ہے قلم خوش تو کاغذ بھی سرشار ہے(نعت)

محمد اسامہ سَرسَری نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 19, 2013

  1. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    ہے قلم خوش تو کاغذ بھی سرشار ہے
    اب لکھا جا رہا ذکرِ سرکار ہے
    :pbuh:
    جسم یا دل اڑا کر مدینے چلی
    الفت ان کی کچھ ایسی ہی پردار ہے
    :pbuh:
    ہیں ابوبکر ، فاروق ، عثماں ، علی
    چار یاروں سے معمور دربار ہے
    :pbuh:
    جب بھی دل سے میں پڑھتا ہوں ان پر درود
    دل کی دنیا بدل جاتی ہربار ہے
    :pbuh:
    سارے عالم کے خالق کا محبوب ہے
    اور کل خلقِ رب کا وہ سردار ہے
    :pbuh:
    مجھ کو اے سَرسَرؔی! اور کیا چاہیے؟
    بس شفاعت قیامت میں درکار ہے!
    :pbuh:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
  2. ڈاکٹر مشاہد رضوی

    ڈاکٹر مشاہد رضوی لائبریرین

    مراسلے:
    721
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Cheerful
    ماشا اللہ!!
    ہیں ابوبکر ، فاروق ، عثماں ، علی
    چار یاروں سے معمور دربار ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    جزاکم اللہ خیرا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. سید زبیر

    سید زبیر محفلین

    مراسلے:
    4,362
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بہت خوب ، سبحان اللہ
    سارے عالم کے خالق کا محبوب ہے
    اور کل خلقِ رب کا وہ سردار ہے
    جزاک اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    پسند کرنے ، تعریف کرنے اور حوصلہ افزائی کرنے کا بہت شکریہ۔
    جزاکم اللہ خیرا۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. فارقلیط رحمانی

    فارقلیط رحمانی لائبریرین

    مراسلے:
    1,935
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Festive
    ما شاء اللہ! سبحان اللہ! بہت بہت خوب!
    جزاکم اللہ خیرا کثیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بہت شکریہ جناب حوصلہ افزائی فرمانے کا۔ اللہ جزائے خیر دے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. مہ جبین

    مہ جبین محفلین

    مراسلے:
    6,246
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    جسم یا دل اڑا کر مدینے چلی
    الفت ان کی کچھ ایسی ہی پردار ہے
    بہت خوب اور عمدہ نعت پاک ہے
    جزاک اللہ محمد اسامہ سَرسَری
     
  9. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بہت شکریہ جناب!
    آپ کی حوصلہ افزائی سے اور لکھنے کو دل کرتا ہے۔:)
    جزاکِ اللہ خیرا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر