500 انٹرنل ایرر

فرضی

محفلین
مجھے کل سے اردو محفل پر کئی موضوع کھولتے ہوئے 500 انٹر نیل ایرر کا میسیج آرہا ہے۔ منتظمین حضرات توجہ فرمائیں۔
 

جیہ

لائبریرین
فرضی! خوش آمدید میرے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے۔ اور یہ تب سے جب سے کچھ فیچر دوبارہ فعال کئے گئے ہیں
 

تیشہ

محفلین
Internal Server Error
The server encountered an internal error or misconfiguration and was unable to complete your request.
Please contact the server administrator, webmaster@urduweb.org and inform them of the time the error occurred, and anything you might have done that may have caused the error.
More information about this error may be available in the server error log.
Additionally, a 404 Not Found error was encountered while trying to use an ErrorDocument to handle the request


مجھے بھی یہ پرابلم بار بار آتا ہے یہ ایرر ، :(
 

نبیل

تکنیکی معاون
فعالیت کے موڈ میں کوئی بگ لگتا ہے جس کی وجہ فورم میں ایرر آنے لگتا ہے حالانکہ اردو ویب کی باقی سائٹس ٹھیک چل رہی ہوتی ہیں۔ میں اس بارے میں کچھ تحقیق کروں گا کہ کیا کیا جا سکتا ہے۔
 

تعبیر

محفلین
:( :( :(

کل میرے ساتھ بھی یہی مسئلہ تھا۔ چاہتے ہوئے بھی میں محفل نا آسکی اور آج بھی محفل اتنی سلو ہے کہ :(

میں نے اتنی محنت سے ایک ٹاپک بنایا تھا وہ بھی غائب ہو گیا :mad:
 

بلال

محفلین
کل ڈیٹابیس ایرر آ رہا تھا پھر 500 لیکن بعد میں ٹھیک ہو گیا تھا۔ اب جب میں آن لائن ہوا تو محفل کی طرف آیا تو وہی 500 کا ایرر آ رہا تھا لیکن اب پھر سے ٹھیک ہو گیا ہے۔۔۔
 

فرضی

محفلین
500 ایرر نے مکمل جان نہیں چھوڑی۔۔ ۔۔ بعض اوقات محفل بہت سلو ہوجاتی ہے۔۔۔ کہیں پر کچھ نا کچھ گڑ بڑ باقی ہے۔
 

زیک

مسافر
پچھلے تین دن سے کوئ rogue بوٹ محفل کے پیچھے پڑا ہوا تھا۔ اسے بین کرنے سے صورتحال کچھ بہتر ہونی چاہیئے۔

مزید اقدامات کے بارے میں ہم مشورے اور غور و فکر کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ جلد اس بارے میں آپ سب سے بھی مشورہ لیں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایک تو یہ ان بوٹس نے بہت تنگ کیا ہوا ہے۔ :(

دوسرے ہمارا ہوسٹنگ پرووائیڈر بھی ان بوٹس کو بلاک کرنے کی بجائے فورم کی سکرپٹ کا گلا گھوٹ دیتا ہے۔ :(
 

تعبیر

محفلین
ابھی میری طرف کچھ بہتر ہے۔ بعض اوقات پاسورڈ نہیں لگتا اور یہ مسئلہ میرے ساتھ دو تین دفعہ ہوا ہے آجکل۔

مجھے نکال تو نہیں رہے ہین نا یہاں سے ؟؟؟
 

خورشیدآزاد

محفلین
بہت خوشی ہوئی ہے کہ کئی دنوں بعد اس وقت محفل کی رفتار بھی تیز ہے اور 500 ایرر بھی نہیں آرہا شایدواقعی یہ مسائل بوٹس اور نئے نئے موڈز سے پیدا ہورہے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی میری طرف کچھ بہتر ہے۔ بعض اوقات پاسورڈ نہیں لگتا اور یہ مسئلہ میرے ساتھ دو تین دفعہ ہوا ہے آجکل۔

مجھے نکال تو نہیں رہے ہین نا یہاں سے ؟؟؟

اگر کہیں غلطی سے ایسا کر بیٹھے تو آپ :

مجھ کو نکال کر کچھ کھا رہے ہوں آپ
محفل میں اس خیال سے پھر آ گئی ہوں میں​

گاتے ہوئے پھر آ جائیں۔ ہم پھر سے آپ کے استقبال کا دھاگہ کھول لیں گے۔
 

زیک

مسافر
آج کچھ دیر کے لئے میں نے محفل سے سب کو بلاک کیا ہوا تھا سوائے خود کے تاکہ تسلی سے معاملات چیک کر سکوں۔ :grin:
 
Top