سولھویں سالگرہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے منتظرِ فردا ہو!

عثمان

محفلین
میں نے پڑھ لیا تھا لیکن سکرین شاٹ لینا مناسب نہ سمجھا ۔ البتہ مدیر نے درست ایڈٹ کیا ۔ نئے محفلین نہ جانے کیوں شکایت کے جذبے سے سرشار کیوں ہیں ۔
یہ بتائیں کہ سپر محفلین کے اس حلقے میں آپ کا نام شامل تھا کہ نہیں؟
 
زیک

مسافر
یعنی فورم کی سپر پاورز زیک سے بڑھ محفلین کے ایک پورے گروپ کو حاصل ہو چکی ہیں۔ زبردست۔
یہ واقعی خوش آئیند بات ہے کہ اب نزلہ (صرف) مجھ پر نہیں گرے گا۔ بلکہ مجھے یقین ہے کہ ان چار میں میں شامل نہ تھا (سید عاطف علی تصدیق کریں)۔ لہذا یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ سپرپاور مجھ سے چھن کر دیگر محفلین میں تقسیم ہو گئی ہے۔
 
محفل کی عام رکنیت مبارک ہو۔
 
جاسم محمد

محفلین
مدیران جو اپنے کام سے بیزار اور نڈھال ہیں ان کی جگہ جاسم محمد بھائی جیسے لوگ لانا پڑیں گے جو فعال ہوں،
محفل کی نظامت و ادارت کی ذمہ داری انتہائی صبر، تحمل و برداشت رکھنے والے سینئرز ہی ادا کر سکتے ہیں۔ یہ ہم جیسے ٹرولز کے بس کی بات نہیں۔ :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یہ بتائیں کہ سپر محفلین کے اس حلقے میں آپ کا نام شامل تھا کہ نہیں؟
یہ واقعی خوش آئیند بات ہے کہ اب نزلہ (صرف) مجھ پر نہیں گرے گا۔ بلکہ مجھے یقین ہے کہ ان چار میں میں شامل نہ تھا (سید عاطف علی تصدیق کریں)۔ لہذا یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ سپرپاور مجھ سے چھن کر دیگر محفلین میں تقسیم ہو گئی ہے۔
دراصل نام چار نہیں تھے ایک ہی نام تھا ۔ جو یقینا نا مناسب تھا ۔ میرے رپورٹ کر نے سے پہلے ہی حذف ہوا ۔ اچھا ہی ہوا۔
جس کا تھا شاید اس کو بھی پتہ نہیں ۔ اور چلنا بھی نہیں چاہیئے ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
دراصل نام چار نہیں تھے ایک ہی نام تھا ۔ جو یقینا نا مناسب تھا ۔ میرے رپورٹ کر نے سے پہلے ہی حذف ہوا ۔ اچھا ہی ہوا۔
جس کا تھا شاید اس کو بھی پتہ نہیں ۔ اور چلنا بھی نہیں چاہیئے ۔

یہ تو اچھا خاصا معمہ بن گیا ہے۔ :love:
اس معاملے کو دبانے کی بجائے اسے مزید ہوا دی جا رہی ہے۔ :)
 
عثمان

محفلین
دراصل نام چار نہیں تھے ایک ہی نام تھا ۔ جو یقینا نا مناسب تھا ۔ میرے رپورٹ کر نے سے پہلے ہی حذف ہوا ۔ اچھا ہی ہوا۔
جس کا تھا شاید اس کو بھی پتہ نہیں ۔ اور چلنا بھی نہیں چاہیئے ۔
اچھا یہ بتائیں کہ
مرد یا عورت؟
کیا رکنیت اسی سال کی ہے؟
شاعری سے شغف رکھتے ہیں؟
ذرا کسوٹی پینل کے سامنے تشریف لائیں۔
 
فاخر رضا

محفلین
یہاں پہ فعال ممبران کیوں ہوں اور اس محفل کا اب تشخص کیا ہے؟ شروع میں میں نے سب کے گفتگو میں حصہ لینے کی بہت کوشش کی، یہاں پہ ایک مافیا ٹائپ ماحول ہے کوئی نیا بندہ یہاں کچھ پوسٹ کرے اس کی لڑی پہ اول تو کوئی جاتا نہیں اور اگر چلا جائے تو اس پہ کوئی مراسلہ یا کمینٹ کرنے کو اپنی شان کے خلاف سمجھتا ہے۔
دراصل یہی ہماری قومی پہچان بھی ہے۔ جیسے ٹوئیٹر پہ کسی خاتون کا السلام علیکم پچاس ہزار لائیکس بھی کراس کر جاتا ہے اور بیچارے مرد آئی ڈی کا دیوانِ غالب بھی دو لائیکس کے ساتھ دم توڑ جاتا ہے، وہی صورتحال اس محفل پہ ہے۔
پرانے محفلین ایک ادھ لڑی کھول کر اس پہ ایک دوسرے کے ساتھ ناسٹلجیا جیسی گفتگو کر کے غائب ہو جاتے ہیں۔ نا ہی وہ کسی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور نا ہی ان کے ساتھ گفتگو میں حصہ لیتے ہیں جائیکہ وہ کوئی خاتون ہو۔ (مثالیں اس فورم پہ بکھری پڑی ہیں)

ظاہری بات ہے میری اوپر کی ساری باتیں تلخ ہی ہیں، لیکن یہاں اس کے علاوہ ہے کیا؟ کہاں وہ دور تھا کہ سنجیدہ موضوعات پہ گفتگو ہم بغیر ممبر بنے بھی پڑھتے رہتے تھے اور کہاں یہ حال ہے کہ ممبر ہو کر بھی کسی لڑی میں مراسلہ لکھنے کو دل نہیں کرتا کہ وہی چار ممبرانِ مافیا ستائشِ باہمی میں مصروف ہوتے ہیں۔

اجتماعی رویے ہی کسی بھی چیز کے اچھائی برائی کے ذمہ دار ہوتے ہیں اور یہاں کا اجتماعی رویہ ہی اس محفل کی اجاڑ پن و بے سمتی کی وجہ ہے۔
ہمیں ہر کام صرف خوشنودی خدا کے لئے کرنا چاہیے. کسی سے داد کے لئے نہیں
 
ثمین زارا

محفلین
محفل کی نظامت و ادارت کی ذمہ داری انتہائی صبر، تحمل و برداشت رکھنے والے سینئرز ہی ادا کر سکتے ہیں۔ یہ ہم جیسے ٹرولز کے بس کی بات نہیں۔ :)
اسی لیے "آپ" نہیں "آپ جیسے فعال " لکھا تھا ۔ محفلین کی آپ سے "محبت" کا اندازہ ہے ۔ :D
 
وسیم

محفلین
ہمیں ہر کام صرف خوشنودی خدا کے لئے کرنا چاہیے. کسی سے داد کے لئے نہیں

اول تو یہ کہاں لکھا ہے کہ نئے آنے والے اپنے مراسلوں یا لڑی پہ داد کے طالب ہیں؟ دوسرا یہاں پہ جو مافیا ماحول ہے وہ خدا کی خوشنودی کے لیے ہے؟ پبلک فورم پہ چند بندے اکٹھے ہو کر ایک دوسرے سے ہی بات کرتے رہیں، نئے آنے والوں کو کسی کھاتے میں نا لکھیں تو اسے خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کا زریعہ کہیں گے یا نئے آنے والوں کو کھڈے لائین لگانا کہیں گے؟ ویسے بھی شاید اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ صرف یہی ہو گا کہ رفتہ رفتہ تمام لڑیوں میں وہی گنے چنے لوگ ایک دوسرے سے چھم چھم کھیلتے رہیں گے اور ایک جیسی ہی باتیں کر کے کچھ کچھ عرصے بعد کسی تھریڈ میں کہتے رہیں گے کہ ہائے پرانا وقت اچھا تھا جب محفل پہ رونق ہوتے تھی، یہ وہ۔۔۔ جیسے ابھی بھی بہت سی لڑیوں میں ایسے مراسلے پڑھنے کو مل جاتے ہیں۔

خدا کی خوشنودی کے لیے کافی ساری گیمیں اور لڑیاں یہاں چل رہی ہیں۔ جن پہ وہی چند انجمن ستائش باہمی کے ممبران گھومتے پھرتے رہتے ہیں۔ آپ بھی ان میں شامل ہو کر ثوابِ دارین حاصل کریں۔
:rolleyes:
اب جس کا جی چاہے وہی پائے روشنی
ہم نے تو دل جلا کر سرعام رکھ دیا
 
آخری تدوین:
Top