مزید تفصیل سے:

بہت شکریہ، آپ نے یہ بتایا
ب (1) ہت (2) شک (2) ر (1) یہ (2) آ (2) پ (1) نے (2) یہ (2) ب (1) تا (2) یا (2)
ف (1) عو (2) لن (2) ف (1) عو (2) لن (2) ف (1) عو (2) لن (2) ف عو (2) لن (2)
 
سلمان حمید

محفلین
تفصیل پیش کریں اس کی پلیز۔۔۔ :)
مطلب یہ کیسے فعولن ہے؟

بہت شکریہ، آپ نے یہ بتایا
کہ میں نے یہ جانا، میں تنہا نہیں ہوں

"بہت" 3 حرفی ہے جو فعو کے وزن پر آتا ہے، جیسے یہ سب 3 حرفی ہیں، فعو، بہت، کبھی، سبھی، مری، جہاں وغیرہ
شکریہ کو پڑھنے میں بھی آپ دو ٹکڑے کر کے پڑھتی ہیں، ہے نا؟ جیسے "شک"، "ریہ" تو "شک" بنا 2 حرفی اور"ریہ" بنا 3 حرفی

تو پہلا فعولن تو پورا ہوا "بہت شُک" سے
دوسرا فعولن پورا ہوا "ریہ آ" سے
تیسرا "پ نے ، یہ"، اب یہاں تھوڑی سائینس ہے، پ اور نے کو جوڑ کر 3 حرفی بنایا گیا ہے فعو کے وزن پر لانے کے لیے کیوں کہ جب آپ سُر میں پڑھیں گی تو پ اور نے ایک طرح سے جڑا ہوا ہی لگتا ہے۔ پڑھ کر دیکھ لیں۔

چوتھا فعولن بنا "بتا یا" سے۔

سمجھ آئی یا پچھلی بھی گئی؟ :rollingonthefloor:

نوٹ، میں تھوڑا غلط بھی ہو سکتا ہوں کیوںکہ میں بھی آپ کی طرح کچا پکا ہی ہوں:rollingonthefloor:
 
ابن رضا

لائبریرین
بہت شکریہ، آپ نے یہ بتایا
ب ہت شک ر یہ آ پ نے یہ ب تا یا
ف عو لن ف عو لن ف عو لن ف عو لن

آپ تقطیع میں چُوک گئے ہیں
شکریہ کی تقطیع یہ ہے
شک ری یہ 222
یا
شک ری یَ122

http://www.urduencyclopedia.org/urdudictionary/index.php?title=شکریہ
 
آخری تدوین:

ابن رضا

لائبریرین
آخری تدوین:
Top