ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کردینے والا لطیفہ

ام اریبہ

محفلین
اسلامیات کی کلاس میں ماسٹر صاحب نے بچوں کو تاکید کی:”دائیں ہاتھ سے کھانا پینا چاہیے اگر بائیں ہاتھ سے کھانا کھایا جائے تو شیطان ہمارے ساتھ کھانے میں شریک ہو جاتا ہے“۔ سائنس کے پیریڈ میں دوسرے ماسٹر صاحب نے بچون کو تاکید کی:”زیادہ میٹھا کھانے سے شوگر ہو جاتی ہے“۔ ایک بچے نے تمام باتیں غور سے سنیں اور گھر آ کر کھانے کے وقت اس نے کسٹرڈ کو بائیں ہاتھ سے کھانا شرو ع کیا۔ باپ نے پوچھا:”بیٹا! تم بائیں ہاتھ سے کیوں کھا رہے ہو؟“۔ بچے نے جواب دیا:”ابو! شیطان کو شوگر کرا رہا ہوں“۔
 

ام اریبہ

محفلین
ریلوے اسٹیشن پر دو آدمی جھگڑ رہے تھے ایک نے کہا:”میں اتنے زور سے ہاتھ ماروں گا کہ تو کراچی پہنچ جائے گا“۔ دوسرے نے کہا:”میں اتنا زور دار تھپڑ لگاوٴں گا کہ تو لاہور پہنچ جائے گا“۔ ساتھ کھڑا ایک دیہاتی کہنے لگا:”استاد جی! ذرا مینوں آہستے جے مارنا میں نال آلے ٹیشن تے جانا اے“۔ )استاد جی! مجھے ذرا آہستہ سے مارنا میں نے ساتھ والے اسٹیشن پر جانا ہے(
 
جنگل میں شکار کے لیے گئے ہوئے دو دوست آپس میں لڑ پڑے ایک نے دوسرے سے شکوہ کیا ”تم نے دوبار گولی چلائی اور دونوں مرتبہ میری بیوی مرتے مرتے بچی ہے“۔ دوسرے نے معذرت کی اور کہا:” اگر تم اجازت دو تو میں تیسری بار کوشش کر کے دیکھوں“۔
حیرت ہے صنف نازک کو بھی ایسے مزاح کو پسند ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
اگر آپ مرسیڈیز بینز 2015 ماڈل بغیر کسی ڈاؤن پیمنٹ اور 20 سال کی آسان اقساط پر لینا چاہتے ہیں تو ہماری ویب سائٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈبلیوڈبلیوڈبلیو ڈاٹ اپنی اوقات میں رہ ڈاٹ کام پر وزٹ کی جیے۔ شکریہ:silly:
 

جیہ

لائبریرین
رشید صاحب (اپنے بیٹے سے) : کہاں جا رہے ہو؟
بیٹا : ابو: سکول جا رہا ہوں۔ آج رزلٹ ہے۔
رشید صاحب (غصیلے لہجے میں) : اب کہ بار پھر فیل ہو گیے تو خبردار اگر مجھے ابو کہا پھر۔۔


شام کو جب رشید صاحب گھر آئے تو بیٹے نے دور سے پکارا۔۔۔۔ السلام علیکم رشید صاحب :)
 

سلمان حمید

محفلین
ڈاکٹر- جب کار ایک عورت چلا رہی تھی تو تم کو سڑک سے دور چلنا چاہئے تھا۔
مریض- کونسی سڑک بھائی میرے؟؟ میں تو پارک میں لیٹا ہوا تھا۔
 

سلمان حمید

محفلین
شوہر (فون پر) - میں نے ابھی ریڈیو پر سنا ہے کہ کوئی ایک عورت ہائی وے پر غلط جانب گاڈی چلا رہی ہے۔
بیوی (ڈرائیونگ کرتے ہوئے اور غصے سے) - ایک عورت؟ یہاں تو سب کے سب غلط جانب گاڈی چلا رہے ہیں۔
 
جون ایلیا کو ایک بار بہت زیادہ بخار ہو گیا، جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہو گئے
جب ہوش آیا تو پوچھا۔ میں کہاں ہوں ؟
کیا میں جنت میں ہوں ؟
سامنے کھڑی بیوی نے فوراً کہا " اللہ نہ کرے، کیا ہو گیا آپ کو، دیکھتے نہیں میں آپ کے سامنے کھڑی ہو ں۔
:eek::D
 
لڑکی: یہ جو سامنے لڑکا بیٹھا ہوا ہے یہ مجھے پچھلے ایک گھنٹے سے پریشان کر رہا ہے
مینجر : لیکن میڈم وہ تو آپ کی طرف دیکھ بھی نہیں رہا
لڑکی : یہی تو پریشانی ہے
;)
 
ایک آدمی اپنے بیٹے کے لیے طوطا خریدنے کے لیے ایک دکان پر گیا۔ اس نے دیکھا کہ ایک پنجرے میں تین طوطے ہیں۔
اس نے دکاندار سے پوچھاکہ دائیں طرف والے طوطے کی کیا قیمت ہے۔
دکاندار نے کہا ایک لاکھ روپے۔
آدمی بولا کہ اس میں کیا خوبی ہے
دکاندار نے جواب دیا کہ یہ کمپیوٹر آپریٹ کرنا جانتا ہے۔
آدمی نے پوچھا کہ درمیان والے طوطے کی کیا قیمت ہے۔
دکاندار بولا دو لاکھ روپے۔
آدمی نے کہا کہ اس میں کیا خوبی ہے؟
دکاندار بولا کہ انگلش بولنے کے علاوہ پروگرامنگ میں بھی ماہرہے۔
آدمی نے آخری طوطے کی قیمت پوچھی تو دکاندار نے جواب دیا پانچ لاکھ روپے۔
آدمی نے حیران ہو کر پوچھا کہ اس میں کیا خاص بات ہے
دکاندار بولا
سچی بات تو یہ ہے کہ میں نے آج تک اس کو کچھ کرتے نہیں دیکھا بس دونوں طوطے اس کو باس کہتے ہیں۔
:bighug:
 

arifkarim

معطل
مختلف مقبوضہ اقوام کے رہنما خدا کے حضور حاضر ہوئے اور اپنی عوام کی آزادی کیلئے التجا کی۔ ہر مقبوضہ قوم کے قائد کو خدا کی طرف سے یہی جواب ملا کہ تمہارے عرصہ حیات میں نہیں۔ جب فلسطینیوں کے لیڈر یاسر عرفات کی باری آئی تو جواب ملا: میرے عرصہ حیات میں نہیں! :D
اسرائیلی اخبار Haaretz سے اقتباس:
http://www.haaretz.com/news/middle-east/1.585253
 

arifkarim

معطل
ایک یہودی بس میں سفر کرتے ہوئے عرب اخبار پڑھ رہا تھا۔ اسکا دوست بہت حیران ہوا اور پوچھا کہ کیا تمہارا دماغ چل گیا ہے؟ عرب اخبار کیوں پڑھ رہے ہو؟
وہ بولا: پہلے میں عبرانی اخبار ہی پڑھتا تھا لیکن اسمیں افسردہ کردینے والی خبریں ہوتی تھیں جیسے یورپی یہود پر مظالم، اسرائیل پر دہشت گردوں کے حملے، یہودیوں کی غیر یہود کیساتھ شادی بیاہ کے بعد نسل کشی وغیرہ۔ اب جب سے میں نے عربی اخبار پڑھنے شروع کئے ہیں تب سے زندگی پر سکون ہوگئی ہے۔
دوست: ہیں؟ وہ کیسے؟
جواب: ان میں لکھا ہوتا ہے کہ ہم (یہود) دنیا کے تمام بینکوں کے مالک ہیں، کس طرح بین الاقوامی میڈیا کو کنٹرول کر تے ہیں، دنیا کی امیر اور طاقت ور ترین قوم بھی ہم ہی ہیں، اورپوری دنیا پر حکومت یہود کی ہے۔ اس قسم کی خبریں میرا دل خوش کر دیتی ہیں اور سارا دن بہت اچھا گزرتا ہے ! :D
 
آخری تدوین:
شیخ کی بیوی نے ایس ایم ایس کیا: کب تک آ رہے ہو ؟
شیخ : 20-25 منٹ تک آ جاؤں گا۔۔اور۔۔
اگر نہ پہنچ سکوں تو یہی ایس ایم ایس ہر 20-25 منٹ بعدپھر سے پڑھ لینا۔ دوبارہ ایس ایم ایس نہ کرنا
;)
 

قیصرانی

لائبریرین
ایک نوجوان نے حضرت قبلہ قطبِ عالم، حاملِ علمِ لدنّی، صاحبِ اسرارِ کن، ابدالِ بے بدل، تجلّیِ حق کے نگہبان، قلندرِ عصر، شہنشاہِ ہفت اقلیم سے پوچھا:
’’پیسہ دنیا میں رہ جائے گا تو لوگ اس کے پیچھے زندگی کیوں لٹاتے ہیں....؟؟
اور
فانی چیزوں کو حاصل کرنے کے لیے دوستوں کو دشمن کیوں سمجھتے ہیں....؟؟‘‘
قلندرِ زمانہ نے دونوں سوالوں کو غور سے سنا۔۔۔ پھر انہوں نے جیب سے ایک ماچس کی ڈبّی نکالی، کچھ دیر توقف کے بعد ڈبّی میں سے دو تیلیاں نکالیں۔۔۔ کافی دیر تک تیلیوں کو استغراق کے عالم میں دیکھتے رہے۔۔۔ پھر ان میں سے ایک تیلی ڈبّی میں واپس رکھ دی اور ایک تیلی کو توڑ کر اس کے دو حصے کردیے۔۔۔۔ پھر اگلا حصہ پھینک دیا۔۔۔۔ اور
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
پچھلے حصے کو کان میں پھیرتے ہوئے بولے: ’’مینوں کی پتہ!‘‘
 

x boy

محفلین
تاوان کے لئے اغواء کی گئ خاتوں کی انگلیاں بھیجتے ہوئے
اغواء کرنے والے نے فون پر اس خاتون کے شوہر کو کہا
میں نے تمہاری بیوی کو اغواء کرلیا ہے دوکڑوڑ دو گے تو اسکو چھوڑ دونگا
نشانی کے لئے اس کی ایک انگلی کاٹ کر بھیج رہا ہوں
شوہر نے کہا،، ارے بھائی انگلیوں سے کام نہیں چلے گا،، زبان بھیج دو۔
:grin:
 
Top