ہے مشغلہ جسے مرا کردار دیکھنا ۔ فاتح الدین بشیر

عائشہ عزیز

لائبریرین
خوش ہو نہ جان کر ہمیں غرقاب، موجِ دہر!
ابھریں گے سطحِ آب سے اک بار، دیکھنا

فاتح بھیا یہ والا شعر زیادہ اچھا لگا

عینی مینی اس شعر میں تو کوئی دکھی بات نہیں دیکھو۔۔بلکہ امید ہے
 
عینی شاہ

محفلین
خوش ہو نہ جان کر ہمیں غرقاب، موجِ دہر!
ابھریں گے سطحِ آب سے اک بار، دیکھنا

فاتح بھیا یہ والا شعر زیادہ اچھا لگا

عینی مینی اس شعر میں تو کوئی دکھی بات نہیں دیکھو۔۔بلکہ امید ہے
یہ تو اکچلی مجھے سمجھ ہی نہیں اآیا نا :rollingonthefloor:
 
فاتح

لائبریرین
خوش ہو نہ جان کر ہمیں غرقاب، موجِ دہر!
ابھریں گے سطحِ آب سے اک بار، دیکھنا

فاتح بھیا یہ والا شعر زیادہ اچھا لگا

عینی مینی اس شعر میں تو کوئی دکھی بات نہیں دیکھو۔۔بلکہ امید ہے
بالکل اس میں امید ہے :)
یہ تو اکچلی مجھے سمجھ ہی نہیں اآیا نا :rollingonthefloor:
اس میں شاید اس کے الفاظ کی ترتیب کی وجہ سے تمھیں سمجھ نہیں آیا ورنہ یہ تو بہت آسان ہے بیٹا۔۔۔
موجِ دہر (زمانے کی موج) کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ تُو ہمیں غرقاب (پانی میں غرق) جان کر خوش مت ہو۔۔۔ دیکھنا، ابھی ہم پانی کی سطح سے ایک بار پھر ابھریں گے۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
اور میرا شکریہ تو ادا کریں :eek: واہ واہ تو میں نے بھی کیا ہے :cautious:
بالکل بھی نہیں تووووووووووووو میں تو صرف واہ واہ کی تھی ۔۔ڈانٹ پلس چماٹ کا زکر آپ نےکیا تھا:cautious:
تمھاری واہ واہ ہی تو خطرناک تھی۔۔۔ کیونکہ اس پر تمھیں ڈانٹ پڑنی تھی اور مجھے بیچ میں کودنا پڑے گا تمھیں بچانے کے لیے اور تمھیں بچانے کے چکر میں میری اپنی بستی خراب ہو جائے گی۔۔۔ :laughing:
 
:rollingonthefloor::rollingonthefloor: ہااااااااااااااا فاتح بھائی :laughing:
 
یہ واہ واہ تھی ۔۔۔ رونی کھانی غزل پر :p دیکھیں نا کتنا دکھی لکھا ہے :p دکھی لکھنے پر بھی ہم جیسے لوگ واہ واہ کرتے ہیں ۔۔۔ کتنا بڑا آنر ہے نا یہ :rolleyes:پوئٹ کے لیئے ۔۔نہیں فیض انکل کی شامت نہیں آ سکتی انکا پتہ ہے مجھے :biggrin:

میں تشریح کر دوں تو شاید تمہیں اتنی دکھی نہ لگے ۔:)

جتنا تمہیں فیض انکل کا پتہ ہے اس کے بعد ہی تو ان کی شامت آنی ہے۔ :p
 
عینی شاہ

محفلین
کیسے ضروری نہیں رہا بلکہ اب تو اس کی ضرورت اور بھی بڑھ گئی ہے کہ مد مقابل خدائے سخن ہیں :battingeyelashes: اور بھلے میر نے ایک ہی مطلع کہا تھا ۔۔لیکن طرحی مشاعرے میں مصرعِ طرح تو فیضؔ کا ہی دیا گیا تھا نا جس پر آپ نے یہ غزل کہی لہذا آپ پر لازم ہے کہ آپکو جو کہا گیا ہے اُس پر عمل کیجئے :battingeyelashes:
آپا یہاں مجھے ہنسی صرف اس پر آئی ہے باقی تو سمجھ بھی نہیں آیا کچھ بھی :eek:ایسا نہ ہو اپ میری کلاس لے لیں پھر پہلے ہی بتا دیا ہے آپکو :biggrin:
 
فاتح

لائبریرین
آپا یہاں مجھے ہنسی صرف اس پر آئی ہے باقی تو سمجھ بھی نہیں آیا کچھ بھی :eek:ایسا نہ ہو اپ میری کلاس لے لیں پھر پہلے ہی بتا دیا ہے آپکو :biggrin:
اب تم جتنی چاہو حفاظتی تدابیر کرو اور جس قدر چاہو وضاحتیں پیش کرو۔۔۔ ہونی کو کون روک پایا ہے۔۔۔ :biggrin:
 
عینی شاہ

محفلین
میں تشریح کر دوں تو شاید تمہیں اتنی دکھی نہ لگے ۔:)

جتنا تمہیں فیض انکل کا پتہ ہے اس کے بعد ہی تو ان کی شامت آنی ہے۔ :p
اچھا کیا اپ کر لیتے ہیں تشریح ۔۔وہ جیسے ہم پیپیر میں کرتے تھے کہ اس شعر میں شاعر کہتا ہے کہ ۔۔۔ایسی والی ؟؟:eek:
 
Top