20 / 20 ورلڈ کپ 2009 پر آراء!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قمراحمد

محفلین
ٹاس جیت کر اگر آپ دوسری ٹیم کو بیٹنگ دیتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کے آپ جارہانہ نہیں بلکہ دفاعی انداز میں میچ کھیلنے جارہے ہیں۔ ٹارگٹ دے کر میچ جیتنا آسان ہوتا ہے۔ یونس خان کی جگہہ مصباح کو 20/20 ٹیم کا کپتنان ہونا چاہیئے۔
 
زینب

محفلین
ہا مصباح کپتان جوگل کھلا کے گیا ہے کیا کم ہے۔ہائے فیر ہار گئے فٹے منہ ان کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پہلے سیکھ کے آیئں کرکٹ کہتے کسے ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
وجی

لائبریرین
یار آپ لوگ کچھ زیادہ ہی جذباتی نہیں ہورہے جب ہماری قوم سیاسی لیڈروں کو کچھ نہیں کہتی تو انکو کیوں‌کچھ کہا جارہا ہے
یہ تو سیر کرنے گئے ہیں برطانیا میں
 
شمشاد

لائبریرین
اصل میں ان کو ایک نائٹ کلب جانے کی جلدی تھی۔ اس لیے جلدی جلدی ہار کے وہ پہنچ بھی گئے ہوں گے۔
 
arifkarim

معطل
فضول ٹیم پر لعنت ہے۔ ا ب مجھے توقعات ساؤتھ افریقہ اور ویسٹ انڈیز سے ہیں!
 
قمراحمد

محفلین
20/20 کی ٹیم میں یونس خان اور سلمان بٹ کی جگہہ ہی نہیں بنتی۔ 2 سال پہلے فائنل کھیل لیا تھا۔ اب کی بار جلدی ہی واپسی ہو گی۔ 2 ورم اپ میچ اور آج کا میچ دیکھ کر پاکستان کی ٹیم سے جیت کی امید لگانا ہی فضول ہے۔ ان سے تو اچھی بیٹنگ ہالینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ہے۔ پاکستان کی ٹیم کو واپسی کے لئے اپنا سامان پیک کر لینا چاہیئے۔ یہ ٹیم منفی سوچ کے ساتھ آج کا میچ کھیلی ہے۔ کمزور کپتانی ،گھٹیا فیلڈنگ اور منفی بیٹنگ نے یہ میچ ہروایا ہے۔
 
قمراحمد

محفلین
آج کل پاکستانی ٹیم 50 اوور کا میچ 20 اوور کا سمجھ کر اور 20 اوور کا میچ 50 اوور کا سمجھ کر کھیل رہی ہے۔ اِس ٹیم میں جان ہی نہیں ہے۔یونس خان نے آسڑیلیا سے ہونے والی گذشتہ سیریز میں یہ بیان دیتا تھا کے ہم آسڑیلیا سے سیکھنے کے لیے میچ کھیل رہے ہیں۔ اور اب 20/20 ورلڈکپ میں یہ بیان دیا ہے کے اگر ہم سیمی فائنل تک بھی کھیلنے میں کامیاب ہو گئے تو بڑی بات ہوگی ۔ ٹیم میں عبدالرازق اور عمران نذیر کو واپس لے کر آنے کی ضرورت ہے۔ آفریدی کی بیٹنگ بھی اب ختم ہو گئ ہے۔
 
arifkarim

معطل
20/20 کی ٹیم میں یونس خان اور سلمان بٹ کی جگہہ ہی نہیں بنتی۔ 2 سال پہلے فائنل کھیل لیا تھا۔ اب کی بار جلدی ہی واپسی ہو گی۔ 2 ورم اپ میچ اور آج کا میچ دیکھ کر پاکستان کی ٹیم سے جیت کی امید لگانا ہی فضول ہے۔ ان سے تو اچھی بیٹنگ ہالینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ہے۔ پاکستان کی ٹیم کو واپسی کے لئے اپنا سامان پیک کر لینا چاہیئے۔ یہ ٹیم منفی سوچ کے ساتھ آج کا میچ کھیلی ہے۔ کمزور کپتانی ،گھٹیا فیلڈنگ اور منفی بیٹنگ نے یہ میچ ہروایا ہے۔

بالکل صحیح فرمایا۔ شعیب اختر اور عمران نظیر جیسے بہترین پلیئرز کو شامل ہی نہیں کیا گیا۔ پھر اندھا آفریدی اور مصباح کی بیٹنگ بھی کچھ خاص نہیں تھی۔ یونس خان کپتانی کیلئے موزوں نہیں ہے۔ پچھلے سال تو پھر پاکستان فائنلز تک پہنچ گیا تھا۔ امسال تو سپر 8 تک پہنچنا ناممکن نظر آرہا ہے!
 
پاکستان کی ٹیم 2 ورم اپ اور آج کے میچ میں کسی پلان کے ساتھ نہیں کھیلی۔

میرے نزدیک پاکستان کے آج کے میچ میں ہارنے کی وجوہات میں

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کے بجائے انگینڈ کو کھیلنے کی دعوت دینا جب کے انگینڈ کی ٹیم ہالینڈ سے ہارنے کی وجہ سے پہلے ہی پریشر میں تھی، وہ پریشر یونس خان کے دفاعی اندازِ کپتانی سے چند اوور میں ہی ختم ہوگیا۔

عمر گل کو باولنگ کا آغاز کرنا چاہئے تھا مگر اُس کی جگہہ یاسر عرفات سے باولنگ کی شروعات کروائی۔ جبکہ عمر گل 20/20 کرکٹ میں وکٹیں لینے کی اعتبار سے دنیا میں پہلے نمبر پر آتا ہے۔

انتہائی کمزور فیلڈنگ، جس کی وجہ سے انگینڈ کی ٹیم نے 20، 25 رنز اپنی حیثیت سے زیادہ بنائے۔پاکستان نے انگینڈ کے 3 کیچز ڈراپ کیے

سلمان بٹ کا ٹیم میں ہونا جو کے 2 سال پہلے کے20/20 ورلڈ کپ میں سب سے سُست رفتار بیٹنگ کرنے والوں میں پہلے نمبر پر تھا جب کے اُس کی جگہہ عمران نذیر کو ٹیم میں ہونا چاہیئے تھا۔ عمران نذیر ایک ہفتہ پہلے ہونے والے پاکستانی ڈمیسٹک 20/20 ٹورنامنٹ کا بہترین بیسٹمین کا اعزاز حاصل کر چکا ہے۔

مصباح الحق جس کو بیٹنگ آرڈر میں ہہلے 4 بیسٹمینوں میں کھیلنے کیلئے آنا چاہیئے تھا چھٹے نمبر پر کھیلنے کے لئے آنا۔ جب کے وہ موجودہ پاکستانی ٹیم میں سب سے اچھا 20/20 بیسٹمین ہے۔ اور رنز کے لحاظ سے بھی وہ20/20 میں پاکستان کابہترین بیسٹمین ہے۔

پاکستان کے تمام بیسٹمینوں کا دفاعی انداز میں بیٹنگ کرنا۔ جبکہ پہلے اوور سے ہی ٹیم کو 9،10 رنز پر اوور کے لحاظ اوسط درکار تھی۔
 
فہیم

لائبریرین
جو ٹیم پاکستانی سلیکٹرز نے t20 کے لیے بناکر بھیجی ہے وہ کہیں سے بھی 20-20 ورلڈ کپ کی ٹیم نہیں لگتی۔

پی سی بی کا سب سے احمقانہ اقدام یہ تھا کہ RBS ٹرافی اس وقت منعقد کرائی جب کہ ٹیم کا اعلان ہوچکا تھا۔
جبکہ اگر ان میں ذرا بھی عقل ہوتی تو یہ لوگ اسے تھوڑا پہلے رکھتے کہ اس کے بعد اس ٹورنامنٹ میں‌ بہتر کارکردگی پیش کرنے والوں کو ٹیم میں شامل کیا جاتا۔

لیکن معلوم نہیں کہ یہ پی سی بی والے آج کل کس ترنگ میں ہیں۔
 
قمراحمد

محفلین
جو ٹیم پاکستانی سلیکٹرز نے t20 کے لیے بناکر بھیجی ہے وہ کہیں سے بھی 20-20 ورلڈ کپ کی ٹیم نہیں لگتی۔

پی سی بی کا سب سے احمقانہ اقدام یہ تھا کہ rbs ٹرافی اس وقت منعقد کرائی جب کہ ٹیم کا اعلان ہوچکا تھا۔
جبکہ اگر ان میں ذرا بھی عقل ہوتی تو یہ لوگ اسے تھوڑا پہلے رکھتے کہ اس کے بعد اس ٹورنامنٹ میں‌ بہتر کارکردگی پیش کرنے والوں کو ٹیم میں شامل کیا جاتا۔

لیکن معلوم نہیں کہ یہ پی سی بی والے آج کل کس ترنگ میں ہیں۔
یہ پی سی بی کرکٹ بورڈ ایک دم فارغ ہے۔۔۔۔ اِن کی گھٹیا پالیسی کی وجہ سے پاکستان ورلڈکپ 2011 کی میزبانی سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔ یہ لوگ کرکٹ کے پیسے پر عیاشی کرتے رہتے ہیں۔ اعجاز بٹ تو صرف آصف زرداری سے اچھے تعلقات کی وجہ سے بورڈ کا سربراہ بنا ہوا ہے۔ پاکستانی کرکٹ میں ٹیم کا انتخاب کرتے ہوئے ذاتی پسند نا پسند کو ہی مدِنظر رکھا جاتا ہے۔ جس کا نتیجہ آج ایک بار پھر پاکستان کی ہار کی صورت میں سامنے آیا ہے۔ یونس خان اب یہ بیان دے گا کے ہم انگینڈ کے موسم سے ہم آہنگ نہیں ہوسکے تھے۔ یا پھر ہم انگینڈ سے بھی سیکھنے کے لئے کھیلنے تھے۔
 
یا پھر سردی کی وجہ سے کرکٹ (کیڑے) پاجامے میں گھس گئے تھے اور یوں پچ پر کھڑا ہونا مشکل ہو گیا تھا! :)
 
بھائی جب ہارنے پر اتنے پیسے مل جائیں جتنے ٹورنامنٹ جیتنے کے ملتے ہیں تو کون چریا محنت کرے گا. دیکھا نہیں کہ ہمارے شیروں نے کیسے سادہ اور آسان کیچ کتنے نرالے انداز سے چھوڑے تھے.:applause:
 
شمشاد

لائبریرین
آج کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش ائر لینڈ سے ہار گیا۔ اب ان کو تو واپس چلے جانا چاہیے۔
 
شمشاد

لائبریرین
آسٹریلیا اور سری لنکا میدان میں

آسٹریلیا پہلے کھیلے گا۔

کہنے والے یہ کہہ رہے ہیں کہ آسٹریلیا کو بڑے اسکور سے جیتنا چاہیے۔

میچ شروع ہونے میں تیرہ منٹ باقی ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلیا کو کھیلنے کی دعوت دی ہے۔
یہ بھی پاکستان کے نقش قدم پر ہیں کیا؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top