20 / 20 ورلڈ کپ 2009 پر آراء!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

arifkarim

معطل
شکر ہے بچہ ٹیم سے تو کم از کم جیتے۔ مجھے تو آئیرلینڈ والا خوف لاحق ہو گیا تھا!
 
فہیم

لائبریرین
میچ جیت گئے۔

لیکن اگر دیکھا جائے تو اس میچ میں بھی پاکستان کی جانب سے کافی خامیاں‌ ہوئیں۔
یہی اگر کسی بڑی ٹیم کے خلاف ہوتا تو پاکستان میچ ہارا ہوا تھا۔
 
قمراحمد

محفلین
پاکستان کی فیلڈنگ آج بھی خراب تھی۔ 2 کیچ چھوڑے اور ایک رن آوٹ بھی نہیں کرسکے۔ بہتری کی ابھی بھی بہت ضرورت ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ہماری ٹیم کا بھی کوئی دین ایمان نہیں۔ معلوم ہی نہیں ہوتا کہ کس وقت کیا کرنا ہے۔

اگر یہی کھیل پہلے کھیل لیتے تو کیا ہوتا؟
 
زین

لائبریرین
خبر

پاکستان نے ٹوئنٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں ہالینڈلینڈ کو 82رنز سے شکست دے کرسپر8مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا‘پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی نے چار آورز میں 11رنز دیکر4کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ‘پاکستان جمعہ کو سپر8مرحلے کا پہلا میچ سری لنکا کے خلاف کھیلے گا‘پاکستانی ٹیم کی جیت پر ملک بھر میں جشن عوام سڑکو ں پرنکل آئے اور مٹھائیاں تقسیم کیں او رخوشی کا اظہارکیا۔منگل کے روز لارڈز میں کھیلے جانے والے ٹوئنٹی20ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیااور مقررہ 20آورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 175رنز بنائے جس میں کامران اکمل نے دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 30بالوں پر41رنزبنائے‘شعیب ملک نے 30‘یونس خان نے36‘سلیمان بٹ نے 18‘جبکہ مصباح الحق نے 31رنز بنائے اور ناٹ آﺅٹ رہے‘شاہد آفریدی13رنز بناکر آﺅٹ ہوئے‘نیدر لینڈ کی جانب سے پی ایم سیلرنے دو کھلاڑیوں کو جبکہ ڈی پی نینز اور پی ڈبلیو بورن نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔پاکستان کے 175رنز کے جواب میں نیدر لینڈ کی ٹیم 17.3آورز میں 93رنز بناکر آل آﺅٹ ہوگی۔پاکستان کی طرف سے شاہد آفریدی نے چار اوورز میں 11رنز دیکر4کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جوکہ ان کی بہترین کارکردگی ہے ۔اس کے علاوہ سعید اجمل نے چار اوورز میں20رنزدیکر 3کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ محمد امیر‘عمر گل اورشعیب ملک نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔نیدر لینڈ کی ٹیم پاکستانی باﺅلر ز کے سامنے بے بس نظر آئی اور 17.3اوورز میں 93رنز بناکر آل آﺅٹ ہوگی۔میچ میں پاکستان کو سپر8کے مرحلے میں کوالیفائی کرنے کیلئے نیدر لینڈ کی ٹیم 150رنز بنانے سے روکنا تھا جس میں پاکستان کامیاب رہا۔اس سے قبل پاکستان کو انگلینڈکے ہاتھوں شکست کی وجہ سے شدید تنقید کا سامناکرنا پڑا اور پاکستان کی عوام نے مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کوغیر تسلی بخش قرار دیا۔پاکستان سپر8مرحلے کا پہلا میچ جمعہ کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا جس کے بعد دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور تیسرا آئر لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔پاکستانی ٹیم کی جیت پر لاہور سمیت ملک بھر میں جشن منایاگیا اور عوام سڑکوں پر نکل آئے اور خوشی کا اظہار کیا۔عوام کی بڑی تعداد نے سڑکوں پر رقص کیا اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
شکریہ زین۔

اور اس وقت جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کا میچ ہو رہا ہے۔

جنوبی افریقہ نے 3 اوور میں 22 اسکور کیئے ہیں۔
 
خرم شہزاد خرم

یہ کیسی خبر ہے جس میں مین آف دی میچ کا ذکر ہی نہین
 
شمشاد

لائبریرین
جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی صورتحال

نیوزی لینڈ کو جیتنے کے لیے 9 گیندوں پر 19 اسکور کی ضرورت ہے۔

ٍدلچسپ مرحلے میں ہے میچ
 
شمشاد

لائبریرین
نہیں مار سکا چوکا۔ بھاگ کر چار اسکور کرنے کے چکر میں دو اسکور تو کر لیے تھے لیکن پھر تیسرے کے چکر میں رن آؤٹ ہو گیا۔
 
شمشاد

لائبریرین
بہت ہی دلچسپ میچ تھا۔ دونوں ٹیموں کی اوسط بھی کم ہی رہی۔ جنوبی افریقہ 2 اسکور سے جیت گیا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
سری لنکا نے تو خاصا اسکور کیا ہے 192 پر پانچ آؤٹ۔

جواب میں کیا ہو گا، وہ بھی دلچسپ ہو گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top