ہم نہائیں تو کیا تماشا ہو

راحیل فاروق نے 'مزاحیہ شاعری' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 29, 2017

  1. راحیل فاروق

    راحیل فاروق محفلین

    مراسلے:
    1,323
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Psychedelic
    بے حجابانہ، باحجابانہ
    ہل ہی پائیں تو کیا تماشا ہو​
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  2. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    17,832
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    تیری شادی کی باتیں چل رہی ہیں آج کل بیٹا
    سو تیرا صاف ستھرا ہر گھڑی ہونا ضروری ہے۔
    مرا مطلب مہینے تک نہ ہو نہانے کی فرصت
    تو پھر ہفتے کے ہفتے منہ ہاتھ دھونا ضروری ہے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5
  3. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    17,101
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ہاہ۔۔۔۔۔۔ یہ بھی کسی شاعر نے ہی کہا تھا


    غسلِ میّت ہی ہمارا غسلِ صحّت ہو تو ہو :p

     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  4. Khuram Shahzad

    Khuram Shahzad محفلین

    مراسلے:
    102
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    بہت اچھے جناب..... چھا گئے ہیں آپ تو ...... :applause:آپ نے تو محفل ہی لوٹ لی ہے..... بس ذرا اب پولیس سے بچ کر رہیے گا – کیوں کہ وہ آپ کو داد دینے کے لیے تلاش کر رہی ہے......:biggrin:

    مریں آپ کے دشمن..... یعنی جوئیں ..... جو دو سال نہ نہانے کی وجہ سے آپ کے سر میں پڑگئی تھیں...... :heehee:
    جناب ، بندہ جب ٹھنڈا پانی اپنے اوپر ڈالتا ہے تو "ہاسا " خود بہ خود نکل جاتا ہے اس کے لیے محنت نہیں کرنی پڑتی ..... :heehee:
    کیوں جناب آپ "ٹوٹی " بند کرکے نہاتے ہیں ؟ جو آپ کو نہانے سے پہلے اور بعد میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا؟ :confused2:
    غزل کا تو پتا نہیں لیکن ٹھنڈے پانی سے نہانے کے بعد "دانتوں کا ساز" ضرور بج رہا ہوتا ہے....... :lol:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  5. ڈاکٹرعامر شہزاد

    ڈاکٹرعامر شہزاد معطل

    مراسلے:
    2,162
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    واہ واہ واہ ۔۔ کیا بات ہے جناب آپ کی ۔۔ کمال شمال کر دیا آپ نے ۔ اتنی ٹھنڈی غزل ۔۔۔ تھوڑا تھوڑا میراثیانہ تڑکا ۔۔ زبردست :D
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  6. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    17,101
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    مجھے روزانہ غسل کی عادت ہے، شاید نہائے بغیر میرا دن ہی نہیں چڑھتا۔ پچھلے سال کی سردیوں میں مجھے کچھ عرصہ لاہور کے ایک ہوسٹل میں گزارنا پڑا۔ ہوسٹل میں کمروں کے ساتھ اٹیچ باتھ روم نہیں تھے اور ہر فلور پر چار چار باتھ روم بنے ہوئے تھے۔ گیزر تو تھے لیکن سردی بڑھی تو گیس ندارد۔ اب میں اپنی روٹین کے مطابق ٹھنڈ شنڈ کی پرواہ کیے بغیر روزانہ صبح سویرے نہایا کروں۔

    ایک روز کافی دھند تھی اور موسم بھی عام دنوں سے زیادہ ٹھنڈا تھا، صبح نہا کر باتھ روم سے باہر نکلا تو فلور کے سات آٹھ بندے باہر کھڑے مجھے یوں دیکھ رہے تھے جیسے میں کسی اور سیارے سے آیا ہوں۔:nerd: ان میں سے دو تین کے ساتھ اچھی گپ شپ تھی، ایک نے کہا کہ جناب اتنی ٹھنڈ میں ہم سے منہ ہاتھ نہیں دھویا جا رہا ہوتا اور آپ روزانہ نہا رہے ہوتے ہیں:confused: کیسے نہا لیتے ہیں؟

    میں نے باتھ روم کا دروازہ کھولا، شاور چلایا اور اسے پانی کے نیچے دھکا دے دیا کہ ایسے نہاتا ہوں۔ :laughing: بندہ پورا مہینہ ناراض رہا:cool2:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 8
  7. ڈاکٹرعامر شہزاد

    ڈاکٹرعامر شہزاد معطل

    مراسلے:
    2,162
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ہاہاہاہاہا ۔۔ آپ پہ قتلِ عمد کا پرچہ بھی ہو سکتا تھا :rollingonthefloor::rollingonthefloor:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • متفق متفق × 1
  8. عاطف ملک

    عاطف ملک محفلین

    مراسلے:
    1,060
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    مرشدی!
    ساغر صدیقی کی روح تو معذرت قبول کر لے گی،لیکن آپ کی روح کے متعلق خدشات کا شکار ہوں :ohgoon::ohgoon::ohgoon:بہت خوب ہے!
    سلامت رہیں...
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    37,331
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Amused
    لاہور میں ٹھنڈ؟ اتنا بڑا جھوٹ
     
    • متفق متفق × 1
  10. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    17,101
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ٹھنڈ دھند کی وجہ سے بنتی ہے یا جیسے ابھی جنوری میں بہت بارشیں ہوئیں تو درجہ حرارت کافی کم رہا۔
    باقی ہم نیم پہاڑیوں کے لیے یہ کوئی سردی نہیں
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  11. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,027
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    ویسے جتنی یہاں ساغر کی روح کے ساتھ گزر چکی ہے، وہ بھی اب یہاں سے گزر چکی ہو گی.
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  12. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    12,336
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    بہت خوب!:D:D:D
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. رومانہ چوہدری

    رومانہ چوہدری محفلین

    مراسلے:
    740
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Sassy
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  14. رومانہ چوہدری

    رومانہ چوہدری محفلین

    مراسلے:
    740
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Sassy
    لاہور میں سردی کچھ دن کے لیے آتی ہے:)
     
    • متفق متفق × 2
  15. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمدظہیر محفلین

    مراسلے:
    2,412
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    یعنی بات کپکپی سے آگے جاکر منجمد ہونے تک پہنچ چکی ہے۔ :)
     
    • متفق متفق × 1
  16. ربیع م

    ربیع م محفلین

    مراسلے:
    3,563
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Lonely
    ویسےنہانے کا لطف وہاں آتا ہے جہاں پانی کی اوپر والی تہہ جمی ہوئی ہو!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • غمناک غمناک × 1
  17. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,312
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    نہانا ایک دلچسپ ثقافتی اور مذہبی حیثیت کا معاملہ رہا ہے۔ مختلف مذاہب میں اس بارے میں مختلف احکام ہیں جو بہت حد تک جغرافیائی حالات کے زیرِ تحت رہے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  18. سمر رضوی

    سمر رضوی محفلین

    مراسلے:
    44
    آپکا یہ رنگ بھی خوب ہے، بہت خوب، گویا۔۔۔ نہائے ہو نہ شبِ انتظار گزری ہے
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  19. ہادیہ

    ہادیہ محفلین

    مراسلے:
    5,092
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic

اس صفحے کی تشہیر