ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کردینے والا لطیفہ

بھائی بہن سے۔ رو کیوں رہی ہو؟
بہن۔ میرے مارکس بہت کم آئے ہیں
بھائی۔ کتنے آئے ہیں ؟
بہن۔ 89٪
بھائی۔ خدا کا خوف کرو اتنے میں تو2 لڑکے پاس ہو جاتے ہیں
 

جیہ

لائبریرین
سردار جی دوست سے (اداس لہجے میں) :
شادی کے بارہ(12) سال بعد بچہ پیدا ہوا اور وہ بھی اتنا چھوٹا :(
 
ایک طیارہ ویرانے میں گر کر تباہ ہو گیا تاہم پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے کودنے میں کامیاب ہو گیا:
وہ براہ راست زمین پر نہیں اتر سکا بلکہ ایک درخت کی اوپری شاخ میں پھنس گیا کچھ دیر کوشش کے بعد آخرکار وہ درخت سے اترنے میں کامیاب ہوگیا۔
نیچے ایک دیہاتی کھڑا یہ منظر دیکھ رہا تھا۔
“میں آج ایک ریکارڈ قائم کرنے کے ارادے سے جہاز لیکر نکلا تھا۔لیکن قسمت نے ساتھ نہیں دیا“ پائلٹ نے ٹھنڈی سانس بھر لے کر تھکے ہارے انداز میں زمین پر بیٹھتے ہوئے کہا.

“ایک ریکارڈ تو بہرحال تم نے قائم کر ہی دیا“
دیہاتی نے اسکا کندھا تھپکتے ہوئے کہا
“وہ کیا“پائلٹ نے چونکتے ہوئے پوچھا،
تم ایک ایسے درخت سے اترے ہو جس پر تم چڑھے ہی نہیں تھے
دیہاتی نے سنجیدگی سے جواب دیا..
 
کلاس روم میں پڑھائی کے دوران پچھلی سیٹوں پر بیٹھے ایک لڑکے نے اپنے موبائل پر اپنا فیس بک اکاونٹ کھولا ... اور جیسے ہی اس کا اسٹیٹس آن لائن شو ہوا تو
پروفیسر صاحب نے جو لیب ٹاپ پر آن لائن تھے کمنٹ کیا کہ نالائق انسان کلاس سے نکل جاؤ،
آفس میں بیٹھے پرنسپل نے پروفیسر کے کمنٹ کو لائک کرکے اسکی تائید کردی،
دوست نے یہ ماجرہ دیکھ کر کمنٹ کیا اوئے ٹینشن نہ لے کیفے میں آجا سموسے کھاتے ہیں،
ماں نے گھر سے کمنٹ کیا ، نکمے انسان کلاس نہیں لینی تو سبزی لے کر گھر آ جا،
باپ نے دفتر سے کمنٹ کیا ۔ دیکھ لی اپنے لاڈلے کی حرکتیں ، تمہارے پیار نے ہی اسے بگاڑا ہے،
گرل فرینڈ نے کمنٹ کیا ۔ دھوکے باز تم نے تو کہا تھا کہ تم کالج نہیں گئے ہسپتال میں ہو دادی کی حالت بہت خراب ہے آخری سٹیج پر ہے اس لیے ملنے نہیں آسکتا،
اسی وقت دادی نے بھی کمنٹ کیا۔۔۔

او بیڑا غرق ہو تیرا بے غیرتا ۔ کیوں دادی کو مارنے پر تلے ہوئے ہو.
 
6y1slk.jpg
 
خالص دیسی کہیہو دیاں طاقتاں
ایک دیہاتی بھاگم بھاگ ریل گاری پر سوار ہوا۔ اس کے سر پر چار سیر دیسی گھی سے بھری ہوئی ولٹوہی بھی تھی۔ ڈبے کے اندر آکر وہ خود تو ایک طرف ٹھنس گیا لیکن ولٹوہی رکھنے کے لیے اسے کوئی جگہ نظر نہ آئی۔ مسافروں کے پاؤں میں پہلے ہی بہت زیادہ سامان پڑا ہوا تھا۔ بہت دیر سوچنے کے بعد اس نے ولٹوہی کو اس زنجیر سے لٹکا دیاجو اشد ضرورت کے وقت گاڑی روکنے کے لیے کھینچی جاتی ہے۔زنجیر پر چار سیر بوجھ پڑا تو وہ کچھ دیر بعد ہلتے ہلتے سیدھی ہوگئی اور گاڑی کھڑی ہوگئی اورپھر کچھ دیر بعد ریلوے گارڈ اس ڈبے پر آگیا۔ اس نے زنجیر کے ساتھ بھری ہوئی ولٹوہی لٹکتے ہوئے دیکھی تو غصہ سے بپھر کر بولا۔

" یہ ولٹوہی کس کی ہے؟ "دیہاتی نے کھڑے ہوکر کہا۔ " میری ہے جناب"
" اس کو یہاں کیوں لٹکا رکھا ہے؟ دیکھتے نہیں کہ اس کے بوجھ سے گاڑی کھڑی ہوگئی ہے۔"یہ سنتے ہی بجائے اس کے کہ وہ دیہاتی شرمندہ ہو کت معذرت کرتا۔ اس نے بڑے فخریہ انداز میں ڈبے کے سارے مسافروں پر نظر ڈالتے ہوئے کہا۔ "کیوں جی! ویکھیاں فیر خالص دیسی کہیہو دیاں طاقتاں
 

ام اریبہ

محفلین
جنگل میں شکار کے لیے گئے ہوئے دو دوست آپس میں لڑ پڑے ایک نے دوسرے سے شکوہ کیا ”تم نے دوبار گولی چلائی اور دونوں مرتبہ میری بیوی مرتے مرتے بچی ہے“۔ دوسرے نے معذرت کی اور کہا:” اگر تم اجازت دو تو میں تیسری بار کوشش کر کے دیکھوں“۔
 
Top