عظیم

محفلین
خدا کا شکر ہے کہ گرمی کے باوجود آج کا دن بھی اچھا گزر رہا ہے، اللہ کرے کہ گرم موسم کسی کے لئے تکلیف کا باعث نہ بنے
 
سیما علی

لائبریرین
جلدی میں بھیا لڑ کھڑا جاتا ہے بندہ !!!!آخر کو بندہ بشر ہے !

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 
فہد اشرف

محفلین
حقیقت کیا ہے راجستھان کے نام کی ؟
راجستھان یا راجھستان ۔ یا کچھ اور ؟
الف عین فہد اشرف آپ درست بتائیں گے ۔
چونکہ راجستھان راجپوت راجاؤں کے لیےمشہور رہا ہے اس لیے اس کا نام راجستھان یعنی راجاؤں کی سر زمیں پڑا۔ لفظ راجستھان سنسکرت لفظ راجا بمعنی بادشاہ اور استھان بمعنی جگہ سے مل کر بنا ہے۔ برٹش دور میں راجستھان شاید راجپوتانہ کے نام سے جانا جاتا تھا۔
 
سید عاطف علی

جو گلستان ، بوستان اور پاکستان وغیرہ میں ستان کا فارسی لاحقہ ہے اس کا بھی کچھ علاقہ سنسکرت استھان سے ہو گا۔
 
فہد اشرف

محفلین
خیر مبارک تو ہم بچپن سے ہی بزرگوں کی زبانی سنتے آئے ہیں، نہ جانے ان کے بزرگوں نے کب شروع کیا ۔ لیکن ایک سوال یہ کہ کیا اہل ہند ایسا نہیں کہتے ؟ ہمارے بزرگان راجستھان سے پاکستان آئے سو وہاں بھی یہ کہا تو جاتا ہو گا۔
ٹونک سے تو نہیں گئےتھے آپ کے بزرگ؟ خیر یہ تو جملۂ معترضہ ہوا جہاں تک خیر مبارک کی بات میرا خیال ہے کہ یہ "جزاک اللہ خیر، آپ کو بھی مبارک ہو" رہا ہوگا جو کثرتِ استعمال سے خیرمبارک بن گیا ہو گا۔
 
الف عین

دادا اور والد تک شاید تبدیلی نہیں آئی ہو، لیکن موجودہ نسل نے یہ بدعت شروع کر دی ہو، کیونکہ میں بھی ہندوستان بھر میں گھوم چکا ہوں، اور راجستھان سے ملحق مدھیہ پردیش کے اندور میں تو میری پیدائش ہوئی ہے عین مارواڑیوں کے درمیان!
 
تمدن، تہذیب اور زبانیں ، یہ سب آخر کار تبدیلیاں قبول کرتے ہی ہیں ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
دادا اور والد تک شاید تبدیلی نہیں آئی ہو، لیکن موجودہ نسل نے یہ بدعت شروع کر دی ہو، کیونکہ میں بھی ہندوستان بھر میں گھوم چکا ہوں، اور راجستھان سے ملحق مدھیہ پردیش کے اندور میں تو میری پیدائش ہوئی ہے عین مارواڑیوں کے درمیان!
میرا خیال ہے کہ یہ "جزاک اللہ خیر، آپ کو بھی مبارک ہو" رہا ہوگا جو کثرتِ استعمال سے خیرمبارک بن گیا ہو گا۔
بہت خوب۔ سندھ میں ہمارے محلے میں بہت بڑی مارواڑی برادری بھی رہتی تھی۔ میرے کئی کلاس فیلو بھی مارواڑی تھےاور دوست بھی ہیں ،اب بھی۔
میں ان کی زبان بھی کافی حد تک جانتا ہوں ۔ مجھے ان کی زبان سے لغوی گدگدی سی محسوس ہوتی ہے ۔
ویسے یہ مارواڑ کیا چیز ہے ؟
 
سیما علی

لائبریرین
پنک سٹی جے پور میں پیدا ہوئے تھے ہمارے والد اور والدہ۔
ہمارے ابا نام کے ساتھ جے پوری لگانا پسند کرتے تھے ۔
بھیا آج ہمارے رضا دفتری کام سے دو دن کے لئے آپ کے شہر آئے ہیں بہت مصروف دن ہونگے اُسی دو دن میں عمرہ بھی کریں گے اور پھر واپس بھی جانا ہے
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ہماری ایک پھوپھی زاد آپا بھی پرسوں عمرے کے لیے کراچی سے آئی ہیں ۔ اللہ تعالی سب کے اعمال قبول کرے ۔ ویسے دو دن کا شیڈول تو بہت ٹائٹ ہے ۔
 
سیما علی

لائبریرین
ہماری ایک پھوپھی زاد آپا بھی پرسوں عمرے کے لیے کراچی سے آئی ہیں ۔ اللہ تعالی سب کے اعمال قبول کرے ۔ ویسے دو دن کا شیڈول تو بہت ٹائٹ ہے ۔
وہی ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے
ورنہ ہماری کیا بساط !!!آپکی نسل کو بڑے چیلنجز ہیں ! رات کو دیر تک کا م کرنا پھر علی الصباح سفر !!!پھر پہنچ کر بھی ٹائٹ شیڈول !!!!!!!!پروردگار بہت ساری ہمت عطا فرمائے آمین
 
عظیم

محفلین
نہیں، اب ہمیں تو تھوڑی فرصت نصیب ہوئی ہے، گرمیوں میں کام تقریباً بالکل ٹھپ ہوتا ہے، سردیوں میں شادی بیاہ کا سیزن ہوتا ہے تو مارکیٹوں میں بھی رش رہتا ہے اور ہمیں بھی فرصت کم ہی ملتی ہے!
 
سیما علی

لائبریرین
مگر عاطف بھیا آپ کی جینریشن کو ہم نے چیلنجز سے مقابلہ بڑی خوش اسلوبی سے کرتے دیکھا خاص طور پر ورک فرام ہوم میں !!!!اُس وقت پر چھوٹے بچوں کے ساتھ کیونکہ معصوم بچے تو نہیں سمجھتے کے ُاُنکے ابا باس کو جواب دے رہے تو ہم نے ایکدن رضا کو کہا !!! کہ تمھارے باس کو پتہ ہونا چاہیے گھر میں ایک چھوٹی بچی ہے ۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 
آخری تدوین:
Top