تازہ کیفیت نامے

طلب الکل فوت الکل
سیما علی
سیما علی
نہج البلاغہ حکمت 403:
٤٠٣) وَ قَالَ علی عَلَیْهِ السَّلَامُ

(۴۰۳)
مَنْ اَوْمَاَ اِلٰى مُتَفَاوِتٍ خَذَلَتْهُ الْحِیَلُ.
جو شخص مختلف چیزوں کا طلبگار ہوتا ہے اس کی ساری تدبیریں ناکام ہو جاتی ہیں۔ ( طَلَبُ الْکُلِّ فَوْتُ الْکُلِّ )۔
السلام علیکم،

آپ شاید محفل سے دور ہو کر جینے کی پریکٹس کر رہے ہیں؟ :)
سید عاطف علی
سید عاطف علی
لگتا ہے اپنے آپ کو خود ہی معطل کر بیٹھے۔
لیکن یہ وقت تو اس کام کے لیے ٹھیک نہیں۔
جاسمن
جاسمن
کسی کے پاس ان کا رابطہ نمبر نہیں ہے؟
سید عاطف علی
سید عاطف علی
جاسمن آپ تو ان کی تپسیاوں اور ریاضتوں کا سروناش کرنے پر تل گئیں ۔(بالکل ہماری طرح:) )
ویسے آواز میں آواز ملانے کا شکریہ۔
الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيَامًا وَقُعُودًا وَعَلَىٰ جُنُوبِهِمْ وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَٰذَا بَاطِلًا سُبْحَانَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ ‎ (3:191)
محفل برخاست ہونے کو ہے تو ادارہ یہ انکشاف کرنا چاھوت ہے کہ بھلکڑ ہمارے سگے بٹیٹ بھتیجے ہیں۔اسکا مطلب یوں بھی کہ کم از کم ایک محفلین کو ہم اصل میں مل چُکے ہیں
سید عاطف علی
سید عاطف علی
مثلث واقعی کچھ بہتر ہے۔ویسے اسے بوقت ضرورت مربع مخمس بھی بنایا جا سکتا ہے۔
مریم افتخار
مریم افتخار
فیصل عظیم فیصل بھائی تثلیث اور مثلث میں ٹرینیٹی اور تکون کا فرق ہے نا؟ کیا یہ کافی بڑا فرق ہے لغت میں؟
فیصل عظیم فیصل
فیصل عظیم فیصل
مجھے لگتا ہے ہو سکتا ہے میں غلط ہوں لیکن جب کچھ مذھب سے جڑا ہوا ہو تو اسے عمومی استعمال میں لانا فکری طور پر تذبذب اور غلط فہمی کا سبب بنتا ہے ۔ تثلیت ایک مذہبی اصطلاح سمجھی جاتی ہے اور مثلث غیر مذہبی لہذا احتیاط افضل ہے
سَنُرِیْهِمْ اٰیٰتِنَا فِی الْاٰفَاقِ وَ فِیْۤ اَنْفُسِهِمْ حَتّٰى یَتَبَیَّنَ لَهُمْ اَنَّهُ الْحَقُّ١ؕ اَوَ لَمْ یَكْفِ بِرَبِّكَ اَنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌ۔ 41:53
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
ترجمہ: عنقریب ہم انہیں دکھائیں گے اپنی نشانیاں آفاق میں بھی اور ان کی اپنی جانوں کے اندر بھی یہاں تک کہ ان پر واضح ہوجائے گا کہ یہ (قرآن) حق ہے ، کیا یہ بات کافی نہیں ہے کہ آپ کا رب ہرچیز پر گواہ ہے !
محمداحمد
محمداحمد
جزاک اللہ خیراً کثیرا ظہیر بھائی!
فرمان رسول اکرم ﷺ:
مؤمن کا معاملہ عجیب ہے۔
اس کا ہر معاملہ اس کے لیے بھلائی کا ہے، اور یہ بات مؤمن کے سوا کسی اور کو حاصل نہیں۔ اسے خوشی اورخوشحالی ملے تو شکر کرتا ہے اور یہ اس کے لیے اچھا ہوتا ہے۔ اور اگر اسے کوئی نقصان پہنچے تو صبر کرتا ہے ، یہ بھی اس کے لیے بھلائی ہوتی ہے۔۔۔
(صحیح مسلم)
یہ کامیابیاں عزت یہ نام تم سے ہے
اے میری ماں مرا سارا مقام تم سے ہے

تمہارے دم سے ہیں میرے لہو میں کھلتے گلاب
مرے وجود کا سارا نظام تم سے ہے

گلی گلی میں جو آوارہ پھر رہا ہوتا
جہان بھر میں وہی نیک نام تم سے ہے
وصی شاہ
کون یاد آتا ہے بارش میں، جو موسموں کی رونقیں بھی اداس کر جاتا ہے!

بارش ہوتی تھی تو دونوں بھیگتے تھے
میں رستے میں، میری ماں دروازے پر
ضياء جمشید

ماں تجھے سلام
مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِؕ وَ الَّذِیْنَ مَعَهٗۤ اَشِدَّآءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَآءُ بَیْنَهُمْ۔
(سورۃ الفتح، آیت 29)

محمد اللہ کے رسول ہیں، اور وہ لوگ جو ان کے ساتھ ہیں کافروں پر بہت سخت ہیں اور آپس میں نہایت رحم دل ہیں۔۔۔
إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُم بُنْيَانٌ مَّرْصُوصٌ۔ بے شک اللہ اُن لوگوں کو دوست رکھتا ہے جو اُس کے راستے میں یوں صفیں بناکر جنگ کرتے ہیں گویا وہ سیسہ پلائی ہوئی عمارت ہیں۔
داغِ وارفتہ کو ہم آج ترے کوچے "میں"
اس طرح کھینچ کے لائے ہیں کہ جی جانتا ہے
لے سانس بھی آہستہ کہ نازک ہے بہت کام
احباب کی اس کارگہِ شیشہ گری کا
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
اس دورِ پرآشوب میں لینے دو ہمیں سانس
ہم سانس جو لیں گے تو ہوا ختم نہ ہوگی
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
نیرنگ خیال <ہم تو پہلے بھی تیز تیز سانس نہیں لے رہے تھے>
جی ہاں ، جی ہاں ۔ ہم کوچے کی روایات سے بخوبی واقف ہیں۔ واں تو شاید دل بھی ایک منٹ میں اٹھارہ دفعہ دھڑکتا ہے۔
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
کبھی گنا نہیں۔۔۔۔ پر دھڑکتا ضرور ہے۔۔۔ اٹھارہ ہی سہی۔۔۔۔ بالی عمر ہے دل کی ابھی۔۔۔۔
Top