تعارف یونس عارف

بلال

محفلین
اردو محفل پر خوش آمدید۔۔۔ امید ہے یہاں آپ کا وقت اچھا گذرے گا اور ہمیں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
 

arifkarim

معطل
الحمدللہ ایران کو چاہنے والوں کی یہاں کمی نہیں ہے۔ عارف صاحب صاحب آپکو محفل پر خوش آمدید!
 

یونس عارف

محفلین
پھر بھی سبھی پاک و ہند کے بہن بھائوں سے مشکور اور ممنون ہوں۔
مجھے خوشی ہے اس بات کی کہ آپ لوگوں کے ساتھ ہوں اورآپ لوگوں کی محبت کی قدر کرتا ہوں۔
وقفہ بہ وقفہ ایران کے بارے میں معلومات شئیر کروں گا-
 

arifkarim

معطل
پھر بھی سبھی پاک و ہند کے بہن بھائوں سے مشکور اور ممنون ہوں۔
مجھے خوشی ہے اس بات کی کہ آپ لوگوں کے ساتھ ہوں اورآپ لوگوں کی محبت کی قدر کرتا ہوں۔
وقفہ بہ وقفہ ایران کے بارے میں معلومات شئیر کروں گا-

شکریہ بھائی جان۔ آپکی پہلی پوسٹ کے حوالہ سے ایک بات عرض کرنا چاہتا ہوں:
ایران و پاکستان عرصہ دراز سے دو قریبی بھائیوں جیسے ہیں۔ مذہب و زبان کی وجہ سے جو دوریاں ہیں۔ وہ بھی اسلامی بھائی چارہ کی بنیاد پر انشاءاللہ دور ہو جائیں گی۔ ہماری دعا ہے کہ آپکا وطن ایران دن دگنا، رات چگنی ترقی کرے۔ اور عالم اسلام کا حقیقی گڑھ ثابت ہو۔
 

فرذوق احمد

محفلین
آپ کو دُنیا کی سب سے خوبصورت محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کے آپ اس خوبصورت محفل میں خوبصورت اضافہ ثابت ہونگے
 

مغزل

محفلین
یونس عارف صاحب اردو محفل میں دل کی عمیق و بسیط گہرائیوں سے خوش آمدید ، امید ہے آپ سے مراسلت کا شرف حاصل رہے گا، اور بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا، سلامت رہیں۔
 

میر انیس

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید عارف ہمدانی صاحب۔ میرے تقریباََ تمام ہی گھر والے ایران دیکھ چکے ہیں سوائے میرے پر اب میرا بھی ارادہ ہے جلد از جلد ایران جانے کا۔
 

کاشفی

محفلین
السلام و علیکم !

میں ایرانی ہوں اور میرا تعلق ہمدان سے ہے ۔ اب اردو میں بی اے کر رہا ہوں تہران یونیورسٹی میں۔ اور آگے ایم اے اردو کا ارادہ ہے۔
میں نے نئی نئی اردو بولنا سیکھا ہے اور گوگل پہ اردو فورمز کو تلاش کرتے کرتے اس فورم کالنک مل گیا۔
یہ فورم مجھے کافی اچھا لگا ہے ۔
میرے اردو پڑھنے کی کئی ایک وجوہات ہیں
ایک شاعر مشرق علامہ اقبال کی اردو شاعری کو سمجھنا،بچپن سے اس کی فارسی شاعری کو بہت شوق سے پڑھتا تھا۔
دو یہ کہ مجھے پاکستان کا نام ہی اچھا لگتا تھا اور آہستہ آہستہ یہ شوق اور بڑھتا گیا
تیسری وجہ یہ کہ ہماری تاریخی روایات اور مذہب ایک ہے ۔ لیکن ایک دوسرے سے انجان ہیں۔اس بات کی ایک بڑی وجہ زبان ہے جو میری کوشش یہ ہے کچھ کروں
باقی اگر کسی نے کچھ پوچھنا ہوتو پوچھ سکتا ہے
شکریہ ۔

وعلیکم السلام یونس عارف صاحب خوش آمدید۔۔ آپ کے بارے میں جان کر بہت ہی اچھا لگا۔۔ جیتے رہیں اور خوش رہیں۔۔
 

یونس عارف

محفلین
السلام و علیکم
میں اپنے سبھی دوستوں سے مشکور و ممنون ہوں اور امید ہے کہ آپ لوگوں کے ساتھ بہت کچھ سکھنے کو مل جائے گا
حوصلہ افزائی کا بے حد شکریہ
 

مہوش علی

لائبریرین
اردو محفل پر ایک قابل قدر اضافہ۔ اب ہم بھی کہہ سکتے ہیں کہ ہم انٹرنیشنل ہو گئے ہیں :)

یونس عارف بھائی، مجھے آپکی اتنی اچھی اردو دیکھ کر حیرت ہو رہی ہے۔ میں نے یہاں کچھ یورپین خواتین (جن کے شوہر حضرات پاکستانی ہیں) کی مدد کی ہے کہ وہ اردو سیکھ سکیں۔ مگر اس دوران مجھے احساس ہوا کہ اردو زبان خوبصورت تو ہے مگر اسے سیکھنا تھوڑا مشکل ہو جاتا ہے، خصوصا بہت سے الفاظ مذکر و مونث کے حوالے سے مشکل کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے ہمارے اپنے پاکستان میں جب صوبہ سرحد کے کچھ لوگ اردو بولتے ہیں تو انہیں سب سے زیادہ مشکل مذکر و مونث کے حوالے سے ہو رہی ہوتی ہے۔

کیا میں پوچھ سکتی ہوں آپ ایرانی یونیورسٹی میں اردو سیکھنے کے لیے کونسی کتب استعمال کرتے ہیں؟ آپکی فیکلٹی میں کتنے اور طلباء اردو سیکھ رہے ہیں؟ کیا آپکی یونیورسٹی کا کسی پاکستانی یونیورسٹی سے لنک ہے؟

(بقیہ سوالات بعد میں :) )
 

مہوش علی

لائبریرین
تھوڑی اہم باتیں جو کتاب سے آپ نہ سیکھ سکیں گے، بلکہ کسی کو یوں ہی اصلاح کرنا ہو گی۔

السلام و علیکم !

میں ایرانی ہوں اور میرا تعلق ہمدان سے ہے ۔ اب اردو میں بی اے کر رہا ہوں تہران یونیورسٹی میں [سے]۔ اور آگے ایم اے اردو کا ارادہ ہے۔
میں نے نئی نئی اردو بولنا سیکھا [سیکھی ہے: اردو مونث ہے] ہے اور گوگل پہ اردو فورمز کو تلاش کرتے کرتے اس فورم کالنک مل گیا۔
یہ فورم مجھے کافی اچھا لگا ہے ۔
میرے اردو پڑھنے کی کئی ایک وجوہات ہیں
ایک شاعر مشرق علامہ اقبال کی اردو شاعری کو سمجھنا،بچپن سے اس کی [ان کی: دوستوں کے لیے "اسکی" اور بڑوں کے لیے "انکی" استعمال کرتے ہیں ] فارسی شاعری کو بہت شوق سے پڑھتا تھا۔
دو ["دوسرا" یا پھر فارسی کا دوم بھی چلے گا، مگر "دو" غلط ہے] یہ کہ مجھے پاکستان کا نام ہی اچھا لگتا تھا اور آہستہ آہستہ یہ شوق اور بڑھتا گیا [پہلا، دوسرا، تیسرا، چوتھا، پانچواں، چھٹا، ساتواں، آٹھواں، نواں، دسواں، گیارھواں، بارھواں،۔۔۔]
تیسری وجہ یہ کہ ہماری تاریخی روایات اور مذہب ایک ہے ۔ لیکن ایک دوسرے سے انجان ہیں۔اس بات کی ایک بڑی وجہ زبان ہے جو میری کوشش یہ ہے کچھ کروں
باقی اگر کسی نے کچھ پوچھنا ہوتو پوچھ سکتا ہے
شکریہ ۔
 

یونس عارف

محفلین
تھوڑی اہم باتیں جو کتاب سے آپ نہ سیکھ سکیں گے، بلکہ کسی کو یوں ہی اصلاح کرنا ہو گی۔
محترمہ مہوش صاحبہ۔
السلام علیکم،مجھے آپ جیسی استاد کی ضرورت شدت سے محسوس ہو رہی تھی ، میری گزارش آپ سے یہ ہے کہ آپ آگے جو بھی غلطی مجھ سے ہوگئی اس کی نشاندہی کردیجئیے تا کہ میری اردو میں بہتری آجائے
تین سال پہلے میں اردوسے بالکل ناواقف تھا اب اللہ کا شکر ہے کہ خود اپنے پاک و ہند کے بہن بھائیوں سے گفتگو کرسکتا ہوں اور ان سے بہت کچھ سکھ رہا ہوں

آپکے پہلے سوال کا جواب یہ ہے کہ ہم اردوکی وہی کتابیں پڑھتے ہیں جو صوبہ پنجاب میں پڑھائی جاتی ہیں پہلی جماعت سے لے کر بارھویں جماعت تک
دوسرے سوال کا جواب :جو طلباء اردو سیکھ رہے ہیں ان کی تعداد تقریبا 70ہے
آخری ؟ کا جواب :نہیں
امید ہے آپ تکلف کیے بغیر میری غلطیوں کی نشاندہی کی تکلیف اٹھائیں گی۔شکریہ
 

مہوش علی

لائبریرین
السلام علیکم

آپکی اردو ویسے تقریبا پرفیکٹ ہے۔ اگر آپ اقبال کے اردو کلام کو سمجھ سکتے ہیں تو آپ اردو میں مجھ سے بہت آگے ہیں (یہاں محفل میں اچھے اچھے اردو دان موجود ہیں، جبکہ میری اردو بس واجبی سی ہے)۔
ویسے میں سمجھتی تھی میں نے یورپ میں رہ کر اتنی اردو سیکھ کر بہت تیر مارا ہے اور میں فخر کرتی تھی کہ میری اردو میرے پاکستان میں موجود کزنز سے زیادہ اچھی ہے۔ مگر جب سے آپ کی اردو دیکھ رہی ہوں تو خود کو شرمندہ پا رہی ہوں کہ آپ نے ایران میں رہتے ہوئے اتنی اچھی اردو سیکھی ہے۔ میرے خیال میں یہ زبان سے زیادہ ذوق کی بات ہے۔

میری خواہش ہے کہ وقت ملنے پرآپ ایران کے تعلیمی نظام کے اوپر ایک تفصیلی مضمون تحریر فرمائیے۔ سکول سے لیکر یونیورسٹیز تک۔

پھر یہ بھی کہ ایرانی یونورسٹیز میں تعلیم مفت میں فراہم کی جاتی ہے، تو کیا یہ سہولت غیر ملکی طلباء کے لیے بھی ہے؟ غیر ملکی طلباء کیسے ایرانی دانشگاہوں (یونیورسٹیز ) میں داخلہ لے سکتے ہیں؟

ہو سکتا ہے اس سلسلے میں آپ کو کچھ ریسرچ کرنا پڑے۔ آپ اپنا وقت لیجئے گا، مگر پھر ایک تفصیلی مضمون اس سلسلے میں ضرور ہمیں اردو میں مہیا کیجئے گا کیونکہ اگر طلباء کا یہ تبادلہ شروع ہو جائے تو پھر ان دو برادر ممالک میں اجنبیت کم ہونے کا باعث ہو گا۔ میرے نزدیک یہ پہلا قدم ہو گا اور طلباء سے بہتر کردار کوئی اور ادا نہیں کر سکتا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب آئیں، ایک دوسرے کی مزاج اور تمدن کو سمجھیں۔

مجھے علم ہے کہ کچھ پاکستانی طلباء مذہبی حوزہ جات میں پڑھتے ہیں۔ مگر مجھے دلچسپی ہے میڈیکل یونورسٹیز اور انجینئرنگ یونیورسٹیز وغیرہ میں، کہ جس کے لیے ایک عام پاکستانی طالبعلم بھی دلچسپی رکھ سکے۔


محترمہ مہوش صاحبہ۔
السلام علیکم،مجھے آپ جیسی استاد کی ضرورت شدت سے محسوس ہو رہی تھی ، میری گزارش آپ سے یہ ہے کہ آپ آگے جو بھی غلطی مجھ سے ہوگئی ["ہو گئی" ماضی کا صیغہ ہے جب کہ مستقبل کے لیے "ہو جائے" کا استعمال ہو گا۔ یعنی مجھ سے جو بھی غلطی ہو جائے۔۔۔] اس کی نشاندہی کردیجئیے تا کہ میری اردو میں بہتری آجائے
تین سال پہلے میں اردوسے بالکل ناواقف تھا اب اللہ کا شکر ہے کہ خود اپنے پاک و ہند کے بہن بھائیوں سے گفتگو کرسکتا ہوں اور ان سے بہت کچھ سکھ رہا ہوں

آپکے پہلے سوال کا جواب یہ ہے کہ ہم اردوکی وہی کتابیں پڑھتے ہیں جو صوبہ پنجاب میں پڑھائی جاتی ہیں پہلی جماعت سے لے کر بارھویں جماعت تک
دوسرے سوال کا جواب :جو طلباء اردو سیکھ رہے ہیں ان کی تعداد تقریبا 70ہے
آخری ؟ کا جواب :نہیں
امید ہے آپ تکلف کیے بغیر میری غلطیوں کی نشاندہی کی تکلیف اٹھائیں گی۔شکریہ

والسلام۔
 

خورشیدآزاد

محفلین
یونس عارف ہمدانی صاحب اردومحفل پرخوش آمدید ۔

میرا مشورہ ہےآپ کے جو ساتھی طلباء ہیں انہیں بھی اردومحفل کی طرف راغب کریں۔ شکریہ
 
Top