۞محفل کے نئے مدیرِ اعلیٰ ٭ برادرم یاز۞

ہادیہ

محفلین
مجھے سو فیصد یقین تھا اگلے مدیر "یاز" صاحب ہی ہوں گے۔۔بہت بہت مبارک ہو آپ کو۔۔ امید ہے آپ محفلین کو مایوس نہیں کریں گے ۔۔ اور دی گئی ذمہ داری کو احسن طریقہ سے نبھائیں گے۔۔ خوش رہیے:)
 
محل تو مبارکباد کا ہے یاز بھائی کے لیے ۔
لیکن شاید اس دھاگے کی ایک کاپی تعزیت والے دھاگے میں بھی بر محل رہے گی ۔
یہ مراسلہ ازراہ تبریک اور ازراہ تعزیت ، ہردو کیفیات کے پیش نظر لکھ رہاہوں ۔
بہر حال نیک تمنائیں ہمیشہ ساتھ رہیں ۔
محفل کی محبتوں میں اضافے کی امیدوں کے ساتھ فیصلہ اچھا لگا ۔
 

ہادیہ

محفلین
unnamed.gif

85162d1293986395-congratulations-shiza-sister-ur-first-1000-post.gif
 

عظیم

محفلین
یاز ماشاء اللہ آپ سے اچھا مدیر اعلی تو کوئی ہو ہی نہیں سکتا۔ جس خوبی سے آپ اس محفل کی ادارت کو سنبھال سکتے ہیں میرا نہیں خیال کہ کسی اور کے پاس ایسی صلاحیت ہو گی۔ نرم مزاج ہیں ہنس مکھ ہیں۔ اور سب سے گھل مل جانے والے ہیں ۔ سب کے ساتھ پیار سے پیش آنے والے ایک انتہائی دوستانہ رویے کے مالک۔ اور کیا کہوں آپ کے بارے میں۔ میں تو کہتا ہوں کہ صرف اس محفل کی ہی نہیں انٹرنیٹ پر موجود ہر فورم کی مدارت آپ کو سونپ دینی چاہیے۔


بس ایک بات کا خیال رکھنا۔ اگر کبھی مجھ سے کوئی غلطی ہو جائے تو پلیز اس مراسلے کو یاد کر لینا اور مجھے بین مت کرنا۔
 
مجھے سو فیصد یقین تھا اگلے مدیر "یاز" صاحب ہی ہوں گے۔۔بہت بہت مبارک ہو آپ کو۔۔ امید ہے آپ محفلین کو مایوس نہیں کریں گے ۔۔ اور دی گئی ذمہ داری کو احسن طریقہ سے نبھائیں گے۔۔ خوش رہیے:)
شکر ہے ہادیہ! آپ آ گئیں! جلدی سے چینل پر خبر چلوائیے!
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
محترم یاز بھائی مدیر اعلی کی سیٹ پاتے وادی پر خار میں قدم رکھنا مبارک ہو ۔ اللہ سوہنا مہربان رہتے جملہ فرائض بحسن خوبی انجام دینے کی توفیق سے نوازے آمین
منتظر کہ کب ہوتا ہے آپ سے مناقشہ ۔۔
دلی دعاؤں بھری مبارک باد
بہت دعائیں
 
Top