ابن رضا

لائبریرین
یہ ایک لڑی ہے جس میں فعولن کے وزن پر الفاظ کو لکھا جاتا ہے تاکہ نئے آنے والوں کو بحروں سے آشنائی ہو اور مشق کرکے روانی حاصل کی جا سکے۔

فعولن کو اگر تقطیع کیا جائے تو ہندسوں میں اس کو 221 لکھیں گے یعنی پہلا حرف یک حرفی (جسے ہجائے کوتاہ بھی کہا جاتا ہے) اور باقی دونوں حروف دو حرفی (جنہیں ہجائے بلند بھی کہا جاتا ہے) ۔ مثال کے طور پر لفظ اسامہ اس کا پہلا حرف یعنی الف ہجائے کوتاہ شمار ہو گا اور سا اور مہ دونوں دو دو حرفی ہیں اس لیے ہجائے بلند شمار ہونگے ان سب کے امتزاج سے فعولن بنا بروزن اُسامہ۔
 

سلمان حمید

محفلین
مری شاعری میں وزن ہی نہیں تھا
وزن کو جو سمجھا تو مت وج گئی تھی
وزن لے کے چلنے میں ہر چیز بھولا
سبھی لفظ میرے ہر اک سوچ میری
میں اب سوچتا ہوں کہ نہ سیکھتا میں
مرے ذہن میں میری سوچیں تو رہتیں
جہاں اب فعولن فعولن بھرا ہے
 
مری شاعری میں وزن ہی نہیں تھا
وزن کو جو سمجھا تو مت وج گئی تھی
وزن لے کے چلنے میں ہر چیز بھولا
سبھی لفظ میرے ہر اک سوچ میری
میں اب سوچتا ہوں کہ نہ سیکھتا میں
مرے ذہن میں میری سوچیں تو رہتیں
جہاں اب فعولن فعولن بھرا ہے

بہت شکریہ، آپ نے یہ بتایا
کہ میں نے یہ جانا، میں تنہا نہیں ہوں
 
Top