ہتھیار - weapons

عسکری

معطل
یہاں ایک بار فننش آرٹلری اور میکنائزڈ ڈویژن کا چکر لگا تھا تو ان لوگوں کی سٹریٹجی میں ہر ٹینک کے پاس چند سیکنڈ ہوتے ہیں جس میں وہ آڑ سے نکل کر فائر کر کے واپس آڑ میں چھپ جاتا ہے۔ اس صورت میں کیا یہ ریڈار فائدہ دے گا؟
جی بالکل سچوئیشن کے حساب سے یہ بتاتا جائے گا کہ موومنٹ کیسے کر کے کہاں کہاں سے فائر آ رہا ہے ۔ اور اگر اگلوں کے پاس لوکیشن کے ساتھ ساتھ ایم یل آری ایس ہوئے تو لوکیشن بدلنا فائدہ نہیں دے گا کیونکہ ماس راکٹ فائر تب ہی کیا جاتا ہے جب ایریا کنفرم ہو جاتا ہے ۔ پھر تھوڑا بہت آگے پیچھے کوئی فائدہ نہیں دے گا ۔ میں یہ صرف زمینی اسلحے کے بارے میں بتا رہا ہوں اگر فضآئی نگرانی ملا دی جائے تو یہ جنگ ہو گی جس میں یہ ٹیکنیکس زیادہ فائدہ نا دیں گی اور فرنٹ لائن پر موجود اینٹی ٹینک میزائیل بھی موومنٹ کو کنٹرول کرتے ہیں اگر آپ ٹینک بھگائی پریں گے تو آپ گن شپ ہیلی کاپٹروں اور اینٹی ٹینک میزائیلوں کو دعوت دے رہے ہیں ۔ اصل بات یہ ہے کہ ایسی لڑائیاں ہوئی ہی کم ہیں جن میں بھر پور الیکٹرونک جنگی صلاحیت دونوں طرف سے ہو جدید دور میں ۔
 

عسکری

معطل
اور ہاں جدید جنگ میں فارورڈ اوبزرویشن پوسٹوں اور یونٹوں کے پاس منی یو اے ویز بھی ہیں جو موقع پر ہی نکل کر سارے ایریے کی ویڈیو دکھا دیتے ہیں

یہ پاکستان کا بنا منی یو اے وی ہے جو یونٹس کو جنک کے دوران ایریا سرویلنس میں مدد دیتا ہے ایک گن کی طرح فائر کرو اور دیکھو کہ کیا ہو رہا ہے

getAsset.aspx
 

شمشاد

لائبریرین
کچھ عرصہ پہلے پاکستانی ٹینکوں میں دھواں چھوڑنے والی گنیں لگاتے تھے، مجھے اس کا ٹھیک سے نام یاد نہیں آ رہا۔ اچانک ٹینک نمودار ہوتا ہے، چند ایک فائر کرتا ہے اور پیشتر اس کے کہ دشمن اس کی لوکیشن جان سکے، ٹینک اپنے چاروں طرف اتنا زیادہ دھواں چھوڑتا تھا کہ کچھ نظر نہیں آتا تھا، اور اسی دھویں میں وہ فرار ہو جاتا تھا۔
 

عسکری

معطل
کچھ عرصہ پہلے پاکستانی ٹینکوں میں دھواں چھوڑنے والی گنیں لگاتے تھے، مجھے اس کا ٹھیک سے نام یاد نہیں آ رہا۔ اچانک ٹینک نمودار ہوتا ہے، چند ایک فائر کرتا ہے اور پیشتر اس کے کہ دشمن اس کی لوکیشن جان سکے، ٹینک اپنے چاروں طرف اتنا زیادہ دھواں چھوڑتا تھا کہ کچھ نظر نہیں آتا تھا، اور اسی دھویں میں وہ فرار ہو جاتا تھا۔
یہ سسٹم اب بھی ہے اسے effective thermal smoke generator کہتے ہیں یہ لیزر گائڈڈ ہتھیاروں سے چھپنے کے لیے ہوتا ہے اس کے علاوہ بھی کئی سیلف پروٹیکشن سسٹم ہیں لیزر سے فائر سے اور تو اور اب تو شٹورا بھی ہے جو دنیا کا مانا ہوا سیلف پروٹیشن اے پی ایس ہے الخالد پر۔ اس طرح وارٹا اور فلئیرز سمیت کئی سسٹم ہیں جو ٹینکوں کو بچاتے ہیں ہر طرح کی آنے والی موت سے پر آخر میں یہ ایک گیم ہے جس میں کچھ بھی ہو سکتا ہے
آپ اس کی بات کر رہے ہیں
vHoWO.jpg


الخالد پر شٹورا نصب ہے
alkhalidnew.jpg

یہ دیکھیں شٹورا کیسے کام کرتا ہے

 

قیصرانی

لائبریرین
کچھ عرصہ پہلے پاکستانی ٹینکوں میں دھواں چھوڑنے والی گنیں لگاتے تھے، مجھے اس کا ٹھیک سے نام یاد نہیں آ رہا۔ اچانک ٹینک نمودار ہوتا ہے، چند ایک فائر کرتا ہے اور پیشتر اس کے کہ دشمن اس کی لوکیشن جان سکے، ٹینک اپنے چاروں طرف اتنا زیادہ دھواں چھوڑتا تھا کہ کچھ نظر نہیں آتا تھا، اور اسی دھویں میں وہ فرار ہو جاتا تھا۔
یہ کہیں وہیکل ایگزامینر کی غلطی نہ ہو :biggrin:

آپ کی بات درست ہے۔ یہاں بھی وائٹ فاسفورس استعمال ہوتا ہے اس مقصد کے لئے۔ ایک تو دھواں بہت چھوڑتا ہے اور دوسرا یہ بھی کہ اس سے اتنی حرارت پیدا ہوتی ہے کہ انفراریڈ کیمرے بھی درست تصویر نہیں لے پاتے کہ ٹینک کہاں ہے
 

شمشاد

لائبریرین
منصور بھائی میں سمجھا نہیں آپ وہیکل ایگزامینر کی کون سی غلطی کی طرف اشارہ کر رہے ہیں؟
 

قیصرانی

لائبریرین
منصور بھائی میں سمجھا نہیں آپ وہیکل ایگزامینر کی کون سی غلطی کی طرف اشارہ کر رہے ہیں؟
مذاق میں کہہ رہا تھا کہ جو گاڑی زیادہ دھواں چھوڑتی ہے وہ شاید وہیکل ایگزامنر کی غلطی سے بچ گئی ہوگی، ورنہ اب تک ٹھیک ہو چکی ہوتی :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ایسا کیوں بھئی مجھے تو ساری نظر آ رہی ہیں یہ مسئلہ تو پھر محفل کے منتظمین کچھ کریں بھئی :eek::nailbiting:کیا سب کو نظر نہیں آتی تصاویر :oops:

مجھے بھی سب تصاویر دکھائی نہیں دے رہیں عمران بھائی

اور شاید تصاویر جو دکھائی دے رہی ہیں ان کے سائز کی وجہ سے میرا سسٹم کچھوے کی رفتار پر آ جاتا ہے!
 

عسکری

معطل
مجھے بھی سب تصاویر دکھائی نہیں دے رہیں عمران بھائی

اور شاید تصاویر جو دکھائی دے رہی ہیں ان کے سائز کی وجہ سے میرا سسٹم کچھوے کی رفتار پر آ جاتا ہے!
میں نے جان بوجھ کر بڑی لگائی تھیں کہ اچھی طرح سے دیکھ سکیں اپ لوگ :rolleyes: اگلے صفحے پر ٹآئپ-21 کی لگائی تھی اس پوسٹ کے بعد کچھ بڑی تصاویر
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں نے جان بوجھ کر بڑی لگائی تھیں کہ اچھی طرح سے دیکھ سکیں اپ لوگ :rolleyes: اگلے صفحے پر ٹآئپ-21 کی لگائی تھی اس پوسٹ کے بعد کچھ بڑی تصاویر

عمران بھائی، کیا کسی دوسری جگہ پر موجود ہیں یہ تصاویر جہاں سب تصاویر کو دیکھنا ممکن ہو؟
 

قیصرانی

لائبریرین
اگر پاکستان اور انڈیا کی دشمنی دوستی میں بدل جائے تو کتنے اخراجات بچ جائیں گے جو تعمیری انداز میں استعمال ہو سکتے ہیں :)
 

عسکری

معطل
بیل-یو ایچ-1 -- Bell UH-1 Iroquois

ساٹھ کی دھائی کی ابتدا میں یہ ہیلی کاپٹر مارکیٹ میں آیا اور امریکن افواج نے اسے بڑی تعداد میں خریدی ۔یہ ویتنام جنگ میں فرنٹ لائن ہیلی کاپٹر تھا جو ہر جگہ نظر آیا ۔ دو بلیڈ والا یہ ہیلی کاپٹر امریکی تاریخ کا کامیاب ترین ہیلی کاپٹر تھا تقریبا 16 ہزار بنائے گئے اور کئی ملکوں نے اسے استمال کیا ۔ہر موسم میں ہر طرح کی لینڈنگ میں اس نے اپنے آپ کو کامیاب کرایا۔ بیل 204 اور بیل 205 کے نام سے اس پروجیکٹ کا مقصد امریکی افواج کے لیے ایک ایسا ہیلی کاپٹر بنانا جو کہ ہر موسم ہر جگہ اور ہر طرح کی جنگ میں افواج کے ساتھ ہو اور بیل نے یہ کر کے دکھایا ۔ اس کے کئی ماڈل بنائے گئے سپر ہیوی کے نام سے دو انجن والا بھی بنایا گیا گن شپ ماڈل بھی بنائے گئے اور اس کے بھی اتنے ماڈل ہیں کہ بندہ پریشان ہو جاتا ہے جیسے کہ یہ امریکہ کا ایم آئی -17 ہے ۔یہ ملٹی رول ہیلی کاپٹر ہے جسے ایک پائلٹ بھی اڑا لیتا ہے اور چار بھی ۔یہ 14 فوجی اٹھا کر لے جا سکتا ہے یا پھر 4 ٹن وزن کا کارگو ۔215 کلو میٹر کی سپیڈ سے چلتا ہے اور 500 کلو میٹر تک جا سکتا ہے ۔اس کے اوپر مختلف گنز استمال کی جاتی ہیں ۔ اور یہ 20 ہزار فٹ کی بلندی پر جا سکتا ہے

جیسا کہ اس کی کارکردگی سے ظاہر ہے پاکستان آرمی نے اسے 100 کی تعداد مین خریدے تھے ۔ اس وقت 45 سروس میں ہیں جو 2 مختلف سکوڈرنز میں کام کر رہے ہیں اسے تبدیل کیا جا رہا ہے کیونکہ یہ 80 کی دھائی میں خریدا گیا تھا پر اب بھی ایکٹیو اور سٹریٹیجک سٹوریج میں موجود بیل ایکیویس پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں جو ہت جگہ کام آتے ہیں ۔ اس کے بدلے پاکستان بیل -412 انڈکٹ کر رہا ہے ۔ ان کا گھر قاسم ہیلی بیس پنڈی ہے

uh1h.jpg.opt695x521o0,0s695x521.jpg



ArmyBellUH1H.jpg.opt695x448o0,0s695x448.jpg


01062007503.jpg.opt695x521o0,0s695x521.jpg



Image028.jpg.opt695x521o0,0s695x521.jpg


Image030.jpg.opt695x926o0,0s695x926.jpg


RSCN0508.jpg



uh1h2.jpg.opt695x521o0,0s695x521.jpg


اسلام آباد پر
UH-IH%20OVER%20ISB.jpg.opt559x717o0,0s559x717.jpg



heli_sept29.jpg


پریڈ ایوینیو میں
1101508620-1.jpg

پاک رینجرز
81203871-helicopter-crashed.jpg


رمشا مسیح کو لے جاتے ہوئے
article-0-14E8BD1B000005DC-66_638x413.jpg



سلمان تاثیر کے جسد خاکی کو لے جاتے ہوئے 2 بیل یو ایچ-1
pb-110105-qadri-pakistan-eg-02.photoblog900.jpg
 

عسکری

معطل
کیا خیال ہے اب اسٹریٹیجک ہتھیار بھی شامل کر لیے جائیں؟ یا بعد میں ؟ ویسے یہ آدھے بھی نہیں ہوئے کنونشنل ہتھیاروں کے آرسینل میں ۔
 

عسکری

معطل
پی ایل-12 یا ایس ڈی-10 - PL-12

یہ ائیر ٹو ائیر لانگ رینج بی وی آر میزائیل ہے ۔چائنا نے بی وی آر بنانے کی سر توڑ کوشش 2000 میں ہی شروع کر دی تھی جب ساری دنیا بی وی آر پر منتقل ہو رہی تھی ۔ 2002 میں پہلی بار اسے دیکھا گیا ۔امریکی اور فرانسی بی وی آرز سے تھوڑا بڑا یہ میزائیل چائنا کو روس پر ڈیپنڈ ہونے سے آزاد کر گیا ہے ۔ ایس ڈی -10 اس وقت کم و بیش ہر چینی فرنٹ لائن فائٹر پر ہوتا ہے ۔ایکٹیو راڈار سیکیر یہ میزائیل 100 سے 180 کلو میٹر تک مار کرتا ہے ۔ یہ اپنے راڈار کی مدد سے ٹارگٹ کو لوکیٹ کرتا ہے جیسے امریکی امرام ۔ایک میزائیل 84 ہزار ڈالر کا ہے ۔ یہ نا صرف جہازوں پر بلکہ سمندر سے اور زمین سے بھی فائر کیاجا رہا ہے ۔یہ 22 کلو میٹر کی بلندی تک جا سکتا ہے اور میگ-4 کی سپیڈ سے چلتا ہے ۔ اس کے نہایت چھوٹے انجن کو لیکویڈ فیول دیا جاتا ہے ۔

پاکستان ائیر فورس کی لیمیٹڈ بی وی آر کیپیبلٹی کئی سال سے تھی جسے مکمل کرنے کے لیے اور جے ایف-17 کو بی وی آر بنانے کے لیے پاکستان اس کا انتخاب کیا تھا ۔ پاکستان اس میزائیل کا پہلا کسٹمر ہے ۔ پاکستان 800 میزائیل خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ یہ پاکستان کے جے ایف-17 فلیٹ کا مین میزائیل ہے ۔ یہ ایک ریلائیبل میزائیل ہے جس کے سیکیور کوڈز دشمن کو ملنے کا چانس نہیں نا ہی اس پر پابندیوں کا امکان ہے ۔پاکستان ائیر فورس کے ورکنگ ہارسز کو ایس ڈی-10 پر رکھنے سے پاکستان ائیر فورس کو اس کی وجہ سے امرام سودے میں بھی آسانی ہوئی تھی ۔

SD-10_Missile_3.jpg

جے ایف-17 میزائیل کے ساتھ
SD-10A-PL-12A-AAM-APA-3S.jpg



Pakistan+air+force+JF-17+Thunder+FC-20+carryies+PL-12+%2528PiLi-12%2529+SD-10+%2528ShanDian-10%2529+BVRAAM+%2528Beyond+visual+range+Air+to+Air+Missile%2529+People%2527s+Liberation+Army+ariforce++%25281%2529.jpg


27_10174_d1a37d6d3e2d792.jpg



Pakistan+air+force+JF-17+Thunder+Fighter+Jets+from+No.+26+Squadron+%2527Black+Spiders%2527+in+Zhuhai+Air+Show+2010+%25281%2529+LS-6+C802a+sd-10a.jpg


پاکستان ائیر فورس کا بیج ایس ڈی -10 میزائیل کا
20101116064539614876.jpg





pl1202large1.jpg


جے-10 فائر کرتے ہوئے
People%27s+Liberation+Army+Air+Force+J-10+Vanguard+Vigorous+Dragon+four+4+SD-10+PL-12+BVRAAM+PL-8+10+ASR+HMS+IFR++aesa+radar+fighter+jet+aircraft+(7).jpg
 

عسکری

معطل
ایم جی -3 ایل ایم جی - Rheinmetall MG3

جرمنی کی بنی یہ گن اپنی مثال آپ ہے ۔ اسے شارٹ کٹ میں ایل یم جی یعینی لائٹ مشین گن کہا جاتا ۔ ویسے اسے جی تھری جنرل پرپز مشین گن بھی کہتے ہیں۔ جرمنی کی کمپنی Rheinmetall کی بنی یہ گن 1960 میں متعارف کرائی گئی تھی اور اب تک بنائی جا رہی ہے ۔ 7 اشاریہ 62 کے راؤنڈ فائر کرنے والی یہ گن نہایت ہی تیز ہے یہ 1300 راؤنڈ فی منٹ فائر کرتی ہے اور دشمن پر گولیوں کی بارش کرنا ایک طرح سے اس کاخاصہ ہے ۔ اس کو اس طرح ڈیزائین کیا گیا ہے کہ یہ نا اتنی زور دار ہے نا گنر کو اس کا زیادہ پریشر برداشت کرنا پڑتا ہے ۔اس لیے گنر اس سے ایفیکٹیو فائر کرتے ہیں ۔
200 سے لے کر 1200 میٹر تک اس کی ایفیکتیو رینج ہے ۔ ویسے اس کے مختلف مادلز کی مختلف رینج ہے اس کے ایک ماڈل کی رینج 3 کلو میٹر تک ہے ۔ اس پر مختلف قسم کی سائٹ بھی نصب کی جاتی ہیں ۔ اس کا وزن دس کلو ہوتا ہے ۔ اس کو دو فوجی آپریٹ کرتے ہیں ایک گنر اور دوسرا اس کا اسسٹنٹ جو ایمونیشن بیلٹ کو پوزیشن میں رکھتا ہے ۔اس کے ساتھ ایک لکڑی کا بکس ہوتا ہے جس کے اندر میگزینز ہوتے ہیں ہر بکس میں 1200 بلٹس ہوتی ہیں جنہیں دو سولجر آرام سے کیری کر کے پوزیشن پو لے آتے ہیں ۔ یہ آج بھی جرمنی سمیت کئی ممالک کی سٹینڈرڈ مشین گن ہے ۔

پاکستان کو وراثت میں ملے ہتھیاروں کے متبادل کی جلد ہی ضرورت پڑ گئی تھی پر 70 کی دھائی میں جب جرمنی سے اس گن کا سودا ہوا تو یہ ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کی صورت میں ہوا تھا۔ پاکستان آرمی نے اسے بنانے کے لیے اپنے انجینرز جرمنی بھیجے تھے اور جرمنی سے مشینری منگوائی گئی جو کہ پاکستان آرڈینینس فیکٹریز واہ میں نصب ہے ۔ اس گن کو نا صرف بنانے بلکے بیچنے سے بھی پاکستان کو کثیر زرمبادلہ کا فائدہ ہوا ہے ۔ یہ پاکستان آرمی کی سٹینڈرڈ مشین گن ہے جو ہر یونٹ کے پاس ہے اور اس پر گنرز کو خصوصی ٹریننگ دی جاتی ہے ۔ اس کو ہزاروں کی تعداد میں بنای اگیا اور پاکستان آرمی کے علاوہ نیوی کوسٹ گارڈز رینجرز ائیر فورس اور ایف سی لیویز کے حوالے کیا گیا ہے ۔ پاکستان اس کا جدید ماڈل MG1A3 استمال کرتا ہے
DBP66.jpg



mg3_pak.jpg


پاکستان آرمی کے جوان اور ایم جی تھریز
24x48ye.jpg


یہ تصویر دلچسپ ہے پاکستانی جوان ایم جی تھری کے ساتھ گن پر سائٹ نصب ہے جو دور دکھاتی ہے اور اوپر کی طرف ایمونیشن کے خآلی بکسز سے ایک چھت بنائی گئی ہے:mrgreen:
Pakistan+Army+%2528%25D9%25BE%25D8%25A7%25DA%25A9+%25D9%2581%25D9%2588%25D8%25AC%2529+Armed+Forces+Troops+Soldier+sniper++Karabiner+98k+HK+PSG1+M82+Barret+Steyr+SSG+69+109+107marksman+tribal+Operation+Rah-e-Nijat+Waziristan+Administered+Tribal+Areas+War.jpg


ایک پرانی تصویر میں پاک رینجرز کے جوان ایل ایم جی کے ساتھ
a8ee892f1c92035dfc40d634ceaa0b4d.jpg


جی تھریز اور ایم جی تھریز
MG3.jpg



پاک آرمی کی پک اپس پر نصب ایم جی تھریز
Pakistan-army-on-patrol-007.jpg


5789797499_34f67cc763_z.jpg


201279124921934580_20.jpg
 
Top