ہتھیار - weapons

عسکری

معطل
ایف7 پی-پی جی - F-7P/PG Skybolt

چائنا میں اسے جے-7 کہا جاتا ہے اور ناٹو نیم ائیر گارڈ بھی کہا جاتا ہے ۔ میج-21 کی کاپی یہ جہاز چائنا نے لائسنس کاپی کی طرح بنایا ۔ 1962 میں سویت یونین اور چین کے مزاکرات ہوئے اور سوویت مگ-21 کی تیکنالوجی دینے پر راضی ہو گئے ۔ سوویت یونین نے چائنیز انجینیرز کو مگ-21 بنتے دکھائے ٹریننگ دی پر مکمل نا دی ۔ اس طرح جہاز چاہنا بھیجے بلیو پرنٹ کے ساتھ وہ بھی دھوکہ تھا ان میں ایسے ایسے پارٹس ڈالے گئے جو جہاز میں استمال نہیں ہوتے تھے اور جو جہاز میں استمال ہوئے وہ بلو پرنٹ میں نا تھے ۔اس پر ناراض چائنا نے ان جہازوں کو کھول کر ان کی کاپی بنانے کا فیصلہ کیا اور 1964 میں اس پر کام شروع ہوا۔ پروٹو ٹائپ بننے کا کام لمبا ہوتا گیا اور یہ 10 سال لے گیا اس طرح مزید 3-4 سال تک فل پروڈکشن نا ہو سکی 1980 میں اس کی فل پروڈکشن شروع ہوئی اور چائینیز ائیر فورس کو 700 سے زائد جہاز بنا کر دیے گئے اگلے سالوں میں ۔ چائنا اسے انٹر سیپٹر کے طور پر استمال کرتا ہے کچھ ماڈلز کو بمبار بھی رکھا گیا ہے ۔اس کی ڈبل سیٹ والا ماڈل ٹرینر ہے ۔

یہ جہاز نہایت تیز رفتار ہے 2120 کلو میٹر کی سپیڈ سے چلتا ہے اور 2000 کلو میٹر تک جا سکتا ہے ۔ اس کو 18 ہزار فٹ کی بلندی تک لے جایا جا سکتا ہے اور یہ 4 ٹن کے قریب اسلحہ اٹھا کر لے جا سکتا ہے ۔اس کو جیٹ ٹرینر بھی رکھا گیا ہے ۔چائنا کے بنے پی ایل سریز کے سارے ائیر ٹو ائیر میزائیل لے جا سکتا ہے ۔لیزر گائدڈ ہتھیار کلسٹر بم اور امریکہ اے آئی ایم -9 میزائیل بھی کیری کرتا ہے ۔فرانس کے میجک آر550 میزائیل اور بم پوڈ راکٹ پوڈ فری فال بم سب کچھ کیری کرتا ہے ۔ اس کے پاکستانی ماڈل میں پاکستان کے بنے ہیڈ اپ ڈسپلے ایوینکس اور اٹلی کا گریفو-7 راڈار نصب ہے ۔

1980 کی دھائی میں تو پاکستا ن کی پانچوں گھی میں تھیں اور پاکستان نے ایف سولہ خرید رکھے تھے پر 1988 میں جب پابندیاں لگی تو پاکستان کو دوست چائنا کے اس انٹر سیپٹر کی یاد آئی اسی سال پاکستان نے فل گیپ کے لیے پاکستانی ماڈل ایف 7 پی کا سودا کیا ۔ پاکستان نے 120 ایف 7 پی اور ساٹھ اس سے جدید ایف-7 پی جی خریدے ۔ جنہوں نے انٹر سیپٹر بمبار کا رول ادا کیا اور جب تک جے ایف-17 اور ایف سولہ کا فلیٹ مکمل نہیں ہوتا کرتے رہیں گے ۔اس وقت پاکستان کے پاس 143 ایف -7 ہیں جو 2015 تک جے ایف -17 تھنڈر سے تبدیل کر دیے جائیں گے ۔ سب سے زیادہ میانوالی بیس پر تعینات ہیں جو چین سے باہر چین کے بنے جہازوں کا سب سے بڑا اڈا ہے

IMG_9888-1+(1).jpg

امارات کی جنگی مشقوں میں پاکستانی ایف-7 اور امریکن ایف-22 راپٹر
25135101501557738904516.jpg

PAFF-7PGwithUSF-22Raptor1.jpg

گن کا استمال کرتے ہوئے جنگی مشقوں میں
30200.jpg

f7jz5.jpg

6111_4152.jpg

6112_4153.jpg
 
عسکری

معطل
بیل-206 جیٹ رینجر - Bell 206 JetRanger

یہ ایک ملٹی رول یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹر ہے ۔ دنیا کہ چند مقبول ترین ہیلی کاپٹروں میں ایک یہ ہے ۔ 1962 سے اب تک اس کے 30 ماڈل بنائے گئے ہیں اور یہ اب بھی بنایا جا رہا ہے ۔اب تک 7300 سے زیادہ بنائے جا چکے ہیں جو آدھی دنیا استمال کر رہی ہے ۔ یہ 39 فٹ لمبا ہے اور 5 اشخاص کو کیری کر سکتا ہے ۔ ڈھائی سو کلو میٹر فی کھنٹہ کی رفتار سے یہ 700 کلو میٹر تک جا سکتا ہے ۔اس کی خطرناکی صرف یہ ہے کہ یہ سنگل انجن ہے ۔یہ لائٹ ویٹ ہے اور جلد پرواز کرنا اور لینڈنگ کرنا اس کی خاصیت ہے اس لیئے اسے بہت ساری پولیس فورسز بھی استمال کرتی ہیں ۔

پاکستان آرمی کے پاس 21 اور پاکستان رینجرز - پاکستان پولیس - ایف سی کے پاس ایک ایک سکوڈرن ہے کسی میں 8 اور کسی میں 12 استمال کیے گئے ۔ پاک رینجرز کے پاس اس کا بڑا ماڈل بیل-407 ہے ۔پاکستان رینجرز اس سے بارڈر پٹرولنگ کرتے ہین وہیں پولیس اس کو وی آئی پی اور دوسرے کاموں میں استمال کرتی ہے ایف سی بھی اسے پولیس کی طرح استمال کر رہی ہے ملٹی رول کے طور پر ۔

پاکستان آرمی کے بیل-206
bell-206_paka_99.jpg

bell206army.jpg

bell206_618marked.jpg

وزیرستان میں پارک ایک بیل-206
cobra4.jpg

ریسکیو مشن پر
copter_dec16.jpg

سندھ پولیس کے بیل-412 اور بیل 206
Sindh-Police-Bell-412.jpg

DSCN0705.jpg

DSCN0706copy.jpg

IMG_0359.jpg

کاک پٹ
DSCN0704p.jpg

پاک رینجرز کا بیل 407
bell407rangersf.jpg
 
انتہا

محفلین
Pakistani بھائی، آج اخبار میں ایک خبر چینی طیارہ بردار جہاز کی پاکستان کو حوالگی کے بارے میں لگی ہے، اس کے متعلق بھی معلومات شیئر کیجیے۔
 
عسکری

معطل
Pakistani بھائی، آج اخبار میں ایک خبر چینی طیارہ بردار جہاز کی پاکستان کو حوالگی کے بارے میں لگی ہے، اس کے متعلق بھی معلومات شیئر کیجیے۔
لولزززززززززززززز او بھائی نمبر16 نامی اس ویراج ائیر کرافٹ کریر کو چینی بحریہ کے حوالے کیا ہے یہ چین کا پہلا ائیر کرافٹ کیریر ہے وہ خؤد 60 سال سے اس دن کے انتظار میں تھے جب ان کو کیریر ملے گا اور ہمیں اپنی پڑی ہے :laugh: انہوں نے یوکرائین سے سابق سوویت یونین کا نا مکمل شدہ یہ کیریر جھوٹ بول کر خریدا تھا کہ اسے سمندر پر گازینو بنائیں گے ۔ اس مالیت 20 ملین ڈالر ادا کی اصل میں نیا آپریشنل کیریر 2 سے 3 بلین کا آتا ہے ۔ 1985 سے یہ نامکمل ہو کر کھڑا تھا وہاں جیسے سوویت کو زؤال آیا تھا ۔اور واپس اس کھٹارے کو گھسیٹ کر لے لے آ کر 12 سال اس پر لگا تار کام ہوا ہے اب جا کر یہ تیار ہوا ہے ۔ اسے لے آنا بھی ایک عذاب تھا کیونکہ ڈیڈ انجن کے کسی بھی جہاز کو چینلز میں آنے دیا جاتا پر چین نے اپنے تعلقات سے کئی ملکوں کو راضی کیا تھا ۔مثلا یہ سویز چینل میں پھنس جاتا یا کچھ ہو جاتا تو ساری دنیا کی سمندری ٹریفیک بلاک ہو جاتی ۔اسی طرح اس پر لینڈنگ کے لیے ایس یو 34 فائٹرز کی کاپی بنائی ہے چائنا نے جس پر روس ناراض ہے ۔ اور وہ اسے پاکستان کو دے دیں گے؟ ہمارے پاس اس کو ہینڈل کرنے کی کیپیبلٹی ہے ؟ نا جہاز نا اتنا بجٹ اس کا ڈیلی بجٹ ملین ڈالر بنے گا جو ہمارے بس سے باہر کی چیز ہے ۔
 
وجی

لائبریرین
^^^^ آپ کی بات پڑھ کر مجھے وہ دن یاد آگیا جب ہم ابوظہبی میں پی این ایس شاہجہان کا دورا کر رہے تھے جو بقول ایک نیوی افسر کے خود اپنی عمر پوری کر چکا تھا۔ ہم نے ان سے یہی پوچھا تھا کہ ہندوستان کے پاس طیارہ بردار جہاز ہے پاکستان کے پاس کیوں نہیں تو وہ خوب ہنسا اور پھر جواب دیا کہ نہ تو پاکستان کو اسکی ضرورت ہے۔
نہ ہی پاکستان نیوی کے پاس اتنا بجٹ کہ اسکو رکھے ۔ کیونکہ ایک طیارہ بردار جہاز پر تقریبا 2 سے 3 ہزار تک کے صرف عملے کی ضرورت ہوتی ہے ۔
اور اس لحاظ سے وہ رکھنا ہی مہنگا سودا ہے پھر خریدنے کی بات تو دور کی ہے ۔
 
صرف یہ نہیں ہے بلکہ ہمارا کوئی ایسا گول نہیں ہے ۔ ہم لوگ اتنے بھی کنگلے نہیں ہیں پر یہ فضول خرچی ہو گی ۔ کیریرز کبھی ہمارے خلاف استمال نہیں ہوئے کیونکہ ہمارے پاس ایکٹیو ائیر فورس اور نیوی ہے جو کہ آپ پڑھ چکے ہیں کس طرح کی جدید ترین اینٹی شپ کیپبلٹی سے لیس ہے ۔جدید جنگ میں کیریر ایک بڑا ہاتھی ہے جو صرف افغانستان عراق صومالیہ جیسے ممالک کے خلاف استمال ہو سکتا ہے ۔ فوکلانڈ کی لڑائی کی مثال سامنے ہے ۔ ایک اہم بات کیریر رکھنا اور فل کیپیبل کیریر رکھنے میں فرق ہے ۔
انڈیا کا پہلے والا کیریر وکرانت 1943 میں برطانوی نیوی کے لیے بنایا گیا تھا جسے نامکمل چھوڑ دیا گیا ا957 میں انڈیا نے اسے خرید لیا اور 1961 میں یہ انڈیا کو ملا ۔تمام عمر میں اس نے صرف مشرقی پاکستنا کا بلاکیڈ کیا جبکہ وہاں پاکستان نیوی کے بوٹس تھی بس اب اس پرجمپ ان جیٹ ہاریئرز استمال ہوتےرہے اور انڈیا نے بھی برطانیہ سے استمال شدہ ہارئیر خریدے جو کے ہمارے پرانے میراجوں کی عمر کا جہاز ہے جس کے لیے پاکستان ایف سولہ استمال نہیں کرے گا میراج اور ایف-7 ااس کے سامنے بہت ہیں۔ اس کو 1997 میں ایک اور استمال شدہ برطانوی کیریر ویرات سے تبدیل کیا گیا

پھر ویرات کی الگ سٹوری ہے یہ 1953 میں برٹش نیوی میں آیا اور 1986 کو ریٹائیرڈ ہوا جسے انڈیا نے خریدا اور ساتھ میں مزید ہارئیر جیٹ خریدے یہ بھی رن وے والا کیریر نہیں جمپ ان والا ہے اور نا یہ کیبل کنٹرول والا ہے ۔ اس کو 33 سال تک برٹش نے استمال کیا اور اب 26 سال سے بھارت اس کی اٹریٹیجک اہمیت بھی وہی ہے جو وکرانت کی تھی کیونکہ یہ ایک ہی طرز کے ہیں ۔

اسی طرح اب جس معاملے میں گردن پھنسا رکھی ہے بھارے نے وہ اور بھی مشکل ہے ۔ایک ایسی ہڈی جو نا نگلی جائے نا اگلی جائے۔ 1982کیریر گروشکوف یہ سوویت نیوی میں داخل ہوا ۔ اور جب سوویت پر برا وقت آیا سب کیریر کھڑے کر دے گئے ۔ 1996 میں اسے سروس سے نکال دیا گیا 12 سال یہ کھڑا رہا اور 2004 میں بھارت نے اسے خرید لیا 1 ارب ڈالر کا سودا ہوا ۔ 5 سال میں ہینڈ اوور کرنے کا وعدہ - 4 سال بعد روس نے انڈیا کو بتایا کہ اب اس کی لاگت 3 ارب 4 سو ملین ڈالر ہے مرتا کیا نا کرتا انڈیا پچھلے ایک ارب کی خاطرانڈیا نے بات چیت کی اور دوبارہ سودا 2 ارب 2 سو ملین پر طئے ہوا ۔ کام ہوتا رہا اور 2012 میں ملنے کی امید تھی ۔ پچھلے مہینے کریر کے ٹرائل ہوئے تو 8 میں سے 7 انجن بوائلرز کریش ہو گئے ہیں اور اب یہ ڈاک میں کھڑا ہے روس مزید پیسے مانگ رہا ہے پچھلے ہفتے کی خبر ہے :bighug: اب یہ کیریر 60 فیصد مہنگا ہو چکا نئے کیریر سے ۔ مزید پیسے دے بھی دے تو 1 سال سے زیادہ صرف ان بوئلز کو ٹھیک کرنے میں لگے گا
 
عسکری

معطل
سی این 235 - CASA/IPTN CN-235

جیس اکے نام سے ظاہر ہے یہ ٹرانسپورٹ ملٹری ائیر کرافٹ ہے ۔ سپین کی کمپنی سی اے ایس ای اور انڈونیشیا کی کمپنی آئی پی ٹی این کا مشترکہ پروجیکٹ ہے ۔ یہ ملٹی رول ائیر کرافٹ میڈیم رینج میڈیم ویٹ جہاز ہے ۔ اس کو منی سی-130 یا سی-27 کا بھائی کہا جا سکتا ہے ۔ اسے سمندری نگرانی ۔پیسینجر جہاز -اور متعدد فوجی مقاصد کے لیے استمال کیا جاتا ہے ۔یہ جدید جہاز ہے جو 1988 میں مارکیٹ میں آیا اور جلد ہی اس کو متعدد ائیر فورسز اور نیویز نے پسند کیا ۔یہ 44 افراد کو لے جا سکتا ہے ۔70 فٹ لمبا یہ جہاز 10 ٹن وزن کا ہے ۔ امریکہ کی کمپپنی جنرل الیکٹریک کے 2 انجن اور کو قوت مہیا کرتے ہیں اور یہ 5000 کلو میٹر تک اڑ کر جا سکتا ہے ۔یہ 450 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرتا ہے ۔ بہت ہی کوسٹ ایفیکٹیو ہے اور آپریشنل کوسٹ بھی کم ہے ۔

مارچ 2002 میں پاکستان نے انڈونیشیا کے ساتھ 4 سی این-235 جہازوں کا سودا کیا ۔ جہازوں کی قیمت 52 ملین ڈالر تھی اس ساتھ مزید پارٹس سروس ٹریننگ اور چکلالہ میں ایک ہینگر بیس میں اس کے سسٹمز کے لیے علیحدہ سے رقم ادا کی گئی ۔ کنٹریکٹ میں 3 مہینے لیٹ ہونے پر پاکستان ائیر فورس نے انڈونیشین کمپنی پر 3 لاکھ ڈالر جرمانہ بھی کیا تھا ۔ جسے آخری پیمینٹ سے کاٹ لیا گیا :D ۔ پاکستان کو چاروں جہاز 2005 تک مل چکے تھے ۔حال ہی میں پاکستان نے دوبارہ ان جہازوں کی مزید خرید کے لیے بات چیت شروع کی ہے ۔میرے خیال سے 3 بار 4 جہاز خریدنے کا پلان ہے جس سے 12 جہاز پاکستان ائیر فورس میں ہوں گے ۔ اس جہاز کی خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ کم خرچ فی گھنٹہ استامل کیا جا سکتا ہے جہاں مکمل سی-130 یا بڑے جہاز کی ضرورت نا ہو تب بھی انہیں ہی استمال کیا جاتا تھا اب اس کے آنے سے سی-130 اور آئی ایل-78 کے لیے ایک آپشن ہے کہ وزن یا ٹروپس کے حساب سے جہاز سلیکٹ کیا جاتا ہے ۔ یہ ایک طرح سے ورک ہارس کا ہیلپر ہے ۔ اور ان میں سے ایک جہاز کو پاکستان ائیر فورس چیف بھی استمال کرتے ہیں ایز ٹرانسپورٹ ۔

cn-235m-220_pakaf_04-043.jpg

201010218143331799.jpg

cn-235_casa_takeoff_2.jpg

STA60101.jpg

DSC00294.JPG

34904481.jpg

کاک پٹ
CN235MP_3_1_.jpg
 
عسکری

معطل
اور آپس کی بات ہے جب پہلی بار میں نے اسے دیکھا تھا یہی سوچا تھا کہ پاکستان ائیر فورس کے لیے نہایت موزوع جہاز ہے جسکی ہمیں ضرورت ہے ۔

سی این-235 کی پرومو ویڈیو
 
عسکری

معطل
یہ ایک طرح سے ورک ہارس کا ہیلپر ہے

یعنی پخ؟​
نہیں اتنے اچھے جہاز کو پخ نہیں کہا سکتا میں کہنا چاہ رہا تھا سٹاپ گیپ پر سادہ لفظوں میں بیان کر دیا۔ آپکو پتا ہے جہازوں کا خرچہ بچانے اور قوم کے سرمائے کا حد درجہ احترام کرتے ہوئے حکم دیا گیا ہے کہ ایپرن اور ٹیکسی کے دوران صرف ایک انجن اسٹارت رکھا جاتا ہے جب تک جہاز کو ٹاور کلئیر رپورٹ نہیں ملتی تب تک باقی انجن اسٹارٹ نہیں کیے جاتے اسطرح لاکھوں ڈالر کی بچت کی جاتی ہے ۔اور پھر کیسا لگے کا جب ایک کمانڈر چھوٹے کام کے لیے 4 انجن والا سی-130 بھیجتا تو اسے شیور برا لگتا ہو گا نا کہ کیا ضیاع کر رکھا ہے یار ۔ اب ایسا نہیں ہے جیسا کام ویسا جہاز ۔ ہر جہاز کو استمال کرنے کی فی گھنٹہ لاگت ہوتی ہے اور اس کی ان بڑوں سے آدھی سے بھی کم ہے ۔
 
قیصرانی

تو بھائی میرے وی آئی پی جہاز کی کیا تک بنتی ہے پھر؟ اگر قوم کا سرمایہ اتنا ہی عزیز ہے؟ یا پھر جب پاکستان ون جاتا ہے تو پاکستان ٹو کیوں بھیجتے ہیں ساتھ؟
 
عسکری

معطل
تو بھائی میرے وی آئی پی جہاز کی کیا تک بنتی ہے پھر؟ اگر قوم کا سرمایہ اتنا ہی عزیز ہے؟ یا پھر جب پاکستان ون جاتا ہے تو پاکستان ٹو کیوں بھیجتے ہیں ساتھ؟
وی آئی پی جہازوں کیا اہمیت اس لیے ہے کہ وہ لوگ جو اس ملک کے دفاع کے زمہ دار ہیں ان کی حفاظت کی جا سکے ۔ ائیر چیف سارے سال میں کئی بار مختلف بیسیز اور کمانڈز مشقوں اور کئی دوسرے امور کی نگرانی کرنے کے لیے سفر کرتے ہیں ۔اس سفر کو سیف اور سیکیور کرنے کے لیے ایک جہاز کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ اس میں موجود وی وئی پی کیپسول سے لی جاتی ہے ۔ ساری دنیا میں ایس ااس لیے ہوتا ہے کہ ان ہائی پروفائل لوگوں کی حفاظت کی جائے نا کہ عیاشی یا پرسنل گھومنے پھرنے کے لیے اسے استمال کیا جاتا ہے ۔ جن لوگوں نے ساری عمر فورسز میں گزاری ہو ان کہو فضآئی سفر یا اڑنے کا کوئی شوق نہیں ہوتا ۔ پاکستان آرمی کا اپنا سیسنا ہے جو آرمی چیف کے استمال میں ہوتا ہے ۔ائیر چیف اسے استمال کرتے ہین اور نیول چیف کے لیے حال ہی میں خریدے گئے جہازوں کو استمال کیا جاتا ہے جو کہ اصل میں الیکٹرنک جنگ کے ہیں پر ان پر سفر بھی کی اجاتا ہے ۔یہ سب چھوٹے جہاز ہیں جن کی فی گھنٹہ استمال کو کم سے کم رکھا گیا ہے ۔ اب ائیر چیف آرمی چیف کو ایسے چھوڑ دیا تو روزانہ نیا بنانا پڑے گا میرے خیال سے ۔ سی این تب استمال کیا جاتا ہے جب ڈیلیگیشن ہو ورنہ ائیر چیف اور کمانڈ کے چیف بہت ہی چھوٹا جہاز ایمپیریر پھانم100 استمال کرتے ہیں

:unsure:

پاکستان ون اے310 کے علاوہ بھی پاکستان میں 16 مزید وی آئی پی جہاز ہیں۔ 4 گلف سٹریم جو کہ بہت مہنگے ہیں وہ حکومت استمال کرتی ہے ہر وزیر اعلی کا اپنا اور ہر گورنر کے لیے بھی ایک ایک جہاز ہے
 
یہ سوال میں نے اس لئے کیا کہ ہمارے ایک ائیر چیف جن کا نام ذہن سے اترا ہوا ہے، ان کے پاس سیسنا نہیں بلکہ ایک فوکر تھا اور اور شاید اس میں ان کی بیگم صاحبہ بھی سوار تھیں۔ تاہم یہ سوال میں نے اس لئے کیا کہ بچت کی بات آئی سامنے :)

پس نوشت: یہ ائیر چیف وہی ہیں جن کا اسی جہاز پر حادثے کی وجہ سے انتقال ہوا تھا
 
جی بالکل ہم دو ہائی پروفائل کریشیز کرا چکے ہیں یہ سارے جہاز اس کے بعد لیے گئے تھے اب جو وہ آئی پی فلیٹ ہے پاکستان کا تمام کا تمام اس حادثے کے بعد کا ہے ۔ اور بھائی جان نا یہ ہمیشہ کے لیے وہ آئی پی رہے گا نا جنگ کے ٹائم ۔ کنفگریشن کو تبدیل کیا جا سکتا ہے چند گھنٹوں میں اور ہر جہاز ضرورت کے وقت حاضر ہو گا اگر اس کی ضرورت پڑی تب۔ نیول چیف اور ائیر چیف پہلے فوکر ہی استمال کرتے تھے ۔ فوکر اب ڈراؤنا لفظ بنا ہے ہمیشہ تو ایسا نا تھا ۔پہلے وہ اچھا جہاز تھا اب اس کی عمر پوری ہو چکی ۔ اس طرح سی این بھی کل وقتی وی آئی پی جہاز نہیں ہے ائیر چیف میراج اڑا سکتے ہیں وہ کروز سپیڈ پر چلے جائیں گے :D
 
عسکری

معطل
پینٹر آرٹلری گن - Panter howitzer

ترکی کی بنی یہ جدید ترین آرٹلری گن اس وقت ترکی کی افواج کی مین گن بن رہی ہے ۔155 ملی میٹر دھانے کی یہ گن 40 کلو میٹر تک گولے پھینک سکتی ہے ۔ اس کو بناتے وقت خاص خیال رکھا گیا کہ یہ فیوچر میں 40-50 سال تک استمال ہو ۔1990 میں ترکی کی سرکاری کمپنی MKEK نے اس پر کام شروع کیا اور 2002 میں پہلی گن رول آؤٹ کی ۔یہ ہر قسم کے پروجیکٹائلز فائر کر سکتی ہے اور ایک چھ وہیل کی ٹو ہونے والی ٹرالی پر نصب ہے یہ زیادہ سے زیادہ 6 فائر فی منٹ میں کر سکتی ہے ۔ یہ سیمی آٹو میٹک لوڈنگ کی حامل ہے ۔ 3 ڈگری نیگیٹیو یعینی نیچے اور 65 ڈگری اوپر فائر کر سکتی ہے ۔ایک جگہ فٹ ہو کر 20 ڈگری لیفٹ رائٹ فائر کرتی ہے ۔

پاکستان کو ترکی نے 2 پانٹر تحفے میں بھیجی تھی کی آپ اسے اپنی انوائرمنٹ میں ٹیسٹ کریں بلند پہاڑی سلسلوں برفانی علاقں گرم صحراؤں اور دلدلی علاقوں میں ۔ کئی مہینوں کے ٹرائل کے بعد پاکستان میں اس کو پسند کیا گیا اور پاکستان آرمی نے پہلا ڈویزن اس گن کا بنایا اور 40 گنز کا سودا کیا جسے ڈویزن بائے ڈویزن بڑھایا جائے گا ۔ یہ گن اب پاکستان کی جدید ترین آرٹلری میں سے ایک ہے

پاکستان کے حوالے کرنے کی تقریب
kopiaav6sept112007jr6.jpg

T-155+Panter.jpg

100_7076.jpg

(10).JPG
 
عسکری

معطل
اے این - ٹی پی کیو -36-37 - AN/TPQ-36 Firefinder radar
جدید جنگ جہاں ایک لڑائی ہے وہاں ایک دلچسپ گیم کی طرح ہے ۔ اب پرانے زمانے کی طرح او پی یا فارورڈ او پی کی بجائے ایک اور دلچسپ سسٹم بھی ساتھ ہوتا ہے جو کہ ہر لمحہ اس گیم کے حالات کو بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ آرٹلری جنگ میں جہاں توپیں ٹینک اور ملتی لانچ راکٹ سسٹم ہوتے ہیں وہاں آرٹلری فائنڈنگ اینڈ لوکیٹنگ راڈار بھی ساتھ ہوتا ہے ۔ جو دشمن کی طرف سے آنے والے ہر راکٹ پروجیکٹائل اور گولے کو لوکیٹ کرتا ہے ۔ اور اس جگہ کی لوکیشن بتاتا ہے جہاں سے یہ سب کچھ فائر کیا رہا ہوتا ہے ۔ عین اسی جگہ پر کاونٹر فائر کر کے دشمن کے ان اثاچوں کو خاموش کرایا جاتا ہے۔ امریکی کمپنی ریتھیوں کا بنا ٹی پی کیو -37 بھی ایسا ہی ایک سسٹم ہے ۔ یہ لانگ رینج موبائل لوکیشن فائنڈنگ راڈار ہے ۔ اور ساتھ میں اپنی طرف سے فائر کیے جانے والی آرٹلری کو بھی صحیح لوکیشن پر فائر کرنے کی راہ دکھاتا ہے ۔ یہ 90 ڈگری تک اور 24 کلو میٹر تک آنے والی ہر بلا کی خبر لوکیشن اور اس کے نشانے کو بتاتا ہے ۔ اس طرح فیلڈ کمانڈر کو پوری صورت حال سے باخبر رکھتا ہے ۔ ایک وقت میں 99 ٹارگٹس پر نظر رکھتا ہے ۔ تھری فیز کا یہ راڈار فی منٹ 32 کے ڈبلیو استمال کرتا ہے ۔

پاکستان آرمی نے 36 راڈارز خریدے ہیں اور ان کو آرٹلری رجمنٹس میں نہایت اہمیت دی جاتی ہے ۔ یہ راڈار پاکستان کو سیاچن اور کشمیر میں آرٹلری فائرنگ کے دوران کو کور دیتا ہے اس نے دوسری طرف فائر کیے جانے والی آرٹلری سے کم سے کم سول نقصان ہوتا ہے ۔ ان راڈاروں کو موبائل رکھ کر ان کی لوکیشن تبدیل کی جاتی رہتی ہے تا کہ یہ دشمن کے حملے میں محفوظ رہیں ۔

AN_TPQ-36.jpg

AN-TPQ-36_Radar_ArmyRecognition_Netherlands_01.jpg

image019.jpg

قیصرانی

لائبریرین
یہاں ایک بار فننش آرٹلری اور میکنائزڈ ڈویژن کا چکر لگا تھا تو ان لوگوں کی سٹریٹجی میں ہر ٹینک کے پاس چند سیکنڈ ہوتے ہیں جس میں وہ آڑ سے نکل کر فائر کر کے واپس آڑ میں چھپ جاتا ہے۔ اس صورت میں کیا یہ ریڈار فائدہ دے گا؟
 
Top