’ہماری اردو‘ ایک نئی فورم

نبیل

تکنیکی معاون
حکیم صاحب، ماشاءاللہ آپ بہت اچھا کام کر رہے ہیں اور آپ کی فورم بھی زبردست لگ رہی ہے۔

منہاجین محفل فورم کے سٹائل سے متعلق میں نے یہاں کچھ گزارشات پیش کی‌ہیں۔
 
پاکستانی

محفلین
واقعی oururdu میں کافی تبدیلی آئی ہے اور یہ سب تنقید کا ہی نتیجہ ہے کیونکہ تنقید سے ہی تعمیر ہوتی ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں ہماری اردو فورم پر ہونے والی کچھ تنقید بلاجواز بھی تھی۔ بہرحال یہ باصلاحیت لوگ لگتے ہیں اور اس مرحلے پر ہمیں ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی ہی کرنی چاہیے۔
 
منہاجین

محفلین
ہما کا ہماری اردو بارے جہانزیب کو جواب

نبیل نے کہا:
میرے خیال میں ہماری اردو فورم پر ہونے والی کچھ تنقید بلاجواز بھی تھی۔ بہرحال یہ باصلاحیت لوگ لگتے ہیں اور اس مرحلے پر ہمیں ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی ہی کرنی چاہیے۔
نبیل بھائی! آپ نے تو اپنے پہلے پیغام میں ہی ان کی حوصلہ افزائی کی تھی تاہم بعض دوسرے احباب کی تنقید بارے ہماری اردو کی منتظم ہما نے جہانزیب کو یہاں ایک جواب دیا ہے، جس سے ان کی اردو محفل سے دوری کا ایک سبب ظاہر ہوتا ہے۔ ان کے خیالات کچھ عجیب و غریب سے ہیں اور وہ معمول سے ہٹ کر کام کرنے والوں میں سے ہیں۔
 
مثبت تنقید کے ساتھ ساتھ حوصلہ افزائی جاری رکھنی چاہیے کیونکہ ابھی یونیکوڈ اردو کی فورمز پنگوڑے میں جھولے لے رہی ہیں اور ایک دوسرے کی مدد سے ہی یہ ترقی کی منازل تیزی سے طے کریں گی۔ اس سے باقی فورمز بھی رومن اردو سے تحریری اردو کی طرف آتے جائیں گے۔
 
‌اردو کا یہ فورم ہو یا وہ فورم ،، جو فورم بھی ہو ،،فارم میں‌ہو ،، پرفارم کرے اور فارمی انڈوں کی مانند فارن میڈ نہ بن جائے ،، فورم سے فورن یاد آیا کہ یونی کوڈ کے فورمز پر لوگ معلومات صرف بی بی سی اردو سے کٹ‌پیسٹ‌کررہے ہیں‌،، خدا کے بندو جو بندہ خدا آپ کے فورم پڑھ سکتا ہے نیٹ‌پر وہ بی بی سی اردو کی سائٹ‌ضرور دیکھ سکتا ہے ،، بھائیوں‌اور بہنوں‌،، خدا کا واسطہ معلومات کے بے بہا خزانے آپ لوگوں‌کی نظر میں‌ہوں گے ،، ذرا سی تکلیف کر لیا کریں ،، کوئی چیز کبھی لکھنے کی کوشش بھی کیا کریں‌ چاہے کہیں‌سے دیکھ کر ہی لکھیں ۔۔ویسے کچھ لوگوں نے جنگ کے ایڈٹ ایبل ایڈٍیشن سے بھی کٹنگ پیسٹنگ شروع کردی ہے ۔۔جنگ بھی نیٹ پر ملتا ہے ۔۔۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں شاہد سے اس بارے میں اتفاق کرتا ہوں۔ ہم نے کئی مرتبہ سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا صرف ربط کافی ہوتا ہے، پوری آرٹیکل کٹ پیسٹ کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ امید کرتا ہوں کہ یہ بات دوست جلد سمجھ جائیں گے۔
 
نبیل میں اس بات سے متفق نہیں ہوں کہ صرف لنک دے دیا جائے کیونکہ میں خود بی بی سی پر ہفتوں بعد جاتا ہوں اور جانتا ہوں کہ سب لوگوں مختلف سائٹس پر نہیں جاسکتے اور نہ ہی کسی کے پاس اتنا وقت ہوتا ہے کہ وہ ساری سائٹس پر جاکر پڑھ سکے ۔ لنک دینے سے وہاں شاید ہی کوئی جائے اور جب حوالہ آجاتا ہے تو پھر کیا کمی رہ جاتی ہے جس کی بنیاد پر تشویش ہو ، یہ مواد کل کو بہت سی چیزوں میں کام آئے گا۔ ابھی ہم نے اردو وکی پر بھی پوسٹنگ کرنی ہے اور اس کے لیے مواد اکھٹا کرنا بھی مقصد ہے ۔ بی بی سی اردو پر پچھلے مضامین اتنے عمدہ طریقے سے نہیں رکھے جاتے اور اگر انٹر نیٹ پر بھی معلومات نہیں بانٹی جاسکتی تو پھر کہاں بانٹی جائیں گی۔
 
شاہد احمد خان نے کہا:
‌اردو کا یہ فورم ہو یا وہ فورم ،، جو فورم بھی ہو ،،فارم میں‌ہو ،، پرفارم کرے اور فارمی انڈوں کی مانند فارن میڈ نہ بن جائے ،، فورم سے فورن یاد آیا کہ یونی کوڈ کے فورمز پر لوگ معلومات صرف بی بی سی اردو سے کٹ‌پیسٹ‌کررہے ہیں‌،، خدا کے بندو جو بندہ خدا آپ کے فورم پڑھ سکتا ہے نیٹ‌پر وہ بی بی سی اردو کی سائٹ‌ضرور دیکھ سکتا ہے ،، بھائیوں‌اور بہنوں‌،، خدا کا واسطہ معلومات کے بے بہا خزانے آپ لوگوں‌کی نظر میں‌ہوں گے ،، ذرا سی تکلیف کر لیا کریں ،، کوئی چیز کبھی لکھنے کی کوشش بھی کیا کریں‌ چاہے کہیں‌سے دیکھ کر ہی لکھیں ۔۔ویسے کچھ لوگوں نے جنگ کے ایڈٹ ایبل ایڈٍیشن سے بھی کٹنگ پیسٹنگ شروع کردی ہے ۔۔جنگ بھی نیٹ پر ملتا ہے ۔۔۔

شاہد ، یار تم یہ بات کرنے سے پہلے ذرا اپنی روش پر غور کرلیتے تو نہ کہتے :wink:

خود ایڈیٹر ہو اور مجال ہے جو کبھی ایک مضمون بھی پوسٹ کیا ہو ، نہیں کوئی سیکھ لیتا تمہارا مضمون یا خبریں پڑھ کر ، کر دیا کرو کبھی کچھ معلوماتی پوسٹ :p
 
Top