arifkarim

معطل
ہمارے مقامی شہر Drammen میں فریمیزنز کا مرکزی دفتر عین شہر کے وسط میں واقع ہے:

frimurerlogsjen.jpg

جب یہ خالی ہوتا ہے تو اسے عام عوام کیلئے کھول دیا جاتا ہے:
frimurer2.jpg

جب ہمیں کچھ ماہ قبل نارویجن شہریت ملی تھی تو حکومت کی طرف سے پیش کئے جانے والا استقبالیہ یہیں منعقد ہوا تھا۔

نارویجن میں Freemason کو Frimurer کہتے ہیں۔
نور سعدیہ شیخ So much for this Jewish conspiracy!
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
میں نے تبصرہ اس لیے نہیں کیا کہ یہاں پر سب لوگوں کا رویہ دیکھ چکی ہوں ۔۔مجھے اس قسم کے مبحث سے ازراہِ مہربانی دور رکھیں ۔وضاحت دینی پڑ گئی مجھے لئیق صاحب کو ۔۔۔ میں آج کے بعد اس قسم کو لڑی سے ہی دور رہوں گئ ۔۔۔
 
نور بہن میں آپ سے مثبت طرز عمل کی توقع رکھتا ہوں اسی لئے پر مزاح کی ریٹنگ پر آپ سے پوچھا تھا حالانکہ یہ ایک مثبت ریٹنگ ہے :) مجھے لگا کہ آپ سے بھول ہو گئی لا علمی کی وجہ سے میرا مقصد آپ کی کنفیوژن دور کرنا تھا احتساب یا تنقید کرنا نہیں :) میرا ایک مشورہ ہے کہ جس بات پر آپ کا ضمیر مطمئن ہو وہ دل کھول کر بیان کیا کریں مجھ آپ کی رائے کا احترام کرتا ہی پائیں گی۔ اسے بھائی کی گارنٹی سمجھیں ۔ انشاءاللہ
کچھ لوگوں نے تو وہاں دینی تعلیمات کا لحاظ کئیے بغیر مضحکہ خیز کی ریٹنگ بھی دے دی لیکن میں نے ان سے سوال نہیں کیا کیونکہ میں ان کے رویے سے اچھی طرح واقف ہوں۔ مجھے علم ہے کہ وہ اس مراسلے پر بھی اسی طرز عمل کا مظاہرہ کرینگے ۔ میری رائے ہے کہ اگر آپ مناسب سمجھیں تو مجھ سے ذاتی مراسلے میں بات کر لیں۔ کیونکہ یہاں کا ماحول تو خراب ہو چکا۔ خاص طور پر جب یہاں چمگادڑوں نے بھی چکر لگانا شروع کر دیا ہے۔
 
arifkarim

معطل
پس ثابت ہوا کہ یو ایف اوز اور ایلینز کا وجود ہے۔
ایلینز کا تو پتا نہیں البتہ UFOsکا وجود بالکل ہے۔ صرف اسلئے کہ انکی بہت سی جعلی امیجز موجود ہیں کو بنیاد بنا کر جیون فوٹوگرافز کو رد نہیں کیا جاسکتا۔
http://www.dailymail.co.uk/sciencet...round-battery-creates-amazing-light-show.html
مسئلہ تب پیدا ہوتا ہے جب ہم UFO کو غیرمنطقی انداز میں ایلینز کیساتھ جوڑ دیتے ہیں۔ اس فونیمینا کو سائنسی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ تمام یو ایف او کے مشاہدات جعلی اور منگھڑت نہیں ہوتے، گو کہ اکثر ہوتے ہیں:
https://en.wikipedia.org/wiki/Condon_Committee
میں نے تبصرہ اس لیے نہیں کیا کہ یہاں پر سب لوگوں کا رویہ دیکھ چکی ہوں ۔۔مجھے اس قسم کے مبحث سے ازراہِ مہربانی دور رکھیں ۔وضاحت دینی پڑ گئی مجھے لئیق صاحب کو ۔۔۔ میں آج کے بعد اس قسم کو لڑی سے ہی دور رہوں گئ ۔۔۔
یہ تو آپکو تبصرہ کرنے سے قبل سوچنا چاہئے تھا :)
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
کچھ لوگوں نے تو وہاں دینی تعلیمات کا لحاظ کئیے بغیر مضحکہ خیز کی ریٹنگ بھی دے دی لیکن میں نے ان سے سوال نہیں کیا کیونکہ میں ان کے رویے سے اچھی طرح واقف ہوں۔ مجھے علم ہے کہ وہ اس مراسلے پر بھی اسی طرز عمل کا مظاہرہ کرینگے ۔
دینی تعلیمات "مقدس گائیں" نہیں ہیں کہ ان کو منطق اور عقل یعنی دلیل کے ساتھ پڑھا نہ جا سکے۔ جس دینی تعلیم کا دنیاوی امور میں دور دور تک کوئی لینا دینا نہ ہو، اس تعلیم کو آنکھیں بند کرکے آگے پھیلانے پر رد عمل تو آئے گا۔
 
نور وجدان

لائبریرین
نور بہن میں آپ سے مثبت طرز عمل کی توقع رکھتا ہوں اسی لئے پر مزاح کی ریٹنگ پر آپ سے پوچھا تھا حالانکہ یہ ایک مثبت ریٹنگ ہے :) مجھے لگا کہ آپ سے بھول ہو گئی لا علمی کی وجہ سے میرا مقصد آپ کی کنفیوژن دور کرنا تھا احتساب یا تنقید کرنا نہیں :) میرا ایک مشورہ ہے کہ جس بات پر آپ کا ضمیر مطمئن ہو وہ دل کھول کر بیان کیا کریں مجھ آپ کی رائے کا احترام کرتا ہی پائیں گی۔ اسے بھائی کی گارنٹی سمجھیں ۔ انشاءاللہ
کچھ لوگوں نے تو وہاں دینی تعلیمات کا لحاظ کئیے بغیر مضحکہ خیز کی ریٹنگ بھی دے دی لیکن میں نے ان سے سوال نہیں کیا کیونکہ میں ان کے رویے سے اچھی طرح واقف ہوں۔ مجھے علم ہے کہ وہ اس مراسلے پر بھی اسی طرز عمل کا مظاہرہ کرینگے ۔ میری رائے ہے کہ اگر آپ مناسب سمجھیں تو مجھ سے ذاتی مراسلے میں بات کر لیں۔ کیونکہ یہاں کا ماحول تو خراب ہو چکا۔ خاص طور پر جب یہاں چمگادڑوں نے بھی چکر لگانا شروع کر دیا ہے۔

یہ تو آپکو تبصرہ کرنے سے قبل سوچنا چاہئے تھا :)

میں نے اس لڑی کو شکر ہے مکمل نہیں پڑھا۔ غلطی کی سزا ملی ہے کہ اس لڑی کو پڑھ رہی تھی ۔۔عارف میں نے وضاحت کی کہ میں نے لئیق صاحب کے جواب میں کچھ لکھا تھا۔۔۔

محترم لئیق صاحب ۔۔شکریہ پوچھنے کا ۔۔۔مگر میں نے جب سے یہ فارم جوائن کیا ان خرافاتی بحثوں سے دور رہی ہوں ۔۔جس راہ پر میں نے چلنا نہیں اس کے متعلق سوال و جواب کی حیثیت۔۔۔آپ کی حسنِ ظن کی قدر دان ہوں

میری ایک التجا ہے کہ مجھے اب ٹیگ یا جوابدہی لے لیے نہ بلائیں۔۔۔اور نہ میں جواب کے لیے آؤں گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے بہت شدید نفرت ہوتی ہوں ان باتوں سے ۔۔۔
 
دینی تعلیمات "مقدس گائیں" نہیں ہیں کہ ان کو منطق اور عقل یعنی دلیل کے ساتھ پڑھا نہ جا سکے۔ جس دینی تعلیم کا دنیاوی امور میں دور دور تک کوئی لینا دینا نہ ہو، اس تعلیم کو آنکھیں بند کرکے آگے پھیلانے پر رد عمل تو آئے گا۔
مسلمانوں کے لئے دینی تعلیمات مقدس ہی ہوتی ہیں۔ اگر ان کے دل میں تعلیمات کے حوالے سے کوئی سوال پیدا ہو تو دین سے ہی اس کا جواب تلاش کرتے ہیں۔ آپ کی طرح نہیں جو قرآن پاک اور احادیث کی واضح تعلیمات میں سے کیڑے نکالتے پھریں اور ان کا مذاق اڑاتے پھریں۔ مسلمان قرآن وحدیث کو سمجھنے کے لئے سوال کرتا ہے نہ کہ ان پر اعتراض کرنے کے لئے۔
 
ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے میرے نزدیک دینی تعلیمات مقدس ہیں لیکن انکی بنیاد پر خرافات اور جہالت پھیلانے والوں کی باتیں ہرگز ہرگز مقدس نہیں ہیں۔ جیسے زمین کو ساکن کہنا، حضرت آدمؑ کو پہلا انسان سمجھنا، حضرت خضرؑ کو جسمانی لحاظ سے زندہ تصور کرنا وغیرہ وغیرہ۔
اسلامی احکامات کو سمجھنے کیلئے بے شک دین ہی سے اسکا جواب تلاش کریں۔ لیکن جب سائنسی سوالات کا جواب مذہبی کُتب سے حاصل کرنے کی احمقانہ حرکت کریں گے تو جواب میں سوائے مضحکہ خیزی کے کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔ جذبہ ایمانی کاہرگزیہ مطلب نہیں کہ مافوق الفطرت ناممکنات پر آنکھیں بند کر کے یقین کرتے رہو اور جب کوئی بندہ دلیل مانگے تو اسکو قرآن و حدیث میں سے کیڑے نکالنے کا طعنہ دو۔
یا تو آپ سیدھا سیدھا واضح کر دیں کہ آپ ان سوالات کا معقوم دلائل کیساتھ جواب دینے سے قاصر ہیں۔ اگر ڈنڈے اور جبر کے زور پر ہی ’’ایمان‘‘ لانا ہے تو ’’لا اکراه فی الدین‘‘ کا کیا مطلب ہوا؟ سوال کرنا انسانی فطرت میں شامل ہے۔ اسے آپ بدل نہیں سکتے۔
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
مسلمان قرآن وحدیث کو سمجھنے کے لئے سوال کرتا ہے نہ کہ ان پر اعتراض کرنے کے لئے۔
جنات، مؤکلات، ہمزاد وغیرہ کو "سمجھنے" والی اب تک کیا بات ہوئی ہے؟ انکی موجودگی کا ایک بھی ٹھوس اثبوت، شواہد کیساتھ کوئی پیش کر سکا ہے آج تک؟
 
ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے میرے نزدیک دینی تعلیمات مقدس ہیں لیکن انکی بنیاد پر خرافات اور جہالت پھیلانے والوں کی باتیں ہرگز ہرگز مقدس نہیں ہیں۔ جیسے زمین کو ساکن کہنا، حضرت آدمؑ کو پہلا انسان سمجھنا، حضرت خضرؑ کو جسمانی لحاظ سے زندہ تصور کرنا وغیرہ وغیرہ۔
تو مطلب یہ ہوا کہ قران و حدیث کی جو بات سائنس کے مطابق لگے گی اسے مانو گے اور سائنس کے مطابق نہیں ہو گی اسے نہیں مانو گے۔
 
قرآن ایک الہامی کتاب ہے۔ اسکو آپ بطور دینی و مذہبی تعلیم تو پڑھ سکتے ہیں، بطور سائنس نہیں۔ قرآن پاک اور احادیث نبویؐ میں اخلاقیات، انسانیات، روحانیات کے جو علمی ذخیرے موجود ہیں، اسکا انکار کس سائنسدان نے کیا ہے؟ جدید سائنس کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں کہ انسان کی اخلاقی، روحانی زندگی کیسی ہونی چاہئے۔ کیونکہ سائنس آپکو کبھی بھی معاشرتی اقدار نہیں سکھائے گی۔ یہ کام دین، مذہب یا اس سے منسلکہ دیگر غیر مذہبی اخلاقی فلاسفیز جیسے Humanism کا ہے۔
ہاں جب سوال اس دنیا کے مادی حالات کو سمجھنے کا آئے گا تو یہاں سے سائنس کا میدان شروع ہوگا۔ جس میں کائنات کے وجود سے لیکر اسکے اختتام تک کے تمام علوم مشاہدے، معائنے اور لاتعداد تجربات کی روشنی میں روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔ اور جن مخفی باتوں کا ابھی تک سائنسدانوں نے سُراغ نہیں لگایا، ان پر تحقیق جاری و ساری رہے گی۔ سائنس کبھی بھی اس با ت کو جاننے کا دعویٰ نہیں کرتی جس کے بارہ میں اسے فی الوقت کچھ معلوم نہ ہو۔ جب تک کہ کوئی سائنسی تھیوری واقعتاً متعدد تجربات و مشاہدات کے بعد ’’ثابت‘‘ نہ ہو جائے، سائنس میں یہ محض ایک تھیوری ہی رہتی ہے۔
اگر آپ مذہبی طبیعت کے مالک ہیں تو سائنس کو اس پر کوئی اعتراض نہیں۔ مگر جب آپ مذہبی تعلیمات کو سائنس کا لیبل لگا کر بیچنا شروع کریں گے تو ایسے میں سوائے ٹکراؤ کے کچھ حاصل نہ ہوگا۔ سائنس کو سائنس سمجھ کر پڑھیں اور مذہب کو مذہب سمجھ کر۔ ان دونوں کو ملانے سےجو بگاڑ پیدا ہوتا ہے وہ ہم سب کے سامنے ہے۔
 
arifkarim

معطل
لئیق احمد
آپ اکثر مجھ پر مسلمان مخالف، اسلام مخالف ہونے کا الزام لگاتے رہتے ہیں۔ حالانکہ اسلامی انسانی اقدار کا جتنا بڑا حامی میں ہوں، شاید ہی کوئی اور ہوگا۔ آپ کو شاید معلوم نہ ہو، میں نے تحریک انصاف کی طرفداری بھی صرف اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کیلئے کی ہے، نہ کہ عمران خان کی بونگیانہ شخصیت یا سیاست سے متاثر ہو کر۔ مجھے تحریک کے منشور کا عملی نفاذ چاہئے نہ کہ عمران کے وزارت عظمیٰ پر قبضہ۔ آپ اس سے بہتر منشور نون لیگ یا کسی بھی اور سیاسی جماعت میں لے آئیں، میں آج ہی اس جماعت کی حمایت چھوڑ دوں گا!
یہ سب میں اسلئے کہہ رہا ہوں کیونکہ کچھ سال قبل اقتصادیات کے ماہرین نے تمام ممالک کو اسلامی معاشی اقدار کے حساب سے رینک کیا تھا۔ اور مضحکہ خیز طور پر ایک بھی مسلم اکثریت ملک ٹاپ ٹین تو کیا ٹاپ تیس میں بھی شامل نہیں تھا۔ ہو سکتا ہے مسلم امت کی یہ زد حالی آپکے نزدیگ کوئی بہت بڑی بات نہ ہو لیکن ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے میرے لئے یہ باعث شرم ہے۔
ہم دیگر اسلامی اقدار کو چھوڑ کر اگر صرف اپنے معاشی اقدار حقیقی طور پر اسلامی کر لیں تو میرے خیال میں پاکستان میں بہت حد تک وہ فلاحی ریاست قائم ہو سکتی ہے جسکا خواب بانئ پاکستان علامہ اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح نے دیکھا تھا۔
اسلامک اکانمک انڈیکس کے مطابق درج ذیل ممالک اسلامی معاشی اقدار پر گامزن ہیں، جن میں اول آئرلینڈ، نویں نمبر پر ناروے، 27 ویں پر اسرائیل جبکہ 33 ویں نمبر پر جاکر مسلم اکثریت ملک ملائیشیا آتا ہے:
b649.gif

اگر یہ ممالک بغیر مسلم حکومتوں کے بھی دیگر اسلامی دنیا سے زیادہ اسلامی معاشی اقدار پر عمل پیرا ہیں اور جسکے نتیجے میں انکی عوام خوشحال ہے تو باقیوں کو ان پر عمل درآمد کرنے سے کون روک رہا ہے؟
 
مدیر کی آخری تدوین:
آپ اکثر مجھ پر مسلمان مخالف، اسلام مخالف ہونے کا الزام لگاتے رہتے ہیں۔
قرآن ایک الہامی کتاب ہے۔ اسکو آپ بطور دینی و مذہبی تعلیم تو پڑھ سکتے ہیں، بطور سائنس نہیں۔
کیونکہ آپ کی حرکتیں ایسی ہیں۔ قرآن واضح طور پر فرما رہا ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام پہلے انسان ہیں ۔ لیکن آپ اس کے انکاری ہیں اور ایسا نظریہ پھیلانے والے کو گمراہی پھیلانے والا کہتے ہیں۔ آپ کی مایوسی کے لئے اطلاع ہے کہ دنیا میں ایک ارب سے زیادہ مسلمان حضرت آدم علیہ السلام کو ہی دنیا کا پہلا انسان مانتے ہیں جنہیں اللہ تبارک و تعالی نے خود مٹی سے بنایا۔ اگر میری بات پر شک ہے تو اسی فورم پر ہی پول کر کے دیکھ لیں غالب اکثریت آدم علیہ السلام کو پہلا انسان مانتی ہے یا آپ کے گمراہ نظریے کی حامی ہے ہاتھ کنگن کو آرسی کیا ۔
 
arifkarim

معطل
کیونکہ آپ کی حرکتیں ایسی ہیں۔ قرآن واضح طور پر فرما رہا ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام پہلے انسان ہیں ۔
تو کیا آثار قدیمہ جھوٹ بول رہے ہیں کہ پہلا انسان ارتقاء کے ذریعہ وجود میں آیا اور پھر اسنے افریقہ سے پوری دنیامیں ہجرت کی؟ قرآن کی بات بھی اپنی جگہ درست ہے کہ ہم حضرت آدم علیہ السلام کو پہلا نبی مانتے ہیں۔

لیکن آپ اس کے انکاری ہیں اور ایسا نظریہ پھیلانے والے کو گمراہی پھیلانے والا کہتے ہیں۔
کیونکہ یہ بات ہی غلط ہے تو میں اسکا انکاری کیوں نہ بنوں؟ ایک طرف اسلامی اقدار یہ کہتے ہیں کہ جھوٹ تمام برائیوں کی جڑ ہے اور دوسری طرف یہ توقع بھی کرتے ہیں کہ جھوٹی باتوں کا پرچار کرو! جب آثار قدیمہ اور سائنس سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام دنیا کے پہلے انسان نہیں ہیں تو پھر بھی آپ کیوں اپنے آنے والی نسلوں کو جھوٹ پڑھا رہے ہیں؟ کیا جھوٹ بولنا زیادہ بڑا گنا ہ ہے یا اپنے عقائد کا پرچار کرنا؟

آپ کی مایوسی کے لئے اطلاع ہے کہ دنیا میں ایک ارب سے زیادہ مسلمان حضرت آدم علیہ السلام کو ہی دنیا کا پہلا انسان مانتے ہیں جنہیں اللہ تبارک و تعالی نے خود مٹی سے بنایا۔
تو مانتی رہے۔ ایک جھوٹی بات کو سچ مان لینے سے وہ جھوٹ سچ نہیں بن جاتا۔ چاہے ایک ارب لوگ ہوں یا 10 ارب۔ جھوٹ بہرحال جھوٹ ہی رہا ہے۔ نیز یہ مٹی سے بنانے کا کیا مطلب ہوا؟ اگر ہمارا رنگ گندمی ہے تو اسکا یہ مطلب لے لیا جائے کہ ہم مٹی سے بنے ہیں؟ کچھ خدا کا خوف کریں اور اپنی فضول لایعنی گفتگو اپنے تک محدود رکھیں۔

اگر میری بات پر شک ہے تو اسی فورم پر ہی پول کر کے دیکھ لیں غالب اکثریت آدم علیہ السلام کو پہلا انسان مانتی ہے یا آپ کے گمراہ نظریے کی حامی ہے ہاتھ کنگن کو آرسی کیا ۔
کسی کے کچھ مان لینے سے کیا جھوٹ سچ اورسچ جھوٹ میں بدل جاتا ہے؟ حقائق ہمیشہ برقرار رہتے ہیں، لوگ چاہے جو مرضی ایمان لاتے رہیں۔ ایک لمبے عرصہ تک پوری دنیا کے لوگ زمین کو چپٹا، سورج کو زمین کے گرد گھومنے جیسے نظریات رکھتے تھے۔ پھر سائنس دانوں نے مشاہدات اور تجربات کے بعد ان غلط نظریات کو جھوٹا ثابت کر دیا۔ لیکن گمراہ کن مذہبی جنونی آج بھی اس نظریہ پر قائم ہیں کہ زمین ساکن ہے۔ لاحول ولاقوۃ!
 
زیک

مسافر
تو کیا آثار قدیمہ جھوٹ بول رہے ہیں کہ پہلا انسان ارتقاء کے ذریعہ وجود میں آیا اور پھر اسنے افریقہ سے پوری دنیامیں ہجرت کی؟ قرآن کی بات بھی اپنی جگہ درست ہے کہ ہم حضرت آدم علیہ السلام کو پہلا نبی مانتے ہیں۔

کیونکہ یہ بات ہی غلط ہے تو میں اسکا انکاری کیوں نہ بنوں؟ ایک طرف اسلامی اقدار یہ کہتے ہیں کہ جھوٹ تمام برائیوں کی جڑ ہے اور دوسری طرف یہ توقع بھی کرتے ہیں کہ جھوٹی باتوں کا پرچار کرو! جب آثار قدیمہ اور سائنس سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام دنیا کے پہلے انسان نہیں ہیں تو پھر بھی آپ کیوں اپنے آنے والی نسلوں کو جھوٹ پڑھا رہے ہیں؟ کیا جھوٹ بولنا زیادہ بڑا گنا ہ ہے یا اپنے عقائد کا پرچار کرنا؟

تو مانتی رہے۔ ایک جھوٹی بات کو سچ مان لینے سے وہ جھوٹ سچ نہیں بن جاتا۔ چاہے ایک ارب لوگ ہوں یا 10 ارب۔ جھوٹ بہرحال جھوٹ ہی رہا ہے۔ نیز یہ مٹی سے بنانے کا کیا مطلب ہوا؟ اگر ہمارا رنگ گندمی ہے تو اسکا یہ مطلب لے لیا جائے کہ ہم مٹی سے بنے ہیں؟ کچھ خدا کا خوف کریں اور اپنی فضول لایعنی گفتگو اپنے تک محدود رکھیں۔

کسی کے کچھ مان لینے سے کیا جھوٹ سچ اورسچ جھوٹ میں بدل جاتا ہے؟ حقائق ہمیشہ برقرار رہتے ہیں، لوگ چاہے جو مرضی ایمان لاتے رہیں۔ ایک لمبے عرصہ تک پوری دنیا کے لوگ زمین کو چپٹا، سورج کو زمین کے گرد گھومنے جیسے نظریات رکھتے تھے۔ پھر سائنس دانوں نے مشاہدات اور تجربات کے بعد ان غلط نظریات کو جھوٹا ثابت کر دیا۔ لیکن گمراہ کن مذہبی جنونی آج بھی اس نظریہ پر قائم ہیں کہ زمین ساکن ہے۔ لاحول ولاقوۃ!
عارف کیوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کر رہے ہیں؟
 
یہ تو اتمام حجت ہو گئی
 
Top