصب کیا گیا ۔نائٹ ویرژن کی سہولت سے اس نے دشمن کی انفنٹری پر سبقت لی جبکہ آج بھی بہت محدود ہے جس پر بھارتی آرمی چیف اگلے دن سیاستدانوں کو کوس رہے تھے۔اس حالت میں دشمن ملک پاکستان کے مین بیٹل ٹینک کا نائٹ کیپیبل ہونا دشمن کے لئے رات کا ڈراؤنا خواب ہے ۔ الخالد کو فرانس کے بنے ٹارگیٹ آٹو لوکیٹ سستم سے لیس کیا گیا ہے جو دن رات کو ٹارگٹ دھونڈھتا ہے ۔ خود کو بچانے کے لیئے سموک کیوفلاج انجن بھی نصب کیا گیا ہے جو بوقت ضرورت دھواں چھود کر ٹینک کو چھپا دیاتا ہے گائڈڈ میزائیلوں سے ۔

رھبر نامی سسٹم نصب کیا گیا جو ٹینکوں کی مکمل جنگ کی ایک تصویر ہر ٹینک کو ڈیٹا لنک سے شئیر کرتا ہے کہ کیا ہو رہا ہے اصل میں باہر اور ان کے دشمن اور دوست ٹینک کس پوزیشن میں ہیں ۔آتکوپ پاکستان نے اس کا مکمل لیزر سستم اور لیزر ٹھریٹ وارننگ سسٹم بنایا ہے ۔یہ پانی پر اور زیر آب چل سکتا ہے ۔125 ملم گن سے ہر قسم کے پروجیٹائلز فائر کرتا ہے اور ایک مکمل جنگی قلعہ کہا جاتا ہے ۔ اس کا وزن 46 ٹن ہے ۔ہلکے وزن کی وجہ سے اس کی موبیلیٹی بہت ہی خطرناک ہے ۔

الخالد فلی لوڈ بور سمیت 40 گولے ایک لوڈنگ میں فائر کرتا ہے اس کی مشین گن 700 راؤنڈ فی منٹ فائر کرتی ہے ۔70 یا 72 کلو میٹر کی رفتار سے یہ 50 کلو میٹر تک جا سکتا ہے بغیر ریفیولنگ کے اس کا انچن 1200 ہارس پاور کا ہے ۔ فرانس کے بنے ایس ای ایس ایم سیکیور کمیونیکش کا اس میں استمال کیا گیا ہے جو اس وقت دنیا کے نمبر ون ٹنک لیکریک میں استمال کیا گیا ہے۔پاکستان کے بنے نازیہ پینیٹریشن راؤنڈ فائر کر کے خالد دشمن کی انفنٹری کے ٹفسٹ آرمرز کو تبا کر سکتا ہے ۔ اس میں کئی اور سسٹم ہیں جن پر بات نا ہی کی جائے ۔
پاکستان نے الخالد کے بعد الخالد-1 بنائے ہیں جو کہ مزید ماڈرن اور کئی نئے فیچرز کے ساتھ ہیں ۔اب مکمل طور پر ایک نئے ٹینک الخالد-2 پر کام جاری ہے جس کا پروٹوٹائیپ جلد ظاہر ہو گا۔

پاکستان آرمی کو پہلے 15 الخالد 2001 میں ہی مل گئے تھے ۔اور اب تک 500 الخالد بنائے جا چکے ہیں ۔اس طرح چائنا نے بھی ایم بی ٹی-2000 کو اپگریڈ کر کے وی ٹی -1 ٹنک بنائے اور ٹائپ 99 ۔
الخالد نے پاکستنا آرمی کو روز روز کی خرید سے آزاد کر دیا ہے اور ملک کو ٹینک بنانے میں خود کفیل کر دیا ہے ۔ اس پر کام کرنے میں کئی پاکستانی سول کمپنیاں بھی اب شامل ہیں جو جدید سسٹم متعارف کرا رہی ہیں ۔
حال ہی میں نئی سموتھ بور گن بھی متعار کرائی گئی ہے جو کہ الخالد-2 میں استمال ہو گی ۔یہ بھی ایک نہایت پیچیدہ ٹیکنالوجی ہے انجن کی طرح ۔اور پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے جوٹینک بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

82715.jpg


3r1OG.jpg


2j5mijc.jpg

ٹیکسیلا میں
192.jpg


جنگی مشقوں کے دوران
ak_pm_04.jpg




Al-Khalid_Tank_+Bahawalpur.jpg


Al-Khalid5.jpg


نئے ٹینکوں کو پاک فوج کے حوالے کرنے کی تقریب
guides6.jpg


کراچی آئیڈیاز میں
Al-Khalid_main_battle_tank_IDEAS_2008_International_Defence_Exhibition_Pakistan_Karachi_001.jpg


alkhalidnew.jpg


الخالد-1
Modernization+of+Al-Khalid+Main+Battle+Tank+%2528MBT%2529+PAKISTAN+ARMY+I+II+%25282%2529.jpg


لے چلو بھئی ان کو
379992_355912414497385_1306924409_n.jpg
 

وجی

لائبریرین
ایک بات پوچھنی تھی کہ الخالد میں جو مین توپ لگی ہے اسکی بوڈی کتنے ڈگری پر گھوم سکتی ہے
میرے سوال کا مطلب تو سمجھ گئے ہونگے آپ
 

وجی

لائبریرین
ایک بات پوچھنی تھی کہ الخالد میں جو مین توپ لگی ہے اسکی بوڈی کتنے ڈگری پر گھوم سکتی ہے
میرے سوال کا مطلب تو سمجھ گئے ہونگے آپ
 

عسکری

معطل
ایک بات پوچھنی تھی کہ الخالد میں جو مین توپ لگی ہے اسکی بوڈی کتنے ڈگری پر گھوم سکتی ہے
میرے سوال کا مطلب تو سمجھ گئے ہونگے آپ
میں سمجھ گیا آپ کا سوال ہے کہ گن روٹیشن ٹورینٹtank Gun turret کیا ہے الخالد کا تو جناب یہ 360 ڈگری مطلب چاروں طرف ہے ۔ 9 سیکنڈ میں گن گھوم جاتی ہے مکمل کلاک وائس یا کاؤنٹر کلاک وائس ۔اس گن کو +90 ڈگری اوپر اور -12 ڈگری تک نیچے کیا جا سکتا ہے جو کہ تمام ماڈرن ٹینکوں جیسا ہے ۔ ایک اہم فیچر اس گن کا یہ ہے کہ یہ فائر وائل موونگ ہے مطلب ٹینک چلتا جائے اور گن فائر کرتی جائے جو کہ بہت کم ٹینکوں میں ہے ۔خود ٹینک کی موومنٹ بھی ایسی ہے کہ یہ کھڑے کھڑے سیکنڈوں میں چکر کاٹ لیتا ہے اور اپنی پوزیشن تبدیل کر دیتا ہے

آپ کے یہاں یو ٹیوب بلا ک ہے ورنیہ اپکو ویڈیو دکھاتا
 
Top