تعارف یونس عارف

یونس عارف

محفلین
السلام و علیکم !

میں ایرانی ہوں اور میرا تعلق ہمدان سے ہے ۔ اب اردو میں بی اے کر رہا ہوں تہران یونیورسٹی میں۔ اور آگے ایم اے اردو کا ارادہ ہے۔
میں نے نئی نئی اردو بولنا سیکھا ہے اور گوگل پہ اردو فورمز کو تلاش کرتے کرتے اس فورم کالنک مل گیا۔
یہ فورم مجھے کافی اچھا لگا ہے ۔
میرے اردو پڑھنے کی کئی ایک وجوہات ہیں
ایک شاعر مشرق علامہ اقبال کی اردو شاعری کو سمجھنا،بچپن سے اس کی فارسی شاعری کو بہت شوق سے پڑھتا تھا۔
دو یہ کہ مجھے پاکستان کا نام ہی اچھا لگتا تھا اور آہستہ آہستہ یہ شوق اور بڑھتا گیا
تیسری وجہ یہ کہ ہماری تاریخی روایات اور مذہب ایک ہے ۔ لیکن ایک دوسرے سے انجان ہیں۔اس بات کی ایک بڑی وجہ زبان ہے جو میری کوشش یہ ہے کچھ کروں
باقی اگر کسی نے کچھ پوچھنا ہوتو پوچھ سکتا ہے
شکریہ ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم یونس عارف، اور محفل فورم پر خوش آمدید۔ یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ اردو پر اتنی اچھی دسترس رکھتے ہیں۔ امید کرتا ہوں کہ آپ کا وقت اس فورم پر اچھا گزرے گا اور ہمیں ایک دوسرے سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کا موقع ملتا رہے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید۔

آتے رہیے گا، پھر آپ سے ایران کے متعلق باتیں کریں گے۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید ہے کہ آپ کا وقت یہاں اچھا گذرے گا ایران کے متعلق اور ایران میں اردو کے متعلق کافی معلم مات حاصل ہو ں گی۔
 

دوست

محفلین
خؤش آمدید جناب۔
آپ کو اردو بھی فارسی کی چھوٹی بہن ہی لگے گی۔ سو ہم بھی آدھے فارسی دان ہیں۔
جی آیا‌ں نوں محفل پر۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ یونس عارف۔
یہاں پاکستانی ہی نہیں، ہندوستانی بہن بھائی بھی موجود ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید یونس عارف، یہاں فارسی اسباق بھی دیکھیں، اگر آپ کچھ اس میں حصہ لے سکیں تو کرم ہوگا۔
 

طالوت

محفلین
خوش آمدید یونس ۔ آپ سے ایران کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا ۔ بلکہ ممکن ہو تو ایک مفصل مضمون ہی لکھ دیں ایران پر ۔
وسلام
 

علی ذاکر

محفلین
خوش آمدید یونس عارف بہت خوشی ہوئ آپ کی دلچسپی رکھتے ہیں اردو زبان میں میں‌ امید کرتا ہوں یہاں‌پر آپ کع بہت کچھ جاننے اور سمجھنے کو ملے گا اور ہمیں‌بھی ایران کے متعلق کچھ معلومات ملے گی

مع السلام
 

ابوشامل

محفلین
یونس صاحب! آپ کو یہاں دیکھ کر بالکل ویسی ہی خوشی ہو رہی ہے جیسی اردو وکیپیڈیا پر چند غیر ملکیوں کو اردو سیکھنے اور بولنے کی کوشش کرتے دیکھتے ہوئے ہوتی ہے بلکہ اس سے کہیں زیادہ کیونکہ آپ کی اردو ماشا اللہ بہت اچھی ہے۔ انشاء اللہ آپ کا وقت یہاں بہت اچھا گزرے گا۔ اردو محفل پر انٹرنیٹ پر اردو کی ممتاز ترین ہستیاں ہوتی ہيں جن سے ہم نے بھی بہت کچھ سیکھا ہے اور آپ بھی سیکھیں گے۔
 

وجی

لائبریرین
یونس عارف آپکو محفل میں شامل ہونا مبارک ہو اور خوش آمدید
امید ہے آپکا وقت یہاں اچھا اور معلوماتی گزرے گا انشاءاللہ
اور ہمیں آپ سے بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
 
Top