تازہ کیفیت نامے

لذتِ سنگ، نہ شورِ زنجیر
قیس! اب راہ پکڑ بستی کی!
(م-حنیفؔ)
سید عاطف علی
سید عاطف علی
لگتا ہے قیس کے ہاں بھی بارش ہوئی ہے ۔:ROFLMAO:
یا پھر ایم ۔حنیف کے ہاں
محمد احسن سمیع راحلؔ
محمد احسن سمیع راحلؔ
ایم حنیف تو عالمِ برزخ میں ہیں ۔۔۔ اب وہاں کا احوال کیسے معلوم کیا جائے؟ :)
سید عاطف علی
سید عاطف علی
یہ بات تو ٹھیک ہے لیکن یہ شعر لکھتے وقت شاید بارش ہوئی ہو ۔
علی الصبح کی بارش اور پھر اس میں چائے ۔
گورِ حسرت سے متّصل، دل میں
خواہشوں کی دُکان پڑتی ہے
کیا اُنہیں حالِ دل بتا دوں میں
وہ جنہیں زعمِ اشک شوئی ہے
محمداحمد
محمداحمد
علی وقار

مذکورہ مخلوق اگلے راؤنڈ والی نہیں ہے۔ :)
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
ع - دل کی بات لبوں تک لا کر اب تک ہم دکھ سہتے ہیں
صابرہ امین
صابرہ امین
ہمارا تو ایسے لوگوں کے بارے میں یہی کہنا ہے کہٰ۔ ۔
ہے زعم یہ جن کو کہ وہ ہیں قابل تعظیم
ہم ان سے ملاقات کی کوشش نہیں کرتے

تو کسی کا بھی کوئی سا بھی زعم ان کو مبارک ہو۔۔ سانوں کی!! :biggrin:
75 سال اور
200 دن پورے ہوئے
القدس کے دفاع کے
اپنوں کی بے اعتنائی کے، نسل کشی کے، اپنے ہی وطن میں غریب الوطنی کے، زندگی اور فاقہ کشی کی جنگ کے
مگر اہلِ ایمان ڈٹے ہوئے ہیں۔ اور فتح بالآخر مومنوں کے لیے ہی ہے۔
فرمان رسول کریمﷺ نے ایسے ہی وقت کے متعلق فرمایا تھا کہ
اس دور میں تم جہاد کو لازم پکڑنا، اور تمہارا افضل جہاد الرباط (یعنی سرحدوں کی حفاظت) ہے اور افضل رباط عسقلان شہر کا رباط ہے."
(غزہ، عسقلان کا ہی ایک حصہ ہے)
اللہ کے فضل و کرم سے 2 جون 2024 حج کے لیے روانگی ٹھہر گئی ہے، محفلین سے دعاؤں کی درخواست ہے۔
صابرہ امین
صابرہ امین
ماشااللہ!! اللہ آسانی کے ساتھ تمام ارکان پوری کرنے کی توفیق دے اور آسانیاں عطا فرمائے! آمین
علی وقار
علی وقار
بہت اچھی خبر پڑھنے کو ملی۔ پیشگی مبارک باد قبول فرمائیے۔ ہمیں بھی دعاؤں میں یاد رکھیے گا خلیل بھائی۔
سیما علی
سیما علی
ماشاء اللہ پرودگار آسانیاں عطا فرمائے ۔بھیا !حرمین طیبین کی حاضری مبارک ہو ۔اللّٰہ تعالٰی آپ کی حاضری قبول فرمائے۔آمین
دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست ۔۔
یہاں حقیقتِ اشیا ہے ایک عقدۂ مشکل
جو اک نقاب اٹھے گا تو سو حجاب گریں گے
جاسمن
جاسمن
آپ کی پسند اعلیٰ ہے۔
La Alma
La Alma
خامہ فرسائی کی ایک ادنٰی سی کوشش تھی۔ شکریہ آپ کو شعر پسند آیا۔
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
یہاں کہاں؟!
<ابھی حقیقتِ اشیا ہے ایک عقدۂ مشکل > بہتر ہوگا ۔ ابھی کا لفظ یہ ظاہر کرتا ہے کہ عرفانِ حقیقت یکایک نہیں ہوتا بلکہ اس کے مراحل ہوتے ہیں۔
جب بھی ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ کیسے ہو شکیلؔ
اس سے آگے تو کوئی بات نہیں ہوتی ہے
ایک میڈیکل سائنس کی طالبہ تھیں جو لائبریری کے کام میں بھی ہاتھ بٹایا کرتی تھیں پچھلے کافی عرصہ سے غائب ہیں۔ اگر کسی کو معلوم ہو تو اسی کیفیت نامہ پر ضرور مطلع کریں کہ لائبریری کا کام دوبارہ سے شروع کرنے کا ارادہ ہے۔
سیما علی
سیما علی
ہماری بات ہوتی ہے ۔اپنے کیریر اور گھریلو ذمہ داریوں میں مصروف ہیں ۔۔
بہت مرجھا گئے ہوں، پھر بھی خوشبو کم نہیں ہوتی
بہت سے پھول ایسے اپنی الماری میں رہتے ہیں
استاد محترم
محمداحمد
محمداحمد
خوبصورت شعر ہے۔
صابرہ امین
صابرہ امین
کتنے پھول ہیں سیما آپا؟؟
یہ ہمارا بھی رکھ لیجیے! 🌺:grin::biggrin:
سیما علی
سیما علی
جیتی رہیے اللہ تعالیٰ شاد و آباد رکھے آمین
آپ پہلی ملاقات سے پہلے سے ہمارے دل میں رہتیں ہیں ۔۔آپکی محبت بھرے سارے پھول ہمارے پاس ہیں ۔۔۔
Top