عظیم

محفلین
پانچ پانچ بار ایک ہی چہرہ دکھاتے رہتے ہیں، کبھی کیمرہ کو بہت پاس کر کے اور کبھی دور سے۔
 

الف عین

لائبریرین
بھئی میں تو ہندوستانی سیریل دیکھتا ہی نہیں، اس لیے کیا کہہ سکتا ہون، بس یہی کہ یہاں ان کو ڈرامہ نہیں، سیریل کہا جاتا ہے۔
 

عظیم

محفلین
ایک سیریل یہاں پاکستان میں بہت مشہور ہوا تھا، کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی کے نام سے، اور ایک کم کم بھی بہت پسند کیا جاتا تھا، اب تو رجحان بہت کم ہو گیا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
مجھے تو ایک زمانے کے سیریل 'بنیاد' اور 'سرکس' یاد ہیں۔ سرکس میں شاہرخ خان سے تعارف ہوا تھا۔
 

عظیم

محفلین
لگتا ہے آپ نے پاکستانی ڈرامہ سیریل 'دھواں' اور 'عینک والا جن' نہیں دیکھے ہوں گے۔ ایک اور بہت اچھا سیریل تھا آرمی کے لوگوں پر جس کا مجھے نام یاد نہیں آ رہا۔
 
Top