15 ورلڈبیسٹ میئرز

بریکنگ نیوز

کراچی دنیا کا سب سے بڑا شہر ہے۔ اور مصطفی کمال کو15 ورلڈبیسٹ میئرز کی لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے جس کے نتائج کو اعلان اپریل میں کیا جائے گا۔ ابھی ابھی یہ خبرجیو نیوز پر نشر ہوئی ہے۔

 

نبیل

تکنیکی معاون
بہتر ہوتا ہے کہ ایک سطری بریکنگ نیوز پوسٹ کرنے کی بجائے کوئی ربط بھی فراہم کیا کریں۔
 
بریکنگ نیوز

کراچی دنیا کا سب سے بڑا شہر ہے۔ اور مصطفی کمال کو15 ورلڈبیسٹ میئرز کی لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے جس کے نتائج کو اعلان اپریل میں کیا جائے گا۔ ابھی ابھی جیو پر یہ خبر آئی ہ

کراچی دنیا کا سب سے بڑا شہر کس بنیاد پر ہے؟ کم از کم میری معلومات کے مطابق نہ تو اس کی پاپولیشن اول نمبر پر ہے اور نہ ہی رقبہ۔ ملاحظہ فرمائیں وکیپیڈیا سے یہ ربط۔
 
بہتر ہوتا ہے کہ ایک سطری بریکنگ نیوز پوسٹ کرنے کی بجائے کوئی ربط بھی فراہم کیا کریں۔

کراچی دنیا کا سب سے بڑا شہر کس بنیاد پر ہے؟ کم از کم میری معلومات کے مطابق نہ تو اس کی پاپولیشن اول نمبر پر ہے اور نہ ہی رقبہ۔ ملاحظہ فرمائیں وکیپیڈیا سے یہ ربط۔

یہ خبر میں نے ابھی جیو نیوز پر دیکھی ہے مگر ان کی سائٹ پر ابھی نہیں لگی ہے۔ لہذاتھوڑی دیر انتظار فرمائیے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فرحان، آپ اگر ایم کیو ایم کے ساتھ واقعی مخلص ہیں تو پوسٹ کرنے سے پہلے ایک مرتبہ اپنی تحریر کو اچھی طرح پڑھ بھی لیا کریں تاکہ بعد میں مذاق نہ بنے۔
 
فرحان، آپ اگر ایم کیو ایم کے ساتھ واقعی مخلص ہیں تو پوسٹ کرنے سے پہلے ایک مرتبہ اپنی تحریر کو اچھی طرح پڑھ بھی لیا کریں تاکہ بعد میں مذاق نہ بنے۔

کہتے ہیں کہ سچ کو آنچ نہیں اور سچے لوگوں کو بظاہر اکثر ہی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر سچ آخر سچ ہوتا ہے۔

11 بجے کی ہیڈ لائنز ملاحظہ کریں۔ حقیقت پتا چل جائے گی۔ شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے آپ کو محض ایک مخلصانہ مشورہ دیا تھا۔ باقی مجھے ان نام نہاد حقیقتوں سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
 

دوست

محفلین
بھئی میں تو اب دور سے ہی پہچان جاتا ہوں۔ بہترین پارٹی ہوگی تو ایم کیو ایم، بہترین مئیر ہوگا تو مصطفے کمال۔ سبق کی طرح یاد ہوگئے ہیں۔ :cool:
 

گرائیں

محفلین
بریکنگ نیوز

کراچی دنیا کا سب سے بڑا شہر ہے۔ اور مصطفی کمال کو15 ورلڈبیسٹ میئرز کی لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے جس کے نتائج کو اعلان اپریل میں کیا جائے گا۔ ابھی ابھی یہ خبرجیو نیوز پر نشر ہوئی ہے۔

کہیں یکم اپریل کو تو اعلان نہیں‌ہو گا؟
 

آفت

محفلین
میں نے بھی جیو نیوز پر یہ خبر سنی ہے لیکن وہاں پندرہ نہیں پانچ سو کا ہندسہ بتایا گیا ہے ۔ شاید مجھے سننے میں غلطی لگی ہو لیکن بہرحال یہ خبر چلی ہے ۔
باقی مجھے خود یہ سمجھ نہیں آئی کہ کراچی کو دنیا کا سب سے بڑا شہر کس طرح کہا گیا ہے ۔ ریو ڈی جینریو کی آبادی شاید اڑھائی کروڑ ہے اس حساب سے تو وہی بڑا شہر ہوا ۔ اس کے علاوہ کراچی سے بڑے شہر اور بھی ہیں ۔ شنگھائی اور بمبئی وغیرہ
 

شمشاد

لائبریرین
خبر اگر جیو پر چل گئی ہے تو اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ وہی سچ بھی ہو گیا۔

یہ تو وہی لطیفہ ہو گیا کہ ایک بچہ بڑے خشوع و خضوع سے دعا مانگ رہا تھا " یا اللہ جہلم کو پاکستان کا دارالحکومت بنا دے۔"

اس کی امی نے جب پوچھا کہ ایسی دعا کیوں مانگ رہے ہو تو وہ بولا " میں آج پرچے میں جہلم کو پاکستان کا دارالحکومت لکھ آیا ہوں۔"
 

شمشاد

لائبریرین
دنیا کے بڑے شہر آبادی کے لحاظ سے

1. Tokyo, Japan - 28,025,000
2. Mexico City, Mexico - 18,131,000
3. Mumbai, India - 18,042,000
4. Sáo Paulo, Brazil - 17, 711,000
5. New York City, USA - 16,626,000
6. Shanghai, China - 14,173,000
7. Lagos, Nigeria - 13,488,000
8. Los Angeles, USA - 13,129,000
9. Calcutta, India - 12,900,000
10. Buenos Aires, Argentina - 12,431,000
11. Seóul, South Korea - 12,215,000
12. Beijing, China - 12,033,000
13. Karachi, Pakistan - 11,774,000
14. Delhi, India - 11,680,000
 

شمشاد

لائبریرین
دنیا کے بڑے شہر رقبے کے لحاظ سے

Rank   Metropolitan area   Population   Area (km2)  
1 New York City[4] 19,750,000 17,884
2 Moscow 15,000,000 14,925
3 London 12,875,000 11,391
4 Buenos Aires 13,170,000 10,888
5 Los Angeles 15,250,000 10,780
6 São Paulo 18,850,000 8,479
7 Tokyo 32,450,000 8,014
8 Mexico City[3] 20,450,000 7,346
9 Osaka-Kobe-Kyoto 17,375,000 6,930
10 Beijing 12,500,000 6,562
11 Shanghai 16,650,000 5,177
12 Jakarta 18,900,000 5,100
13 Seoul 20,550,000 5,076
14 Delhi 18,600,000 3,182
15 Hong Kong-Shenzhen[5] 15,800,000 3,051
16 Metro Manila 16,300,000 2,521
17 Mumbai 19,200,000 2,350
18 Kolkata 15,100,000 1,785
19 Greater Cairo 14,450,000 1,600
20 Karachi 11,800,000 1,100
 

آفت

محفلین
نہ تین میں نہ تیرہ میں
ویسے اگر یہ لوگ ایسی بات کرتے ہیں تو اچھنبے کی بات نہیں
یہ لوگ تو گلگت و بلتستان میں ایم کیو ایم کے جلسوں کو ملینز مین کہا کرتے تھے
جب کہ حقیقت میں وہاں ٹوٹل ووٹرز ہے سات لاکھ تھے ۔ جو دور دراز پہاڑی علاقوں میں اور کئی اضلاع میں مقیم ہیں
 

وجی

لائبریرین
ویسے یہاں جو لسٹ ہے اسکے مطابق کراچی کو نمبر 1 کہا گیا ہے یہاں سٹی کی آبادی کے لحاظ سے کراچی کو نمبر 1 کہا گیا ہے
اور کل آبادی ممبئی سے کم ہی ہے
یہاں میئر کی لسٹ کو شہر کے نام کے حساب سے ترتیب دی گئی ہے اس میں مصطفٰی کمال کا نام کراچی کی وجہ سے 15 نمبر پر ہے
اس لسٹ میں لوگوں کو کہا گیا ہے کہ وہ نومینیٹ کریں بہترین میئر کو
 

وجی

لائبریرین
پہلے کی طرح اس بار بھی لفظوں کے ساتھ کھیلا جارہا ہے
اب کوئی اتنا بھی جزباتی نہ ہوا کرے
 
Top