سولھویں سالگرہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے منتظرِ فردا ہو!

سوچا کہ اس سے پہلے کہ نبیل کا خطبہ آئے میں ہی کچھ لکھ لوں۔

اردوویب اور اردو محفل سولہ سال پہلے چند دیوانوں کا خواب تھا۔ وہ وقت تھا کہ محبِ نستعلیق محض تصویری اردو کو ترجیح دیتے تھے کہ انہیں وہی خوبصورت دکھتی تھی۔ دوسرے اردو دان رومن اردو کو انٹرنیٹ پر پھیلا رہے تھے۔ لیکن سرچ انجنز اور کمپیوٹنگ کے لحاظ سے ان دونوں کی کوئی حیثیت نہ تھی۔ نسخ فانٹس میں چند ایک اردو ویب سائٹس موجود تھیں۔ ایسے میں کچھ منچلوں نے اپنے اردو بلاگ بنائے۔

ان دنوں انٹرنیٹ پر یونیکوڈ نیا نیا تھا۔ Internationalization اور localization کوئی آسان کام نہ تھا کہ سافٹویر میں اس سب کی سپورٹ کم کم ہی تھی اور جو تھی وہ بھی جگاڑ سٹائل۔

ان مسائل سے نمٹتے ہوئے کچھ اردو بلاگرز میں بات چیت شروع ہوئی اور اپنی مدد آپ کے تحت کچھ ریسورسز اردو کے لئے بنانے کا سوچا گیا۔ ایک وکی جس پر تکنیکی معلومات اکٹھی ہوں۔ ایک بلاگ جس پر اردو کمپیوٹنگ وغیرہ سے متعلق پوسٹس ہوں۔ اور پھر اردو سیارہ جو اردو بلاگز کا aggregator تھا اور اردو بلاگرز کو اکٹھا کرنے اور انہیں بڑی audience دینے میں مددگار ہو سکتا تھا۔

جب یہ سب ہوا تو سوچا کہ اسے ایک ڈومین پر اکٹھا کر دیا جائے۔ یوں اردوویب کا آغاز ہوا۔

جب نبیل نے اردوویب پر محفل فورم سیٹ اپ کیا تو مجھے اس کی اہمیت و افادیت کا کچھ اندازہ نہیں تھا۔ میرے حساب سے ٹیکنیکل ریسورسز زیادہ اہم تھے۔ شاید اسی لئے میں نے کوئی دس دن بعد محفل پر رجسٹر کیا۔

وقت کے ساتھ علم ہوا کہ ایسے معاملات میں کمیونٹی بہت اہم ہوتی ہے اور محفل فورم اس کام کے لئے آئیڈیل تھا۔ یہاں بہت لوگ انٹرنیٹ اور کمپیوٹر پر اردو کے مسائل پر گفتگو اور مدد کو آتے۔

محفل کو اردو زبان کا پہلا فورم ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ انٹرنیٹ پر اردو کے استعمال کے لئے بھی مشعل راہ ثابت ہوا۔ بھانت بھانت کے منصوبے یہاں بنائے گئے، اکثر پر کام شروع ہوا، کچھ پر کام مکمل بھی ہوا۔ ان دنوں آپ اسے اردو کمپیوٹنگ کی آئیڈیا فیکٹری بھی کہہ سکتے ہیں۔

وقت گزرتا گیا۔ معلوم ہوا کہ محفل میں فعال ارکان اور لڑیوں کی تعداد اس طرح نہیں بڑھ رہی جیسے شروع کے سالوں میں۔ یعنی ہم کمیونٹی سائز کی ایک لمٹ تک پہنچ گئے۔

پھر نستعلیق فونٹ بھی آ گئے۔ محفل نے بھی نستعلیقی رنگ لیا۔ وہ خط جس کی وجہ سے اردو اتنی پیچھے رہ گئی تھی اسے اختیار کرنا کچھ عجیب سی بات تھی۔

اردوویب اور محفل کی شروع کی لیڈرشپ بھی اتنے سالوں بعد باری باری یہ کام نئے لوگوں کو سونپ دینے کو تیار تھی۔ یوں لیڈرشپ ویسٹ سے پاکستان منتقل ہوئی۔

آج محفل ہمیں momentum کے سہارے چلتی نظر آتی ہے۔ فعالیت یقیناً پہلے سے کم ہے لیکن معاملہ چل رہا ہے۔

ایک چیز جس کی شدید کمی نظر آتی ہے وہ ہے محفل کا تشخص۔ محفل آخر کیا ہے؟ کیا یہ آج اردو کمپیوٹنگ کا فورم ہے؟ ان موضوعات پر تو مجھے کوئی لڑی یا مراسلہ کم ہی دکھتا ہے۔ کیا یہ ادبی فورم ہے؟ کچھ اچھے نثرپارے اور کچھ آسان و مشکل غزلیں ضرور یہاں پوسٹ ہوتی رہتی ہیں لیکن چند سالوں سے سالگرہ کے موقع پر مشاعرہ بھی منعقد نہیں ہو سکا اور معیاری ادب کی شیئرنگ بھی پہلے کی نسبت کم ہے۔ کیا یہ سیاسی فورم ہے؟ سیاسی خبروں کی شدید سپیمنگ کے باوجود یہاں سیاسی موضوعات پر کوئی سنجیدہ بحث دیکھے زمانہ ہوا۔ اردو لائبریری کا اہم کام کبھی خوب چلتا ہے اور کبھی بالکل رک جاتا ہے۔ کیا یہ گپ شپ کا فورم ہے؟ محفل پر گپ شپ ہمیشہ گفتگو کا حصہ رہی ہے اور کبھی کبھی لڑیوں کو موضوع پر رکھنا بھی کافی مشکل رہا لیکن یہاں فعال ارکان کی تعداد اتنی نہیں کہ محص گپ شپ پر فورم چل سکے۔

بات یہ نہیں کہ ماضی حال سے بہتر تھا۔ ماضی کے اور مسائل تھے اور ان چیلنجز کو لے کر ہم نے اردوویب کو کھڑا کیا تھا۔ اب ہم اس دور سے نکل چکے ہیں اور انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا اتنے سالوں میں بہت بدل گیا ہے۔ اب ہمیں یعنی تمام محفلین کو سوچنا ہے کہ اردو محفل کا وژن کیا ہے۔ ہم محفل سے کیا چاہتے ہیں؟ اس کا فوکس کن چیزوں پر ہونا چاہیئے؟

تمام محفلینز کو اردوویب اور محفل کی سولہویں سالگرہ مبارک ہو!
سب سے پہلے تو اردو محفل کے ممبران اور محفلین کو اردو محفل کی سولہویں سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو!
اردو محفل پر ایک آپشن ہونا چاھئیے کہ اپنی پسند بتائیں اور اُس کے حساب سے اُس کو مواد دیکھنے کو ملے بس باقی سب بہت خوب چل رہا ہے ۔
 
وسیم

محفلین
یہاں پہ فعال ممبران کیوں ہوں اور اس محفل کا اب تشخص کیا ہے؟ شروع میں میں نے سب کے گفتگو میں حصہ لینے کی بہت کوشش کی، یہاں پہ ایک مافیا ٹائپ ماحول ہے کوئی نیا بندہ یہاں کچھ پوسٹ کرے اس کی لڑی پہ اول تو کوئی جاتا نہیں اور اگر چلا جائے تو اس پہ کوئی مراسلہ یا کمینٹ کرنے کو اپنی شان کے خلاف سمجھتا ہے۔
دراصل یہی ہماری قومی پہچان بھی ہے۔ جیسے ٹوئیٹر پہ کسی خاتون کا السلام علیکم پچاس ہزار لائیکس بھی کراس کر جاتا ہے اور بیچارے مرد آئی ڈی کا دیوانِ غالب بھی دو لائیکس کے ساتھ دم توڑ جاتا ہے، وہی صورتحال اس محفل پہ ہے۔
پرانے محفلین ایک ادھ لڑی کھول کر اس پہ ایک دوسرے کے ساتھ ناسٹلجیا جیسی گفتگو کر کے غائب ہو جاتے ہیں۔ نا ہی وہ کسی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور نا ہی ان کے ساتھ گفتگو میں حصہ لیتے ہیں جائیکہ وہ کوئی خاتون ہو۔ (مثالیں اس فورم پہ بکھری پڑی ہیں)

ظاہری بات ہے میری اوپر کی ساری باتیں تلخ ہی ہیں، لیکن یہاں اس کے علاوہ ہے کیا؟ کہاں وہ دور تھا کہ سنجیدہ موضوعات پہ گفتگو ہم بغیر ممبر بنے بھی پڑھتے رہتے تھے اور کہاں یہ حال ہے کہ ممبر ہو کر بھی کسی لڑی میں مراسلہ لکھنے کو دل نہیں کرتا کہ وہی چار ممبرانِ مافیا ستائشِ باہمی میں مصروف ہوتے ہیں۔

اجتماعی رویے ہی کسی بھی چیز کے اچھائی برائی کے ذمہ دار ہوتے ہیں اور یہاں کا اجتماعی رویہ ہی اس محفل کی اجاڑ پن و بے سمتی کی وجہ ہے۔
 
آخری تدوین:

وسیم

محفلین
مدیر صاحب میرا تبصرہ تو آپ نے مدون کر دیا لیکن یہی حقیقت ہے کہ بدتہذیب لوگ جن کا میں نے ذکر کیا وہ یہاں پہ موجود ہیں جن کو تمیز سکھانے کی آپ کو فرصت نہیں البتہ جو نشاندہی کرے ان کے مراسلے ضرورت تدوین کر دئیے جاتے ہیں۔

وہی قومی پالیسی مٹی پاؤ۔۔۔
 
جاسم محمد

محفلین
پھر نستعلیق فونٹ بھی آ گئے۔ محفل نے بھی نستعلیقی رنگ لیا۔ وہ خط جس کی وجہ سے اردو اتنی پیچھے رہ گئی تھی اسے اختیار کرنا کچھ عجیب سی بات تھی۔
زیک آپ کے سوال کا جواب:
اس کی انفرادیت کہیں نہ کہیں قائم ہے اور فیس بک اور سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز کے مقابلے میں یہ دیکھنے میں بھی کہیں زیادہ خوبصورت اور جاذب نظر ہے اور جو کمیونٹی یہاں موجود ہے
 
یہاں پہ فعال ممبران کیوں ہوں اور اس محفل کا اب تشخص کیا ہے؟ شروع میں میں نے سب کے گفتگو میں حصہ لینے کی بہت کوشش کی، یہاں پہ ایک مافیا ٹائپ ماحول ہے کوئی نیا بندہ یہاں کچھ پوسٹ کرے اس کی لڑی پہ اول تو کوئی جاتا نہیں اور اگر چلا جائے تو اس پہ کوئی مراسلہ یا کمینٹ کرنے کو اپنی شان کے خلاف سمجھتا ہے۔
دراصل یہی ہماری قومی پہچان بھی ہے۔ جیسے ٹوئیٹر پہ کسی خاتون کا السلام علیکم پچاس ہزار لائیکس بھی کراس کر جاتا ہے اور بیچارے مرد آئی ڈی کا دیوانِ غالب بھی دو لائیکس کے ساتھ دم توڑ جاتا ہے، وہی صورتحال اس محفل پہ ہے۔
پرانے محفلین ایک ادھ لڑی کھول کر اس پہ ایک دوسرے کے ساتھ ناسٹلجیا جیسی گفتگو کر کے غائب ہو جاتے ہیں۔ نا ہی وہ کسی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور نا ہی ان کے ساتھ گفتگو میں حصہ لیتے ہیں جائیکہ وہ کوئی خاتون ہو۔ (مثالیں اس فورم پہ بکھری پڑی ہیں)

ظاہری بات ہے میری اوپر کی ساری باتیں تلخ ہی ہیں، لیکن یہاں اس کے علاوہ ہے کیا؟ کہاں وہ دور تھا کہ سنجیدہ موضوعات پہ گفتگو ہم بغیر ممبر بنے بھی پڑھتے رہتے تھے اور کہاں یہ حال ہے کہ ممبر ہو کر بھی کسی لڑی میں مراسلہ لکھنے کو دل نہیں کرتا کہ وہی چار ممبرانِ مافیا ستائشِ باہمی میں مصروف ہوتے ہیں۔

اجتماعی رویے ہی کسی بھی چیز کے اچھائی برائی کے ذمہ دار ہوتے ہیں اور یہاں کا اجتماعی رویہ ہی اس محفل کی اجاڑ پن و بے سمتی کی وجہ ہے۔
اِن چار ممبران کے نام بھی بتادیں
تاکہ تفتیش مکمل ہوسکے :)
 
محمد وارث

لائبریرین
اِن چار ممبران کے نام بھی بتادیں
تاکہ تفتیش مکمل ہوسکے :)
میں نے نام بتائے تھے مدیر نے مراسلے کی تدوین کر دی۔
میں نے وہ نام نہیں پڑھے، تدوین سے قبل کچھ لوگوں نے پڑھے ہونگے، تدوین کے بعد اب کوئی بھی ان کو نہیں دیکھ سکتا، سو یہاں کے "مہا کسوٹیوں" کو بلائیے اور کسوٹی کھیلیے کہ وسیم صاحب نے کس کس"ہستی" کا ذکر شریف کیا تھا۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
سوچا کہ اس سے پہلے کہ نبیل کا خطبہ آئے میں ہی کچھ لکھ لوں۔

اردوویب اور اردو محفل سولہ سال پہلے چند دیوانوں کا خواب تھا۔ وہ وقت تھا کہ محبِ نستعلیق محض تصویری اردو کو ترجیح دیتے تھے کہ انہیں وہی خوبصورت دکھتی تھی۔ دوسرے اردو دان رومن اردو کو انٹرنیٹ پر پھیلا رہے تھے۔ لیکن سرچ انجنز اور کمپیوٹنگ کے لحاظ سے ان دونوں کی کوئی حیثیت نہ تھی۔ نسخ فانٹس میں چند ایک اردو ویب سائٹس موجود تھیں۔ ایسے میں کچھ منچلوں نے اپنے اردو بلاگ بنائے۔

ان دنوں انٹرنیٹ پر یونیکوڈ نیا نیا تھا۔ Internationalization اور localization کوئی آسان کام نہ تھا کہ سافٹویر میں اس سب کی سپورٹ کم کم ہی تھی اور جو تھی وہ بھی جگاڑ سٹائل۔

ان مسائل سے نمٹتے ہوئے کچھ اردو بلاگرز میں بات چیت شروع ہوئی اور اپنی مدد آپ کے تحت کچھ ریسورسز اردو کے لئے بنانے کا سوچا گیا۔ ایک وکی جس پر تکنیکی معلومات اکٹھی ہوں۔ ایک بلاگ جس پر اردو کمپیوٹنگ وغیرہ سے متعلق پوسٹس ہوں۔ اور پھر اردو سیارہ جو اردو بلاگز کا aggregator تھا اور اردو بلاگرز کو اکٹھا کرنے اور انہیں بڑی audience دینے میں مددگار ہو سکتا تھا۔

جب یہ سب ہوا تو سوچا کہ اسے ایک ڈومین پر اکٹھا کر دیا جائے۔ یوں اردوویب کا آغاز ہوا۔

جب نبیل نے اردوویب پر محفل فورم سیٹ اپ کیا تو مجھے اس کی اہمیت و افادیت کا کچھ اندازہ نہیں تھا۔ میرے حساب سے ٹیکنیکل ریسورسز زیادہ اہم تھے۔ شاید اسی لئے میں نے کوئی دس دن بعد محفل پر رجسٹر کیا۔

وقت کے ساتھ علم ہوا کہ ایسے معاملات میں کمیونٹی بہت اہم ہوتی ہے اور محفل فورم اس کام کے لئے آئیڈیل تھا۔ یہاں بہت لوگ انٹرنیٹ اور کمپیوٹر پر اردو کے مسائل پر گفتگو اور مدد کو آتے۔

محفل کو اردو زبان کا پہلا فورم ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ انٹرنیٹ پر اردو کے استعمال کے لئے بھی مشعل راہ ثابت ہوا۔ بھانت بھانت کے منصوبے یہاں بنائے گئے، اکثر پر کام شروع ہوا، کچھ پر کام مکمل بھی ہوا۔ ان دنوں آپ اسے اردو کمپیوٹنگ کی آئیڈیا فیکٹری بھی کہہ سکتے ہیں۔

وقت گزرتا گیا۔ معلوم ہوا کہ محفل میں فعال ارکان اور لڑیوں کی تعداد اس طرح نہیں بڑھ رہی جیسے شروع کے سالوں میں۔ یعنی ہم کمیونٹی سائز کی ایک لمٹ تک پہنچ گئے۔

پھر نستعلیق فونٹ بھی آ گئے۔ محفل نے بھی نستعلیقی رنگ لیا۔ وہ خط جس کی وجہ سے اردو اتنی پیچھے رہ گئی تھی اسے اختیار کرنا کچھ عجیب سی بات تھی۔

اردوویب اور محفل کی شروع کی لیڈرشپ بھی اتنے سالوں بعد باری باری یہ کام نئے لوگوں کو سونپ دینے کو تیار تھی۔ یوں لیڈرشپ ویسٹ سے پاکستان منتقل ہوئی۔

آج محفل ہمیں momentum کے سہارے چلتی نظر آتی ہے۔ فعالیت یقیناً پہلے سے کم ہے لیکن معاملہ چل رہا ہے۔

ایک چیز جس کی شدید کمی نظر آتی ہے وہ ہے محفل کا تشخص۔ محفل آخر کیا ہے؟ کیا یہ آج اردو کمپیوٹنگ کا فورم ہے؟ ان موضوعات پر تو مجھے کوئی لڑی یا مراسلہ کم ہی دکھتا ہے۔ کیا یہ ادبی فورم ہے؟ کچھ اچھے نثرپارے اور کچھ آسان و مشکل غزلیں ضرور یہاں پوسٹ ہوتی رہتی ہیں لیکن چند سالوں سے سالگرہ کے موقع پر مشاعرہ بھی منعقد نہیں ہو سکا اور معیاری ادب کی شیئرنگ بھی پہلے کی نسبت کم ہے۔ کیا یہ سیاسی فورم ہے؟ سیاسی خبروں کی شدید سپیمنگ کے باوجود یہاں سیاسی موضوعات پر کوئی سنجیدہ بحث دیکھے زمانہ ہوا۔ اردو لائبریری کا اہم کام کبھی خوب چلتا ہے اور کبھی بالکل رک جاتا ہے۔ کیا یہ گپ شپ کا فورم ہے؟ محفل پر گپ شپ ہمیشہ گفتگو کا حصہ رہی ہے اور کبھی کبھی لڑیوں کو موضوع پر رکھنا بھی کافی مشکل رہا لیکن یہاں فعال ارکان کی تعداد اتنی نہیں کہ محص گپ شپ پر فورم چل سکے۔

بات یہ نہیں کہ ماضی حال سے بہتر تھا۔ ماضی کے اور مسائل تھے اور ان چیلنجز کو لے کر ہم نے اردوویب کو کھڑا کیا تھا۔ اب ہم اس دور سے نکل چکے ہیں اور انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا اتنے سالوں میں بہت بدل گیا ہے۔ اب ہمیں یعنی تمام محفلین کو سوچنا ہے کہ اردو محفل کا وژن کیا ہے۔ ہم محفل سے کیا چاہتے ہیں؟ اس کا فوکس کن چیزوں پر ہونا چاہیئے؟

تمام محفلینز کو اردوویب اور محفل کی سولہویں سالگرہ مبارک ہو!
یہ صرف اقبال ہی کا اعجاز نہیں ہے بلکہ ہماری بے حسی بھی ہے کہ اقبال کا جو شعر سو، سوا سو سال پہلے جتنا سچا تھا وہ آج بھی ہے۔ باقی آپ نے اپنے حصے کی شمع جلا دی، جو چاہے روشنی پائے، بہترین جزا دینے والا ٓپ کو جزائے خیر دے!

برادرم نبیل کے روایتی خطبے کا انتظار بہرحال ہے۔ :)
 
ثمین زارا

محفلین
یہاں پہ فعال ممبران کیوں ہوں اور اس محفل کا اب تشخص کیا ہے؟ شروع میں میں نے سب کے گفتگو میں حصہ لینے کی بہت کوشش کی، یہاں پہ ایک مافیا ٹائپ ماحول ہے کوئی نیا بندہ یہاں کچھ پوسٹ کرے اس کی لڑی پہ اول تو کوئی جاتا نہیں اور اگر چلا جائے تو اس پہ کوئی مراسلہ یا کمینٹ کرنے کو اپنی شان کے خلاف سمجھتا ہے۔
دراصل یہی ہماری قومی پہچان بھی ہے۔ جیسے ٹوئیٹر پہ کسی خاتون کا السلام علیکم پچاس ہزار لائیکس بھی کراس کر جاتا ہے اور بیچارے مرد آئی ڈی کا دیوانِ غالب بھی دو لائیکس کے ساتھ دم توڑ جاتا ہے، وہی صورتحال اس محفل پہ ہے۔
پرانے محفلین ایک ادھ لڑی کھول کر اس پہ ایک دوسرے کے ساتھ ناسٹلجیا جیسی گفتگو کر کے غائب ہو جاتے ہیں۔ نا ہی وہ کسی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور نا ہی ان کے ساتھ گفتگو میں حصہ لیتے ہیں جائیکہ وہ کوئی خاتون ہو۔ (مثالیں اس فورم پہ بکھری پڑی ہیں)

ظاہری بات ہے میری اوپر کی ساری باتیں تلخ ہی ہیں، لیکن یہاں اس کے علاوہ ہے کیا؟ کہاں وہ دور تھا کہ سنجیدہ موضوعات پہ گفتگو ہم بغیر ممبر بنے بھی پڑھتے رہتے تھے اور کہاں یہ حال ہے کہ ممبر ہو کر بھی کسی لڑی میں مراسلہ لکھنے کو دل نہیں کرتا کہ وہی چار ممبرانِ مافیا ستائشِ باہمی میں مصروف ہوتے ہیں۔

اجتماعی رویے ہی کسی بھی چیز کے اچھائی برائی کے ذمہ دار ہوتے ہیں اور یہاں کا اجتماعی رویہ ہی اس محفل کی اجاڑ پن و بے سمتی کی وجہ ہے۔

اردو محفل کو سالگرہ مبارک ۔ ۔ دعا ہے کہ جلد یہ عظمت کی بلندیوں کو عصرِ حضر کے تقاضوں کو سمجھتے اور نبھاتے ہوئے چھو لے ۔ ۔ ۔

بھائی آپ نے بڑی ہمت کی۔ تمام خامیاں ایک ساتھ لکھ دیں ۔ یہ باتیں بہت سے لوگوں کے دلوں کی آواز ہوں گی پر کہے گا کوئی نہیں ۔ ہمیں بھی یہ ایک ڈیڑھ درجن افراد کا ڈیبیٹنگ کلب معلوم ہوتا ہے ۔ کسی نئے کو پنپنے ہی نہیں دیا جاتا ۔ ادب آداب کے نام پر اس کی ایک ایک بات پر نظر رکھی جاتی ہے اور مضحکہ خیز ریٹنگز دی جاتی ہیں۔ اگر آپس میں بھی کوئی فرینک ہو کر بات کرے تو کئی پرانے لوگوں کی طبع نازک پر گراں گزرتا ہے ۔ فوراً محفل کا ماحول خراب ہونے کی خبریں گردش کرنے لگتی ہیں ۔ محفل کا سناٹا لوگوں کو اس کی چہل پہل سے زیادہ بھاتا ہے ۔ فیس بک جیسے ایک بڑے پلیٹ فارم کا ٹھٹھہ اڑایا جاتا ہے ۔ جب کہ حقیقت یہ ہے کہ آج کل تقریبا ہر بڑا کاروبار، ادارہ یا شخص فیس بک پر ہے ۔ یہاں بھی اتنی خوبصورت شاعری دیکھنے کو ملتی ہے ۔ اگر فیس بک پر ہوتی تو کتنے لوگوں کا بھلا ہوتا ۔ مدیران لوگوں سے بیزار معلوم دکھائی دیتے ہیں ۔ مجال ہے کبھی کسی نے کوئی ریٹنگ دی ہو ۔ پندرہ بیس لوگوں کو ہی سنبھال سنبھال کر ہلکان دکھائی دیتے ہیں ۔
اگر محفل کو اس کی حیثیت کا مقام دلوانا ہے تو نئے آنے والوں کو اہمیت دینا ہو گی۔ مدیران جو اپنے کام سے بیزار اور نڈھال ہیں ان کی جگہ جاسم محمد بھائی جیسے لوگ لانا پڑیں گے جو فعال ہوں، اور ہر ایک سے فرینک ہوں ۔ باتوں کا جواب دیتے ہوں اور مثبت ریٹنگز بھی ۔
املا کی غلطیاں یا تو مدیران نکالیں یا گرامرلی کی طرح کی کوئی ایپ ۔ اگر کسی کی تعلیم یا اردو واجبی ہو تو کیا اس سے بہتر کو حق ہے کہ وہ سرِعام نشاندہی کرے ؟ مکالمہ کا مطلب کیا ہے پھر؟
یہ ایک عظیم پلیٹ فارم بن سکتا ہے اگر پروفیشنل طرز پر چلایا جائے ۔ ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں جو سوشل نیٹ ورکس چلانے کے ماہر ہوں ۔ گھریلو خواتین و حضرات محض چند لوگوں کی خوشامد اور باقی لوگوں سے بےزاری اور سرد مہری سے ایسا ہی حشر کر سکتے ہیں ۔
سالگرہ پر ایسی باتیں زیب تو نہیں دیتیں، مگر کیونکہ تجاویز مانگی گئیں تھی تو وضاحت سے گوش گزار کر دیں ہیں ۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
میں نے وہ نام نہیں پڑھے، تدوین سے قبل کچھ لوگوں نے پڑھے ہونگے، تدوین کے بعد اب کوئی بھی ان کو نہیں دیکھ سکتا، سو یہاں کے "مہا کسوٹیوں" کو بلائیے اور کسوٹی کھیلیے کہ وسیم صاحب نے کس کس"ہستی" کا ذکر شریف کیا تھا۔ :)
افسوس کہ فہیم ریٹائر ہو گیا ورنہ اس کے پاس شاید سکرین شاٹ بھی ہوتی۔
 
زیک

مسافر
سب سے پہلے تو اس لڑی کا موضوع نے اپنی جانب کھینچتا ہے۔ زیک اور مصرع!!! وہ بھی اقبال کا!! کمال ہے!:)
اس میں کیسی حیرت کہ شاعری سے متعلق میری رائے ڈھکی چھپی نہیں اور اقبال کے مصرع کا عنوان دینا بالکل بھی اس کے خلاف نہیں
 
سید عاطف علی

لائبریرین
افسوس کہ فہیم ریٹائر ہو گیا ورنہ اس کے پاس شاید سکرین شاٹ بھی ہوتی۔
میں نے پڑھ لیا تھا لیکن سکرین شاٹ لینا مناسب نہ سمجھا ۔ البتہ مدیر نے درست ایڈٹ کیا ۔ نئے محفلین نہ جانے کیوں شکایت کے جذبے سے سرشار ہیں ۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

زیک

مسافر
میں نے پڑھ لیا تھا لیکن سکرین شاٹ لینا مناسب نہ سمجھا ۔ البتہ مدیر نے درست ایڈٹ کیا ۔
متفق۔ نام ہٹانا بالکل درست تھا۔ ویسے چار میں سے اکثر ناموں کا اندازہ لگانا اتنا مشکل بھی نہیں ہے۔
نئے محفلین نہ جانے کیوں شکایت کے جذبے سے سرشار کیوں ہیں ۔
محفل پر فعالیت خاص طور پر مخصوص زمروں میں آجکل بہت کم ہے۔ ایسے میں کچھ نئے محفلین آسانی سے فٹ نہیں ہوتے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
جن دوستوں نے میرا ذکر کیا ہے ان کی محبت کا شکریہ۔ میں اب فورم پر نہ ہونے کے قریب آتا ہوں، اس لیے زیادہ علم نہیں ہے کہ گزشتہ سال کیا سرگرمی رہی ہے (یا نہیں رہی ہے)۔ بہرحال کوشش کروں گا کہ موقعے کی مناسب سے چند سطور لکھوں۔ یہاں فورم کی نظامت کا ذکر ہوا ہے۔ میں ہمیشہ سے اس بات کا قائل رہا ہوں کہ کسی بھی فورم یا دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی افادیت اسی حد تک ہے جتنا کہ اس کی انتظامیہ فعال ہے۔ ماضی میں میں نے اپنے طور پر فعال ارکان کو بطور مدیر مقرر کرنے کی کوشش کی ہے۔ میرے تجربے کے مطابق فورم کو چلانے کے سلسلے میں سب سے بڑا چیلنج انتظامیہ کی تشکیل دینا ہی ہے۔ انتظامیہ کی تشکیل میں دوسرے ایڈمنز اور موڈریٹرز کی رائے بھی شامل رہتی ہے۔ جہاں تک ایڈمنز اور موڈریٹرز کا انتخاب کرنے کا تعلق ہے تو اس کے نتائج ملے جلے رہے ہیں۔ کچھ منتظمین کی انوالومنٹ اور خلوص نے فورم پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔ دوسری جانب کچھ ایسے منتظمین بھی ہیں جنہوں نے کبھی اپنے ادارتی اختیارت کا استعمال نہیں کیا۔ اس میں ججمنٹ کی غلطی یقینا میری رہی ہے۔ فورم کی انتظامیہ میں ردوبدل بھی وقت کی ضرورت ہے۔ فورم کے ایڈمنز اور موڈریٹرز خواہ کتنے ہی قابل اور خدمت کے جذبے سے سرشار ہوں، ایک وقت آتا ہے کہ ان کی دوسری ترجیحات حاوی ہو جاتی ہیں۔ لوگ اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی مصروفیت کے باعث انتظامی ذمہ داریوں سے کنارہ کر لیتے ہیں۔

اوپر محفل فورم کے تشخص کے بارے میں سوالات کیے جاتے رہے ہیں۔ کہنے کو تو اس کا جواب سادہ سا ہے۔ اردو ویب اور اردو محفل فورم کا مقصد اردو کمپیوٹنگ کی ترویج ہے۔ یہ تحقیق کا کافی وسیع میدان ہے اور میری دانست میں یہ پلیٹ فارم اردو کمپیوٹنگ کی فیلڈ میں ریسرچ کرنے والوں کے لیے کافی کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔ لیکن سنجیدہ تحقیق کرنے والوں کو فورم پر شرکت کرنے کے لیے آمادہ کرنا ایک چیلنج ہے۔ اور فورم پر آنے کے بعد یہاں سب لوگ ریگولر بھی نہیں ہو جاتے۔ اگر ہر مرتبہ نئے مراسلوں کی لسٹ پر مذہبی اور سیاسی ٹرولز یا اصلاح کے تمنی نو آموز شاعر حاوی ہوں تو ممکن ہے چند بار کے بعد نئے لوگ یہاں آنا چھوڑ دیں۔ ابھی غنیمت ہے کہ اوراد و اذکار کے سلسلوں کو آرکائیو کر دیا گیا ہے۔ میری نظر میں گزشتہ سال میں فورم انتظامیہ کا یہ بہترین فیصلہ رہا ہے۔ اس سے فورم کی کایا تو نہیں پلٹ گئی، البتہ کافی حد تک بہتری آ گئی ہے۔

محفل فورم کی سالگرہ کے موقعے پر خصوصی تحریر کے لیے اپنا وعدہ انشاءاللہ ضرور پورا کروں گا۔ میری فورم انتظامیہ اور باقی محفلین سے درخواست ہے کہ فورم کی سالگرہ کے موقعے پر اس کی رونق کو بڑھائیں۔ میں اپنے طور پر اس میں شراکت کی کوشش کرتا رہوں گا۔
 
ثمین زارا

محفلین
میں نے پڑھ لیا تھا لیکن سکرین شاٹ لینا مناسب نہ سمجھا ۔ البتہ مدیر نے درست ایڈٹ کیا ۔ نئے محفلین نہ جانے کیوں شکایت کے جذبے سے سرشار کیوں ہیں ۔
اچھے بھائی،
ہم کہیں گے حالِ دل اور آپ فرمائیں گے کیا؟

حیرت ہے آپ کو کچھ سمجھ نہیں آیا!!
 
Top