ساقی۔

محفلین
دوائیں مجھے تو نہ اتنی کھلاو
کہ پہلے ہی معدہ مرا جل گیا ہے
ابھی ہی تو آیا ہوں واپس مطب سے
معالج نے کافی ہی بل لے لیا ہے
 
مجھے شاعری سے نہیں ہے علاقہ
مگر آپ حضرات سے سیکھ کر کچھ
یہ خواہش ہوئی ہے مرے دل میں پیدا
کہ میں بھی کروں کچھ فعولن فعولن
 

الف عین

لائبریرین
’سحَر‘ اور ’سحر‘ایسے الفاظ ہیں جو
کہ ساحرؔ کو کنفیوز کرتے تو ہوں گے
جو امجد بھی چکر میں آ کر پھنسے ہیں
ہم ان کو بھی ایکسکیوز کرتے تو ہوں گے
 
پکڑ کر جو امجد کو لایا یہاں پر
وہی سحر ٹوٹا ہوا لگ رہا ہے
وگرنہ تو امجد کو میں جانتا ہوں
کہ غلطی عموماََ یہ کرتا نہیں ہے
:)
 
مجھے رات کو نیند آتی نہیں ہے
سویرے میں تاخیر سے جاگتا ہوں
پریشانی میں پورا دن کاٹتا ہوں
سویرے اگرچہ نہیں کام کوئی
مگر پھر بھی عادت بری ہے یہ صاحب
مجھے آپ سے مشورہ چاہیے تھا
جو ہو شب کو سونا کروں کیا میں بھائی
بھلائی سے کیسے میں بدلوں برائی
 
ادب دوست بھائی مرے شب گزیدہ
اگر رات کو نیند آتی نہیں ہے
بھلائی سے بدلو گے کیسے بُرائی
سمجھ میں اگر یہ سماتی نہیں ہے
مِرا مشورہ آپ کو بس یہی ہے
ہے سچ بات ، گرچہ لُبھاتی نہیں ہے
بس اُٹھ بیٹھو بیٹا بہت ہوچکی ہے
دیئے بجھ چکے ہیں کہ باتی نہیں ہے
سویرے کا اٹھنا ہے عادت کچھ ایسی
کہ بن جائے عادت تو جاتی نہیں ہے
کیے جاؤ کوشش ادب دوست بھائی
یہ کوشش یہ محنت ہراتی نہیں ہے
 
فعولن فعولن فعولن یہ کیا ہے
مری عقل سے کچھ پرے کی بلا ہے
مجھے بھی فعولن فعولن سکھائیں
عروضی قواعد مجھے بھی بتائیں
 

سید عاطف علی

لائبریرین
فعولن کاجو بند تم نے لکھا ہے
عروضی توازن بھی اچھا رکھاہے
مزاجِ گرامی بھی موزوں کیا ہے
فعولن کی برکت ہےیہ اور کیا ہے
دعائیں ہماری ملیں سرسری کو
کہ منظوم جس نے لڑی کو کیا ہے
 
آخری تدوین:
Top