ہے قلم خوش تو کاغذ بھی سرشار ہے(نعت)

ہے قلم خوش تو کاغذ بھی سرشار ہے
اب لکھا جا رہا ذکرِ سرکار ہے
:pbuh:
جسم یا دل اڑا کر مدینے چلی
الفت ان کی کچھ ایسی ہی پردار ہے
:pbuh:
ہیں ابوبکر ، فاروق ، عثماں ، علی
چار یاروں سے معمور دربار ہے
:pbuh:
جب بھی دل سے میں پڑھتا ہوں ان پر درود
دل کی دنیا بدل جاتی ہربار ہے
:pbuh:
سارے عالم کے خالق کا محبوب ہے
اور کل خلقِ رب کا وہ سردار ہے
:pbuh:
مجھ کو اے سَرسَرؔی! اور کیا چاہیے؟
بس شفاعت قیامت میں درکار ہے!
:pbuh:
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
:pbuh::pbuh:
جب بھی دل سے میں پڑھتا ہوں ان پر درود
دل کی دنیا بدل جاتی ہربار ہے :pbuh:
سارے عالم کے خالق کا محبوب ہے
اور کل خلقِ رب کا وہ سردار ہے :pbuh:
مجھ کو اے سَرسَرؔی! اور کیا چاہیے؟
بس شفاعت قیامت میں درکار ہے!:pbuh:
ما شاء اللہ! سبحان اللہ! بہت بہت خوب!
جزاکم اللہ خیرا کثیرا
 
Top