۔۔۔ ۔۔ کتب کا مطالعہ ؟!

باذوق

محفلین
۔۔۔۔۔۔۔
معذرت ! غلط موضوع چلا گیا۔
براہ مہربانی اس دھاگے کو حذف کر دیا جائے !!
 

مغزل

محفلین
بھیا بیٹھک ضرور ہے ۔ مگر یہاں سبھی کی رسائی ممکن ہے ۔ میرا نہیں خیال کہ سلسلہ یہاں پیش کرنے کا ہے ۔
ایک مشورہ ہے کہ آپ اپنا بلاگ بنا کر ۔ مرد اراکین کو رجسٹر کریں اور ان تک یہ معلومات پہنچائیں۔
میری کوئی بات ناگوار گزری ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مغل صاحب، موضوع شاید کچھ حساس ہے لیکن ضروری نہیں کہ اس میں ناشائستہ انداز میں بات کی جائے۔ بہرحال میں بھی اپنی رائے پر زور نہیں دوں گا۔
 

مغزل

محفلین
مغل صاحب، موضوع شاید کچھ حساس ہے لیکن ضروری نہیں کہ اس میں ناشائستہ انداز میں بات کی جائے۔ بہرحال میں بھی اپنی رائے پر زور نہیں دوں گا۔

نبیل بھائی آپ صاحبِ رائے ہیں ۔ اور صاحبِ اختیار بھی ، میں نے تو محض اپنا نکتہ ِ نظر پیش کیا ہے ۔ آپ جو مناسب سمجھیں ، میری رائے بہرحال اپنی جگہ مسلم ہے۔
 

طالوت

محفلین
اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا جائے تو کوئی حرج نہیں ۔۔ مذہب تو اس کو نہین روکتا البتہ ہمارا معاشرہ خوامخواہ اس کو بلائے جان بنائے بیٹھا ہے ۔۔
وسلام
 

زیک

مسافر
میرے خیال سے اس موضوع پر اخلاقی طریقے سے گفتگو کی جائے تو کوئ ہرج نہیں۔

اگر احباب چاہیں تو اس مردوں‌کی بیٹھک کو پڑھنے کی رسائ کو رجسٹرڈ ارکان تک محدود کیا جا سکتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس زمرے کو منتخب اراکین کی رسائی کے لیے منتخب نہ کریں۔ اگر ایسی کوئی ضرورت پیش آتی ہے تو الگ سے زمرہ بنا کر ایسا کیا جا سکتا ہے۔
 

زیک

مسافر
منتخب اراکین تک محدود کرنا اچھا آئیڈیا نہیں ہے بلکہ میں نے جو آئیڈیا فلوٹ کیا تھا وہ یہ تھا کہ مہمانان کو ایکسس نہ رہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے بھی ذپ میں واضح کیا تھا کہ زمرہ جات یا پیغامات کو کسی ایج گروپ کے لیے مخصوص کرنے کے بارے میں تحقیق کی جا سکتی ہے لیکن یہ اسی وقت ٹھیک رہے گا اگر مناسب تعداد میں لوگ اس موضوع پر بات کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں۔
 

طالوت

محفلین
یہ مسئلہ کشمیر ہے ، جو حل ہوتا نظر نہیں آتا ۔۔ یعنی بحث یہ چل رہی ہے کہ اس بیٹھک میں جنسیات پر گفتگو کی جا سکتی ہے یا نہیں اگر کی جا سکتی ہے تو طریقہ کار کیا ہو گا۔۔۔
وسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابھی تو فی الحال اس بات پر گفتگو چل رہی ہے کہ اس قسم کی گفتگو کرنے پر گفتگو کی جائے یا نہیں۔ :chatterbox:
 

مغزل

محفلین
واہ بھئی واہ آج تو جناب کو بھی شوخی سوجھ رہی ہے۔۔ نبیل بھائی اللہ نظر سے بچائے۔
 

طالوت

محفلین
نبیل کے بارے میں "سنجیدہ/سڑو مزاج" یا "کھردری طعبیت" کا مالک ہونے کا تاثر اتنا مضبوط کیوں ہے ؟ پچھلے چند ماہ میں مجھے تو کبھی ایسا نہیں لگا ۔۔
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے۔

سنجیدہ ہونے کا ہے اور دوسرا "مصروف" کا ہے۔ ہر کام کے آخر میں لکھا ہوتا ہے، فرصت ملتی ہے تو دیکھتا ہوں اور وہ فرصت شاید ہی نصیب ہوتی ہے۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
یہ مسئلہ کشمیر ہے ، جو حل ہوتا نظر نہیں آتا ۔۔ یعنی بحث یہ چل رہی ہے کہ اس بیٹھک میں جنسیات پر گفتگو کی جا سکتی ہے یا نہیں اگر کی جا سکتی ہے تو طریقہ کار کیا ہو گا۔۔۔
وسلام

اچھا تو یہ گُل کھلائے جارہے ہیں یہاں کہ‌ آیا گُل کھلائے جائیں یا نہ :tongue:
 
Top