ساقی۔

محفلین
ویسے یہ ٹیلی کائنسز کا عمل ہے جو میرے حلقہ احباب میں کم از کم دو افراد کر سکتے ہیں :)
ایسا عمل جس میں آپ مادی چیزوں کو بغیر کسی مادی واسطے کے، حرکت دیتے ہیں۔ جیسے یہاں گلاس رکھا ہے اور کوئی انسان سے چھوئے بناء اتنی حرکت دے سکے جو عام حالات میں چھوئے بغیر ممکن نہ ہو

میرے کچھ لوپر احباب بھی ٹیلی کائنسز میں مہارت رکھتے ہیں۔
کیا یہی ہے ٹیلی کائنسز جسے "چی" کہا گیا ہے اس ویڈیو میں؟
 
پھنسا دیا آپ نے غزنوی بھائی کو۔ :grin:
آئیں جی اب ذرا تینوں کی تعریف و تفصیل بیان کریں۔:)
میں حقیقتاً اس بات کو سمجھنا چاہتا ہوں۔ غیر مرئی طاقت میں کیا روح طاقتور ہوکر اپنا کمال دکھاتی ہے یا روح انسان کے جسمانی اعضاء کو طاقتور کر دیتی ہے۔
 
ساقی۔

محفلین
میں حقیقتاً اس بات کو سمجھنا چاہتا ہوں۔ غیر مرئی طاقت میں کیا روح طاقتور ہوکر اپنا کمال دکھاتی ہے یا روح انسان کے جسمانی اعضاء کو طاقتور کر دیتی ہے۔

یہاں ایک نیا سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ کیا روح بھی کمزور یا طاقت ور ہوتی ہے؟ اگر ہاں تو ، اسے کیسے طاقتور بنایا جا سکتا ہے؟
 
نایاب

لائبریرین
یہ روحانی انرجی ہے کہ دماغی طاقت یا یقین کی قوت؟
میرا ناقص خیال ہے کہ
یہ روح کی وہ طاقت ہے جو کہ اسے دماغ میں ابھرے شعور سے مکمل یقین کے بل پر حاصل ہوتی ہے ۔۔۔۔
شعوری کوشش مضبوط قوت ارادی اور مکمل یقین کے ساتھ ہمیشہ کامیاب ہوتی ہے ۔ اور ان سب کا سر چشمہ روح ہوتی ہے ۔
کمزور روح ان اوصاف سے مزین نہیں ہوتی ۔ اور جو روح ان اوصاف کو کسی بنیاد پر حاصل کر لیتی ہے ۔ طاقت ور روح میں شمار ہوتی ہے ۔۔
 
میرا ناقص خیال ہے کہ
یہ روح کی وہ طاقت ہے جو کہ اسے دماغ میں ابھرے شعور سے مکمل یقین کے بل پر حاصل ہوتی ہے ۔۔۔ ۔

ایک مثال میرے زہن میں آرہی ہے۔
اگر ایک آدمی جنات کو دیکھنے کے قابل ہو جائے۔ تو یہ سوال پیدا ہو اکہ وہ اپنی روحانی طاقت سے جنات کو دیکھنے کے قابل کیسے ہوا؟
اگر تو آنکھیں بند کر کے (باہوش و حواس) بھی اس کو جن نظر آرہا ہے تو اسکا مطلب یہ ہوا کہ کہ اسکی روح دیکھ رہی ہے۔
اور اگر آنکھیں کھول کر ہی اس کو نظر آتا ہے تو اسکا مطلب ہے کہ روح نے طاقتور ہو کر اسکی بصارت کو اتنا طاقتور کر دیا کہ اس نے جن کو دیکھ لیا۔
اب اسکا فیصلہ وہی کر سکتا ہے جس نے جن کو یا ہمزاد کو دیکھا ہو۔
غالباً نایاب بھائی اس بارے میں بتا سکتے ہیں۔
 
میرا خیال یہ ہے کہ انسان ایک وحدت ہے اسکو پارٹس میں تقسیم نہیں کرسکتے کہ جی یہاں سے اسکا جسم شروع ہوا اور یہاں ختم ہوکر وہاں سے دماغ شروع ہوگیا اور فلاں جگہ سے یہ ختم ہوکر روح شروع ہوگئی اور فلاں جگہ پر وہ ان س سے علیحدہ اور الگ تھلگ ہوگئی۔۔۔۔یہ سdivisions اورclassifications انسان نے اپنے سمجھنے کیلئے مقرر کی ہیں۔۔۔پانچوں ظاہری حواس کسی نہ کسی مقام سے وابستہ ضرور ہیں لیکن حسِ مشترک پورے انسانی وجود میں پھیلی ہوئی ہے۔۔۔۔دماغ بھی صرف کاسہ سر میں نہیں بلکہ پورے جسم میں پیوست ہے۔۔۔البتہ سر میں اسکی ترکیز زیادہ ہے۔۔روح کو جب آپ ڈیفائن ہی نہیں کرسکتے تو پھر کیسے کہیں گے کہ فلاں قوت روحانی ہے اور فلاں نہیں۔۔۔
 
الشفاء

لائبریرین
یہاں ایک نیا سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ کیا روح بھی کمزور یا طاقت ور ہوتی ہے؟ ؟

بلاشبہ روح کمزور بھی ہوتی ہے اور طاقت ور بھی۔۔۔

اگر ہاں تو ، اسے کیسے طاقتور بنایا جا سکتا ہے؟

حسن اخلاق اور سنت پر عمل اس کی طاقت میں اضافہ کرتے ہیں اور اعمال قبیحہ اور متابعت شہوات اس کو کمزور کرتے ہیں۔۔۔ اور نفس کے ساتھ یہی معاملہ برعکس ہوتا ہے۔۔۔

کیونکہ روح کی غذا ذکر الٰہی اور حسن عمل ہے جس سے وہ نشوونما پاتی اور مضبوط ہوتی ہے۔ اور نفس کی مرغوبات نفسانی خواہشات و شہوات ہیں جن سے وہ موٹا اور باغی ہوتا جاتا ہے۔۔۔
 
الشفاء

لائبریرین
میرا ناقص خیال ہے کہ
یہ روح کی وہ طاقت ہے جو کہ اسے دماغ میں ابھرے شعور سے مکمل یقین کے بل پر حاصل ہوتی ہے ۔۔۔ ۔

شائد روحانی طاقت دماغ سے زیادہ قلب سے نسبت رکھتی ہے۔۔۔ اور شعور ، سمجھ و یقین یہ سب قلب کی خصوصیات ہیں۔۔۔البتہ دماغ اس میں معاون و مددگار کا کام کرتا ہے۔۔۔

لھم قلوب لا یفقھون بھا۔۔۔

واللہ ورسولہ اعلم۔۔۔
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
ایک مثال میرے زہن میں آرہی ہے۔
اگر ایک آدمی جنات کو دیکھنے کے قابل ہو جائے۔ تو یہ سوال پیدا ہو اکہ وہ اپنی روحانی طاقت سے جنات کو دیکھنے کے قابل کیسے ہوا؟
اگر تو آنکھیں بند کر کے (باہوش و حواس) بھی اس کو جن نظر آرہا ہے تو اسکا مطلب یہ ہوا کہ کہ اسکی روح دیکھ رہی ہے۔
اور اگر آنکھیں کھول کر ہی اس کو نظر آتا ہے تو اسکا مطلب ہے کہ روح نے طاقتور ہو کر اسکی بصارت کو اتنا طاقتور کر دیا کہ اس نے جن کو دیکھ لیا۔
اب اسکا فیصلہ وہی کر سکتا ہے جس نے جن کو یا ہمزاد کو دیکھا ہو۔
غالباً نایاب بھائی اس بارے میں بتا سکتے ہیں۔
میرے محترم بھائی
آنکھوں دیکھی بات ہی حقیقت قرار پاتی ہے ۔اور ان سے ربط رکھنے والوں کو یہ کھلی آنکھوں سے ہی دکھتے ہیں ۔ اگر وہ ان کے قریب ہوں ۔
بند آنکھیں اک صورت کام آتی ہیں جب غیر مرئی مخلوق کی غیر موجودگی میں ان سے رابطہ کرتے ان کی جانب اپنی سوچ ارسال کرنی ہو ۔۔۔
ویسے بھی بند آنکھوں سے تو خواب نظر آتے ہیں ۔ وہ خواب جو نفس روح کو خواہش کے چرخے پہ سوار کر دکھاتا ہے ۔
 
نایاب

لائبریرین
شائد روحانی طاقت دماغ سے زیادہ قلب سے نسبت رکھتی ہے۔۔۔ اور شعور ، سمجھ و یقین یہ سب قلب کی خصوصیات ہیں۔۔۔ البتہ دماغ اس میں معاون و مددگار کا کام کرتا ہے۔۔۔

لھم قلوب لا یفقھون بھا۔۔۔

واللہ ورسولہ اعلم۔۔۔
میرے محترم بھائی
بلا شک قلب ہی تو مرکز ہے ۔ جہاں نفس کے جال میں روح کا بسیرا ہے ۔ اور باقی تمام جسم اس نفس و روح کا معاون و مددگار ہے ۔ جو اسے کمزور و طاقتور بنانے مصروف رہتا ہے ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
کیا یہی ہے ٹیلی کائنسز جسے "چی" کہا گیا ہے اس ویڈیو میں؟
چی اپنی مخفی توانائی کو بروئے کار لانا ہے۔ تاہم اس کو آپ زیادہ طویل فاصلے تک استعمال نہیں کر سکتے۔ ٹیلی کائنسز کا ایک مشاہدہ جو میں نے دیکھا ہے، وہ کافی فاصلے سے کام کر رہا تھا
 
Top