تازہ کیفیت نامے

اِس خجالت سے کہ شبّیرؑ کو پانی نہ ملا
ساری دُنیا میں لیے پھرتا ہے دریا، پانی

پاؤں رکھّے گا زمیں پر نہ کبھی میرا غبار
کُوئے شبّیرؑ میں آخر ہے اِسے جا ” پانی “

( نصیر الدین نصیر )
وہ بات بڑھ کے ختم نبوت تک آ گئی
بعدِ نبی حدودِ امامت تک آ گئی
قرآں میں اُس کی صاف وضاحت تک آ گئی
انجامِ کار میری شہادت تک آ گئی
آج امتحان ختم ہے ربِ کریم کا
یہ آخری مقام ہے ذبحِ عظیم کا
استاد قمر جلالوی
الحمد للہ ، ثم الحمد للہ!!!!!
بے شک وہ دعاؤں کا سننے والا ہے ۔ دل سے نکلی دعائیں اکثر قبول ہوتی ہیں ۔
باوجود فورم جدید بنام ٰ ڈسکورڈ ٰ کے معرض وجود میں آنے کے ، محفل فورم پر ہنوز پیارے محفلین کی آمدوشد کو ملاحظہ کرکے مابدولت کو مسرت ہورہی ہے ۔ چنانچہ ایک نعرۂ فلک شگاف ٰ ڈسکورڈ زندہ باد ۔۔۔ اردو محفل پائندہ باد !:):)
گرچہ لکھی ہوئی تھی شہادت امام کی
لیکن میرے حسین نے حجت تمام کی

زینب کی بے ردائی نے سر میرا ڈھک دیا
آغاز صبح نو ہوئی وہ شام شام کی
پروین شاکر
دو نمازوں کے دیس میں!
واقعی محفل کا بڑھاپا آ گیا ہے کہ کافی پوسٹس بغیر عینک کے بھی پڑھی جا رہی ہیں
لاریب مرزا
لاریب مرزا
کہیں آپ کے چشمے کا نمبر تو نہیں تبدیل ہو گیا؟ :-P
امجد میانداد
امجد میانداد
پوسٹس موٹی ہو گئی ہیں یا نظر بہتر ہو گئی ہے؟
م
مریم افتخار
محفل کے بڑھاپے کی آڑ میں اپنی جوانی کا تذکرہ کر رہے ہیں!!!
حالانکہ اسے اپنے مؤجد سے چھوٹی ہی ہونا تھا۔
چھڈیاں ہیر جٹی دیاں تاہنگاں جوگ مَلےکَن پاڑے
لے مَلا اساں تیری من لئی، تُوں ڈاہڈا اَساں ماڑے
صابرہ امین
صابرہ امین
ترجمہ کیجیے کہ سمجھ میں بھی آئے۔
گُلِ یاسمیں
گُلِ یاسمیں
ہیر جٹی کے محبت بھرے ترانے/ گانے چھوڑ دئیے۔ فقیرانہ زندگی اپنائی اور کان چھدوا لئے۔
ہم نے تیری رضا کے لئے سب مان لیا۔ تو بہت سخت ہے اور ہم بہت کمزور ہیں۔
اللہ کے رسول ﷺ نے حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنہما کے ہاتھ کو پکڑا اور ارشاد فرمایا:
مَنْ أَحَبَّنِي وَ أَحَبَّ هَذَيْنِ وَأَبَاهُمَا وَأُمَّهُمَا كَانَ مَعِي فِي دَرَجَتِي يَوْمَ القِيَامَةِ ۔
جس نے مجھ سے محبت کی اور ان دونوں سے محبت کی، اور ان دونوں کے والد اور ان کی والدہ سے محبت کی ،تو وہ قیامت کے دن میرے ساتھ ہو گا۔۔۔
(سنن ترمذی)
سیما علی
سیما علی
:ترجمہ حدیث
حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں، جو حسین سے محبت کرے اللہ اس سے محبت کرے، حسین میری نسلوں میں سے ایک نسل ہے۔ یہ حديث حسن ہے۔
(سنن الترمذي، ابواب المناقب، (5/ 658 و659) برقم (3775)، ط/ شركة مكتبة ومطبعة مصطفى البابي الحلبي مصر)
اب سب لوگ اپنے کام کاج میں لگ جائیں نبیل بھائی کا سوشل ایکسپریمنٹ مکمل ہو گیاہے۔
السلام علیکم ۔سالگرہ مبارک اردو محفل
ہادیہ
ہادیہ
میں بھی بہت کم آتی ہوں ۔ دوسرے بیٹے کے بعد اب فورم پہ آئی ہوں۔واقعی زندگی بہت بدل جاتی ہے۔ جاب گھر بچے ۔۔۔اپنے لیے وقت نکلتا ہی نہیں ۔خاص طور پر نیٹ گردی کے لیے بالکل بھی نہیں ۔اب بچے سورہے تھے اس لیے موقع سے فایدہ اٹھایا جارہا:ROFLMAO:
جاسمن
جاسمن
ہادیہ! ڈسکورڈ پہ آئیں.
سید عاطف علی
سید عاطف علی
ہادیہ اگر کوئی بھی مشکل ہو ڈسکورڈ پر تو فورا جاسمن کا دامن پکڑیں ۔
Top