1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $420.00
    اعلان ختم کریں
  2. اردو محفل سالگرہ چہاردہم

    اردو محفل کی یوم تاسیس کی چودہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

جون ایلیا ہر بار میرے سامنے آتی رہی ہو تم

مون نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 11, 2007

  1. مون

    مون محفلین

    مراسلے:
    117
    سزا
    ہر بار میرے سامنے آتی رہی ہو تم
    ہر بار تم سے مل کے بچھڑتا رہا ہوں میں
    تم کون ہو یہ خود بھی نہیں جانتی ہو تم
    میں کون ہوں یہ خود بھی نہیں جانتا ہوں میں
    تم مجھ کو جان کر ہی پڑی ہو عذاب میں
    اور اِس طرح خود اپنی سزا بن گیا ہوں میں

    تم جس زمین پر ہو میں اس کا خدا نہیں
    پس سر بسر اذّیت و آزار ہی رہو
    بیزار ہو گئی ہو بہت زندگی سے تم
    جب بس میں کچھ نہیں ہے تو بیزار ہی رہو
    تم کو یہاں کے سایہ و پرتو سے کیا غرض
    تم اپنے حق میں بیچ کی دیوار ہی رہو
    میں ابتدائے عشق سے بے مہر ہی رہا
    تم انتہائے عشق کا معیار ہی رہو
    تم خون تھوکتی ہو یہ سن کر خوشی ہوئی
    اس رنگ اس ادا میں بھی پُرکار ہی رہو

    میں نے یہ کب کہا تھا محبت میں ہے نجات
    میں نے یہ کب کہا تھا وفادار ہی رہو
    اپنی متاعِ ناز لُٹا کر میرے لیئے
    بازارِ التفات میں نادار ہی رہو

    جب میں تمہیں نشاطِ محبت نہ دے سکا
    غم میں کبھی سکونِ رفاقت نہ دے سکا
    جب میرے سب چراغِ تمنا ہوا کے ہیں
    جب میرے سارے خواب کسی بے وفا کے ہیں
    پھر مجھ کو چاہنے کا تمہیں کوئی حق نہیں
    تنہا کراہنے کا تمہیں کوئی حق نہیں
    (جون ایلیا)
     
    • زبردست زبردست × 9
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,607
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    بہت خوب۔
    کہیں کہیں غلطیاں بھی ہیں الفاظ میں، درست کر لیں۔
     
  3. مون

    مون محفلین

    مراسلے:
    117
    آپکا شکریہ :)
     
  4. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,719
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    بہت خوب مون! اچھی شیئرنگ ہے۔ شکریہ!
     
  5. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,505
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,505
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    جب میں تمہیں نشاطِ محبت نہ دے سکا
    غم میں کبھی سکونِ رفاقت نہ دے سکا
    جب میرے سب چراغِ تمنا ہوا کے ہیں
    جب میرے سارے خواب کسی بے وفا کے ہیں
    پھر مجھ کو چاہنے کا تمہیں کوئی حق نہیں
    تنہا کراہنے کا تمہیں کوئی حق نہیں

    لا جواب۔۔۔۔!
     
    • متفق متفق × 2
  7. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,672
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    ویسے اس قدر خوبصورت شاعری جو یہاں 2007 سے موجود ہے پر کسی بھی محفلین نے مہر پسندیدگی لگانے کی زحمت نہ کی۔۔۔۔۔ :silent3:
     
    • متفق متفق × 2
  8. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,505
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    یہ ہماری اور آپ کی خوش قسمتی ہے کہ یہ "اعزاز" ہمارے حصے میں آیا۔ :)
     
    • متفق متفق × 2
  9. مہ جبین

    مہ جبین محفلین

    مراسلے:
    6,246
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    اب محمد احمد بھائی کے طفیل میں بھی اس " اعزاز " میں شامل ہوگئی ہوں
    بہت شکریہ
    بہت خوب کلام ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  10. عائشہ عزیز

    عائشہ عزیز لائبریرین

    مراسلے:
    33,858
    موڈ:
    Twisted
    واہ واہ! بہت خوب :p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  11. عینی شاہ

    عینی شاہ محفلین

    مراسلے:
    9,698
    موڈ:
    Cheerful
    واہ واہ واہ ۔۔۔واہ ہی واہ :p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  12. محسن وقار علی

    محسن وقار علی محفلین

    مراسلے:
    12,013
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    واہ واہ!:p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  13. محسن وقار علی

    محسن وقار علی محفلین

    مراسلے:
    12,013
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    یہ واقعی حیرت کی بات ہے کہ اتنے خوبصورت کلام کو اتنے عرصے تک کسی نے "پسند" نہیں کیاo_O


     
    • متفق متفق × 1
  14. Restlêss Sôul

    Restlêss Sôul محفلین

    مراسلے:
    1
    جب میں تمہیں نشاطِ محبت نہ دے سکا
    غم میں کبھی سکونِ رفاقت نہ دے سکا
    جب میرے سب چراغِ تمنا ہوا کے ہیں
    جب میرے سارے خواب کسی بے وفا کے ہیں
    پھر مجھ کو چاہنے کا تمہیں کوئی حق نہیں
    تنہا کراہنے کا تمہیں کوئی حق نہیں
    جونیت زنده باد
     
  15. محمد امین

    محمد امین لائبریرین

    مراسلے:
    9,452
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Flirty
    واااااہہہہہ
     

اس صفحے کی تشہیر