ہجائی ترتیب کے مطابق بیت بازی (صرف مرزا اسد اللہ خان غالب کے اشعار)

شمشاد

لائبریرین
باغ میں مجھ کو نہ لے جا ورنہ میرے حال پر
ہر گلِ تر ایک "چشمِ خوں فشاں" ہوجائے گا
 

الف عین

لائبریرین
ٹ سے غالب نے کوئی اور شعر کہا بھی ہے، اس شعر کے علاوہ جسے بھائی شمشاد نے ڈھونڈھ نکالا ہے۔
 
ٹ سے غالب نے کوئی اور شعر کہا بھی ہے، اس شعر کے علاوہ جسے بھائی شمشاد نے ڈھونڈھ نکالا ہے۔
پورا شعر تو اس کے علاوہ ٹ سے کوئی اور نہیں مل رہا۔
البتہ ایک مصرع سے گزارہ کیا جاسکتا ہے:

ٹوٹے پڑے ہیں حلقۂ دامِ ہوائے گُل
 

مہ جبین

محفلین
ثابت ہوا ہے گردنِ مینا پہ خونِ خلق
لرزے ہے موجِ مے تِری رفتار دیکھ کر

ٹ سے کوئی شعر نہیں ہے اس لئے میں نے ث سے شعر دے دیا
 

شمشاد

لائبریرین
چھوڑا نہ مجھ میں ضعف نے رنگ اختلاط کا
ہے دل پہ بار، نقشِ محبّت ہی کیوں نہ ہو
 

شمشاد

لائبریرین
خدا شرمائے ہاتھوں کو کہ رکھتے ہیں کشاکش میں
کبھی میرے گریباں کو کبھی جاناں کے دامن کو
 
Top