’ہماری اردو‘ ایک نئی فورم

الف عین

لائبریرین
آج ایک دوسرے یاہو گروپ میں اس کی خبر دیکھی اور ابھی ابھی اپنے اردو کمپیوٹنگ گروپ پر بھی یہ پیغام منظور کیا ہے۔ اس فورم میں دیوان غالب بھی پوسٹ کیا جا رہا ہے یہاں سے لے کر ہی۔ کیا یہ ثناء اپنے ثناءاللہ ہیں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ جان کر اچھا لگا کہ ایک اور تحریری اردو پر مبنی فورم بنی ہے اور ان لوگوں نے ایک مختلف کلر سکیم بھی اپنائی ہے جو کہ ڈیفالٹ سب سلور ٹمپلیٹ سے بہتر لگ رہی ہے۔ البتہ اس فورم پر پیش کیے گئے موضوعات کے بارے میں میرے کچھ تحفظات ہیں۔ اگرچہ اردو ویب سائٹس کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے لیکن ان پر پیش کیے گئے مواد میں کچھ یکسانیت سی ہے۔ تقریباً ہر سائٹ ہر اردو ادب، شاعری اور مذہبی موضوعات کا کچھ مکسچر پیش کیا جاتا ہے۔ میری دانست میں کسی بھی سائٹ کو قبول عام حاصل کرنے کے لیے عام وضع سے ہٹ کر کام پیش کرنا چاہیے۔ بہرحال یہ میری ذاتی رائے ہے۔
 

رضوان

محفلین
بالکل ہوبہو اردوویب کی چھوٹی بہن معلوم ہورہی ہے۔ بعض جملے اور عنوانات بھی ایک سے ہیں۔ اگر اسی کا نام اردو کی خدمت و ترویج ہے تو کیا کہنے صاحب پھر نقالی اور چربہ سازی کی تعریف نئے سرے سے کرنی پڑے گی۔ خالی رنگ بدلنے سے تاثر تو نہیں بدلتا ۔ نئے لوگوں کو متحرک کریں تو اچھی بات ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ان لوگوں نے اتنا initiative ضرور لیا ہے کہ فورم کے سٹائل میں تبدیلی لائے ہیں۔ اسی لیے مجھے بھی امید ہے کہ شاید کچھ مختلف کام کریں گے۔ ہو سکتا ہے کہ فورم کے آغاز پر یہ موضوعات شروع کر دیے ہوں اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں انفرادیت پیدا ہوتی رہے۔
 

منہاجین

محفلین
اردو چوپالوں میں بہتری کی گنجائش

نبیل نے کہا:
یہ جان کر اچھا لگا کہ ایک اور تحریری اردو پر مبنی فورم بنی ہے اور ان لوگوں نے ایک مختلف کلر سکیم بھی اپنائی ہے جو کہ ڈیفالٹ سب سلور ٹمپلیٹ سے بہتر لگ رہی ہے۔ البتہ اس فورم پر پیش کیے گئے موضوعات کے بارے میں میرے کچھ تحفظات ہیں۔ اگرچہ اردو ویب سائٹس کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے لیکن ان پر پیش کیے گئے مواد میں کچھ یکسانیت سی ہے۔ تقریباً ہر سائٹ ہر اردو ادب، شاعری اور مذہبی موضوعات کا کچھ مکسچر پیش کیا جاتا ہے۔ میری دانست میں کسی بھی سائٹ کو قبول عام حاصل کرنے کے لیے عام وضع سے ہٹ کر کام پیش کرنا چاہیے۔ بہرحال یہ میری ذاتی رائے ہے۔


میں نے حال ہی میں کچھ اردو چوپالوں کی فہرست کے لئے ایک دھاگہ شروع کیا ہے، جس میں کچھ اردو چوپالیں پیش کی ہیں۔ نبیل کی بات درست ہے کہ کم و بیش ان تمام چوپالوں کا مزاج ایک جیسا ہے۔ اردو محفل دراصل ایک آئیڈیل مقام حاصل کر چکی ہے، شاید اسی لئے 'اردو سنٹر' سے لے کر 'ہماری اردو' تک سب کسی نہ کسی طرح اس کی چھوٹی بہنیں ہیں۔ اس کی ایک اور وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ 'اردو محفل' ایک جامع چوپال ہے، جس پر کم و بیش ہر موضوع زیرِ بحث آتا ہے۔ اور ہر نئی بننے والی ویب سائٹ ہمیں اس سے ملتی جلتی لگتی ہے۔

بہرحال پھر بھی کچھ تو نیا پن ہونا ضروری ہے، ورنہ اگر ہر جگہ ایک سے موضوعات ہی ہونا ہیں تو الگ الگ ویب سائٹس کی کیا ضرورت باقی رہ جاتی ہے۔

مجھے رضوان کا آخری جملہ سب سے زیادہ متاثرکن لگا ہے۔ مزہ تو تبھی ہے کہ ہر نئی اردو ویب سائٹ نئے اردو صارفین بھی پیدا کرے۔
 
طالب علم کا اردو سے تعلق جوڑنا ہوگا

رضوان کا انداز مجھے بڑا سخت لگا ہے۔ انہوں نے نئی چوپال شروع کرنے کے اتنے بڑے initiative کو چربہ سازی پر منتج کردیا۔

کسی فورم کی ترقی کے لیے یقیناً نیا پن اہم ہے جو مجھے امید ہے وقت کے ساتھ ساتھ آتا رہے گا۔ میں تو آج کل ایک ایسے اردو فورم کے خواب دیکھ رہا ہوں جہاں طالب علم آکر تعلیمی مواد شیئر کریں۔ نیٹ پر اردو کی ترویج کے لیے ہمیں طالب علم کا اردو سے تعلق جوڑنا ہوگا۔ ان کو کل کا معمار غلط نہیں کہا جاتا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
طالب علم کا اردو سے تعلق جوڑنا ہوگا

شارق مستقیم نے کہا:
کسی فورم کی ترقی کے لیے یقیناً نیا پن اہم ہے جو مجھے امید ہے وقت کے ساتھ ساتھ آتا رہے گا۔ میں تو آج کل ایک ایسے اردو فورم کے خواب دیکھ رہا ہوں جہاں طالب علم آکر تعلیمی مواد شیئر کریں۔ نیٹ پر اردو کی ترویج کے لیے ہمیں طالب علم کا اردو سے تعلق جوڑنا ہوگا۔ ان کو کل کا معمار غلط نہیں کہا جاتا۔

شارق، کیا اتفاق ہے کہ میں بالکل یہی بات سوچ رہا تھا کہ خاص ایسے موضوعات کے لیے بھی فورمز ہونے چاہییں۔ اگرچہ محفل فورم میں کافی موضوعات کی نمائندگی ہے لیکن اس کا اصل فوکس اردو کمپیوٹنگ ہے۔ تعلیم و تدریس اور پیشہ ورانہ زندگی کے موضوعات پر یہاں زیادہ گفتگو نہیں ہوتی۔

میں نے کئی پاکستانی اور انڈین انگریزی فورم دیکھے ہیں جہاں تعلیم، سیاست اور دوسرے موضوعات پر بہت معلوماتی اور سنجیدہ گفتگو ہوتی ہے۔ کوئی وجہ نہیں ہے کہ اردو میں ایسی فورم نہ بن سکے۔ میرے خیال میں وقت کے ساتھ ان موضوعات پر بھی فورمز بننی شروع ہو جائیں گی۔ اس وقت زیادہ ٹرینڈ کمیونٹی ویب سائٹس کا ہے۔
 

F@rzana

محفلین
اعجاز صاحب کی مہربانی، جن کی وجہ سے ہو بہو “اردو محفل“ جیسی سائٹ دیکھنے کو ملی،
نبیل کا ظرف ہے جنھوں نے بات کا جواب حوصلہ افزا دیا ،
جبکہ میرا میرا ذاتی خیال یہی ہے کہ یہ “چربہ“ سائٹ ہے، اگر اس کاLay out مختلف ہوتا تو کوئی ندرت یقینا اپنی جانب کھینچتی،
موضوعات بھی یکسانیت پر مبنی ہیں، خیر۔۔۔۔!
اس بات کو بھی مسترد نہیں کیا جاسکتا کہ جتنی بھی اردو چوپالیں قائم ہوں گی اس زبان کی ترقی و ترویج کے لئے کار آمد ثابت ہوں گی۔

کمیوٹر شناسی کو “اردو زبان “ میں فروغ دینا اولین مقصد ہو تو بہت بہتر اور خوش آئند رہے گا۔
 
یہ خوشی کی بات ہے کہ تحریری اردو کی سمت لوگوں نے سوچنا شروع کردیا ہے اور اس پر آہستہ آہستہ ہی سہی پر کام ہونا شروع ہو گیا ہے۔ میرے خیال میں اردو ویب کو اگر یہ اعزاز حاصل ہو رہا ہے کہ وہ اردو تحریری سائٹس کی مادر ویب سائٹ بن رہی ہے تو یہ ایک حوصلہ افزا بات ہے اور ہمیں اس کا خیر مقدم کرنا چاہیے کیونکہ آج ہم ایک دو سائٹس کی پذیرائی کریں گے تو کل کو نہ جانے کتنی سائٹس ہم سے مدد مانگنے میں کوئی عار محسوس نہ کریں۔ الف سے ے تک بھی اگر کوئی نقل کر لے تب بھی کچھ نہ کچھ مختلف ضرور ہوگا اور وقت کے ساتھ ساتھ ہوتا جائے گا۔ چند نئے ممبران بنیں گے اور پھر وہ اردو تحریر سے آشنا ہوں گے اور یہ نہ ممکن ہے کہ وہ اردو ویب تک نہ پہنچے اور انہیں اس فورم کی جملہ خصوصیات کا پتہ نہ چلے۔ کوئی بھی ویب سائٹ اپنے ممبران کے زور پر ہی چلتی ہے اور اگر وہ کام جو ہم نے کیا ہے اور اس میں ابھی غلطیاں ہیں تو وہی کام کسی اور جگہ غلطیوں سے پاک ہو جائے تو یہ بھی ایک کامیابی ہے۔ اس سلسلے میں ہمیں معاندانہ رویہ کی بجائے معاملے والا کام کرنا چاہیئے۔
 
شکل لامحالہ اردو ویب جیسی

مؤدبانہ گزارش ہے کہ جو سائٹ بھی اردو پی ایچ پی ب ب پر بنے گی اس کی شکل لامحالہ اردو ویب جیسی تو ہوگی ہی! اس میں چربہ کہاں سے آگیا۔

نبیل: اس موضوع پر ایک الگ دھاگہ کھول رہا ہوں پراجیکٹ والے فورم میں تاکہ سند رہے۔
 

دوست

محفلین
اچھی چیز ہے۔تاہم موضوعات میں امید ہے جدت پیدا کریں گے ہمارے نئے دوست۔
ترقی کی دعا کے ساتھ۔
 

منہاجین

محفلین
شکل لامحالہ اردو ویب جیسی

شارق مستقیم نے کہا:
مؤدبانہ گزارش ہے کہ جو سائٹ بھی اردو پی ایچ پی ب ب پر بنے گی اس کی شکل لامحالہ اردو ویب جیسی تو ہوگی ہی! اس میں چربہ کہاں سے آگیا۔

نبیل: اس موضوع پر ایک الگ دھاگہ کھول رہا ہوں پراجیکٹ والے فورم میں تاکہ سند رہے۔

حال ہی میں 'ہماری اردو' پر لکھے گئے میرے تبصرے کا جواب موصول ہوا ہے، لگتا ہے کہ انہوں نے اردو محفل کے تبصروں کا اچھا خیر مقدم کیا ہے، اور تبدیلیاں کرنا شروع کر دی ہیں۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ ایک دو ممبران کو چھوڑ کر ان کے باقی لوگ اردو کی طرف نئے نئے آئے ہیں، ایسا ان کی تحریر سے بھی محسوس ہو رہا ہے۔

شارق اور نبیل کی طرح میں بھی گزارش کروں گا کہ کوئی نئی کوشش مکمل نہیں ہوتی اس لئے ہمیں نہ صرف ہر نئی کوشش پر کھلے دل سے حوصلہ افزائی کرنا چاہیئے بلکہ انہیں کام کی نئی جہات سے بھی متعارف کروانا چاہیئے تاکہ اردو پھلے پھولے۔
 

الف عین

لائبریرین
شارق کی بات درست ہے۔ اردو پی ایچ پی ب پر مبنی ہر فورم کچھ نہ کچھ تو محفل نما ہی ہوگی۔ لیکن ہمیں اس بات پر خوشی ہونی چاہئے ، کم از کم مجھے تو ہوئ، کہ اردو تحریر کی سائٹس بڑھتی جارہی ہیں۔ اور اس بات پر بھی فخر ہوتا ہے کہ یہ سلسلہ اردو ویب سے شروع ہوا ہے۔ البتہ دوسری فورمس کو بھی چاہئے کہ اردو ویب کے تئیں اظہارِ تشکر بھی کریں کہ اس فورم کی تخلیق میں کس کی کارفرمائی ہے۔ آخر نبیل نے اسے جی پی ایل میں رکھا ہے تو ہم کیوں اعتراض کریں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ اعجاز اختر صاحب۔ اصل میں تو phpbb کا لائسنس ہے ہی gpl اور اسے میں بھی تبدیل نہیں کر سکتا۔ دوسرے اردو فورم سوفٹویر کے فوٹر میں اس کے ماخذ یعنی محفل فورم کا ربط موجود ہے جو ہر نئی اردو فورم میں شامل ہوگا۔ ہمارے لیے اتنا بھی کافی ہے۔
 

ثناءاللہ

محفلین
جی یہاں پہنچ کر oururdu.com کا لنک دیکھا تو سوچا ہم بھی اس کا وزٹ کریں۔
میرے خیال میں اس طرح کی جتنی بھی نئی ویب سائٹ بنیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ گو انھوں نے کوڈ تو اردو محفل سے ہی ڈاؤن لوڈ کیا ہے لیکن فرنٹ اینڈ کلر سکیم اچھی خاصی تبدیل کردی ہے
امید ہے کہ مستقبل میں مزید تبدیلیاں کریں گے تو اردو میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہوگی۔
اور یہ ایک اردو محفل کے لیے اعزاز ہے کہ اس سے آگے مزید محافل سجھائی جا رہی ہیں۔

چراغ سے چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی۔
 

منہاجین

محفلین
خوبصورت تھیم کا استعمال

ایک ہفتے بعد اردو محفل کا پہلا سال مکمل ہو جائے گا۔ اس موقع پر اردو محفل سے کوڈ مستعار لے کر بننے والی یونیکوڈ اردو چوپال پر ایک نظر ڈالنے سے شکل و صورت میں دو چوپالیں بالکل منفرد نظر آتی ہیں۔

حکیم خالد صاحب نے ورلڈ پیس فورم کے نام سے حال ہی میں ایک چوپال کا آغاز کیا ہے، جسے سب سلور کی بجائے ایسڈ تھیم میں بنایا گیا ہے، جو شوخ موضوعات پر مبنی چوپالوں کے لئے یہ ایک زبردست تھیم ہے۔ اس چوپال کے عمومی موضوعات سنجیدہ ہیں، مگر شوخ رنگوں کا استعمال پہلی نظر میں ایک مزاحیہ چوپال کا تاثر دیتا ہے۔

اردو محفل جیسی بڑی چوپال کے لئے بہت سے موڈز کی انسٹالیشن کے بعد سب سلور تھیم کی بجائے کوئی اور تھیم استعمال کرنا ایک نہایت مشکل کام ہے، مگر سب سلور کی حدود میں رہتے ہوئے بھی ایک اچھی تبدیلی ممکن ہے۔ ملاحظہ ہو ہماری اردو جہاں سب سلور کو کسی حد تک ایک نیا روپ دے دیا گیا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی ابتداء ہے ابھی تو اردو فورمز کی۔ وقت تو لگے گا۔ ابھی تو یوں‌سمجھیں کہ نبیل بھائی اور زکریا بھائی کی محنت ہر جگہ دکھائی دے رہی ہے۔
بےبی ہاتھی
 

hakimkhalid

محفلین
محترم منہاجین !
بھئ آپ سب تو ٹھہرے آئی ٹی ماہرین۔
اور ہم اس علم (آئی ٹی )سے نابلد ہوتے ہوئے بھی اپنے اصل فن یعنی فن طب کے فروغ اور خدمت خلق کے جذبے کے اظہار کےلیے اتفاقیہ اس جانب آ گئے۔اور ٹامک ٹوئیاں مار رہے ہیں۔ اکثریت کی جانب سے حوصلہ افزائی ہوئی۔تو ٹکے ہوئے ہیں ۔بہرحال تنقید سے میں نہیں گھبراتا۔
کہتے ہیں دلی کا راستہ ہر کوئی بتاتا ہے لیکن چھوڑ کر کوئی نہیں آتا۔لیکن یہ مثال بھی بعض دفعہ غلط ثابت ہو جاتی ہے میں خود کئی لوگوں کو حقیقتا دلی تک چھوڑ کر آیا ہوں۔ہو سکتا ہے ہمیں بھی کو ئی اچھے آئی ٹی ماہر اپنے فورم کے حوالے سے مل ہی جائیں اورہم آپ کی توقعات پر پورا اتر سکیں ۔ویسے آجکل یہ کام نبیل اور زکریا بھائی نے سنبھالا ہوا ہے۔اچھا! آپ کو یہ تھیم دیکھ کر واقعی ہنسی آئی؟ اگر ایسا ہے تو ہم اسے مزاحیہ فورم کے لیے سنبھال دیتے ہیں اور ورلڈ پییس فورم کےلیے کوئی اور قابل قبول تھیم تلاش کرتا ہوں ویسے بھی ابھی تجربے جاری ہیں ۔شاید کوئی کشتہ بن ہی جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نیک تمناؤں کے ساتھ۔
 

منہاجین

محفلین
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لئے

محترم حکیم خالد صاحب!

یہ تو بات کا صرف ایک رخ ہے، ذرا دوسرا رخ بھی دیکھیں کہ آپ وہ پہلے فرد ہیں جو سب سلور کی بجائے کسی اور تھیم کو کامیابی سے نصب کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ورنہ آلمگیرین کو ہی دیکھ لیں، جو تھیم بدلنے کی کوشش میں اردو ہی خراب کر بیٹھے۔

یہ تنقید ہی ہے جو ہمیں ہر آن تبدیلی کی طرف اکساتی ہے۔ اسی طرح ہماری اردو کو دیکھیں تو ان کے آغاز پر ہی یہاں محفل میں ان پر سخت تنقید ہوئی جس کے نتیجے میں انہوں نے خود کو اتنے خوبصورت انداز میں تبدیل کیا کہ اب وہ ساری تنقید بے جا لگتی ہے۔

آپ کا تو ابھی آغاز ہے۔ جمعہ جمعہ آٹھ دن میں آپ نے نیا تھیم لگانا بھی سیکھ لیا اور آپ کو کیا چاہیئے۔ ایسی ویسی تنقید سے گھبرانا نہیں، یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لئے
 
Top